Baaghi TV

Tag: ترجمان دفتر خارجہ

  • پاکستان  خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان فلسطین، مشرقِ وسطیٰ، انسدادِ دہشت گردی، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے سفارتی سطح پر سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے آئندہ دورۂ سعودی عرب کے دوران ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک۔سعودی تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری، علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا، دونوں رہنما مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، خصوصاً غزہ، مقبوضہ فلسطینی علاقوں، مشرقی یروشلم، بحیرہ احمر اور باب المندب کی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو کریں گے، پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر اور دیگر ارکان ہونگے-

    ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 5 اگست کو اردن میں القدس (یروشلم) سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کی، جس میں عرب لیگ کے رکن ممالک اور منتخب اسلامی ممالک نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا،اجلاس کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا جامع، منصفانہ اور دیرپا حل ہی مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزرائے خارجہ نے 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اجلاس میں علاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن کے فروغ کے لیے قریبی رابطوں، مشاورت اور سفارت کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اسحاق ڈار نے اجلاس کے موقع پر اردن، ترکیہ، مصر، الجزائر، ایران اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جبکہ ایران کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    طاہر اندرابی نے بتایا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق خصوصی مذاکرات کا حالیہ دور بھی منعقد ہوا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کی۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، سرحدی سلامتی بہتر بنانے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنے اور موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 4 اگست کو کینیڈا میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سینئر حکام کی سطح پر مذاکرات اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سلامتی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا دونوں ممالک نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان نے یومِ استحصال کشمیر کی ساتویں برسی بھی بھرپور انداز میں منائی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔بھارت کے پاس آزاد کشمیر کے جمہوری عمل پر تبصرہ کرنے کی کوئی اخلاقی و قانونی پوزیشن نہیں –

  • متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصروں کو مسترد کر دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے یہ ذخائر دوطرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے اور یہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مضبوط حمایت کا مظہر ہیں،حکومت پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کررہی ہے اور یہ ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے جسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔

    پاکستان کامتحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس سودسمیت واپس کرنے کا فیصلہ

    دفترِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے،پاکستانی عوام پاک امارات دوستی کے قیام میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاکستان، یو اے ای کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔

    مضبوط بحری قوت قومی خودمختاری کے تحفظ کا اہم ستون ہے،صدر مملکت

  • بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرانی نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے، پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفننگ میں کہا کہ پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا اور پاکستان نے بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ڈیووس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں میں عالمی اقتصادی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی اقدامات پر گفتگو کی گئی،ڈیووس فورم کے موقع پر وزیراعظم نے غزہ بورڈ سے متعلق خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے بھی مشاورت کی، اس موقع پر پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے غزہ بورڈ کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

    بنگلا دیش، انتخابی مہم کے دوران تصادم، جماعتِ اسلامی کے رہنما جاں بحق

    ترجمان نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر شیخ زاید بن النہیان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی ورلڈ اکنامک فورم ڈیووس میں شرکت کی، جہاں سائیڈ لائن پر ان کی متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ڈیووس سے واپسی پر نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اتصالات اور پی ٹی سی ایل کے صدر سمیت اہم کاروبار ی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

    پاکستان نیوی نے 14 ویں مرتبہ سی ٹی ایف-150 کی کمان سنبھال لی

    طاہر اندرابی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم کے مختلف عالمی رہنماؤں سے متعدد ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے، اسی دوران میانمار کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، جس کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی پر دفترِ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی ایڈوائزری میں منفی تبدیلی نہیں بلکہ ‘اپ ڈیٹ’ کی گئی ہے، ایڈوائزری میں تبدیلی سے اب مزید امریکی شہری پاکستان کا سفر کر سکیں گے،پاکستان اور امریکہ سفارتی ذرائع سے ٹریول ایڈوائزری کے معاملے پر رابطے میں ہیں، پاکستان بین الاقوامی مسافروں کے لیے مکمل طور پر محفوظ اور کھلا ہے۔

    دکی :اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

  • پاکستان نے خفیہ ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

    پاکستان نے خفیہ ایٹمی سرگرمیوں کے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

    دفتر خارجہ نے پاکستان پر خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا، جبکہ امریکی حکام پہلے ہی میڈیا کے ذریعے صدر ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کا آخری ایٹمی تجربہ مئی 1998ء میں ہوا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ایٹمی پالیسی واضح، مستقل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے، جب کہ بھارت کا ایٹمی سلامتی اور سیکیورٹی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت نے ایٹمی تجربات پر پابندی سے متعلق قراردادوں میں ہمیشہ غیر واضح مؤقف اپنایا، اس کے برعکس پاکستان کا ایٹمی پروگرام مؤثر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت چل رہا ہے اور عالمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے۔دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، یہاں تک کہ گزشتہ برس بھابھا ایٹمی تحقیقاتی مرکز کا ریڈیائی مواد غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

    ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی تجارت کے خطرناک رجحان کا فوری نوٹس لیا جائے
    سری لنکا کا پاکستان دورے کے لیے اسکواڈز کا اعلان
    آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی

    مذاکرات ناکام، افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، اندرونی تقسیم اور بیرونی اثرات
    بولی وڈ اداکارہ زرین خان انتقال کر گئیں

  • پاکستان کی اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں کی مذمت

    پاکستان کی اہلِ فلسطین کو غزہ سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں کی مذمت

    پاکستان نے اسرائیل کے اہلِ فلسطین کو غزہ سے جبری بے دخلی کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اہلِ فلسطین کی حالتِ زار پر عملی کردار ادا کرے، کیونکہ زبردستی بے دخلی اور غیر قانونی بستیاں امن اور استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرتی ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، جس کا مقصد ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے جو 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    اس سے قبل آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس عزت مآب محمود صدیقی الھباش کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسجد اقصیٰ کے امام احمد حسین اور پاکستان میں فلسطینی سفیر بھی موجود تھےملاقات کے دوران وزیراعظم نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کیلئے اپنا تہنیتی پیغام دیا۔ انہوں نے فلسطین کے لیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان فلسطین کے برادر عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا جنہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرہے ہیں۔

    بھارت نے وضاحت کردی، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا اعلان

    سیلاب متاثرین کو رسکیو کرتے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق

  • ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اسحاق ڈار قیادت کریں گے

    ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اسحاق ڈار قیادت کریں گے

    شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس آج چین کے شہر تیانجن میں شروع ہو گا، جو 14 سے 16 جولائی تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان، بھارت سمیت ایس سی او کے تمام رکن ممالک شرکت کریں گے، جبکہ بیلاروس کے وزیر خارجہ پہلی مرتبہ رکن ملک کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ کونسل آف فارن منسٹرز ایس سی او کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے جو تنظیم کی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں سمیت عالمی امور پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔فورم میں اجلاس کے دوران اعلامیے، بیانات اور اہم پالیسی دستاویزات کی منظوری دی جاتی ہے، جنہیں بعد ازاں ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جاتا ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق سی ایچ ایس کا آئندہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025ء تک تیانجن، چین میں ہی منعقد ہو گا۔اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مختلف رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی تعاون کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

    میر واعظ عمر فاروق کا شہداء کو خراجِ عقیدت،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی

    ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکرٹ سروس کی ’ناقابل معافی‘ ناکامی

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، ایک دن میں مزید 50 فلسطینی شہید

    ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 44 زخمی

  • ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

    ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت ایرانی خودمختاری اور سالمیت پر براہِ راست حملہ ہے، جسے 21 مسلم ممالک نے بھی ایک مشترکہ اعلامیے میں مسترد کر دیا ہے-

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اب تک تقریباً 3 ہزار پاکستانی محفوظ طور پر وطن واپس آ چکے ہیں تہران میں پاکستانی سفارت خانہ انخلا کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہا ہے، ایران اسرائیل تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں، پاکستان ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور عالمی برادری کو اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

    ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت ایرانی خودمختاری اور سالمیت پر براہِ راست حملہ ہے، جسے 21 مسلم ممالک نے بھی ایک مشترکہ اعلامیے میں مسترد کر دیا ہے اعلامیے میں اسرائیلی اقدامات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف قرار دیا گیا ہے، ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ایران پاکستان کا قریبی دوست، ہمسایہ اور شراکت دار ہے، اور پاکستان ایران کے ساتھ ہر سطح پر رابطے میں ہے، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم پھیلاؤ پر مذاکرات ہوئے ہیں

    ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ملک ہے، اور کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسی کے حالیہ بیانات غیر حیران کن اور غیر ذمہ دارانہ ہیں امریکا کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور گہرے تعلقات ہیں، اور پاک بھارت جنگ بندی پر امریکی بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں انہوں نے ایران میں رجیم چینج سے متعلق قیاس آرائیوں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا کہا کہ ایران عالمی جوہری ادارےکے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے۔

    پری مون سون بارشیں،ملک بھر میں گرج چمک، ژالہ باری اور اربن فلڈنگ کا خدشہ،الرٹ جاری

  • ترجمان دفتر خارجہ کی پاک ایران بارڈر بندش کی خبروں کی تردید

    ترجمان دفتر خارجہ کی پاک ایران بارڈر بندش کی خبروں کی تردید

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تمام سرحدی کراسنگ پوائنٹس مکمل طور پر کھلے اور فعال ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ سرحدی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے، اور سرحدی بندش کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک-ایران بارڈر بند ہونے کی افواہیں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان نہ صرف تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں بلکہ عوامی رابطے بھی معمول کے مطابق قائم ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تناؤ کی بات درست نہیں اور ایسی افواہوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔

    پاسداران انقلاب کا اسرائیلی دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعویٰ

    بھارت نے ایران میں کشمیری طلبہ کو تنہا چھوڑ دیا، کوئی مدد نہیں ملی

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات

    سوشل میڈیا پر پاکستان سے متعلق امریکی جاسوسی کا دعویٰ جھوٹا قرار

  • پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے  واقعات پر شدید تشویش کا اظہار

    پاکستان کا بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے-

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے، نفرت انگیز تقاریر، امتیازی پالیسیوں اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے بھی خطرہ ہیں،پاکستان ان واقعات میں خطرناک حد تک اضافے کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔

    ترجمان نے کہا پاکستان بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبک رجحانات پر شدید تشویش رکھتا ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تمام شہریوں کے مذہبی آزادی، تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ایسے وقت میں جب دنیا کو تحمل، مفاہمت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے، مذہبی منافرت کو سیاسی یا نظریاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا انتہا ئی افسوسناک ہے۔

    مشہور کینڈی برانڈ میں بھنگ کی آمیزش کا انکشاف

    ترجمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کا نوٹس لے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات یقینی بنائے۔

    عمران خان کی رہائی پر کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ،وکیل نعیم پنجوتھا

  • سیکریٹری خارجہ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا

    سیکریٹری خارجہ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا

    پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بھارت کے ’’نیو نارمل‘‘ جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا –

    اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی، مکالمے، سفارتکاری کو تنازع، کشیدگی پر ترجیح دیتا ہے،دونوں ممالک کے تعلقات میں صرف ایک نارمل ہے اور وہ خودمختاری کا احترام ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی نمائندوں کو 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے اطلاق اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، خیر سگالی کے طور پر دونوں ممالک نے زیر حراست سیکیورٹی اہلکاروں کا تبادلہ کیا پاکستان رینجرز، بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار ایک دوسرے کے حوالے کیےسیکریٹری خارجہ نےجنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارت کا خود ساختہ امیج بے نقاب ہو چکا ہے،مشاہد حسین

    گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ

    عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے،عطااللہ تارڑ