Baaghi TV

Tag: ترجمان دفتر خارجہ

  • کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے کے لئے عالمی برادری  فوری اقدامات کرے:پاکستان

    کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے کے لئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے:پاکستان

    اسلام آباد:کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے کے لئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے:اطلاعات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری غیر قانونی مقبوضہ علاقوں میں محاصرہ شدہ کشمیریوں کے قتل عام اور ان پرمظالم کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

    اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 5 مزید نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قابض افواج نے ان نہتے کشمیریوں کو پلوامہ اور بڈگام میں 29 اور 30 جنوری کو شہید کیا جبکہ جنوری کے مہینہ میں جعلی گھیراؤ اور تلاشی آپریشنوں اور جعلی مقابلوں میں کم از کم 23 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسندانہ ہندوتواء مسلم کش نظریات کے تحت بھارتی قابض افواج مقبوضہ علاقوں میں کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، عالمی برادری غیر قانونی مقبوضہ علاقوں میں محاصرہ شدہ کشمیریوں کے قتل عام اور ان پرمظالم کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے۔

    عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ہم بھارتی حکام کے مبینہ پاکستانی مزاحمت کار کے قتل کے جھوٹے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں کو مبینہ عسکریت پسند قرار دے کر مالی انعامات اور بہادری کے تمغوں کے لیے شہید کرنے میں بدنام ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہے، یہ عوام اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت اپنے قانونی و جائز حق استصواب رائے کے حصول کے لیے منصفانہ و جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔

  • وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

    وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کے دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ یہ دورہ ہر طرح کے حالات میں تعاون کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا اور آنے والے وقت کے لیے مشترکہ مستقبل سے متعلق پاک ۔ چین کمیونٹی روابط کو مضبوط کرنے کے مقصد کے حصول میں مدد دے گا وزیر اعظم عمران خان تقریباً دو سال بعد چین کا دورہ کر رہے ہیں، اہم دورے کے دوران دونوں ممالک باہمی تعاون کے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں پر غور کریں گے۔

    پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چینی ترقیاتی ماڈل کی تقلید کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

    ترجمان دفتر خارجہ نے اس موقع پر ایک بار پھر اربوں ڈالر کے انفرااسٹرکچر منصوبے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی رفتار میں کمی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے گزشتہ دو سالوں کے دوران کورونا وبا کے باجود سی پیک پر کام تیزی سے جاری ہے، گزشتہ جے سی سی کا اجلاس کافی مثبت رہا اور سی پیک کے کئی منصوبے جاری ہیں۔

    عاصم افتخار کا سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ انیشیٹو کو اعلیٰ معیار کا مظہر منصوبہ قرار دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک منصوبے کو مزید آگے بڑھانے اور اس کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

    بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فی الحال اس کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں دونوں ممالک کے ہائی کمشنر کی واپسی بھی اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان چیزیں مثبت سمت میں جانے لگیں موجودہ حالات میں معاملات بہتر نہیں ہیں اور ہمارے خیال میں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

    اسلام آباد: گھرمیں کھڑی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

    عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کو دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں بھارت کے اپنے زیادہ تر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں بھارت نے پاکستان کے ساتھ تناؤ کو کم کرنے اور تعلقات کو نارمل کرنے کے مشترکہ دوستوں کے مشورے کو نظر انداز کیا ہے بدقسمتی سے بھارت نے مثبت ردعمل کا اظہار نہیں کیا بلکہ صورتحال کو خراب کیا ہے۔

    پرویز مشرف اثاثہ جات کیس: نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی و عالمی پارٹنرز کیساتھ مشاورت سے حل کیا جائیگا۔سی پیک میں سماجی و اقتصادی منصوبوں پر بھر پور توجہ دیا جا رہا ہے۔پاکستان ،حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں کی سفارتی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ابو ظہبی میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے میں جاں بحق پاکستانی کی میت کو گزشتہ روز پاکستان منتقل کر دیا گیا باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر او پی ایف حکام نے میت وصول کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے جاں بحق ہاکستانی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

    حوثی باغیوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کریگا۔سی پیک کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نومبر 2018 میں وزیر اعظم کے پہلے دورہ چین سے سی پیک میں سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے،جس سے دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ27 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔سی پیک منصوبوں میں ٹیکنالوجی،زراعت،سائنس اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ بڑے انفرا سٹرکچر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ جی سی سی نے نئے میگا انفراسٹرکچر منصوبوںکی بھی توثیق کی ہے،ان میں آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور کے منصوبے شامل ہیں۔ان منصوبوں سے پاکستان کی فوڈ سیکورٹی اور توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    ترجمان نے 21جنوری 1990گائوکدل سری نگر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر کہا کہ آج سے تین دہائی قبل بھارتی قابض فورسز نے بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے پر امن احتجاج کرنے والے 52 بے گناہ کشمیریوں کو گائو کدل سری نگر میں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔پاکستان بھارت کے اس وحشیانہ عمل کیخلاف کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور واقعہ کےذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔یہ بات انتہائی قابل مذمت ہے کہ تین دہائیاں گزرنے کے باوجود ذمہ داروں کا احتساب نہیں ہو سکا۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔تاہم یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بتدریج توجہ دے رہی ہے۔ترجمان نے عالمی برادری،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیلئے بھارت کا احتساب کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اور دہشت کشمیری عوام کے حوصلوں کو کبھی بھی دبا نہیں سکتا۔پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں کو حق خودارادیت کے حصول تک تمام سفارتی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،تاہم یہ ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ مذاکرات کیلئےسازگار ماحول پیدا کرے۔پاک بھارت تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد سے تعلقات مزید بگڑ گئے،انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ وادی کی آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلسل عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرا رہاہے، جس کے نتیجے میں عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا نوٹس لیا۔تاہم ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کے معصوم لوگوں کے خلاف مظالم کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی طلباءکی چین واپسی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ وزیر خارجہ ،سیکرٹری خارجہ نے اپنے چینی ہم منصبوں کیساتھ اٹھایا ہے جبکہ پاکستانی حکام بھی اس معاملے کو متعلقہ چینی حلقوں کے ساتھ اٹھا رہے ہیں تاکہ پاکستانی طلباء اپنی تعلیم کے حصول کے لیے واپس چین جا سکیں۔

  • ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ ڈاکٹرمنیر اکرم کوکیوں‌تعینات کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتادی

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ ڈاکٹرمنیر اکرم کوکیوں‌تعینات کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتادی

    اسلام آباد :ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ہٹایا نہیں‌ گیا ، تمام تر افواہوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ ان کی مدت ملازمت مکمل ہوچکی تھی، انہوں نے شاندارانداز میں ملک کی نمائندگی کی۔

    معروف اداکار’پورن اسکول چلانے اور کم عمر لڑکیوں کے جنسی استحصال میں ملوث نکلا

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک جاری بیان میں کی، ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے وزیراعظم کے دورے کیلئے بھرپور اندازمیں کام کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ ملیحہ لودھی نے شاندارانداز میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    ین طالب علم اغوا،پولیس تلاش کرنے میں‌ناکام ، ہرطرف خوف و ہراس ، والدین بھی خوف…

    یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی سینئر سفارت کار رہی ہیں اور انہیں دسمبر2014 میں اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے فروری2015 سے ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔