Baaghi TV

Tag: ترکیہ

  • ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

    ترک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

    ترکش ائیر فورس کا ایف 16 جنگی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ کا جنرل ڈائنامکس F-16 فائٹنگ فالکن لڑاکا طیارہ بدھ کی صبح مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارے نے صوبے بالیکیسر (Balikesir) میں 9 ویں مین جیٹ بیس سے اڑان بھری اور اڑان بھرنے کے فوراً بعد طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

    وزارت دفاع کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے طیارے کے ملبے کو تلاش کرلیا گیا جب کہ حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہےحادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جب کہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    میکسیکن فورسز بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو تک کیسےپہنچیں؟ آپریشن کی تفصیلات جاری

    جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

  • ترکیہ میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،9 افراد ہلاک 26 زخمی

    ترکیہ میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار،9 افراد ہلاک 26 زخمی

    ترکیہ کے سیاحتی شہر انطالیہ میں ایک مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے –

    ترک حکام کے مطابق حادثہ شدید بارش کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا مسافر بس توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری حادثے کے وقت بس میں مجموعی طور پر 34 مسافر سوار تھے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ابتدائی شواہد کے مطابق بارش کے باعث پھسلن اور تیز رفتاری حادثے کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہےحادثے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل رہی، جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔ حکام نے ڈرائیوروں کو خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • ترکیہ، پاک سعودی کسی بھی مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا، اے ایف پی

    ترکیہ، پاک سعودی کسی بھی مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا، اے ایف پی

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسی بھی مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ نہیں ہوگا۔

    سعودی فوج سے وابستہ ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا۔‘‘سعودی عہدیدار نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے سہ فریقی مذاکرات کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ نو عیت کا ہے اور دوطرفہ ہی رہے گا۔

    ایک خلیجی عہدیدار نے بھی سعودی مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا دفاعی تعلق مکمل طور پر دوطرفہ ہے ترکیہ کے ساتھ ہمارے الگ دفاعی معاہدے موجود ہیں، تاہم پاکستان کے ساتھ ہونے والا معاہدہ کسی تیسرے ملک کو شامل نہیں کرتا۔

    پاکستان میں دہشت گردی: عالمی برادری کی خاموشی اور خطے کو لاحق خطرات،تجزیہ شہزاد قریشی

    یہ وضاحت ان خبروں کے بعد سامنے آئی ہے جن میں رواں ماہ کے آغاز پر ایک ترک عہدیدار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ترکیہ اس ممکنہ دفاعی اتحاد میں شمولیت کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر مختلف سوالات اٹھا ئے گئے، خصوصاً اس معاہدے کے ممکنہ جوہری پہلو کے حوالے سے، کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہےتاہم سعودی حکام کی حالیہ وضاحت کے بعد اس تاثر کو رد کر دیا گیا ہے کہ اس دفاعی تعاون میں ترکیہ یا کوئی اور ملک شامل ہوگا، اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ معاہدہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہی محدود رہے گا۔

    دہشتگردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی،سہیل آفریدی

  • اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کا موقع ڈھونڈ رہا ہے،ترک وزیر خارجہ

    اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کا موقع ڈھونڈ رہا ہے،ترک وزیر خارجہ

    ترک وزیر خارجہ حاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کا موقع ڈھونڈ رہا ہے، جو خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ا تاہم امید کی جا سکتی ہے کہ کوئی متبادل راستہ اختیار کیا جائے گا۔

    ترک نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں حاکان فیدان کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے خلاف کارروائی کا موقع ڈھونڈ رہا ہے، جو خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہےاگر اس قسم کا کوئی اقدام کیا گیا تو مشرقِ وسطیٰ مزید عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا اور حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، حالیہ دورۂ ایران کے دوران، بحیثیت ایک دوست ملک، انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ تمام معاملات پر کھل کر گفتگو کی اور اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

  • ترک صدر کی  توہین کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا

    ترک صدر کی توہین کے الزام میں اپوزیشن رہنما کو قید کی سزا

    صدر رجب طیب اردوان کی توہین کے الزام میں ترکیہ کے معروف کرد سیاستدان اور سابق قانون ساز رہنما صلاح الدین دمیرتاش کو 17 ماہ اور 15 دن قید کی سزا سنادی گئی۔

    ترک میڈیا کے مطابق یہ سزا شمال مغربی ترکیہ کے ادرنا جیل میں قید 52 سالہ دمیرتاش کو مختلف مقدمات کے یکجا ہونے کے بعد دی گئی جن میں صدر اردوان کے بارے میں برسوں پرانی تقاریر بھی شامل تھیں جن پر ان کے وکیل کے مطابق عدالتی کارروائی ابھی مکمل ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ صلاح الدین دمیرتاش ترکی کی کرد سیاست میں ایک نمایاں اور مقبول شخصیت ہیں جنھیں 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا اُس وقت انھیں مختلف دہشت گردی سے متعلق مقدمات میں جیل میں رکھا گیا تھا جن میں سیاسی سرگرمیوں اور کرد قومی حقوق کے لیے ان کی سرگرمیاں شامل تھیں۔

    ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

    2021 میں بھی دمیرتاش کو حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر، خاص طور پر 2015 میں شامی سرحد کے قریب ترک فضائیہ کے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر تبصرہ کرنے کے سبب ساڑھے تین سال قید کی سزا دی گئی تھی، اس کے علاوہ متعدد دیگر مقدمات میں بھی انہیں جیل کی سزا کا سامنا رہا ہے، جن کی بنیاد پر ترک حکومت کی جانب سے انہیں سیاسی دباؤ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    پاکستانی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک

  • ترکیہ میں کرسمس کے موقع پردہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی

    ترکیہ میں کرسمس کے موقع پردہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی

    ترکیہ میں کرسمس کے موقع پردہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بناد ی گئی،پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے داعش کے 115 ارکان کو حراست میں لے لیا۔

    ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،استنبول چیف پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق پولیس نے استنبول میں 124 مقامات پر چھاپے مارے ، 137مطلوب مشتبہ افراد میں سے 115 کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران متعدد پستول اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    شام کے مرکزی بینک کا یکم جنوری سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان

    کرسمس کے موقع پر یوکرینی صدر کی روسی صدر کو بد دُعا

    وفاق اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

  • پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے،صدر مملکت

    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے،صدر مملکت

    اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ میں پاک بحریہ کے جدید جنگی جہاز کی شمولیت کو قومی بحری دفاع کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے-

    ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پر پاک بحریہ، دفاعی ماہرین اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد دی، کہا کہ جدید بحری جہاز کی شمولیت سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کے تحفظ اور بحری سلامتی مزید مضبوط ہوگی،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

    صدرِ مملکت نے دفاعی صنعت میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، کہا کہ بحری طاقت میں اضافہ پاکستان کی معیشت، تجارت اور سمندری راستوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے،ملجم کلاس جہازوں کا منصوبہ دونوں ممالک کی تکنیکی مہارت اور مشترکہ وژن کی کامیاب مثال ہے۔

  • پاک ترک دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی،ترک صدر

    پاک ترک دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی،ترک صدر

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کی دوستی قیامت تک جاری رہے گی۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہماری مشترکہ تاریخ صدیوں کے امتحان سے گزری ہے، پاک ترک دوستی آئندہ برسوں میں مزید فروغ پائے گی اور مضبوط ہوگی، پاکستان نیوی کو پی این ایس خیبر فراہم کر رہے ہیں، پی این ایس خیبر نے تمام آزمائشی مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں،پی این ایس بدر جون 2026 کے اختتام تک مہیا کریں گے،اس کے علاوہ پی این ایس طارق 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو فراہم کئے جائیں گے۔

    رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ جنگی طیارے بنانے والے 10 ممالک میں شامل ہے، ہم ہر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ملک کے ساتھ کشیدگی، لڑائی یا تصادم نہیں چاہتے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔

  • غزہ میں تاریخی امن معاہدہ: مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا کے دستخط، امن کی نئی امید

    غزہ میں تاریخی امن معاہدہ: مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا کے دستخط، امن کی نئی امید

    غزہ میں جنگ بندی سے متعلق تاریخی امن معاہدے پر مصر، ترکیہ، قطر اور امریکا نے باقاعدہ طور پر دستخط کر دیے، جسے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

    شرم الشیخ میں منعقدہ امن کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس دن کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دوست ممالک کے تعاون اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں اس نوعیت کی کامیابی کم دیکھنے میں آئی ہے اور اس ضمن میں مصر کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے خواہاں ہیں اور وہ غزہ کی تعمیرِ نو میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے سے اتفاق کیا تھا، جس کے بعد حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ جواباً اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کر دیا گیا۔غزہ امن معاہدے کے سلسلے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اور متعدد مسلم ممالک کے رہنما شریک ہیں۔

    افغان جارحیت کے دوران شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

    کراچی میں امن و امان برقرار ہے، افواہوں پر یقین نہ کریں: ضیا لنجار

    تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

    شرم الشیخ امن کانفرنس: وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

  • وزیراعظم  شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک–ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو دہرایا،صدر اردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    ہم کسی ٹرول یا سیاسی دباؤ کا جواب نہیں دینا چاہتے، مریم اورنگزیب

    دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کی اور عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے دفاع کے عزم کو دہرا یا۔

    ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ نے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مسلم دنیا سمیت عالمی امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ لوگوں کو ریلیف دینے کا ہے،عظمیٰ بخاری