Baaghi TV

Tag: ترکیہ

  • استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

    استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

    استنبول: ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے حریف اوراستنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں صدر رجب طیب اردوان کے حریف اوراستنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد حالات کشیدہ، استنبول اور انقرہ کی سڑکوں، یونیورسٹیز کے کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنز پرحکومت مخالف مظاہرے ، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے میئر کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت نے استنبول میں چار روز کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی۔

    استنبول اور انقرہ کی سڑکوں، یونیورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنز پر ہزاروں افراد جمع ہو گئے اور ”امام اوغلو کو رہا کرو“ کے نعرے لگاتے رہے کئی مقامات پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جس پر مشتعل افراد نے جوابی نعرے بازی اور پتھراؤ کیا۔

    نواز شریف کی طبیعت ناساز،عمرہ پر نہ جا سکے

    استنبول میں بڑھتے ہوئے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے استنبول میں چار روز کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے اہم مقامات پر تعینات کر دیئے گئے ہیں، جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اکرم امام اوغلو کی گرفتاری ترکیہ میں سیاسی بحران کو مزید گہرا کر سکتی ہے اور اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف مزید سخت موقف اپنا سکتی ہیں، صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں،ترجمان دفترخارجہ

  • استنبول کے میئرمبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار

    استنبول کے میئرمبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار

    استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو مبینہ بدعنوانی اور شدت پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے میئر سمیت دیگر 100 ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، حراست میں لیے گئے افراد میں امام اوغلو کے قریبی معاون بھی شامل ہیں، استنبول میں شہریوں کا احتجاج شروع ہوا، مظاہرین نے اقدام کو جمہوریت پر سوا لیہ نشان قرار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس فورسز نے اکرم امام اوغلو کے گھر کی تلاشی لی، اس گرفتاری کے بعد ترک حکام نے استنبول میں متعدد سڑکیں بند کر دی ہیں اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، اور چار دن کے لیے شہر میں مظاہروں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

    اسلام آباد میں 5 سال کے دوران ہونیوالے احتجاجوں سے نمٹنے پر کتنے اخراجات ہوئے؟

    گذشتہ روز ترکیہ کی یونیورسٹی نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی یونیورسٹی کی ڈگری جعلی طور پر حاصل کی، استنبول کے میئر اکریم اوغلو نے اپنی ڈگری کے منسوخ کیے جانے کو غیر قانونی قرار دیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

  • جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    دنیا بھر سے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، چین، ایران، ترکیہ، روس کے بعد یورپی یونین نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکا نے ٹرین دہشت گردی اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے، ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کو امریکا نے عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے، امریکا متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

    چین نے بھی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

    روس کی جانب سے بھی دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے، پاکستان میں روس کے سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا کہ وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتےہیں۔یورپی یونین کی سفیر ریناکونیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی مذمت کی ہے۔سفیر یورپی یونین ریناکونیکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

    دریں اثنا، پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے بھی ٹرین پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز (11 مارچ) دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا۔اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، سیکیورٹی فورسز نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑے آپریشن کا کیا تھا، جس میں گزشتہ رات تک کم از کم 16 حملہ آور ہلاک کیے جاچکے تھے۔

    آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گیا، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • ترک صدر کل پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے

    ترک صدر کل پاکستان کے دورے پرپہنچیں گے

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب ایردوان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : ترکیہ کے صدر کل 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے،ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہوں گے دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی، صدر ایردوان اور وزیر اعظم شہباز شریف پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، اور متعدد اہم معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

    ساتھی ملازمین پر ہراسانی کے الزامات پر لیڈی پولیس کانسٹیبل نوکری سے برطرف

    دورے کے دوران صدر ایردوان، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔

    چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی میڈیا کی نسیم شاہ کیخلاف بیان بازی

    واضح رہے کہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، اور آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔

    افغانستان :بینک کے باہر خودکش دھماکہ، 17 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

  • ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی ،ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی

    ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی ،ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی

    استنبول: ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا یہ آگ12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے کے قریب لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے بچنے کیلئے2 افراد نے عمارت سے باہر چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش کی تاہم دونوں زندگی کی بازی ہار گئے آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی ہے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک  آتشزدگی،10 افراد ہلاک

    ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،10 افراد ہلاک

    استنبول: ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منازل تک پھیل گئی اور تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

    آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

    ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 35 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔

    تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام

  • ترکیہ میں  ایمبولینس ہیلی کاپٹر  تباہ،4 افراد ہلاک

    ترکیہ میں ایمبولینس ہیلی کاپٹر تباہ،4 افراد ہلاک

    قاہرہ: جنوب مغربی ترکیہ میں ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:ترک خبر ایجنسی انادولو کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس ہیلی کاپٹر نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب 2 پائلٹوں، ایک ڈاکٹر اور ایک طبی ورکر کو لے کر موغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہاسپٹل سے ٹیک آف کیا تھا ٹیک آف کے فوری بعد یہ ہیلی کاپٹر اسپتال کی اوپری منزل سے ٹکرا گیا اور قریب موجود احاطے میں گر کر تباہ ہوگیا،حادثے سے اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    مقامی حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز خراب موسم کے باعث پرواز نہیں کرسکا تھا،22 دسمبر کی صبح اس نے انطالیہ جانے کی کوشش کی مگر شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے سے عمارت کے اندر یا زمین پر موجود کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا، حاد ثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی تھیں، وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں حادثے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ،حکام کی جانب سے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

  • پاک بحریہ  کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    پاک بحریہ کے 29ویں اینٹی سب میرین وارفیئر اسکواڈرن کے اے ٹی آر ایئر کرافٹ نے دالامان، ترکی، میں مشق ماوی بالینہ 2024 میں حصہ شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مشق ماوی بالینہ (MAVI BALINA) ترکی کی زیر قیادت ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر (ASW) مشق ہے، جس میں 30 سے زیادہ بحری اثاثوں بشمول بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور UAVs نے حصہ لیا۔اس سال کی مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقد کی گئی؛ جس کا مقصد سب میرین آپریشنز اور اینٹی سب میرین وارفیئر طریقہ کار میں مہارت حاصل کرنا تھا ۔اس سال ترکیہ کے بحری فوج کے علاہ ترکیہ ائیر فورس اور سپیشل آپریشن فورسز کے متعدد اثاثوں نے نیٹو، امریکہ، پاکستان، یونان اور آذربائجان کی بحری افواج اور اسپیشل آپریشن فورسز کے دستوں ساتھ اس وسیع مشق میں حصہ لیا۔پاک بحریہ مشق ماوی بالینہ میں باقاعدگی سے حصہ لیتی ہے۔ مشق کے ہاربر فیز کے دوران پاکستان اور دیگر شریک بحری افواج کے درمیان ہونے والی سرگرمیوں میں باہمی دورے، ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز اور پلاننگ سیشنز شامل تھی؛ جس کے بعد سمندر میں مختلف اور طویل دورانئے کی اینٹی سب میرین آپریشنز کی مشقیں کی گئیں۔ پاک بحریہ کی مشق ماوی بالینہ میں باقاعدگی سے شرکت؛ دونوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور عالمی بحری افواج کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔ اس طرح کی مشترکہ سرگرمیاں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کرداراد کرتی ہیں۔

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    نیو کراچی ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

  • ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق

    ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق

    انقرہ: ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے-

    خبر ایجنسی اے پی کے مطابق دو ترک فوجی ہیلی کاپٹروں کے درمیان ہوا میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 6فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، حکام نے بتایاکہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت اتر گیا۔

    ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پانچ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چھٹا زخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا،صوبے کے گورنر عبداللہ ایرن کے مطابق یہ حادثہ جنوب مغربی صوبے سپارٹا میں معمول کی تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا، مرنے والوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھے جو فوجی ہوا بازی کے سکول کے انچارج تھے۔

    یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ کیا تھی گورنر ایرن نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، نجی خبر رساں ایجنسی ڈی ایچ اے کے مطابق یو ایچ-1 قسم کا ہیلی کاپٹر ایک کھیت میں گر کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر اترا۔

  • پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ترک قونصل

    پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ترک قونصل

    ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دو ملک ایک قوم کی حیثیت رکھتے ہیں ، ہماری محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہے ،پاکستان کی ہر خوشی ہماری خوشی اور ہر غم ہمارا غم ہے اس کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نیگلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر میں ٹیکا ریسکیو ٹریننگ فیز تھری اور اربن ریسکیو ٹریننگ فیز ون کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کیچیف پیٹرن محمد صدیق میمن نے کہا کہ میں سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور حکومت سندھ کی جانب سے اپنے برادر ملک ترکیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہو ں نے اربن ریسکیو ٹریننگ فیز ون کیلئے پاکستان میں سندھ اسکاوٹس کو منتخب کیا اور اس طرح ترکیہ کے ادارے آئی ایچ ایچ انہیں عالمی معیار کی ریسکیو کی تربیت فراہم کررہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ مسقتبل میں بھی جاری رہے گا ۔ترکیہ کے ادارے ٹیکا کے پاکستان میں سربراہ خلیل ابراہیم بصران کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانے کے اس راستے پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور ٹیکا کا سفر ایک ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے فیز کی ریسکیو ٹریننگ میں اسکاوٹس کی بھر پور دلچسپی دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اسکاوٹس خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔صوبائی اسکاوٹس سیکریٹری سید اختر میر نے کلمات استقبالیہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ریسکیو سروسز کے حوالے سے آئی ایچ ایچ ایک معروف ادارہ ہے جس کے ٹرینر ز سندھ کے اسکاوٹس کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کررہے ہیں جس پر میں ترکیہ کے کراچی میں قونصل جنرل جمال سانگو ، پاکستان میں ٹیکا کے سربراہ خلیل ابراہیم ، صوبائی اسکاوٹ کمشنر سید ممتاز علی شاہ، چیف پیٹرن محمد صدیق میمن ،حکومت سندھ ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،تقریب میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسزذوالفقار ابڑو، ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے سیکریٹری کنور وسیم ، فائر آفیسر کراچی ہمایوں خان ،پیپسی لمیٹیڈ کے اخلاق احمد ، کمیونٹی پولیس کے چیف مراد سوہنی اور دیگر مہمان بھی شریک تھے،صوبائی خازن محمد حسین مرزا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں ترکیہ سے آئے ہوئے آئی ایچ ایچ کے ماسٹر ٹرینر جہاد بے جبکہ شرکا کورس کی جانب سے ذیشان پطرس اور نورالعین نیکورس کے حوالے سے تاثرات کا اظہار کیا۔ تقریب میں مہمانان گرامی میں سووئیرز شیلڈز جبکہ شرکاٹریننگ کو شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض لیڈر ٹرینر سید حبیب الدین نے انجام دیئے۔

    خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں،وزیر تعلیم

    ایدھی فائونڈیشن کی ہیلپ لائن 36 گھنٹوں سے بند

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی

    سندھ فوڈ اتھارٹی کا عوام کو کھلا تیل استعمال نہ کرنے کا مشورہ