Baaghi TV

Tag: ترکیہ

  • استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیاکے مطابق استنبول کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ استنبول میں نائٹ کلب 16 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنایا گیا تھا، آگ دن میں مرمتی کام کے دوران لگی جس نے 16 منزلہ عمارت کو دیکھتے ہی دیکھتے لپیٹ میں لے لیا، کلب کے اندر موجود افراد پھنس گئے جن میں سے 29 بری طرح جھلس کر دم توڑ گئے ، واقعہ میں مزید 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے،آتشزدگی کے سبب کلب کی 2 منزلیں جل کر خاکستر ہو گئیں، آگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کنسٹرکشن ورکرز ہیں،آگ بجھا دی گئی ہے، واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    ترکیہ کے وزیر انصاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جن میں3 افراد وہ ہیں جو نائٹ کلب کا انتظام سنبھالتے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں …

    کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا …

  • نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    لاہور: ‏وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی (Mehmet Pacaci) نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک سفیر کی جانب سے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ، ہاؤسنگ،سیاحت،تعلیم،صحت اورووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں اشتراک کار فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا-

    اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں ،جبکہ مریم نواز نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روزافزوں بلندی کی طرف گامزن ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار بڑھانے چاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ،سیاحت، صحت،تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول اور مراعات فراہم کی جارہی ہیں، ترکیہ کی تیزرفتارترقی کے تجربے اورمہارت سے استفادہ کرناچاہتے ہیں۔

    ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اورترکی کے درمیان تعاون مثالی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کریں گے۔

    ملاقات کے موقع پر کمرشل قونصلرنوریتین دیمیر(Nurettin Demir)، غضنفر محمودڈائریکٹر ایمبیسیڈورئل آفس،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-

  • ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

    ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا

    انقرہ: ترکیہ نے جدید ترین ففتھ جنریشن طیارہ تیار کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ کی فضائی و خلائی صنعت TUSAS کے اہم ترین ٹیکنالوجی منصوبوں میں شامل”قان“ محارب طیارے نے تمام تجرباتی پروازیں مکمل کرنے کے بعد آج پہلی پرواز بھی کامیابی سے مکمل کر لی ہے،اس طرح ترکیہ ففتھ جنریشن طیارہ بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے-

    اس طیارے کی خصوصیات میں ڈبل موٹر، پلٹ جھپٹ اور راڈار سے چھپنے کی صلاحیت، باڈی میں اسلحہ اٹھانے اور برقی حرب قابلیت شامل ہیں،یہ طیارہ بلند فضائی محاربہ مسافت اور سُپر سونک رفتار میں حساس اور پوائنٹ فائرنگ کی صلاحیت کے ساتھ منفرد ہے۔

    ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

    تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، …

    کرائے کے قاتل،173شوٹر لاہور میں،پنجاب میں13 ماہ میں 573 قتل کی اندھی وارداتیں

  • ترکیہ میں چرچ پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    ترکیہ میں چرچ پر حملہ،ایک شخص ہلاک

    استنبول : استنبول کے ضلع سریر میں ایک چرچ پردو نقاب پوش بندوق برداروں کے حملے سےایک شخص ہلاک ہو گیا-

    باغی ٹی وی : "سی این این” کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نےایکس پر اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتےکہاکہ اتوار کے روز سانتا ماریا چرچ میں عبادت کے دوران حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:40 بجےکے قریب کیا گیا، بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اورحکام دونوں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

    ترکیہ کے وزیر انصاف ٹنک نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر اوردو دیگر سرکاری وکیلوں کو واقعے کی تحقیقات سونپ دی گئی ہے حملہ کرنے والے مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، تفتیش کثیرجہتی اورمحتاط اندازمیں کی جا رہی ہے۔

    امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی دھجیاں بکھیر دیں

    9 پاکستانی مزدور ایران کے سرحدی علاقے میں قتل

  • امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    امریکا کی ترکیہ کو40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری

    واشنگٹن: امریکا نے ترکیہ کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 40 ایف-16 طیاروں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: جزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ترکیہ کو ایف-16 فراہم کرنے کی منظوری ترک پارلیمنٹ کی جانب سے سویڈن کو نیٹو کی رکنیت دینے کی اجازت کے بعد دی ہے،کانگریس نے ترکیہ کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی تھی اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعے کی رات کو ہی اس کی توثیق کردی،امریکا نے ترکیہ کے علاوہ یونان کو 8.6 ارب ڈالر مالیت کے جدید ایف-35 جنگی طیاروں کی فراہمی کی منظوری بھی دی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور امریکا نیٹو اتحادی ہیں اور یونان مغربی فوجی بلاک کا بھی حصہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ترکیہ نے جیسے سویڈن کی نیٹو رکنیٹ کی منظوری کے دستاویزات واشنگٹن کو فراہم کیے، اس کے بعد امریکا نے بھی ایف-16 کی فراہمی کی توثیق کردی۔

    امریکا سے 40 ایف-16 طیاروں اور اس کے آلات کی وصولی سے ترکیہ کے پاس موجود 79 ایف-16 طیاروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگا اور دفاعی صلاحیت میں بھی مزید اضافہ ہوگا ترکیہ نے امریکا سے اکتوبر 2021 میں ایف-16 کے حصول کا معاہدہ کیا تھا لیکن اس معاہدے پر عمل درآمد سویڈن کی نیٹو رکنیت میں تاخیر کی وجہ سے التوا کا شکار ہوگئی تھی اور امریکی کانگریس نے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

  • بھارت سے کشیدگی،مالدیپ کا ترکیہ کے ساتھ  فوجی ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

    بھارت سے کشیدگی،مالدیپ کا ترکیہ کے ساتھ فوجی ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

    مالے: بھارت سے کشیدگی کے بعد مالدیپ نے ترکیہ کے ساتھ گہرے سمندر میں گشت کرنے والے ڈرون طیاروں کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مالدیپ نے ترکیہ کے ساتھ 37 ملین ڈالر کے فوجی ڈرون خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ فوجی ڈرون مالدیپ کے گہرے سمندروں میں فضائی نگرانی کیلئے گشت کریں گے ماضی میں اس حوالے سے بھارت نے مالدیپ کی دفاعی افواج کے ساتھ شراکت قائم کر رکھی تھی، ان ڈورنز نے مالدیپ کی فوج کی جانب سے مشکوک بحری جہازوں، اسلحہ و منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاسوسی پروازیں کیں ان کی جگہ اب ترک ڈرونز لے لیں گے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ سے فوجی ڈرون کا معاہدہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب حال ہی میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنے ملک سے بھارت کو فوج نکالنے کیلئے 15 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    صدر محمد معیزو کی پالیسی کےتحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے

    ڈاکٹر محمد معیزو گزشتہ سال کے آخر میں مالدیپ کے صدر منتخب ہوئے، وہ اپنے ملک سے بھارت کا اثر و رسوخ ختم کرنے کے خواہاں ہیں، اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی وہ بھارت مخالف بیان بازی کرتے تھے اور انھوں نے ”انڈیا آؤٹ“ مہم کو لیڈ کیا تھا مالدیپ کے صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے اور چین کے ساتھ روابط بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

    ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر …

    رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں 100 کے قریب بھارتی فوجیوں کا دستہ 1988 سے تعینات ہے، جو جہاز اڑانے، تربیت اور سرویلنس سمیت دیگر غیر جنگی امور کے لیے موجود ہیں اس وقت کی حکومت کی درخواست پر بھارتی فوجیوں کو بغاوت کے خطرات اور سری لنکا کے تامل ٹائیگرز سے حفاظت کے پیش نظر تعینات کیا گیا تھا۔

    ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،بلوچستان حکومت کا متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

  • ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    استنبول: ترکیہ نے اسرائیل کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا۔

    باغی ٹی وی: ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 33افراد کو ترک انٹیلی جنس ایجنسی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کر لیا،گرفتار افراداسرائیل کیلئےجاسوسی، مختلف شخصیات پر قاتلانہ حملوں اور اغوا میں ملوث پائے گئے ، اسرائیل کے جاسوس نیٹ ورک میں ملوث ملزموں کو دہشت گردی اور منظم جرائم کے تفتیشی بیورو کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا، زیر حراست افراد بین الاقوامی جاسوسی نیٹ ورک کے اہم کارندے ہیں۔
    https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1742158423913791640?s=20

    مریکی سفیر کی نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہو گئے،

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

  • ترکیہ نے  اسرائیلی وزیراعظم  کیخلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا

    ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا

    انقرہ: ترکیہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترکیہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائرکیا گیا ہے، حمکران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے تین سابق قانون ساز اراکین نے استنبول کے عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر آفس میں درخواست جمع کرادی ہےدرخواست جماعت کے 3 سابق قانون سازاراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ آگ سے کھیل رہی ہے اب ہم زیادہ خطرناک جواب دیں گے حزب اللہ شمالی اسرائیل پر حملوں کو بڑھا کر آگ سے کھیلنے سے باز رہے ایسے لوگ جو سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری افواج اور شہریوں کے خلاف حملوں کو بڑھا سکتے ہیں، وہ آگ سے کھیل رہے ہیں اس آگ کا جواب حزب اللہ کو زیادہ شدید آگ سے ہی دیا جائے گا، ہم شمال اور جنوب میں سیکیورٹی بحال کریں گے اور حماس کو تباہ کر دیں گے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن، انٹونی بلنکن اور لائڈ آسٹن کے خلاف مقدمہ درج

    امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل کو دھمکیاں دینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی ہدایت کی جس کی وجہ سے حزب اللہ کے ساتھ بھی جنگ چھڑ جائے،امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کو دی گئی دھمکیوں پر تشویش ہے کیونکہ ایسی دھمکیوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں امریکہ اور برطانیہ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامی جہاد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے، امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کی قیادت اور ایرانی امداد کی فراہمی پر پابندیاں لگائی ہیں۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے، ہمارے پاس فلسطینیوں کی اموات کی تعداد جانچنے کا واضح طریقہ نہیں ہے تاہم معلوم ہے کہ بہت زیادہ معصوم فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں وقفے پر بات کی ہے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسندی واقعات پر تشویش ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم پر واضح کر دیا یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔

    مغربی کنارے پر بھی اسرائیل کے حملے،7 فلسطینی شہید، 2 بچوں سمیت 31 گرفتار

    ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حماس اور فلسطینی گروپوں کی قید میں موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پر امید ہیں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں شامل لوگوں سے روز بات ہوتی ہے اور مجھے امید ہے کہ رہائی کا عمل شروع ہونے والا ہے میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا تاہم یقین ہے کہ یرغمالی جلد رہا کر دیئے جائیں گے، محسوس ہوتا ہے غزہ میں حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کے پاس موجود درجنوں یرغمالیوں کی رہائی ہونے والی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل قطر کے ذریعے حماس کے ساتھ ایک ڈیل پر مذاکرات کر رہے ہیں جس کے تحت ممکنہ طور پر 7 اکتوبر کو اغوا ہونے والے 80 کے قریب یرغمالی رہا ہوں گے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل 3 سے 5 دن تک عارضی جنگ بندی اور اسرائیل میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرنے پر تیار ہو گا۔

    نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

  • ترک اور ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    ترک اور ایرانی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

    تہران،انقرہ: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا-

    باغی ٹی وی: ٹیلیفونک رابطے میں تینوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہوا ہے بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا،یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر نے غزہ اور گرد ونواح میں جاری کشیدگی پرتبادلہ خیال کیاسعودی ولی عہد نے موقف دہرایا کہ کشیدگی روکنے کیلئے سعودی عرب تمام بین الاقوامی اورعلاقائی فریقین کے ساتھ رابطے کیلئے ہرممکن کوششں کررہا ہےمحمد بن سلمان نے شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت معصوم جانیں لینے مسترد کرنے کے سعودی موقف اوربین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کومدنظر رکھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے غزہ کی پٹی میں حالات کی سنگینی پرگہری تشویش کا اظہارکیاسعودی ولی عہد نے فلسطینی کازکی سپورٹ اورحصول امن کی کوششوں سےمتعلق مملکت کے موقف پربھی زوردیا جو فلسطینی عوام کے جائزحقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

    برطانیہ میں فلسطین کا جھنڈا لہرانے پر سخت پابندی عائد

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدر طیب اردوان کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غزہ اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاسعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے،ولی عہد نے کہا کہ مملکت اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی روکنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

    ترک ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اردوان نے سعودی ولی عہد کو بتایا کہ ترکی نے اسرائیل فلسطین تنازع سے متاثرہ شہریوں کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے کام شروع کر دیا ہےترکیہ نے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    کرکٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کر دیا

  • انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع

    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع

    ترکیہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ کے سبب آگ بھڑک اٹھنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھی تاہم اب اس کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں جبکہ ترک وزارت داخلہ کے مطابق انقرہ میں دھماکہ دہشت گرد حملہ ہے، دھماکہ ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر کیا گیا جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے وزارت داخلہ کی عمارت کے مرکزی گیٹ سے گاڑی ٹکرائی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور دھویں کے بادل چھا گئے۔ دوسرا حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا جبکہ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، دھماکہ پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

    جبکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں کی وجہ سے آخری دموں پر آئی ہوئی دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی مفادات کی بنا پر حوصلہ افزائی کرنے کا بدل بھاری ہو گا، صدر رجب طیب ایردوان نے ترکیہ قومی اسمبلی کی 28 ویں ٹرم اور دوسرے آئینی سال کے افتتاحی اجلاس میں جنرل کمیٹی سے خطاب کیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ 15 جولائی 2016 کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے سامنے سینہ سپر ہونے والی قوم کی جدوجہد ِ جمہوریت سول آئین کے ساتھ سرفراز ہونے کا حق رکھتی ہے۔ آئیے اس حسرت کو ختم کرنے میں عجلت کریں۔ جبکہ صدر ایردوان نے آج صبح انقرہ میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں کہا ہے کہ "ہماری سکیورٹی یونٹوں کی بروقت مداخلت نے دونوں حملہ آوروں کو غیر فعال کر دیا ہے۔ یہ حرکتیں دم توڑی دہشت گرد تنظیم کی آخری ہچکیاں ہیں”۔

    انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد ہمارے شہری امن و امان اور سلامتی کو نشانہ بنانا تھا لیکن وہ نہ تو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی کبھی ہو سکیں گے۔ ہمارے انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں کی وجہ سے آخری سانسیں لیتی دہشت گردتنظیموں کی محض سیاسی مفادات کی بنا پر پیٹھ تھپتھپانے کا بدل بھاری ہو گا۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جس طرح اس ملک میں فیتو دہشت گرد تنظیم دوبارہ کبھی سر نہیں اٹھا سکے گی اسی طرح اس سے مشابہہ تنظیمیں بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
    انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
    ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
    نواز شریف کا مقصد نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح ہے. مریم نواز شریف
    کسان کی لگژی گاڑی اوڈی اے 4 میں سبزی بیچنے کی ویڈیو وائرل
    تاہم یورپی یونین ممالک کا ترکیہ کے ساتھ جانبدارنہ روّیہ بھی صدر رجب طیب ایردوان کے ایجنڈے پر تھا، اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک ویزہ پابندی سمیت ترکیہ کے ساتھ روا رکھی گئی تمام حق تلفیوں سے پیچھے ہٹ کر اپنی غلطیوں کی تصحیح کر سکتے ہیں بصورت دیگر انہیں ترکیہ سے توقعات رکھنے کا کوئی حق نہیں ہو گا۔