Baaghi TV

Tag: توشہ خانہ

  • توشہ خان کیس،جج بیمار، آج سماعت نہ ہو سکی

    توشہ خان کیس،جج بیمار، آج سماعت نہ ہو سکی

    اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی کے کل تک ملتوی کر دی گئی

    جج محمد بشیر کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کرنی تھی تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے وجہ سے سماعت نہ ہو سکی،توشہ خانہ ریفرنس میں آج گواہان کے بیانات قلمبند ہونے تھے۔

    قبل ازیں بانی تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،بانی تحریک انصاف عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چودہ نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی ،بدنیتی پر مبنی ہیں ، جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے ،اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے، دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، عمران خان پر مقدمات کی سماعت جیل میں ہی ہو رہی، عمران خان کو کسی عدالت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، سائفر کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی جیل میں ہوئی، دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کو چیلنج کیا تھا تا ہم عدالت نے اوپن ٹرائل کا حکم دیا ،سماعت جیل میں ہی ہو گی، اسی طرح عمران خان نے باقی مقدمات کے جیل ٹرائل کو بھی چیلنج کیا لیکن عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا.

  • توشہ خانہ ،القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان نے ضمانت کی درخواست کی دائر

    توشہ خانہ ،القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان نے ضمانت کی درخواست کی دائر

    بانی تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

    توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی دو درخواستیں دائر کر دیں،بانی تحریک انصاف نے احتساب عدالت کا فیصلہ کلعدم قرار دینے کی استدعا کر دی،عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے ،احتساب عدالت نے دونوں کیسوں میں ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی ،درخواست میں چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیسز کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے، مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں ،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    قبل ازیں بانی تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،بانی تحریک انصاف عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چودہ نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی ،بدنیتی پر مبنی ہیں ، جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے ،اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے، دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، عمران خان پر مقدمات کی سماعت جیل میں ہی ہو رہی، عمران خان کو کسی عدالت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، سائفر کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی جیل میں ہوئی، دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کو چیلنج کیا تھا تا ہم عدالت نے اوپن ٹرائل کا حکم دیا ،سماعت جیل میں ہی ہو گی، اسی طرح عمران خان نے باقی مقدمات کے جیل ٹرائل کو بھی چیلنج کیا لیکن عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا.

  • توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس، جیل ٹرائل کیخلاف درخواست  قابل سماعت قرار

    توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس، جیل ٹرائل کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز کے جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کر لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نیب ریفرنسز کا جیل ٹرائل روکنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا ہے،عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ پیر کو کیس دستیاب بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے اور کہا کہ یہ دو نوٹیفکیشن ہیں جنکو ہم نے چیلنج کیا ہے،وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے عدالت میں توشہ خانہ کیس پر جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کا پڑھ کر سنایا گیا ،وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کے بھی حوالے دیئے گئے اور کہا کہ ہماری ایک درخواست پر نمبر لگا ہے دوسری پر نہیں لگا،ریفرنس دائر ہونے سے ایک مہینہ پہلے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کردیا گیا ، عدالت قرار دے چکی ہے جیل ٹرائل کیلئے عدالت سے آرڈر ہونا چاہئیے ،جج کی سیکورٹی سے متعلق کوئی ریکوائرمنٹس بھی نہیں ہے، بس نوٹیفکیشن جاری کردیا،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ تو ریفرنس فائل کر کے ایک ماہ پہلے جیل ٹرائل کردی؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی ریفرنس فائل کرنے سے ایک ماہ پہلے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،وفاقی حکومت کو کیا پتہ تھا کہ ریفرنس فائل ہوگا؟ 2021 کے نیب قانون کے مطابق صدر پاکستان جج احتساب عدالت کو تعینات کرتا ہے، جج احتساب عدالت اسلام آباد کی تعیناتی نیب پرانے قوانین کے تحت ہوئی،نیب قوانین میں 2022 میں ترمیم کردی گئی، پرانے نیب قانون میں صدر مملکت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سفارش پر ڈسٹرکٹ سیشن جج کو احتساب عدالت کا جج تعینات کرے گا، نیب قانون میں ترمیم کے بعد ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا،پرانے قانون میں صدر مملکت جبکہ نئے قانون میں وفاقی حکومت کو اختیارات دیئے گئے،نیب ترمیمی ایکٹ میں وفاقی کابینہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت سے جج کی تعیناتی کرسکیں گی،صبح سے شام تک ہمیں جیل میں بٹھاتے ہیں، اکثر مجھے واپس آنا پڑتا ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد میں اس وقت صرف ایک احتساب عدالت فنکشنل ہے ؟تین میں سے ایک عدالت چل رہی جبکہ وہ بھی نہیں چل رہی کیوں کہ وہ بھی اڈیالہ جیل ہوتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بہت سارے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں واپس ہوئے، جسٹس میاں‌گل حسن اورنگزیب نے لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ میں آپکو بتاؤ کہ یہ عدالتیں کیوں خالی ہیں؟ یہ سب آپکی لوگوں کی وجہ سے ہیں، جس چیف جسٹس گلزار کا آپ نے نام لیا انہوں نے یہاں تین احتساب عدالتوں کی منظوری دی تھی،ہماری سفارشات پر وزارت قانون و انصاف بیٹھ جاتی ہیں،آپکی حکومت تھی انہوں نے عدالتوں کی منظوری ہی نہیں دی تھی، لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں یہاں کالے کورٹ میں کھڑا ہوں، لطیف کھوسہ کی بات پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، جسٹس میاں‌گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نیب قانون میں روزانہ کی بنیاد پر سماعتوں کا لکھا ہے،شعیب شاہین نے کہا کہ نہیں نیب نے صرف ہمارے کیسسز میں روزانہ کی سماعت کا لکھا ہے باقیوں کا نہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اس کیس میں کل کتنے گواہوں کی لسٹ دی گئی ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس کیس میں کل 20 گواہان ہیں جس میں تین کا بیان قلمبند ہوچکا، احتساب عدالت میں صرف عمران خان کے خلاف کیس تو نہیں باقیوں کے خلاف بھی ہیں، نواز شریف سمیت دیگر لوگوں کے خلاف نیب کیسسز ہیں مگر وہاں سماعت ہی نہیں ہوتی، شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے کل بتایا کہ درخواست آپ کے پاس لگی ہے مگر جج صاحب نے پھر بھی سماعت کرلی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہتر نہیں ہوگا کہ انکو نوٹسسز جاری کریں، توشہ خانہ حکومت کی تجوری ہے اور سیکرٹری کابینہ اس کا رکھوالا ہے ، سیکرٹری کابینہ نے سب کے لئے دروازہ کھلا چھوڑ دیا ہے ،اب وہ اس کیس میں ہے ہی نہیں ، یہ کوئی سیل لگی ہوئی ہے 50 فیصد آف ، 20 فیصد آف ہے ، اس حوالے سے آرڈر پاس کریں گے ، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر پاس کریں گے ،

    واضح رہے کہ بانی تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس میں جیل ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،بانی تحریک انصاف عمران خان نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر کی ، درخواست میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں چودہ نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،توشہ خانہ کیس میں 28نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی ،بدنیتی پر مبنی ہیں ، جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے ،اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے، دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    واضح رہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، عمران خان پر مقدمات کی سماعت جیل میں ہی ہو رہی، عمران خان کو کسی عدالت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، سائفر کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی جیل میں ہوئی، دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بھی جیل میں ہو رہی ہے، عمران خان نے سائفر کیس کی سماعت کو چیلنج کیا تھا تا ہم عدالت نے اوپن ٹرائل کا حکم دیا ،سماعت جیل میں ہی ہو گی، اسی طرح عمران خان نے باقی مقدمات کے جیل ٹرائل کو بھی چیلنج کیا لیکن عمران خان کو ریلیف نہ مل سکا.

  • توشہ خانہ کیس، عمران ،بشریٰ پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    توشہ خانہ کیس، عمران ،بشریٰ پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ ریفرنسسز کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی

    توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،190ملین پاونڈ ریفرنس میں ملزمان کو نقول کی تقسیم بھی 8جنوری تک موخر کر دی گئی،بشری بی بی اور عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بھی 8جنوری تک ملتوی کر دی گئی،عمران خان کی جانب سے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی استدعا،عدالت نے منظور کرلی ،سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی بانی چیئرمین سے ملاقات کی درخواست بھی منظور کرلی گئیں

    ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج
    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملک ریاض کی جانب سے انکے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں تین درخواستیں دائر کیں۔ایک درخواست وڈیو لنک کے ذریعے پیشی دوسری درخواست حاضری سے استثنیٰ کی تھی۔تیسری درخواست ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی تھی۔عدالت نے ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی۔وڈیو لنک اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں فاروق ایچ نائیک نے واپس لے لیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ملزم عدالت میں خود پیش نہیں ہوتا استثنیٰ نہیں دے سکتے،

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے پر زور دیا۔ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ریفرنس کی نقول کی فراہمی کو 7 روز مکمل ہو چکے ۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں کو پہلے سنا جائے ۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے اور درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے 8 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی

    توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان کی اپیل پر اعتراض عائد

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کی تھی جسکے بعد نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا تھا،عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفرکیس میں بھی عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بھی عمران خان جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں

     کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سابق چیئرمین اور وزیراعظم کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کے نکات سامنے آگئے۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

  • توشہ خانہ تحائف، سیاستدانوں کیخلاف کاروائی کی درخواست مسترد

    توشہ خانہ تحائف، سیاستدانوں کیخلاف کاروائی کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ،درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے،جسٹس راحیل کامران شیخ نےشہری تنویر سرور کی درخواست پر فیصلہ سنایا

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،صرف ایک شخصیت کے خلاف کارروائی کی گئی،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پسند اور نا پسند کو ملحوظ خاطر رکھا،چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ میں کاروائی کر کے نااہل قرار دیا گیا،الیکشن کمیشن نے کسی دوسرے رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج نہیں کی،تحائف لینے اور ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف یکساں کاروائی ہونی چاہیے،عدالت الیکشن کمیشن کو توشہ خانہ کے تحائف ظاہر نہ کرنے والے ممبران اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے،

    توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان کی اپیل پر اعتراض عائد

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عمران خان کاتوشہ خانہ کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

  • توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم کیلئے 4 جنوری کی تاریخ مقرر

    توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم کیلئے 4 جنوری کی تاریخ مقرر

    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کیلئے 4 جنوری کی تاریخ مقررکر دی گئی

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور نیب ٹیم عدالت پیش ہوئے،ملزمان کو توشہ خانہ ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کر دی گئیں،عدالت نے ملزمان پر فردجرم کیلئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی

    نیب کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر دلائل جاری،عدالت نے سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی ،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت30 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان کی اپیل پر اعتراض عائد

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کی تھی جسکے بعد نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا تھا،عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفرکیس میں بھی عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بھی عمران خان جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس،  نیب سے رپورٹ طلب

    نواز شریف، آصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ کیس، نیب سے رپورٹ طلب

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی،سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی-

    دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ برآمدگی کا نوٹس کردیں اور آئندہ سماعت پر دیکھ لیں، چھ متفرق درخواستیں ہیں ان کو بھی سن لیں، وکیل قاضی مصباح نے بتایا کہ نواز شریف شامل تفتیش ہوگئے ہیں، تفتیش کی روشنی میں نیب نے آج رپورٹ جمع کروانی تھی۔

    عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا

    جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے وقت درکار ہے، تفتیشی افسر کا تبادلہ ہوگیا تھا ڈائریکٹر بھی تبدیل ہوئے ہیں آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر آجائیں گے، آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی جمع کروادیں گے۔

    جس پر عدالت نے کہا کہ آپ چار دن میں جواب جمع کروا دیں نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ چار دن رپورٹ جمع کروانے کے لیے کافی نہیں ہیں بعد ازاں عدالت نے چار جنوری تک نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، انہوں نے آج کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا –

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی …

  • عمران خان توشہ خانہ،سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی

    عمران خان توشہ خانہ،سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین عمران خان کی سائفر کیس، توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی-

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی بشری بی بی بھی اسی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری پر ہین جبکہ عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر مقدمے کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہو گی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کے درخواست پر سائفر مقدمے میں ہونے والی کارروائی کو ان کیمرہ ڈکلیر کیا ہوا ہے پراسیکوشن کیجانب سے آج مزید تین گواہوں کو پیش کیا جائے گا جن میں سےدو کا تعلق وزارت خارجہ سے ہے –

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

    دوسری جانب عمران خان نےسائفر مقدمے کی عدالتی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اج سابق وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گےعدالت نے اس ضمن میں ایف آئی اے اور اس مقدمے کے مدعی اور سابق سیکرٹریداخلہ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

    بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کا ریفرنس دائر کردیا ہے، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے جانچ پڑتال شروع کردی ہے-

    ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے ، 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیےجن کی مالیت 14 کروڑ روپے تھی گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیئے اور پھر ڈی جی نیب نے گزشتہ سال 5 اگست کو شروع کیں۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

    ریفرنس میں لکھا گیا ہے کہ رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں، نیب کے مطابق عمران خان نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ 90 لاکھ روپے کے عوض رکھا گیا،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی بعد ازاں جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کے لیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیا گیا۔

  • توشہ خانہ کیس،جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،عمران خان کو جوڈیشل کر دیا

    توشہ خانہ کیس،جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،عمران خان کو جوڈیشل کر دیا

    توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جوڈیشل کردیاگیا

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور دیگر عدالت پیش ہوئے،نیب کی جانب سے عمران خان کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے نیب استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل کرنے کا حکم سنادیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیاگیا

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کی تھی جسکے بعد نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا تھا،عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفرکیس میں بھی عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بھی عمران خان جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • توشہ خانہ کیس، عمران خان کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    توشہ خانہ کیس، عمران خان کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاتوشہ خانہ کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت پیش ہوئی،نیب کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا ،وکلاء صفائی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کی تھی جسکے بعد نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا تھا،عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفرکیس میں بھی عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بھی عمران خان جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں