Baaghi TV

Tag: تہران

  • ایران پر امریکی حملے، روس نے اپنا ‘ڈومز ڈے کمانڈ سینٹر’ طیارہ تہران بھیج دیا

    ایران پر امریکی حملے، روس نے اپنا ‘ڈومز ڈے کمانڈ سینٹر’ طیارہ تہران بھیج دیا

    امریکا کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے مسلسل حملوں کے بعد روس ایران کی مدد کیلئے میدان میں آ گیا-

    میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے اپنا سب سے خاص اور جدید ترین ’ڈومز ڈے‘ فوجی طیارہ، جسے ’ٹی یو-214 پی یو‘ کہا جاتا ہے، ایران کے دارالحکومت تہران بھیج دیا ہےاس طیارے کو اڑتا ہوا کمانڈ سینٹر بھی کہا جاتا ہے، یہ روس کا وہ خاص جہاز ہے جو کسی بھی بڑی جنگ یا ہنگامی صورتحال کے وقت اڑان بھرتا ہے اور اس کے اندر بیٹھ کر روس کے بڑے لیڈر اور فوجی کمانڈر محفوظ طریقے سے پوری جنگ کو چلا سکتے ہیں اور اپنے ملک سے رابطہ رکھ سکتے ہیں۔

    یہ طیارہ ایک ایسے وقت میں تہران پہنچا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان لڑائی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون کے مہینے میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، لیکن پچھلے ہفتے آبنائے ہرمز کے سمندری راستے میں بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کے بعد یہ جنگ دو بارہ شروع ہو گئی ہے۔

    اس طیارے کو تہران کی جانب بھیجنے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ روس اب ایران کے ساتھ جنگی معلومات شیئر کر رہا ہے، اسے سیاسی اور فوجی مشورے دے رہا ہے یا پھر کسی بڑے خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس طیارے کا ایک مقصد ایران کی اعلیٰ قیادت کو وہاں سے نکالنا بھی ہوسکتا ہے۔

  • شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی مزید تفصیلات جاری

    شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی مزید تفصیلات جاری

    تہران: ایرانی حکام نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات شروع کر دیے ہیں-

    ایرانی میڈیا کے مطابق سوگ کی مرکزی تقریبات 4 جولائی سے تہران اور مقدس شہر قم میں شروع ہوں گی، جبکہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی، ایرانی حکومت، پولیس اور پاسدارانِ انقلاب مشترکہ طور پر سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ لاکھوں زائرین اور شرکاء کی آمدورفت کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے،حکام کے مطابق نمازِ جنازہ اور سوگ کی تقریبات میں تقریباً دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے، عراق کے مقدس شہر کربلا میں بھی ایک تعزیتی تقریب منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اس کی سرکاری طور پر ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ علی خامنہ ای فروری کے آخر میں تہران میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے اس وقت ان کی عمر 86 برس تھی، سیکیور ٹی خدشات اور اعلیٰ سیاسی قیادت کی ممکنہ شرکت کے باعث ان کی آخری رسومات کئی مرتبہ مؤخر کی جاتی رہیں، جس کے بعد اب ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا باضابطہ شیڈول جار ی کیا گیا ہے۔

  • تہران میں محسن نقوی  کی عباس عراقچی سے ملاقات

    تہران میں محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات

    پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات متوقع ہے-

    عرب نیوز اور الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ محسن نقوی ہفتے کے روز تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اسلام آباد کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات کو سہولت فراہم کرنا ہے،پاکستانی وزیرِ داخلہ کی یہ مصروفیات پہلے سے طے شدہ سفارتی رابطوں کا تسلسل ہیں، جن میں خطے میں کشیدگی میں کمی اور باہمی رابطوں کے فروغ پر زور دیا جا رہا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق متوقع ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، سرحدی امور اور علاقائی صورتحال بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے،تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ملاقات نہ صرف پاکستان ایران تعلقات کے لیے اہم ہے بلکہ ایران امریکا مذاکراتی عمل کے تناظر میں بھی اسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ایرانی صدر کے استعفیٰ سے متعلق افواہوں پر تہران کا سخت ردعمل

    ایرانی صدر کے استعفیٰ سے متعلق افواہوں پر تہران کا سخت ردعمل

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مبینہ استعفے سے متعلق غیر ملکی میڈیا میں چلنے والی خبروں کو ایرانی حکومت نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

    ایران کی انفارمیشن کونسل کے سربراہ الیاس حضرتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ صدر کے استعفے یا عہدہ چھوڑنے سے متعلق تمام دعوے حقیقت کے برعکس ہیں اور ان کا کوئی مصدقہ ثبوت موجود نہیں۔

    انہوں نے ان خبروں کو پھیلانے والے ذرائع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانیے کا مقصد ایران کے اندر سیاسی بے چینی اور غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے تاہم ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا صدر مسعود پزشکیان اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق ادا کر رہے ہیں اور ریاستی امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تبدیلی نہیں آئی۔

    قبل ازیں بعض بین الاقوامی میڈیا اداروں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ صدر نے مبینہ طور پر استعفیٰ سپریم لیڈر کے دفتر کو ارسال کیا ہے اور حکومت کے اندر اختیارات سے متعلق اختلافات بڑھ رہے ہیں،تاہم تہران کی جانب سے ان تمام رپورٹس کو محض افواہیں اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے.

  • محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار تہران پہنچ گئے

    محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار تہران پہنچ گئے

    اسلام آباد اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے تیز ہوگئے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں وہ امریکا ایران مذاکرات اور خطے کی بدلتی صورتحال پر ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق پاکستان پس پردہ سفارتی کوششوں کے ذریعے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہےوفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی منگل کو تہران کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران محسن نقوی کا دوسرا دورۂ ایران ہے، جسے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران رابطوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے محسن نقوی ایرانی قیادت کے ساتھ امریکا ایران مذاکرات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے، تاہم ان کے موجودہ دورے کا باقاعدہ ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔

    اس سے قبل اپنے حالیہ دورۂ تہران میں محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے طویل ملاقات کی تھی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی اس دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی وفاقی وزیرِ داخلہ نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اسلام آباد اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کی کوششیں کرتا رہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کا بار بار تہران جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے میں بیک ڈور ڈپلومیسی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور پاکستان خود کو ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

    محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

    وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ اسلام آباد کی خطے میں مذاکرات اور امن کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہےاپنے دورے کے دوران محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم اور دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان اس موقع پر ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں فریقین کو مذاکراتی عمل میں لچک دکھانے اور سفا ر تی حل اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

    پاکستانی حکام کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی عمل کو آگے بڑھانا اس دورے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے، جب کہ اسلام آباد پہلے بھی مختلف مواقع پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

  • مظاہروں کے دوران کتنے ہزار افراد ہلاک ہوئے؟ ایران نے اعدادوشمار جاری  کر دیئے

    مظاہروں کے دوران کتنے ہزار افراد ہلاک ہوئے؟ ایران نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

    ایران نے ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک ہو نے والے افراد کے اعدادوشمار جاری کر دیئے-

    ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران کم از کم 3 ہزار 1 سو 17 افراد ہلاک ہو ئے یہ احتجاج دسمبر کے اواخر میں شروع ہوئے تھے جن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہیں سخت اور مہلک کارروائی کے ذریعے کچلا گیا-

    ایرانی فاؤنڈیشن برائے شہدا و جانبازان کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 2,427 افراد کو اسلامی اصطلاح میں “شہید” قرار دیا گیا ہے، جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں،سرکاری مؤقف کے مطابق یہ احتجاج دراصل پرتشدد “فسادات” تھے جن کے پیچھے غیر ملکی عناصر خصوصاً امریکا کا ہاتھ تھا۔

    دوسری جانب ہومین رائٹس تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہزاروں مظاہرین، جو سیاسی و سماجی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز کی براہِ راست فائرنگ سے مارے گئے۔

    ایرانی حکام کے مطابق احتجاج کے دوران سینکڑوں سرکاری و نجی عمارتوں کو نقصان پہنچا صرف تہران میں 314 سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 155 عمارتیں نذرِ آتش ہوئیں اس کے علاوہ درجنوں بینک، دکانیں، مساجد اور بسیں بھی جلا دی گئیں، تہران میونسپل حکام نے غیر ملکی صحافیوں کو شہر کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کروایا جہاں جلی ہوئی بسیں، موٹر سائیکلیں اور مساجد کے تباہ شدہ حصے دکھائے گئے بس آپریشنز کے سربراہ کے مطابق 8 جنوری کو احتجاج کے عروج پر 22 بسیں مکمل طور پر جل گئیں۔

  • ایرانی حکومت کا عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

    ایرانی حکومت کا عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

    ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مسلسل احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ماہانہ الاؤنس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کو کم کرنا اور روزمرہ ضروریات کی خریداری میں مدد فراہم کرنا ہے ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں بتایا کہ ہر ایرانی شہری کو ماہانہ 10 لاکھ تومان دیے جائیں گے، جو تقریباً سات امریکی ڈالر کے برابر ہیں یہ رقم مسلسل چار ماہ تک شہریوں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی الاؤنس کی فراہمی بلا تفریق تمام شہریوں کے لیے ہو گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    فاطمہ مہاجرانی نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے اور موجودہ حالات میں فوری ریلیف دینا ناگزیر ہو چکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رقم کے ذریعے شہری اشیائے ضروریہ خرید سکیں گے اور مہنگائی کے اثرات کسی حد تک کم ہوں گے۔

    امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ، سیکیورٹی سخت

    واضح رہے کہ ایران اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے جوہری پروگرام کے باعث امریکا اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں نے ایرانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح 52 فیصد تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد عوامی بے چینی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے اتوار کو آٹھویں روز میں داخل ہو گئے رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرے ملک کے 40 مختلف شہروں تک پھیل چکے ہیں، جن میں زیادہ تر مغربی علاقوں میں درمیانے درجے کے احتجاج ریکارڈ کیے گئے۔

    پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے سب سے پہلے بولی لگانے والےخریدار کون؟

  • تہران خالی کرنے کی تجویز پر ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس کی ٹرمپ پر تنقید

    تہران خالی کرنے کی تجویز پر ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس کی ٹرمپ پر تنقید

    ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تہران کو "خالی کرنے” کی تجویز کو "ظالمانہ اور خوفناک” قرار دیا ہے۔

    یاسمین انصاری جو گزشتہ سال امریکی ایوانِ نمائندگان میں منتخب ہونے والی دوسری ایرانی نژاد رکن بنیں، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ "تہران تقریباً 1 کروڑ آبادی کا بڑا شہر ہے ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، مگر معصوم شہریوں کا قتل، بڑے پیمانے پر خونریزی یا ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

    ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، خاص طور پر ان کے تہران سے شہریوں کو نکالنے کے مشورے کو جنگ کی دھمکی سمجھا جا رہا ہے۔

    تہران خالی کرنے کی تجویز پر ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس کی ٹرمپ پر تنقید

    دریں اثنا چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے دارالحکومت تہران سے شہریوں کو فوری انخلا کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تنازع کو ہوا دینے کے بجائے کشیدگی میں کمی کے لیے کام کرے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ "آگ پر تیل ڈالنے، دھمکیاں دینے، اور دباؤ بڑھانے سے صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی بلکہ اس سے خطے میں تنازع مزید گہرا اور وسیع ہو جائے گا۔

    ایران کے ساتھ مذاکرات کے خاص موڈ میں نہیں ہوں، ٹرمپ

  • تہران میں موساد کی ڈرون ساز فیکٹری پکڑی گئی، مزید 2 ایجنٹ گرفتار

    تہران میں موساد کی ڈرون ساز فیکٹری پکڑی گئی، مزید 2 ایجنٹ گرفتار

    ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے مزید 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے اتوار کے روز بتایا کہ ان دو افراد کی شناخت کر کے انہیں صوبہ تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا ان کے قبضے سے 200 کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، 23 ڈرونز کا سامان، لانچرز اور دیگر آلات برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ایک نسان پک اپ گاڑی بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

    نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق 3 منزلہ عمارت اسرائیلی ایجنٹوں کی جانب سے ڈرونز کی تیاری اور انہیں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھی حکام کے مطابق وہاں سے دیسی ساختہ بم اور 200 کلوگرام سے زائد دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے اتوار کے روز ہی صوبہ البرز کی ساوجبلاغ کاؤنٹی میں موساد کے 2 دیگر ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جو صوبہ تہران کے ساتھ واقع ہے۔

    https://x.com/Tasnimnews_EN/status/1934378342037287155