Baaghi TV

Tag: تیل

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

    امریکا اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آگئیں۔

    امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی قیمت تقریباً ساڑھے 4 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل کے قریب آ گئی، جو حالیہ دنوں کی بڑی یومیہ کمیوں میں شمار کی جا رہی ہےاسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی 4.86 فیصد کمی کے بعد 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے مربان خام تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی مربان آئل 9.44 فیصد سستا ہو کر 97 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جسے خلیجی منڈی میں ایک نمایاں تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

    توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید کم ہوتی ہے اور خطے میں امن برقرار رہتا ہے تو آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور کسی بھی نئی پیش رفت کی صورت میں قیمتوں کا رخ دوبارہ تبدیل ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق عالمی معیشت، ایندھن کی طلب، اوپیک پلس کی پیداوار اور جغرافیائی سیاسی حالات آئندہ ہفتوں میں تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے والے اہم عوامل رہیں گے، جبکہ سرمایہ کار خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ

    جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ

    حکومت نے مسافر بردار ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کردیا ہے اضا فے کے بعد طیاروں کی ایندھن کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے،عالمی منڈی میں اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 310 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 309 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

  • یوکرینی حملوں سے پیٹرول بحران،روس بھارت سے تیل خریدنے لگا

    یوکرینی حملوں سے پیٹرول بحران،روس بھارت سے تیل خریدنے لگا

    روس نے پیٹرول بحران کو دور کرنے کے لیے سمندری راستے کے ذریعے بھارت سے پیٹرول منگوانا شروع کر دیا ہے۔

    ’رائٹرز‘ کے مطابق، تیل کی صنعت سے وابستہ دو ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم یوکرین کی جانب سے روس کے بجلی اور توانائی کے نظام پر کیے جانے والے حملوں کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس کی وجہ سے روس کے کارخانوں کو نقصان پہنچا ہےاس وقت روس کے تمام علاقوں میں پیٹرول کی شدید کمی محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث پیٹرول پمپس پر لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، لوگوں کو ناپ تول کر محدود پیٹرول دیا جا رہا ہے اور ملک میں پیٹرول کی قیمتیں ریکارڈ حد تک بڑھ گئی ہیں۔

    اس صورتحال پر روس کے صدارتی محل کریملن نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس دوسرے ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور مناسب قیمتوں پر پیٹرول منگوانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے،روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی وزراء اور سرکاری حکام کے ساتھ ایک ملاقات میں اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پیٹرول کی کمی ہوئی ہے، لیکن روس اس مسئلے کو حل کر رہا ہے۔

    تیل کی صنعت سے وابستہ ایک ذریعے کے مطابق اب تک بھارت سے کم از کم 60 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول روس کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے، جبکہ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ 30 سے 40 ہزار ٹن پیٹرول سے لدے دو بڑے بحری جہاز روس بھیجے گئے ہیں ایک اور ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ روس اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہر مہینے مختلف ممالک سے کل چار لاکھ ٹن پیٹرول منگوانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں اس کا پڑوسی ملک بیلاروس بھی شامل ہے جو پہلے ہی روس کو پیٹرول بھیج رہا ہے گرمیوں کے موسم میں جب پیٹرول کی مانگ بہت زیادہ ہوتی ہے، تو روس میں روزانہ کم از کم ایک لاکھ دس ہزار ٹن پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔

    ایک طرف روس بھارت سے بنا بنایا پیٹرول خرید رہا ہے، تو دوسری طرف بھارت بھی روس سے ریکارڈ مقدار میں خام تیل منگوا رہا ہے جون کے مہینے میں بھارت نے روس سے روزانہ 27 لاکھ بیرل خام تیل خریدا، جو بھارت کی کل ضرورت کا آدھے سے زیادہ بنتا ہے بھارت نے یہ قدم آبنائے ہرمز کا سمندری راستہ بند ہونے کی وجہ سے دوسرے ممالک سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد اٹھایا ہے۔

  • تیل کی قیمتوں میں اچانک  اضافہ

    تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا-

    برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 58 سینٹ یعنی 0.8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیممت 72.57 ڈالر فی بیرل ہو گئی اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 88 سینٹ یا 1.3 فیصد مہنگا ہونے کے بعد 70.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ میں 10.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جو مسلسل تیسری ہفتہ وار کمی تھی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ اس وقت متعدد خطرات کی زد میں ہے تاہم سرمایہ کار اس پہلو پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ اگر عالمی سطح پر سپلائی میں بہتری آتی ہے تو اس کا مجموعی توازن پر کیا اثر پڑے گا مارکیٹ میں موجود یہ غیر معمولی اطمینان خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اگر سپلائی کی بحالی توقع سے سست روی کا شکار ہو جائے موجودہ صورتحال میں تیل کی ترسیل مختلف رکاوٹوں کا سامنا کر رہی ہے جن میں ٹینکرز کی تاخیر، انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان اور بعض پیداواری بندشیں شامل ہیں،۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

    امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہونے اور تیل کی سپلائی معمول پر آنے کی توقعات کے باعث برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،برینٹ خام تیل کمی کے بعد 78.80 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 74.30 ڈالر فی بیرل پرآ گئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سے آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں استحکام کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد جاری رہا تو تیل کی سپلائی بہتر ہونے کے ساتھ قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی ہے تاہم خطے میں دوبارہ کشیدگی کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر اثر پڑے گا معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مثبت اثر پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے وا لے ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی،پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی،پیٹرول مزید سستا ہونے کا امکان

    امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے اور کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہونے اور تیل کی سپلائی معمول پر آنے کی توقعات کے باعث برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر ہو گئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سے آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں استحکام کے آثار پیدا ہوئے ہیں، اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد جاری رہا تو تیل کی سپلائی بہتر ہونے کے ساتھ قیمتوں میں مزید استحکام آ سکتا ہے، تاہم خطے میں دوبارہ کشیدگی کی صورت میں عالمی منڈی متاثر ہو سکتی ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مثبت اثر پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے اور آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

  • امریکا ایران معاہدہ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

    امریکا ایران معاہدہ ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

    امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر گئیں۔

    امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی اطلاعات کے بعد عالمی سرمایہ کاروں کے خدشوں میں کمی آئی، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی دیکھی گئی-

    عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 83.70 ڈالر فی بیرل ہو گئی اس کے علاوہ امریکی خام تیل کی قیمت 3.75 ڈالر کمی کے بعد 80.76 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت بھی مندی کی لہر سے متاثر ہوئی مربن کروڈ آئل کی قیمت میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن معاہدے کی پیش رفت کی خبریں عالمی توانائی منڈیوں پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کم ہوئے اور قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

    یاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے۔

  • تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں برطانوی خام تیل کی قیمت تقریباً 3 فیصد کم ہونے کے بعد 87 ڈالر فی بیرل تک آگئی، جبکہ امریکی خام تیل بھی 3 فیصد کمی کے ساتھ 85 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل چار فیصدسے زائد سستا ہونے کے بعد فی بیرل 83 ڈالر فروخت ہو رہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 3.37 فیصد کمی کے بعد 87.33 ڈالر فی بیرل پر آ گئی تھی، جو مارچ کے اوائل کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے، اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 3.23 فیصد کمی کے ساتھ 84.88 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا، جو اپریل کے بعد کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کھل جائے گی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، معاہدہ ہو جانے کی صورت میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی ہو سکتی ہے لیکن حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

    ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اس بات پر زیادہ پراعتماد ہو رہے ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان خلیجی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) جلد طے پا سکتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ اتوار تک دستخط ہو سکتا ہے جبکہ جنیوا ممکنہ مقام کے طور پر سامنے آیا ہے-

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مزید ایک فیصد بڑھ گئی ہیں برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 92.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 68 سینٹ یا 0.8 فیصد بڑھ کر 88.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ روز برطانوی تیل کی قیمت سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ امریکی تیل مئی کے آخر کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا تھاایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد امریکا نے ایران پر فضائی حملہ کیا، جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا جس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں-

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑتا ہے، تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے-

    منگل کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 91 سینٹ کمی کے ساتھ 93.34 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.13 ڈالر کمی کے بعد 90.17 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

    یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب ایران اور اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل پر حملے روکنے کا اعلان کیا، اگرچہ دونوں ممالک نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔

    اس سے قبل قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا تھا جب اسرائیل کے ایران اور لبنان میں حملوں نے جنگ کے خاتمے کی امیدوں کو کمزور کر دیا تھا، تاہم بعد ازاں ایران کی جانب سے فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان پر قیمتیں نیچے آ گئیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق وقتی طور پر کشیدگی میں کمی سے مارکیٹ کو کچھ ریلیف ملا ہے؛ یہ صورتحال دیرپا ثابت ہوئی تو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ہے۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ ایران نے کہا ہے کہ اگر لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنایا گیا تو وہ کارروائی دوبارہ شروع کرے گاادھر امریکا ایران سے مذاکرات میں آبنائے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور دے رہا ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل سپلائی گزرتی ہے۔