Baaghi TV

جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ

price

حکومت نے مسافر بردار ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے کمرشل پروازوں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کردیا ہے اضا فے کے بعد طیاروں کی ایندھن کی نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے،عالمی منڈی میں اچانک تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ہواہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کردیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 297 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر 310 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 13 روپے 80 پیسے اضافے کے بعد 309 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر323 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

More posts