ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں سوئیڈن نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ فٹ بال کے چاہنے والے بڑی تعداد میں آکلینڈ کے ایڈن پارک میچ دیکھنے پہنچے، جاپانی شائقین اپنی ٹیم کی ہار پر افسردہ دکھائی دیے۔آکلینڈ کے ایڈن گارڈن میں جاپان اور سوئیڈن کے تماشائی بڑی تعداد میں میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل دیکھنے پہنچے، دونوں ٹیموں کے چاہنے والے مختلف انداز اور منفرد رنگ و روپ میں دکھائی دیے۔سوئیڈش تماشائیوں میں سے کسی نے اپنے ملک کا پرچم تھاما تو کوئی روایتی ہیٹ پہن کر اسٹیڈیم پہنچا جبکہ جاپانی شائقین میں بچے، بڑے اور خواتین سب شامل تھے۔میچ کے بعد فاتح ٹیم کے حامی خوشی خوشی اسٹیدیم سے نکلے جبکہ ہارنے والی ٹیم کے تماشائی جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔تاہم، سویڈن کی ایک تجربہ کار ٹیم ایک قدم بہت دور ثابت ہوئی اور جاپان کے خاتمے کا مطلب یہ ہے کہ مقابلہ کی پہلی بار فاتح ہوگی، جو خواتین کے کھیل کی حالیہ ترقی کا ایک اور اشارہ ہے۔ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سویڈن کا مقابلہ جمعہ کو جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے شکست دینے کے بعد اسپین سے ہوگا۔
Tag: جاپان

شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا
شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا-
باغی ٹی وی: جاپان کے وزیر اعظم ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے،جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل کورین اور جاپانی پیننسولا کے درمیان گرا ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کرنے کا واقعہ، 1980 کے بعد پہلی مرتبہ امریکا کی نیوکلیئر بیلسٹک میزائل سے لیس آبدوز کے جنوبی کوریا میں چکر لگانے کے بعد پیش آیا ہے۔
ایک ہفتہ قبل شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل واسونگ 18 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے وارننگ قرار دیا گیا تھا جہاں شمالی کوریا نے امریکی جاسوس طیاروں پر اس کے اقتصادی زونز میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا اور امریکی جوہری صلاحیت کی حامل کروز میزائل آبدوز کے جنوبی کوریا کے حالیہ دورے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے جواب میں اقدامات کا وعدہ کیا تھا۔
ناروےکی میٹا کو جرمانے کی دھمکی
جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے کہا کہ انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل نے 74 منٹ تک 6ہزار کلومیٹر (3ہزار728 میل) کی بلندی اور 1ہزار کلومیٹر کی رینج تک پرواز کی جو شمالی کوریا کے کسی میزائل کی اب تک کی سب سے طویل پرواز ہے۔
جاپان کے کوسٹ گارڈ نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں تقریباً 550 کلومیٹر(340 میل) دور گرے گا۔
رواں سال اپریل میں شمالی کوریا نے اپنا پہلا ٹھوس ایندھن سے چلنے والے انٹر کانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس سال کیے گئے تقریباً ایک درجن میزائل تجربات میں سے تھا اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل امریکا میں کسی بھی ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے ممکنہ طور پر ایسے جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو راکٹوں پر نصب ہو سکتے ہیں۔
اس میزائل تجربے کے بعد نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے موجود جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر لتھوانیا میں قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں اس میزائل لانچ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سربراہی اجلاس کو مضبوط بین الاقوامی یکجہتی کے لیے استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،ویڈیو
یون سک یول اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے الگ الگ بات چیت کی اور اس لانچ کو اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی اور سنگین اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی فومیو کشیدا نے میزائل کو انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹ میزائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے دونوں پڑوسی ممالک اور امریکا کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔
امریکا نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا سبب بننے والے اقدامات کا خاتمہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آئےامریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان ایڈم ہوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ میزائل لانچ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں غیرضروری طور پر تناؤ میں اضافہ ہو گا شمالی کوریا کے لیے سفارت کاری کے دروازے بند نہیں ہوئے اور پیانگ یانگ کو عدم استحکام کا سبب بننے والے ان اقدامات کو ترک کرتے ہوئے سفارتی گفت و شنید کے عمل کا حصہ بننا چاہیے۔
مکیش امبانی کا اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ،دوگنا قیمت کی پیشکش
دوسری جانب ایک امریکی فوجی کی جانب سے شمالی کوریا کی سرحد عبور کرنے کے بعد اس کے خلاف ادارتی کارروائی شروع کردی گئی ہے برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی شمالی کوریا کی تحویل میں ہے، فوجی کے سرحد عبور کرنے کے واقعے سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات
جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کِشیدا سے ملاقات کی ہےجس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا-
باغی ٹی وی: جاپانی وزیراعظم مملکت کے دو روزہ سرکاری دورے پراتوار کو جدہ پہنچے تھے،جدہ آمد کے فوری بعد انھوں نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کے ساتھ سعودی جاپان گول میز اجلاس میں شرکت کی ،اس اجلاس میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں صاف توانائی، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز جیسے وسیع شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔
جاپانی وزیراعظم فومیو کِشیدا 3 روزہ دورے پر سعودیہ عرب پہنچ گئے
🎥 | Crown Prince Mohammed bin Salman receives #Japan's Prime Minister in #Jeddah and hosts an official reception #EKHNews_EN
— AlEkhbariya News (@alekhbariyaEN) July 16, 2023
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ہم جاپان کو تیل کی ترسیل کی ضمانت دیتے ہیں اور سب سے قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ سعودی عرب جاپان کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ہے اور اس کی کل ضروریات کا 40 فی صد پورا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب صاف ہائیڈروجن اورری سائیکل شدہ کاربن ایندھن کےشعبے میں جاپان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے ہمارے تعلقات مضبوط ہیں اور ان میں اضافہ اور تنوع جاری ہے۔افغانستان میں ٹی ٹی پی نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کا دعوی زمینی حقائق کے …

سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے 26 معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’’جاپان مملکت کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم صاف توانائی کے شعبے میں جاپان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے‘‘۔ وزیر اعظم کِشیدا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جاپان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ٹوکیو ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے مملکت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔آن لائن گیمنگ کے دوران خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ


جاپان کے دریا کا رنگ بدل گیا
جاپان کے ایک بڑے دریا کا کچھ حصہ روشن سبز ہوگیا ہے، ماہرین نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مغربی جاپان کے مشہور شہر، اوساکا کے پاس آئیکوما کے علاقے میں واقع ٹاٹسوٹا جھیل کے لوگ تذبذب کے شکار ہیں کیونکہ ایک صبح جھیل کا بڑا حصہ روشن سبز رنگت اختیار کرچکا تھا بعض افراد کا خیال ہے کہ کسی نے نہانے والے نمکیات کی بڑی مقدار جھیل میں پھینکی ہے اور اس کیمیائی عمل سے پانی کا رنگ یک دم بدل گیا ہے۔
River turns bright green in west Japan as bath coloring agent detectedhttps://t.co/yw43ASRWr1
— The Mainichi (Japan Daily News) (@themainichi) July 8, 2023
شہری انتظامیہ نے عوام کو جھیل سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور ابتدائی تحقیقات سےکچھ شواہد سامنے آئے ہیں دریا کےکنارے سوڈیئم فلورسین کی بڑی مقدار ملی ہے جسے سڑک سے پھینکا گیا تھا۔ اس کی رنگت سرخ ہوتی ہے لیکن پانی میں مل کر یہ سبز ہوجاتا ہے۔ یہ باتھ سالٹ میں عام استعمال ہوتا ہے۔
https://twitter.com/WaynesboroWthr/status/1677499288526417921?s=20دریائے سندھ میں تین بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے
تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ سوڈیئم فلورسین طبعی اور کیمیائی طور پر صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔ تاہم کھیتی باڑی میں اس کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اٹلی کے شہر وینس میں موجود مشہور جھیل کا رنگ سبز ہوگیا تھا وینس کے گورنر لیوکا زایا نے کہا تھا کہ پولس اس ضمن میں تحقیقات کررہی ہے۔ جھیل کی رنگت بدلنے کی اطلاع سب سے پہلے ایک مقامی رہائشی نے دی تھی اس کے بعد مزید لوگوں نے اس کی تصدیق کی ہے بعض سائنسدانوں نے کہا تھا کہ شاید یہ ایک طرح کی الجی ہے جو پانی میں وافر مقدار میں جمع ہوئی ہے۔لبنان میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے
واشنگٹن: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جاپان کل مکمل ہوا تھا جس کے بعد وہ امریکا پہنچے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا میں ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے، انہیں اس دورے کی دعوت امریکی تھنک ٹینک نے دی ہے وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے ان کے اس دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں-
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اس دوسرے پر پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔
سارہ انعام قتل کیس کی سماعت بار پھر ملتوی
خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم سے 4 جولائی تک جاپان کے 4 روزہ سرکاری دورے پر تھے جہاں انہوں نے جاپان کے وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ہایاشی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ بھی موجود تھے۔
بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ انہیں مضبوط بھی بنانا ہے، چیف جسٹس

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دھماکہ ہوا ہے’
ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں جے آر شمباسی اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے عمارت میں آگ لگ گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں دفاتر اور ہوٹل ہیں،
#BREAKING #Japan #Tokyo NEW – Blast and fire in a central Tokyo building injures four. pic.twitter.com/p2vqe5Nl8Q
— The National Independent (@NationalIndNews) July 3, 2023
دھماکے سے آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ پہنچ گئی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی،دھماکے کے بعد کی ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں آگ لگی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے عمارت کی کھڑکیان ٹوٹ گئی ہیں، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے،
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری بھی جاپان کے دورے پر گئے ہوئے ہیں،انکی اپنے ہم منصب اور جاپانی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے،

بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی، کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری اور میرے وفد کی میزبانی کرنے پر وزیر خارجہ حیاشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں یہ میرا جاپان اور اس خوبصورت شہر ٹوکیو کا پہلا دورہ ہے پاکستان اور جاپان دیرینہ دوست ہیں اور گہرے روابط پر مبنی ایک خاص تعلق کا اشتراک کرتے ہیں پاکستانی عوام جاپان اور جاپانی عوام کے لیے گرمجوشی اور پیار کے گہرے جذبات رکھتے ہیں ضرورت کے وقت ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ہم جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،پچھلے سال، ہم نے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے تعلقات میں نئی توانائی اور ولولہ دیکھا ہے مجھے آسیان علاقائی فورم (ARF) کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر 4 اگست 2022 کو کمبوڈیا کے نوم پینہ میں وزیر حیاشی سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ، میں نے آج صبح اپنے جاپانی ہم منصب کیساتھ بہت نتیجہ خیز بات چیت کی کہ کس طرح دونوں ممالک ہمارے باہمی تعاون کو مزید گہرا کر سکتے ہیں ، ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے، آئی ٹی، دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،سیاحت اور زراعت جیسے شعبوں میں اپنے باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے مشترکہ طور پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کیلیے ملکرکام کرنےپراتفاق کیا ہے ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں شمسی توانائی، صاف پانی کی فراہمی گھروں کی تعمیر کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کے امکانات کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ، دونوں فریقوں نے ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے پاکستان میں جاپانی زبان کے لیے لینگویج سکل اسسمنٹ ٹیسٹ کرانے پر اتفاق کیا ہے ہم نے جاپان میں نوجوان پاکستانی ہنر مند انسانی وسائل کی درآمد اور ان کی زبان کی تربیت کو تعاون کا ایک اہم شعبہ قرار دیا ہے . ہم نے پاکستان میں جاپانی اداروں کی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی غور کیا ، اپنے دورے کے دوران، میں اپنی مصروفیات کو مزید وسعت دینے کے لیے نجی شعبے، مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی بات کروں گا ،میرا ماننا ہے کہ دونوں فریقوں کو مثبت بات چیت کو مزید آگے بڑھانے اور تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کے لیے ہر سطح پر مصروف رہنے کی ضرورت ہے ، میں اپنے جاپانی ہم منصب کی مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتا ہوں
برٹش پاکستانیوں پر تنقید ،برطانوی وزیر داخلہ مضبوط حمایت کھو بیٹھیں
ٹوکیو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات
ٹوکیو: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات کی@BBhuttoZardari@AseefaBZpic.twitter.com/oUGKlSa85e
— PPP Punjab (@LidoFiRewards) July 2, 2023
اس سے قبل بلاول بھٹو نے جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر گفتگو ہوئی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے پاس باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے-
قرآن پاک کی بےحرمتی،سویڈن حکومت نے مذمتی بیان جاری کر دیا
Reassuring to see 🇵🇰’s vibrant diaspora in Japan making its contribution to stronger ties between the two countries. Today I met with some of its representatives & exchanged thoughts on diversifying our bilateral ties with 🇯🇵 particularly in business & trade. #PakFMinJapan pic.twitter.com/7VnVHRe3tI
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 2, 2023
ٹوکیو: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جاپان کے کاروباری افراد کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر گفتگو
— PPP Punjab (@LidoFiRewards) July 2, 2023

بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔
باغی ٹی وی: وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے، آصفہ بھٹو بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں،دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے جاپانی ہم منصب یوشیما ساحیاشی اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا سے اہم ملاقات کریں گے جب کہ جاپان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ٹیکیو اکیبا سے بھی ملاقات ان کے دورے کا حصہ ہوگی۔
دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ جاپانی حکومت کی دعوت پر جاپان کے سرکاری دورے پرٹوکیو پہنچے ہیں۔ جاپان میں پاکستان کے سفیر، جاپانی وزارت خارجہ کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان اور بھارت کےدرمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
FM @BBhuttoZardari has arrived in #Tokyo for an official visit to #Japan at the invitation of Japanese government. He was received by Pakistan’s Ambassador to Japan, officials from Japanese Foreign Ministry & Pakistan community members.
🗓 1-4 July 2023#PakFMinJapan
🇵🇰🤝🇯🇵 pic.twitter.com/TrPCSvWxy7
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 1, 2023
ان اہم ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی و معاشی تعلقات اور خطے سمیت اہم عالمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایشین ڈیولپمنٹ بینک انسٹیٹیوٹ سے بھی خطاب کریں گے جاپان کے اہم کاروباری اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ جاپانی حکومت سے جاپان میں پاکستانی مین پاور ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے

جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف
ٹوکیو: جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف ہوا ہے، وائرس نے خاتون کی جان لے لی۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکٹیو ڈیزیز(این آئی آئی ڈی) اور وزارت صحت، محنت اور بہبود کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق نئے جان لیوا وائرس کا نام اوز ہے ٹوکیو کی رہائشی 70 سالہ خاتون گزشتہ سال اس وائرس سے متاثر ہوئی تھی جس نے کبھی بیرون ملک سفر نہیں کیا بلکہ اسے ہائی بلڈ پریشر سمیت بنیادی بیماریاں لاحق تھیں۔
اسپتال لائی گئی مریضہ کا تفصیلی معائنہ کیا گیا تو خاتون کی دائیں ٹانگ پر ایک خون چوسنے والا کیڑا “ٹک” خون چوستا ہوا پایا گیا تاہم اسپتال میں داخل ہونے کے 26 دن بعد دل کی سوزش مایو کارڈائٹس کی علامات کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع
وزارت نے کہا کہ اگرچہ جنگلی حیات اور انسانوں میں ٹک سے پیدا ہونے والے وائرس سے ممکنہ انفیکشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مہلک کیس ہے۔
وزارت کے مطابق، خاتون، جس کی بیرون ملک سفر کی تاریخ نہیں تھی، گزشتہ موسم گرما میں بخار، تھکاوٹ اور جوڑوں کے درد سمیت علامات کے ساتھ اسپتال گئی اسے نمونیا ہونے کا شبہ تھا اور اس نے اینٹی بائیوٹکس تجویز کیں، لیکن اس کی علامات بگڑ گئیں اور اسے سوکوبا میڈیکل سینٹر میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
سلمان خان کو انتہائی درد ناک دھوکے ملے،اب انہیں گھریلو خاتون کی ضرورت ہے،ماہر علم …
ماہرین کے مطابق اوز وائرس “ٹک” کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جس کی نسل جاپان میں موجود ہے تاہم تاحال جاپان سے باہر اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ جہاں پر یہ خون چوسنے والا کیڑا “ٹک” پایا جاتا ہے وہاں لوگوں کو اپنا پورا جسم ڈھانک کر رکھنا ہو گا اور کیڑے کے چپکنے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
دلہن کی تلاش میں ناکامی،نوجوان نے زہر پی لیا

ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہوائی اڈے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے
جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے طیاروں کے ٹکرانے کی تصدیق کی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق طیارے ٹیکسی وے کے قریب آپس میں ٹکرائے، بنکاک جانے والی تھائی ایئر ویر کی پرواز اور ایوا ایئر کی پرواز آپس میں ٹکرائیں، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب پیش آیا ،طیارے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے بعد دونوں طیارے ایئر پورٹ پر ہی موجود ہیں،
قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ طیاروں کے تصادم کی وجہ سے تھائی ایئرویز کے طیارے کے ونگ کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور اسے رن وے کے قریب کھڑا کر دیا گیا ہے،واقعہ کے بعد قریبی رن وے بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کچھ ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی آمد میں تاخیر ہوئی ہے،
حادثے میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رن وے پر فائر بریگیڈ اور ہنگامی سروس کی گاڑیاں پہنچیں، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات












