Baaghi TV

Tag: جاپان

  • مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے،جی سیون اجلاس

    مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے،جی سیون اجلاس

    ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت میں ہونے والے جی-7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو میں جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی صدارت کرنے والے جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے کہا ہے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے، جی-7 کے تمام رکن ممالک بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کو درست سمجھتے ہیں اور اسی سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ہوگا۔

    اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر امداد، شہریوں کی نقل و حرکت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے جنگ بندی اور راہداریاں کھولنے کی حمایت کرتے ہیں غزہ میں فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کی حمایت کا اعلان بھی کیا، مطالبہ کیا گیا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے یرغمال بنائے گئے تمام اسرائیلی و غیر ملکیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، ایران حماس اور حزب اللہ کی فوجی اور مالی مدد کرنا بند کرے G7 ممالک نے ایرانی حکومت پر زور دیا سے ہے کہ وہ حماس اور لبنانی حزب اللہ کی حمایت ترک کرے۔

    علاوہ ازیں ”جی 7“ وزرائے خارجہ مذاکرات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے، نہ تو ابھی اور نہ ہی جنگ کے بعد۔ غزہ کو دہشت گردی یا دیگر پرتشدد حملوں کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا، تنازع ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کیا جائے گا،غزہ کی ناکہ بندی یا محاصرہ کرنے کی کوشش‘ یا ’غزہ کے علاقے میں کسی قسم کی کمی‘ کے خلاف بھی خبردار کیا۔

  • جاپان بھی چاند پر مشن بھیجنے کے لیے تیار

    جاپان بھی چاند پر مشن بھیجنے کے لیے تیار

    جاپان نے بھی چاند پر خلائی مشن چاند پر بھیجنے کااعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: جاپانی مشن کو اگست کے آخر میں لانچ کیا جانا تھا مگر خراب موسم کے باعث ایسا نہ ہو سکا، اب یہ 7 ستمبر 2023 کو روانہ ہوگا، اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی یہ مشن چھوٹے اسپیس کرافٹ پر مشتمل ہوگا جس کا وزن 200 کلوگرام ہے، اس مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 1 00 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے، جس کے ساتھ چاند کی لینڈنگ جنوری 2024 سے شروع ہوگی۔

    جاپان امریکہ، سابق سوویت یونین، چین اور اب ہندوستان کے بعد چاند پر اترنے والا پانچواں ملک بن جائے گا۔ اس ماہ ہندوستان کے چندریان -3 چاند کی تلاش کے مشن کی کامیابی جاپان کے خلائی مشنوں میں حالیہ ناکامیوں سے متصادم ہے-

    مودی حکومت کا آئین میں "انڈیا” کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    جاپانی حکام کے مطابق ابھی تو جہاں آسانی محسوس ہوتی ہے خلائی مشن کو لینڈ کیا جاتا ہے، مگر اس مشن سے ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جہاں چاہے چاند پر لینڈ کر سکتے ہیں یہ چندریان 3 مشن کی سافٹ لینڈنگ تکنیک سے کچھ مختلف ہے،یہ ایک موثر کیمیکل پروپلشن سسٹم کا استعمال کرتا ہے اور اس میں چھوٹے الیکٹرانک آلات شامل ہیں،اس سال تک SLIM کی مجموعی ترقی پر تقریباً 15 بلین ین ($102 ملین) لاگت آئی ہے۔ بھارت نے تقریباً 75 ملین ڈالر کے بجٹ سے اپنا لینڈر لانچ کیا۔

    جے جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق پن پوائنٹ لینڈنگ ٹیکنالوجی سے ہم سائنسی طور پر زیادہ اہم مقامات کے قریب اسپیس کرافٹ کو اتار سکیں گے اس مقصد کے حصول سے دیگر سیاروں پر لینڈ کرنا بھی ممکن ہو جائے گا جاپانی مشن کو چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب اتارنے کی کوشش کی جائے گی یہ پہلی بار ہے جب جے اے ایکس اے کی جانب سے چاند پر مشن بھیجا جا رہا ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ:بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    اس سے قبل ایک نجی جاپانی کمپنی نے کچھ ماہ قبل چاند پر مشن روانہ کیا تھا مگر وہ لینڈنگ میں ناکام رہا تھا جاپانی مشن کے لیے کسی طاقتور راکٹ پر انحصار نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ چندریان 3 مشن کی طرح پہلے زمین کے مدار میں داخل ہوگا اور پھر چاند کی جانب روانہ ہوگا اس مشن کو چاند کے مدار میں داخل ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگے گا۔

  • ہاکی، بھارت نے جاپان کو ہرا کے فائنل میں جگہ بنا لی

    ہاکی، بھارت نے جاپان کو ہرا کے فائنل میں جگہ بنا لی

    بھارت کی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں بھارت نے جاپان کو 0-5 سے ہرایا۔ایونٹ کا فائنل کل ملائیشیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان نے چین کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
    یہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی سب سے خراب کارکردگی ہے، جس کے حوالے سے سابق اولمپئین شہباز سینئر کاکہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم پہلے اولمپکس سے باہر ہوئی پھر ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوئی، اب انتہائی شرم کی بات ہے کہ ہم ایشین چمپئین ٹرافی میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکے، ٹیم کی پرفارمنس سے قوم مایوس ہوئی ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی کے موجودہ صدر پچھلے آٹھ سال سے ہاکی فیڈریشن پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے لاہور کراچی میں اپنا بھتیجا ،بھانجا اور بھائی کو بھرتی کیا۔فوری طور پر ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہونے چاہئیں۔

  • ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سویڈن کا  جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے شکست

    ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سویڈن کا جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے شکست

    ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں سوئیڈن نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ فٹ بال کے چاہنے والے بڑی تعداد میں آکلینڈ کے ایڈن پارک میچ دیکھنے پہنچے، جاپانی شائقین اپنی ٹیم کی ہار پر افسردہ دکھائی دیے۔آکلینڈ کے ایڈن گارڈن میں جاپان اور سوئیڈن کے تماشائی بڑی تعداد میں میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل دیکھنے پہنچے، دونوں ٹیموں کے چاہنے والے مختلف انداز اور منفرد رنگ و روپ میں دکھائی دیے۔سوئیڈش تماشائیوں میں سے کسی نے اپنے ملک کا پرچم تھاما تو کوئی روایتی ہیٹ پہن کر اسٹیڈیم پہنچا جبکہ جاپانی شائقین میں بچے، بڑے اور خواتین سب شامل تھے۔میچ کے بعد فاتح ٹیم کے حامی خوشی خوشی اسٹیدیم سے نکلے جبکہ ہارنے والی ٹیم کے تماشائی جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔تاہم، سویڈن کی ایک تجربہ کار ٹیم ایک قدم بہت دور ثابت ہوئی اور جاپان کے خاتمے کا مطلب یہ ہے کہ مقابلہ کی پہلی بار فاتح ہوگی، جو خواتین کے کھیل کی حالیہ ترقی کا ایک اور اشارہ ہے۔ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سویڈن کا مقابلہ جمعہ کو جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے شکست دینے کے بعد اسپین سے ہوگا۔

  • شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا

    شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا

    شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا-

    باغی ٹی وی: جاپان کے وزیر اعظم ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے،جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل کورین اور جاپانی پیننسولا کے درمیان گرا ہے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کرنے کا واقعہ، 1980 کے بعد پہلی مرتبہ امریکا کی نیوکلیئر بیلسٹک میزائل سے لیس آبدوز کے جنوبی کوریا میں چکر لگانے کے بعد پیش آیا ہے۔

    ایک ہفتہ قبل شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل واسونگ 18 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے وارننگ قرار دیا گیا تھا جہاں شمالی کوریا نے امریکی جاسوس طیاروں پر اس کے اقتصادی زونز میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا اور امریکی جوہری صلاحیت کی حامل کروز میزائل آبدوز کے جنوبی کوریا کے حالیہ دورے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے جواب میں اقدامات کا وعدہ کیا تھا۔

    ناروےکی میٹا کو جرمانے کی دھمکی

    جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے کہا کہ انٹرکانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل نے 74 منٹ تک 6ہزار کلومیٹر (3ہزار728 میل) کی بلندی اور 1ہزار کلومیٹر کی رینج تک پرواز کی جو شمالی کوریا کے کسی میزائل کی اب تک کی سب سے طویل پرواز ہے۔

    جاپان کے کوسٹ گارڈ نے پیش گوئی کی تھی کہ یہ میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں تقریباً 550 کلومیٹر(340 میل) دور گرے گا۔

    رواں سال اپریل میں شمالی کوریا نے اپنا پہلا ٹھوس ایندھن سے چلنے والے انٹر کانٹینینٹل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس سال کیے گئے تقریباً ایک درجن میزائل تجربات میں سے تھا اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ بیلسٹک میزائل امریکا میں کسی بھی ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے ممکنہ طور پر ایسے جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو راکٹوں پر نصب ہو سکتے ہیں۔

    اس میزائل تجربے کے بعد نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے موجود جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر لتھوانیا میں قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں اس میزائل لانچ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سربراہی اجلاس کو مضبوط بین الاقوامی یکجہتی کے لیے استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،ویڈیو

    یون سک یول اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے الگ الگ بات چیت کی اور اس لانچ کو اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی اور سنگین اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی فومیو کشیدا نے میزائل کو انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹ میزائل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے دونوں پڑوسی ممالک اور امریکا کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔

    امریکا نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام کا سبب بننے والے اقدامات کا خاتمہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آئےامریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان ایڈم ہوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ میزائل لانچ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس سے خطے میں غیرضروری طور پر تناؤ میں اضافہ ہو گا شمالی کوریا کے لیے سفارت کاری کے دروازے بند نہیں ہوئے اور پیانگ یانگ کو عدم استحکام کا سبب بننے والے ان اقدامات کو ترک کرتے ہوئے سفارتی گفت و شنید کے عمل کا حصہ بننا چاہیے۔

    مکیش امبانی کا اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ،دوگنا قیمت کی پیشکش

    دوسری جانب ایک امریکی فوجی کی جانب سے شمالی کوریا کی سرحد عبور کرنے کے بعد اس کے خلاف ادارتی کارروائی شروع کردی گئی ہے برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی شمالی کوریا کی تحویل میں ہے، فوجی کے سرحد عبور کرنے کے واقعے سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

  • شہزادہ محمد بن سلمان کی  جاپانی وزیر اعظم  سے ملاقات

    شہزادہ محمد بن سلمان کی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات

    جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کِشیدا سے ملاقات کی ہےجس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا-

    باغی ٹی وی: جاپانی وزیراعظم مملکت کے دو روزہ سرکاری دورے پراتوار کو جدہ پہنچے تھے،جدہ آمد کے فوری بعد انھوں نے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کے ساتھ سعودی جاپان گول میز اجلاس میں شرکت کی ،اس اجلاس میں جاپان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں صاف توانائی، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز جیسے وسیع شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔

    جاپانی وزیراعظم فومیو کِشیدا 3 روزہ دورے پر سعودیہ عرب پہنچ گئے


    سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ ہم جاپان کو تیل کی ترسیل کی ضمانت دیتے ہیں اور سب سے قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔ سعودی عرب جاپان کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ہے اور اس کی کل ضروریات کا 40 فی صد پورا کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب صاف ہائیڈروجن اورری سائیکل شدہ کاربن ایندھن کےشعبے میں جاپان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے ہمارے تعلقات مضبوط ہیں اور ان میں اضافہ اور تنوع جاری ہے۔

    افغانستان میں ٹی ٹی پی نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کا دعوی زمینی حقائق کے …


    سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے 26 معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’’جاپان مملکت کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم صاف توانائی کے شعبے میں جاپان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط کریں گے‘‘۔ وزیر اعظم کِشیدا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جاپان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ٹوکیو ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے مملکت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

    آن لائن گیمنگ کے دوران خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ

  • جاپان کے دریا کا رنگ بدل گیا

    جاپان کے دریا کا رنگ بدل گیا

    جاپان کے ایک بڑے دریا کا کچھ حصہ روشن سبز ہوگیا ہے، ماہرین نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    مغربی جاپان کے مشہور شہر، اوساکا کے پاس آئیکوما کے علاقے میں واقع ٹاٹسوٹا جھیل کے لوگ تذبذب کے شکار ہیں کیونکہ ایک صبح جھیل کا بڑا حصہ روشن سبز رنگت اختیار کرچکا تھا بعض افراد کا خیال ہے کہ کسی نے نہانے والے نمکیات کی بڑی مقدار جھیل میں پھینکی ہے اور اس کیمیائی عمل سے پانی کا رنگ یک دم بدل گیا ہے۔


    شہری انتظامیہ نے عوام کو جھیل سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور ابتدائی تحقیقات سےکچھ شواہد سامنے آئے ہیں دریا کےکنارے سوڈیئم فلورسین کی بڑی مقدار ملی ہے جسے سڑک سے پھینکا گیا تھا۔ اس کی رنگت سرخ ہوتی ہے لیکن پانی میں مل کر یہ سبز ہوجاتا ہے۔ یہ باتھ سالٹ میں عام استعمال ہوتا ہے۔
    https://twitter.com/WaynesboroWthr/status/1677499288526417921?s=20

    دریائے سندھ میں تین بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے

    تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ سوڈیئم فلورسین طبعی اور کیمیائی طور پر صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔ تاہم کھیتی باڑی میں اس کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
    river
    واضح رہے کہ اس سے قبل اٹلی کے شہر وینس میں موجود مشہور جھیل کا رنگ سبز ہوگیا تھا وینس کے گورنر لیوکا زایا نے کہا تھا کہ پولس اس ضمن میں تحقیقات کررہی ہے۔ جھیل کی رنگت بدلنے کی اطلاع سب سے پہلے ایک مقامی رہائشی نے دی تھی اس کے بعد مزید لوگوں نے اس کی تصدیق کی ہے بعض سائنسدانوں نے کہا تھا کہ شاید یہ ایک طرح کی الجی ہے جو پانی میں وافر مقدار میں جمع ہوئی ہے۔

    لبنان میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

  • بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جاپان کل مکمل ہوا تھا جس کے بعد وہ امریکا پہنچے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا میں ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے، انہیں اس دورے کی دعوت امریکی تھنک ٹینک نے دی ہے وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے ان کے اس دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں-

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اس دوسرے پر پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔

    سارہ انعام قتل کیس کی سماعت بار پھر ملتوی

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم سے 4 جولائی تک جاپان کے 4 روزہ سرکاری دورے پر تھے جہاں انہوں نے جاپان کے وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ہایاشی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ بھی موجود تھے۔

    بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ انہیں مضبوط بھی بنانا ہے، چیف جسٹس

  • جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دھماکہ

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دھماکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دھماکہ ہوا ہے’

    ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں جے آر شمباسی اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے عمارت میں آگ لگ گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں دفاتر اور ہوٹل ہیں،

    دھماکے سے آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ پہنچ گئی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی،دھماکے کے بعد کی ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں آگ لگی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے عمارت کی کھڑکیان‌ ٹوٹ گئی ہیں، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری بھی جاپان کے دورے پر گئے ہوئے ہیں،انکی اپنے ہم منصب اور جاپانی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے،

  • بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    بلاول بھٹو کی جاپانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی، کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری اور میرے وفد کی میزبانی کرنے پر وزیر خارجہ حیاشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں یہ میرا جاپان اور اس خوبصورت شہر ٹوکیو کا پہلا دورہ ہے پاکستان اور جاپان دیرینہ دوست ہیں اور گہرے روابط پر مبنی ایک خاص تعلق کا اشتراک کرتے ہیں پاکستانی عوام جاپان اور جاپانی عوام کے لیے گرمجوشی اور پیار کے گہرے جذبات رکھتے ہیں ضرورت کے وقت ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ہم جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،پچھلے سال، ہم نے مسلسل اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ذریعے تعلقات میں نئی ​​توانائی اور ولولہ دیکھا ہے مجھے آسیان علاقائی فورم (ARF) کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر 4 اگست 2022 کو کمبوڈیا کے نوم پینہ میں وزیر حیاشی سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ، میں نے آج صبح اپنے جاپانی ہم منصب کیساتھ بہت نتیجہ خیز بات چیت کی کہ کس طرح دونوں ممالک ہمارے باہمی تعاون کو مزید گہرا کر سکتے ہیں ، ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کی ترقی اور تبادلے، آئی ٹی، دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،سیاحت اور زراعت جیسے شعبوں میں اپنے باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور بڑھانے پر اتفاق کیا ہے

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے مشترکہ طور پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کیلیے ملکرکام کرنےپراتفاق کیا ہے ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں شمسی توانائی، صاف پانی کی فراہمی گھروں کی تعمیر کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کے امکانات کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ، دونوں فریقوں نے ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے پاکستان میں جاپانی زبان کے لیے لینگویج سکل اسسمنٹ ٹیسٹ کرانے پر اتفاق کیا ہے ہم نے جاپان میں نوجوان پاکستانی ہنر مند انسانی وسائل کی درآمد اور ان کی زبان کی تربیت کو تعاون کا ایک اہم شعبہ قرار دیا ہے . ہم نے پاکستان میں جاپانی اداروں کی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں پر بھی غور کیا ، اپنے دورے کے دوران، میں اپنی مصروفیات کو مزید وسعت دینے کے لیے نجی شعبے، مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی بات کروں گا ،میرا ماننا ہے کہ دونوں فریقوں کو مثبت بات چیت کو مزید آگے بڑھانے اور تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کے لیے ہر سطح پر مصروف رہنے کی ضرورت ہے ، میں اپنے جاپانی ہم منصب کی مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتا ہوں

    برٹش پاکستانیوں پر تنقید ،برطانوی وزیر داخلہ مضبوط حمایت کھو بیٹھیں

    اس سے قبل بلاول بھٹو نے جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر گفتگو ہوئی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے پاس باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے-

    قرآن پاک کی بےحرمتی،سویڈن حکومت نے مذمتی بیان جاری کر دیا