چارسدہ میں جماعت اسلامی کا جلسہ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کچھ دیر جلسہ عام سے خطاب کرینگے چارسدہ میں جلسے کے دوران ملک میں مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف اواز اٹھائیں گے جلسہ گاہ میں تیس ہزار کرسیاں رکھی گئی ہے امیر جماعت اسلامی کے خطاب کے لئے چالیس فٹ سٹیج تیار کر لیا گیا ہے جلسہ میں کارکنان کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ جماعت اسلامی کی اعلی قیادت بھی سٹیج پر پہنچ رہے ہے ،عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کے لئے موجود،اب سے کچھ دیر بعد امیر جماعت اسلامی جلسے سے خطاب کرے گے
Tag: جماعت اسلامی
-

ہم پہ تنقید ہوگی مگر ہم کام کر کے دکھائیں گے،مرتضیٰ وہاب
سندھ ہائیکورٹ ،مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹیفیکیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی
عدالت نے الیکشن کمیشن، مرتضیٰ وہاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ، محمد عامر کی درخواست بھی میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی درخواست کے ساتھ یکجا کردی ،عدالت نے فریقین سے 22 جون کو جواب طلب کرلیا ،درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ ایسی ہی درخواست حافظ نعیم الرحمان کی ہے جو پہلے ہی زیر التواء ہے،طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار وکیل اور کراچی کا شہری ہے،اس درخواست میں کچھ نکات نئے ہیں،اس میں 16جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے، اس میں لوکل باڈیز ایکٹ میں کی گئی ترمیم 18-b کو چیلنج کیا گیا ہے،عموما قانون سازی میں بل پہلے پیش ہوتا ہے اور بحث کے بعد منظور ہو کر ایکٹ بنتا ہے لیکن یہاں معاملہ بالکل الٹا ہے ایکٹ 12مئی کو منظور ہوگیا جبکہ بل 15 مئی کو تیار ہوا،
درخواست گزار نے بل کی نقل عدالت میں پیش کردی اور کہا کہ یہ واضح طور پر بدنیتی پر مبنی قانون ہے، بدنیتی ریکارڈ پر پیش کردی گئی ہے، عدالت نے 22جون کو سماعت کیلیے ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا ،دائر درخؤاست میں کہا گیا کہ 16جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی میئر کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے، مرتضیٰ وہاب کو الیکشن لڑنے کیلیے جو قانون بنایا گیا وہ آئین سے متصادم ہے ۔مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے آئینی درخواست میں صوبائی حکومت ،الیکشن کمیشن پاکستان بتوسط صوبائی الیکشن کمیشن اور مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے
دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہہ کس طرح شہر کو آگے لیکر جائیں گے،انشاء اللہ کام کی نیت کی ہے، انشاء اللہ آپ تمام دوستوں کو کام نظر آئے گا، ہم پہ تنقید ہوگی مگر ہم کام کر کے دکھائیں گے،’’تنقید کا جواب کام کرکے دیں گے‘‘، نفرتیں ختم کرکے محبتیں باٹینگے ، انشاء اللہ ایک ایسا سسٹم آف گورننس لیکر آئیں گے صاف اور شفاف ترقی نظر آئے گی،میں تنقید کا جواب نہیں دوں گا، دس دن کے اندر جو قانون ریکوائرمنٹ ہے وہ پوری کریں گے، پہلی چیز اس شہر کی عوام کو امید دلانا کہہ انکے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ہمارے شہر میں کوارڈینیشن کا فقدان ہے، کوئی کچرا کہیں پھینک کر چلا جائے گا کوئی کہیں سڑک کو کھود کر چلا جائے گا،ہماری ترجیح جہاں شہر کی تزئین و آرائش کا کام کریں گے وہی اسکا خیال رکھیں گے، سب سے بڑا جو چیینج ہوگا وہ بارشیں ہیں کہہ کیسے نالوں کی صفائی کو یقینی بنا سکتے ہیں؟ اگلے دس دن میں ، میں اور ڈپٹی مئیر الیکشن لڑ کر قانونی ضرورت پوری کردیں البتہ یہ جائزہ لے لیں گے کہ الیکشن کس یوسی سے لڑنا ہے
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے
-

مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
سندھ ہائیکورٹ: مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج کر دیا گیا،
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں کہا گیا ہے کہ 16جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کی میئر کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے، درخواست گزار محمد عامرکا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب کو الیکشن لڑنے کیلیے جو قانون بنایا گیا وہ آئین سے متصادم ہے ،مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے،آئینی درخواست میں صوبائی حکومت ،الیکشن کمیشن پاکستان اور مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے معاملے کی فوری نوعیت کے پیش نظر منگل 20جون کو سماعت کی درخواست کی گئی ہے۔
میئر کراچی کی تقریب میں پی پی نے حافظ نعیم کو بھی دعوت دی ہے جنہیں مرتضیٰ وہاب کے مقابلے میں شکست ہوئی ہے،میئر کراچی کے انتخابات میں مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ملے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے تھے
شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سہراب گوٹھ ٹائون کے سنئیر نائب صدر سمیت تحریک انصاف کے سینکڑوں عہدیداروں اور کارکنوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پیر کو سردار خان چانڈیو کی سربراہی میں سہراب گوٹھ ٹائون سمیت دیگر علاقوں سے چانڈیو سمیت دیگر مختلف سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف، مسلم لیگ نون و دیگر کارکنوں نے وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سہراب گوٹھ ٹائون کے سنئیر نائب صدر ندیم چانڈیو، مسلم لیگ نون کے نومنتخب کونسلر خرم عباسی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے تمام شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ سب کو ساتھ لے کر مل جل کر چلنا ہے۔ ماضی میں کراچی کے عوام کے ساتھ جو کچھ ہوتا رہا ہے اب ہم اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ پرانے اور نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کی مدد سے ہم نے کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقابلے سب سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔ انشاءاللہ مزید آپ لوگوں کی شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی اور انشاءاللہ آئندہ عام انتخابات میں ہم کراچی سے بھی درجنوں نشستیں حاصل کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔
اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے
-

پی ٹی آئی کے 31 لوگوں کو کس نے اورکیوں نہیں آنے دیا تحقیقات کی جائے،حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ میئر کی حلف برداری کی تقریب میں احتجاجاً شرکت نہیں کریں گے جو آج خوش ہورہے ہیں کل ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا تو پتا چلے گا
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے رہنما حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 23 جون کواسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس باہر بہت بڑا احتجاج ہوگا پی ٹی آئی کے 31 لوگوں کو کس نے اور کیوں نہیں آنے دیا اس پر تحقیقات کی جائے۔ منتخب لوگ میئر کے الیکشن کے روز کیسے غائب ہوئے؟جے آئی ٹی بنائی جائے، میئر کراچی کو وارننگ دی ہے کہ ہمارے ٹاؤن میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس اتنا واضح ہے کہ عدالت میں جائیں گے تو یہ الیکشن کالعدم جائے گا ناظم جوکھیو کو ویڈیو بنانے پر پوری رات مارا گیا اورام رباب کے خاندان کے ساتھ کیا کیا گیا،آج تم وفاق سے مزید فنڈ کا کہہ رہے ہو پچھلے فنڈز کا کیا کیا، جو ٹینٹ آرہے ہیں وہ نہیں آرہے مگر آپ کے ٹینک بھر گئے، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ پیپلز پارٹی کا مئیر نہیں ہوگا تو وسائل نہیں ملیں گے۔ کراچی کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے کسی کی ذاتی جاگیردار نہیں ہے، ہم وسائل چھین کر لیں گے
حکومت انسانی اسمگلنگ کے قبیح کاروبارکوروکے،حافظ نعیم
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے کا دلخراش سانحے میں جان سے جانے والوں پر شدید رنج ہے اللہ تعالی، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ یہ واقعہ بڑا ضرور ہے لیکن پہلا نہیں چند ماہ پہلے بھی ایک کشتی ڈوبی تھی اور درجنوں ہلاک ہوئے تھے۔ اس معاملے میں سب سے بڑا قصورحکومت کا ہے جس نے انسانی اسمگلنگ کے کاروبارکو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق روزآنہ ہزاروں پاکستانی اسمگلرزکے ذریعے یورپ میں داخل ہوتے ہیں، اور ان میں سے کئی راستے میں جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ دوسرا قصور لوگوں کا ہے جو اس غیرقانونی طریقےسے اپنے بچوں یا عزیزوں کو اس پرخطر اوردل دہلا دینے والے راستوں پر روانہ کردیتے ہیں اوراسکے کیلیے ملینز میں پیسے بھی دینتے ہیں۔ حکومت فوری طورپر انسانی اسمگلنگ کے قبیح کاروبار کو روکے اور اسمگلرز کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرے، -

عوام کے مینڈیٹ پر قبضے کے پورے عمل کو مسترد کرتے ہیں،حافظ نعیم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین جمہوری دن ہے ،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈھٹائی اور دلیری سے کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ، جمہوریت پر شپ خون مار کر مرضی کا نتیجہ حاصل کیا گیا ،عوام کے مینڈیٹ پر قبضے کے پورے عمل کو مسترد کرتے ہیں ،انشااللہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا ، ح اس میئر شپ کو قبول نہیں کیا جائے گا ،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے 192 ووٹ تھے ، پیپلزپارٹی کے 173 ووٹ تھے، ہمارے 31 لوگوں کو غائب کردیا گیا ،ہم یہ اغوا اور قبضہ مینڈیٹ کو قبول نہیں کرسکتے 31 لوگ غائب کیے گئے ان کے بغیر انتخاب قبول نہیں کیا جاسکتا ،
پورے سندھ سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکلے گا،میاں محمد اسلم
جماعت اسلامی نے میئر کے انتخابی نتائج کیخلاف الیکشن کمیشن جانے کا اعلان کر دیا،نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کا کہنا ہے کہ ریاستی مشینری کی مدد سے پیپلزپارٹی نے کراچی میں 71 کی تاریخ دوہرا کر عوامی رائے پر شب خون مارا ہے۔ حافظ نعیم کے حامی 30 سے زائد چیئرمین اغوا اور انھیں ووٹ سے محروم کرنا ننگی فسطائیت ہے۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ پورے سندھ سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکلے گا،کراچی میئر الیکشن ، جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ سے نوٹس کا مطالبہ
جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آج میئر کراچی الیکشن میں پی پی کی قیادت میں پی ڈی ایم کے اتحاد نے اپنے غیر منتخب سرپرستوں کے تعاون اور سرپرستی سے جو شرمناک کھیل کھیلا وہ جمہوریت کے اوپر ڈاکہ ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اور فری الیکشن پراسس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ صوبائی حکومت,صوبائی پولیس، رینجرز دھونس دھاندلی اور خرید و فروخت کے ذریعے جمہوریت کو کچلا گیا۔ الیکشن کمیشن کراچی میئر انتخاب کو کالعدم کرے۔ پیپلز پارٹی / پی ڈی ایم کی اس شرمناک کاروائی نے آئندہ الیکشن کے اوپر بھی سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اس کا نوٹس لے۔ پیپلز پارٹی نے اپنی بدترین دھاندلی کی تاریخ دھرائی ہے۔ کراچی میئر الیکشن میں مینڈیٹ پر ڈاکہ آسیب کی طرح پیپلز پارٹی کا پیچھا کرے گا.پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اب تک 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے،
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی میئر الیکشن کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی کے خلاف 16 جون بروز جمعۃ المبارک ملک گیر یوم سیاہ منایا جائے گا۔
اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ
سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار
سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا
جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری
-

کراچی میئرالیکشن،جماعت اسلامی کا جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے چاق و چوبند دستوں نے پی ٹی آئی کے 29 ارکان کو اغواء کرکے ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔
جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور نیا شیڈول جاری کرے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کا بنیادی مقصد صاف و شفاف الیکشن کروانا ہے۔الیکشن کمیشن انصاف و شفاف انتخابات کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ ہم نے ہر موقع پر الیکشن کمیشن کو خطوط کے ذریعے سندھ حکومت کے غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کے اقدامات سے آگاہ کرتے رہے۔ الیکشن کمیشن ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی بنا رہا۔ مئیر کے انتخاب کے موقع پر حال کے دروازے بند کردیے گئے اور پی ٹی آئی 29 ممبران کو اس عمل سے اپنی ایلیٹ فورس کے ذریعے گھروں سے جبری اغواء کرکے روک دیا گیا۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حاضری مکمل کی جاتی اور پھر مئیر کے انتخاب کا عمل شروع کیا جاتا۔ لیکن بر قسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور بے رحمی سے مینڈیٹ کا قتل کیا گیا۔اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا یہ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ دھوکا اور جبری قبضہ ہے۔مینڈیٹ پر قبضہ کے نتائج شہر اور ملک کے حق میں بہتر نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں میئر کے انتخابات ہوئی، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان ہار گئے، پی پی کے مرتضیٰ وہاب جیت گئے، اس دوران جماعت اسلامی نے احتجاج کیا، جماعت اسلامی کے کارکنان پر پولیس نے تشدد کیا، کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ،
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندوں کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی سے میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پر سوالیہ نشان ہے۔ اگر جمہوریت کو اس طرح مسلسل مذاق بنایا جائے گا تو اس پر لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے، بلدیاتی اور میئر الیکشن میں اس نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شفاف قومی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اب تک 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے،
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی میئر الیکشن کے اغوا، ووٹوں کی خریداری، دھونس دھاندلی کے خلاف 16 جون بروز جمعۃ المبارک ملک گیر یوم سیاہ منایا جائے گا۔
نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا کہ ریاستی مشینری کی مدد سے پیپلزپارٹی نے کراچی میں 71 کی تاریخ دوہرا کر عوامی رائے پر شب خون مارا ہے۔ حافظ نعیم کے حامی 30 سے زائد چیئرمین اغوا اور انھیں ووٹ سے محروم کرنا ننگی فسطائیت ہے۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ پورے سندھ سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکلے گا،
محمد اصغر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی 1970 سے دھاندلی کی سیاست اور اخلاقی کرپشن کر رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی کا پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے صفایا ہو چکا ہے۔ عالمی اور مقامی مافیاز کے ساتھ مل کر سندھ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ آج کراچی کے میڈیٹ پر شب خون مارا ہے۔ یہ ہرگز ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے
اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ
سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار
سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا
جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری
-

حافظ نعیم آؤٹ، مرتضیٰ وہاب بنے میئر کراچی
میئر کراچی کے انتخابات، غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار نے اب تک 173 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے، جماعت اسلامی کے احتجاج کے باوجود پولنگ جاری رہی، جماعت اسلامی کراچی کے امیر تحریک انصاف کی حمایت کے باجود میئر کا الیکشن ہار گئے،
پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان میئر کراچی کا مقابلہ ہوا، مرتضیٰ وہاب کو 173 ووٹ ، حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے ، اس طرح مرتضیٰ وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوئے
مئیر کے انتخاب ،366 میں سے 332 امیدوار ووٹ ڈالنے کے لیے موجود تھے ،گیارہ بجتے ہی دروازے بند کردیے گئے بعد میں آنے والے اراکین کو اندر آنے سے منع کردیا گیا ،کراچی میئر کے لئے کُل 366 ممبران نے ووٹ کاسٹ کرنا تھا۔ 332 ممبران کے ایم سی ووٹ دینے پہنچے ہیں، 34 ممبران سٹی کاؤنسل ووٹ کیلئے نہیں آئے جو اراکین نہیں آئے انکا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،
مئیر کراچی کیلئے ووٹنگ کے دوران، تحریک انصاف کی جانب سے اغواء شدہ چیئرمینز کو پیش کرنے کے نعرے لگائے گئے،
اطلاعات ہیں کہ میئر کے الیکشن کی ووٹنگ روک دی گئی ،جماعت اسلامی کے میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے ووٹنگ رکوادی ہے ،بولے پہلے پی ٹی آئی کے اغوا کئے گئے ارکان کو پیش کریں جب تک ارکان پورے نہیں ہوں گے ووٹنگ نہیں ہونے دوں گا
پاکستان پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اراکین آرٹس کونسل پہنچ گئیں۔#میئر_تو_جیالا_ہوگا pic.twitter.com/jdsoG5ju4x
— Sardar Imran Jattak (@Sardar_Jattak) June 15, 2023
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایس ایس ہی ساؤتھ موقع پر موجود ہیں انکا کہنا ہے کہ الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں پولیس اور رینجرز کے اہلکار آرٹس کونسل کے اندر اور اطراف میں تعینات ہے مجموعی طور پر پولیس کے 500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں تعینات نفری میں ڈسٹرکٹ ساوتھ اور کیماڑی کے مختلف تھانوں کی نفری شامل ہے ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،تین ایس پیز اور 12 ڈی ایس پیز بھی سیکیورٹی میں شامل ہیں
وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کراچی میں مئیر اور ڈپٹی مئیر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے جا رہے ہیں اس وقت تک مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں میری اطلاعات کے مطابق 331 ارکان موجود ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کی حلیف جماعتوں کے 173 ارکان اس وقت پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔ اس حساب سے جماعت اسلامی اور اس کی حلیف جماعت پی ٹی آئی کے 158 ارکان پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔11 بجے پولنگ اسٹیشن کے تمام دروازے بند کردئیے گئے ہیں اور اس کے مطابق ایوان میں 331 ارکان ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انشاءاللہ آج شام پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بھرپور جشن منائیں گے۔ میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ادی فریال تالپور، نثار احمد کھوڑو اور تمام پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ہم صرف اپنے لیئے ووٹ مانگے سکتے ہیں کسی کو دلا نہیں سکتے، شرجیل میمن
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ نفرت کی سیاست کو دفنانے جا رہے ہیں،
جماعت اسلامی جیسی فاشسٹ جماعت نے طالب علموں کے ہاتھوں میں اسلحہ دیا،حافظ نعیم اگرمگر سے کام لے رہا اگر اس کے پاس ثبوت ہے توسامنے لاٸے، پی ٹی آٸی کے چٸیرمینز اور کونسلرز کو ووٹ دینے کے لیکر آٸے، جماعت اسلامی چاہتی ہے پیپلز پارٹی پی ٹی آئی سے ووٹ دلائے ،ہم صرف اپنے لیئے ووٹ مانگے سکتے ہیں کسی کو دلا نہیں سکتے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے گھروں پر موجود ہیں اگر کوئی ووٹ نہیں دے رہا تو ہم کیا کر سکتے ہیں ،جماعت اسمبلی نے کراچی کیلئے کیا کیا ہے ، ہم نے کراچی کو بڑے بڑے منصوبے دیئے لوگ پیپلز کو چاہتے ہیں ، اگر پی ٹی آئی والے ہماری سنتے تو وہ ہمیں ووٹ دیتے ،حافظ نعیم کیلئے کیسے ووٹ مانگیں ،وہ سمجھ رہے ہیں کے اگر کوئی حافظ نعیم کو ووٹ نہیں کیا تو اس کو روکا گیا ہوگا، حافظ نعیم اپنی شکست تسلیم کریں، جماعت اسلامی 9 مئی کے ذمہ داران کی سپورٹ چاہتی ہے۔سندھ میں مئیر، ڈپٹی میئر، چیرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات ، انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا،مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ،مرکزی کنٹروم روم سے سینئر افسران سندھ کے انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ،الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سندھ میں مئیر ، ڈپٹی میئر، چیرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات کی نگرانی کے لئے مرکزی کنٹرول روم شکایت سیل قائم کر دیا گیا۔ مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ کنٹروم روم آج صبح 8 بجے سے کل 16 جون صبح 8 بجے تک بلا تعطل کام کرے مرکزی کنٹروم روم سے سینئر افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم بلا تعطل سندھ میں مئیر،ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں پولنگ کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیجئے ۔مرکزی کنٹرول روم ، الیکشن کمیشن اسلام آبادفون نمبر 9204403-051 0519204402 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
میئر انتخاب سے قبل پی ٹی آئی اراکین کئے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری و گھروں پر چھاپوں کی مزمت کرتے ہیں،پیپل پارٹی میئر الیکشن سے پہلے پری پول ریگنگ کر رہی ہے،پی ٹی آئی کی منتخب خواتین اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے بے شرمی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے پیپلز پارٹی چور دروازے سے میئر لانا چاہتی ہے،
جماعت اسلامی کراچی کے امیر، میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم نے کہا ہے کہ آج کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہونے جا رہا ہے، اس تحریک کو یہاں تک پہچانے میں کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کراچی کی عوام نے ہمیں بہت ساتھ دیا، ہم نے کے الیکٹرک کیخلاف آواز اٹھائی،مردم شماری میں بھی جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی،بلدیاتی انتخابات میں کراچی میں لوگوں نے جماعت اسلامی کو سب سے بڑی جماعت بنا دیا،
فردوس شمیم نقوی صاحب سے میرا ذاتی رشتہ ہے،مرتضیٰ وہاب
میئر کے لیے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میئر کے لیے جاری الیکشن میں ہم فتح کے قریب ہیں اور انشااللہ ہماری جیت ہوگی اراکین کے لیے گزشتہ رات عشائیہ منعقد کیا گیا جس میں ہمارے تمام اراکین موجود تھے تمام اراکین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہم اپنا نمبر ایوان میں پورا کریں گے کبھی بھی نعیم الرحمان صاحب نے یہ نہیں کہا کہ کراچی کے مسائل حل کیسے ہونگے؟ کراچی کیلئے ایجنڈا کیا ہے؟ میرا کسی بھی پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے،فردوس شمیم نقوی صاحب سے میرا ذاتی رشتہ ہے،اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ
سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار
سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا
-

کراچی :میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج ہوگا
کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب آج کیا جائے گا –
باغی ٹی وی: میئر کے انتخاب کا عمل 11 بجے شروع ہوگا جس کے لیے شو آف ہینڈ کے ذریعے پہلے ووٹرز اپنی رائے دیں گے میئر کا انتخاب ہوجانے کے بعد ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا شناخت کے بعد ووٹر کو اندر جانے کی اجازت ہوگی اور کسی بھی شخص کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا
الیکشن کمیشن میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرچکا ہے جس کے مطابق میئر کراچی کے لیے 2 امیدوار مد مقابل ہوں گےالیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن امیدوار ہیں سلمان مراد پی پی پی کے اور سید سیف الدین جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر منتخب نمائندوں کو گرفتار اور غائب کر کے ہی جیتنا ہے تو حکومت سندھ مجھے ہی گرفتار کرلے ، نہ جماعت اسلامی کا امیدوار ہو گا اور نہ پیپلزپارٹی کو اپنا امیدوار جتوانے میں مشکل ہوگی۔
میئر کراچی جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان بنیں گے یا پھر پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آج آرٹس کونسل آوڈیٹوریم میں پولنگ ہوگی۔
گوجرہ : شہر میں ڈاکو راج،3 وارداتیں،لاکھو ں روپے نقدی وموبائل فون چھین لئے گئے
بدھ کی رات کو ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری پلاننگ کر لی ہے، صبح ان شاءاللہ جماعت اسلامی کا میئر بنے گا ،جو لوگ گرفتاری اور اغوا سے بچ گئے ہیں وہ ایوان میں پہنچیں گے اور پیپلز پارٹی کو سرپرائز دیں گے۔
واضح رہے کہ میئر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے 184 نشستیں درکار ہوں گی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا اتحاد ہے تو پیپلز پارٹی کو پی ٹی آئی کے ناراض چیئرمینز ،ن لیگ اور جے یو آئی ف کی حمایت حاصل ہے۔
اگر نمبر گیم کی بات کی جائے تو جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب پر سبقت حاصل ہے تاہم پی ٹی آئی کے کچھ یوسی چیئرمینوں کی جانب سےحافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہ دینےکا اعلان سامنےآنےکے بعد صورتحال دلچسپ موڑ اختیار کر چکی ہے۔
گو جرہ :بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے خانہ بدوش 13 سالہ بچہ بری …
-

سندھ ہائیکورٹ،الیکشن نوٹفکیشن کی معطلی کی درخواست مسترد
سندھ ہائیکورٹ ،بلدیاتی قانون میں ترمیم کے خلاف سماعت ہوئی
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل نے سماعت آگے بڑھانے کا کہا تھا،جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ میرے دلائل پوری پٹیشن پر کسی ایک حصے کے لئے نہیں ہیں ، عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست کیوں منظور کریں ?عدالت نے الیکشن نوٹفکیشن کی معطلی کی درخواست مسترد کردی، وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ میرے پٹیشن کا محور آئین 140 اے ہے،دوسرا الیکشن شیڈول پہلے ہی پاس ہو چکا تھا،یہ نوٹیفکیشن ہی نقائص پر مبنی ہے ،آرٹیکل 140 اے انتہائی ضروری ہے اس کے تحت اس کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے ،لیکشن کے مراحل مکمل ہوگئے پھر یہ ترمیم ہوئی ، اگر اس قانون کے تحت الیکشن ہو جائیں تو یہ لوگ پھر ایگزیکیوٹو اختیار کا استعمال کریں گے، اگر الیکشن ملتوی ہو گئے تو بلدیات کا نظام چلتا رہے گا اب بھی چل رہا ہے ،
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ قانون یا ترمیم ایگزیکیٹو آرڈر نہیں ہے سندھ اسمبلی نے قانون پاس کیا ہے ،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی نے اس قانون پر اعتراض نہیں کیا اور اسی جماعت کے حافظ نعیم امیر ہیں ،عدالت نے الیکشن نوٹفکیشن کی معطلی کی درخواست مسترد کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس پٹیشن پر جو فیصلہ ہوگا وہ میئر ، ڈپٹی میئر سمیت چیئرمین وائیس چیئرمین پر لاگو ہوگا،اگر پٹیشن منظور ہوئے تو جو غیر منتخب نمائندہ میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائیس ہوگا وہ ہٹ جائے گا، فی الوقت تمام امیدوار الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں ،مرتضیٰ وہاب اور دیگر نئے قانون کے تحت انتخابات میں حصہ لے سکیں گے،
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین بنانے کے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب نمائندوں نے حلف لیا غیر منتخب افراد کو میئر بنانے کیلئے نیا قانون بنایا گیا، مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہئے۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا انتخاب جس میں منتخب ارکان کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے شہر کے 9 ٹاؤن ہم جیت چکے ہیں ہماری اکثریت ہے الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی نے نتائج تبدیل کیے ہم نہیں چاہتے کہ عوام کے منتخب لوگ مفاد یا خرید و فروخت کے نتیجے میں الیکشن سے محروم ہوں میئر سب کا میئر ہو گا ،جماعت اسلامی اس پر یقین ہی نہیں رکھتی کہ انسانوں کو تقسیم کرکے ڈویلپمنٹ کریں، پیپلزپارٹی جس طرح لوگوں کو اغواء کررہی، مجھے بھی کرسکتی ہے
سندھ ہائی کورٹ میں براہ راست میئر کے انتخاب کیلئے قانون سازی ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ حسن اکبرکا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے میئر الیکشن کے انتخاب کے خلاف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کی درخواست پر میئر کے انتخاب پر حکم امتناعی نہیں دی ، انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوگا،
اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ
سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار
سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا
-

کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت
سندھ ہائیکورٹ ،میئر کراچی کے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی
پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین ذیشان عالم کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں کہا گیا کہ سندھ پولیس نے یوسی چیئرمین کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور حراساں کر رہی ،عدالت نے کسی بھی یو سی چیئرمین کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور حراس کرنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کے روز منتخب نمائندوں کی حاضری یقینی بنائی جائے ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی درخواست پر جو احکامات جاری کیے ہیں انکا اطلاق اس درخواست پر بھی ہوگا،اگر کوئی حراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے ،
ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے پچھلے حکم نامے میں عدالت کو یقین دلایا ہے کہ جو گرفتار منتخب نمائندے ہیں ان کی الیکشن کے روزحاضری یقینی بنائیں گے ، کسی کی غیر قانونی حراست نہیں ہوگی اور حکومت ووٹ سے بھی کسی کو نہیں روکے گی، وکیل نے کہا کہ پولیس یوسی چیئرمینز کے ہراساں کر رہی ہے ،عدالت نے یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹا دی
عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟
حافظ نعیم تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں،
میئر شپ کے لئے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی حمایت کر دی
کل تعزیت پروگرام میں سراج الحق کوبھی بلایا گیا تھا، رونے دھونے کا سلسلے جاری ہے،
واضح رہے کہ ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار ذیشان زیب دستبردار ہو گئے ریجنل افسر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن اور مرتضیٰ وہاب سمیت 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں،سلمان عبداللّٰہ سمیت ڈپٹی میئر کراچی کے 7 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔جماعتِ اسلامی کے کراچی کی میئر شپ کے لیے امید وار حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکر لیےگئےجماعت اسلامی کے میئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار قاضی سید صدرالدین اور سیف الدین کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔
