Baaghi TV

Tag: جماعت اسلامی

  • الخدمت کا پیسہ حافظ نعیم کی مئیر شپ کے لیے لگایا گیا،سعید غنی

    الخدمت کا پیسہ حافظ نعیم کی مئیر شپ کے لیے لگایا گیا،سعید غنی

    پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور صوباٸی وزیرسعیدغنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے تیرہ ٹاونز کے نامزد چٸیرمین موجود ہے، کل تعزیت پروگرام میں سراج الحق کوبھی بلایا گیا تھا، رونے دھونے کا سلسلے جاری ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ شاید نومٸی کے واقعات اس لٸے ہوٸے حافظ نعیم الرحمن کراچی کا مٸیر نا بنے، پی ٹی آٸی کے چٸیرمین نے نومٸی سے پہلی ہی حافظ نعیم الرحمن کوووٹ نا دینے کا اعلان کر رکھا تھا،سراج الحق کل آصف علی زرادری کوووٹ تسلیم کرنے کی بات کرتے ہیں،جماعت اسلامی پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ تسلیم کرے توہم بھی انکا مینڈیٹ تسلیم کرینگے، جماعت اسلامی کے اندر اختلافات ہیں، لوگ حافظ نعیم کے رویے سے نالاں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ مانگو گے تو ٹھینگا ملے گا، ہم کسی ملک دشمن کی چوکھٹ پر ووٹ کیلئے نہیں جا رہے۔ ہم منتخب لوگوں سے رابطہ کر رہے ہیں کہ ہمارے نامزد میئر کو ووٹ دیں، الیکشن میں شکست دیکھتے ہی حافظ نعیم پیپلزپارٹی پر گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔ ہم پر پابندی نہیں، کیوں پی ٹی آئی کے ارکان سے نہیں مل سکتے؟ میں نے ان ارکان سے حمایت مانگی ہے،الخدمت کا پیسہ حافظ نعیم کی مئیر شپ کے لیے لگایا گیا

    میئر کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نفرت اورتفریق کی سیاست کو کراچی کے شہریوں نے مسترد کر دیا ہے، حافظ نعیم الرحمن کی کراچی کی پیداٸش ہے کیا ؟سلمان مراد ،سعید غنی اورمرتضی وہاب کراچی میں پیدا ہوٸے ،نفرت کی اور تفریق کی سیاست شہر کی خدمت نہیں،کراچی منی پاکستان ہے، کراچی والوں نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کومسترد کیا ہے، ہماری ترجیح آنے والے طوفانی حالات اورخدمت ہے، حافظ نعیم کراچی کا بیٹا نہیں، میں اور سلمان عبداللہ مراد کراچی میں پیداہوئے ہیں،یہ شاہراہ قائدین پرجوباتیں کررہے ہیں ،ہم اپنے کردار اور خدمت سے ان چیزوں کی نفی کریں گے،اگلے چارسال اس سے بھی اگلے چارسال ہم خدمت کریں گے،

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میئر کراچی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی منتخب نمائندوں کو غائب کیا جارہا ہے، 5 چئیرمینز کو لاپتہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم کا کردار ادا کررہا ہے،الیکشن کمیشن کو چاہیے تھا کہ انتخابات سے پہلے ہی جیالا مئیر نامزد کردیتی، کراچی پر قبضہ کے لیے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں

  • میئر شپ میڈیا پر آکر رونے دھونے سے نہیں ملتی،سعید غنی کا حافظ نعیم کو جواب

    میئر شپ میڈیا پر آکر رونے دھونے سے نہیں ملتی،سعید غنی کا حافظ نعیم کو جواب

    وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے حافظ نعیم کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی،جماعت اسلامی کو کراچی کی میئر شپ خیرات میں نہیں دے سکتے، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے بغیر کسی تفریق کے کراچی کے شہریوں کی خدمت کی ہے ،خدمت کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ سے نوازا ہے ،ضیائی مارشل لاء میں بھی کراچی نے پیپلز پارٹی کو مینڈٹ دیا تھا، مگر میئر جماعت اسلامی کا بن گیا۔ اس مرتبہ کراچی میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے اور میئر بھی ہمارا ہی ہوگا۔ میئر شپ میڈیا پر آکر رونے دھونے سے نہیں ملتی،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان صاحب کی دو خواہشات ہیں ایک وہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر بن جائے اور دوسرا وہ کراچی کے میٸر.حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیر تو بن سکتے ہیں لیکن کراچی کے میٸر نہیں بن سکتے ،،سیاسی کارکن ہوں علم ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،پانی کا مسئلہ آج کا نہیں ہے ، ماضی میں “پی گیا سارے شہر کا پانی ہائے افغانی” کے نعرے لگتے تھے،بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے ہی کراچی کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا،

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میئر کراچی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بلدیاتی منتخب نمائندوں کو غائب کیا جارہا ہے، 5 چئیرمینز کو لاپتہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم کا کردار ادا کررہا ہے،الیکشن کمیشن کو چاہیے تھا کہ انتخابات سے پہلے ہی جیالا مئیر نامزد کردیتی، کراچی پر قبضہ کے لیے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں

  • میئر کراچی،حافظ نعیم نے کروائے کاغذات نامزدگی جمع

    میئر کراچی،حافظ نعیم نے کروائے کاغذات نامزدگی جمع

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میئر کراچی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،
    اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے رہنما اور میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے مئیر کے لیے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، مئیر کراچی کے انتخاب کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے، حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی الیکشن کے بعد قانون میں ترمیم کی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت مقرر کردی ہے، امید اس قانون کو عدالت کالعدم قرار دے گی، بلدیاتی منتخب نمائندوں کو غائب کیا جارہا ہے، 5 چئیرمینز کو لاپتہ کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم کا کردار ادا کررہا ہے،الیکشن کمیشن کو چاہیے تھا کہ انتخابات سے پہلے ہی جیالا مئیر نامزد کردیتی، کراچی پر قبضہ کے لیے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں، ہم اپنی اکثریت ظاہر کرینگے، کل شارع فیصل پر تحفظ کراچی مارچ کیا جائیگا، ملک بھر میں جماعت اسلامی کے تحت احتجاج کیا جائیگا،

    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے لیڈر بلاول کا سافٹ امیج بنانے کی کوشش کررہی ہے، جماعت اسلامی اس کا اصل چہرہ بے نقاب کریگی، پہلے ہم کہتے تھے کہ ڈائریکٹ میئر کا انتخاب کیا جائے، یہ سب چیزیں الیکشن سے قبل کی باتیں تھی، الیکشن کے بعد یہ سب کرنا غلط ہے،دیکھیں بات یہ ہے کہ یہ لوگ کسی کو بھی کہیں سے اٹھا لیں، تو یہ تو طاقت میں ہیں کچھ بھی کرسکتے ہیں، سعید غنی صاحب یہ باتیں کہ آپ کے اندر پارٹی میں کیا ہورہا ہے؟خود روپوش چیئرمین ہمارے رابطے میں ہیں، لیکن حکومت کی کوشش یہ ہے کہ جو آئے اسکو گرفتار کرلیں،اگر کوئی غائب ہورہا ہے تو اسکی ذمہ داری تمام حساس اداروں کی ہے، انسانی حقوق کا تحفظ کرنا تمام ایجنسیوں کا کام ہے، پولیس اور رینجرز بھی اس کا ایکشن لیں اور انسانوں کو تحفظ فراہم کریں ، دنیا میں کوئی ایسا شخص دکھا دیں جو پی ٹی آئی سے مایوس ہوکر پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گا ،کراچی میں کسی کی زمین محفوظ نہیں ہے ،

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

  • پانامہ میں شامل 436 بندوں میں کاروباری لوگ بھی، کیا انہیں بھگانا چاہتے ہیں؟ سپریم کورٹ

    پانامہ میں شامل 436 بندوں میں کاروباری لوگ بھی، کیا انہیں بھگانا چاہتے ہیں؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ، پانامہ کیس ،جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل جماعت اسلامی بتائیں اب اس معاملہ کا کیا کرنا ہے، سات سال سے معاملہ سپریم کورٹ میں پڑا رہا کیا صرف ایک خاندان کیخلاف کیس چلوانا تھا ، سات سال سے آپ کو اس کیس می کوئی دلچسپی نہیں تھی، پہلے وکیل جماعت اسلامی بتائے اپنا درخواست کو ڈی لنک کیوں کروایا ،پانچ رکنی بینچ سے اتنا بڑا ریلیف کیوں نہیں لیا؟ وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پانامہ میں نام آئے 436 لوگوں کی بھی تحقیقات ہو۔جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ قانون کو کیوں بائی پاس کرنا چاہتے ہیں۔کیا باقی تمام اداروں کو بند کردیں۔ کیا سارے فیصلہ سپریم کورٹ سے کروانے ہیں۔

    پانامہ کیس میں سپریم کورٹ مقدمہ کو نواز شریف کیس سے علیحدہ کروانے پر برہم ہو گئی،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آف شور کمپنی بنانا کوئی جرم نہیں، آف شور کمپنیاں کیسے بنائی گئیں وہ ادارے دیکھیں گے،جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم کوئی از خود نوٹس نہیں لیں گے، بہت سی باتیں کرنے کو دل کرتا ہے نہیں کریں گے ،جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سات سال بعد یاد آیا کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟ اس وقت ایک ہی فیملی کے خلاف کیس چل رہا تھا، وہ بھی پانامہ کا معاملہ ہے یہ بھی پانامہ کا معاملہ ہے، اس وقت آپ کے اس عدالت کے سامنے کیوں نہ کہا یہ سب لوگوں کا معاملہ ہے ساتھ سنا جائے؟ اس معاملے پر عدالت کا کندھا استعمال نہ کریں ، اس وقت یہ معاملہ آپ کی استدعا پر ڈی لیسٹ کیا گیا؟ میں کہنا نہیں چاہتا مگر یہ مجھے کچھ اور ہی لگتا ہے، اس وقت بنچ نے آپ کو اتنا بڑا ریلیف دے دیا تھا،آپ نے اس بنچ کے سامنے کیوں نہیں کہا اس کو ساتھ سنیں، آپ نے سات سال میں کسی ادارے کو درخواست کہ تحقیقات کی جائیں؟ آپ نے اپنی ذمہ داری کہاں پوری کی؟ نیب یا کسی اور ادارے کو تحقیقات کا حکم دے دیں،آپ نے سات سال میں کسی ادارے کے سامنے شکایت نہیں کی،سارے کام اب یہاں سپریم کورٹ ہی کرے؟ 436 بندوں کو نوٹس دیئے بغیر ان کے خلاف کاروائی کا حکم کیسے دیں؟ان 436 بندوں میں کاروباری لوگ بھی ہونگے، کیا انہیں بھگانا چاہتے ہیں؟ آف شور کمپنی بنانا کوئی جرم نہیں ہے، دیکھنا یہ ہوتا ہے وہ کمپنی بنائی کیسے گئی، 436 بندوں کے خلاف ایسے آرڈر جاری کر دینا انصاف کے خلاف ہوگا،

    پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی سراج الحق کی درخواست پر سماعت ،عدالت نے پانامہ پیپرز میں نامزد 436 افراد کے خلاف جے آئی ٹی بنانے پر جواب طلب کر لیا ،

    سپریم کورٹ کے 5 ججز کی جانب سے 3 نومبر 2016 کو پانامہ کیس قابل سماعت قرار دیا گیا تھا،عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ پانامہ پیپرز میں نامزد افراد کیخلاف نیب، ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سمیت اداروں سے رجوع کیوں نہیں کیا؟ ایف بی آر، اسٹیٹ بنک، نیب سمیت تحقیقاتی اداروں کی موجودگی میں سپریم کورٹ تحقیقات کیسے کرا سکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی موجودگی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تو یہ کام کیسے کریں گے؟ عدالت پانامہ میں نامزد 436 افراد کو سنے بغیر فیصلہ کیسے کرے؟ کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی،

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

  • حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں،سراج الحق

    حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان ملک میں کرپشن کے خلاف جدو جہد ہر رہی ہے ۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ناسور کے خلاف جدو جہد ہر ایک پر لازم ہے۔ پانامہ لیکس کی خبر میں 436 پاکستانیوں کا نام تھا۔جماعت اسلامی کے اس پر سب سے پہلے کاروائی کی درخواست کی تھی ۔ افسوس کے صرف ایک فرد کے خلاف فیصلہ ہوا۔ 435 افراد کے خلاف کچھ بھی نہ ہوا۔ پانامہ لیکس کے دو ججز چیف جسٹس بنے لیکن کچھ نہ کیا۔ ملک میں احتساب کے ادارے کیا کر رہے ہیں ؟ایف آئی اے ،نیب اور دیگر اداروں نے کیا کام کیا ؟ہمارے ان اداروں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ حکومت میں آنے والے افراد کے تمام کیس بند ہو جاتے ہیں اپوزیشن کے خلاف تمام ادارے تیز ہوجاتے ہیں ۔چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اپنا فرض پورا کرے ۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی فاقہ چل رہا ہے کچھ لوگوں کے مال و دولت میں اصافہ ہو رہا ہے ۔یہ عوام کے پیسہ پر ڈاکہ ڈالا گیا یے۔سپریم کورٹ آنا پارٹی کا نہیں عوام کا مسئلہ ہے آج وزیروں اور مشیروں کے پاس کتنا پیسہ ہے۔ہمارا مذہب اور آئین اس سب کی اجازت نہیں دیتا۔ بین الاقوامی سروے کے مطابق پاکستان میں 7ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔کرپٹ لوگوں کی بنا پر سارے ادارے تباہ ہوگئے ۔جماعت اسلامی نے چوک چوراہے سے پارلیمنٹ تک آواز بلند کی ۔ آج عوام کے حقوق لینے سپریم کورٹ میں حاضر ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ اس دفعہ بھی ایک جے آئی ٹی بنائی جائے۔ اداروں کی مدد لی جس کے لیے وہ بنے ہیں ۔

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

  • حافظ نعیم اکثریت شو کرتے ہیں میں ان کو مبارکباد دوں گا،سعید غنی

    حافظ نعیم اکثریت شو کرتے ہیں میں ان کو مبارکباد دوں گا،سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر ،پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مہنگائی بہت بڑھی ہے، بجٹ آنے والا ہے، بجٹ سے پہلے ہم نے کچھ چیزیں کی ہیں، ہم نے ڈیتھ گرانٹ 7 لاکھ روپے کردیا، بچی کی شادی پر ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے بچوں کو 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار کردیا ہے،ہم مختلف اسکالرز شپ بھی دیتے ہیں، ان کو بھی بڑھا دیا ہے، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار تھی ،کم سے کم تنخواہ 32 ہزار سے زائد ہوگئی ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر کا بنیادی مسئلہ ہے وہ صوبوں کو ملنے چاہیئے ، اگر کوئی اور صوبہ نہیں چاہتا ہے تو اس کی سزا سندھ کو نہیں ملنا چاہیئے،ہم وفاقی حکومت کا حصہ ہیں،سندھ حکومت نے نئی سمری بھیجی ہے،جس میں ہم کہہ رہے ہیں یہ سندھ کو جانا چاہیئے،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کونسل کا ممبر نہ ہو وہ میئر بن سکتا ہے ، یہ تجویز سب سے پہلے جماعت اسلامی نے دی تھی، تمام جماعتوں نے تقریباً یہی تجویز دی تھی ، جب یہ ترمیم آئی کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی ، وہ عدالت میں جاکر عمل میں تاخیر چاہتے ہیں، اس کا مطلب ان کے پاس اکثریت نہیں ہے،یہ پی ٹی آئی تو دور کی بات اپنے ممبر جمع کرکے دکھائیں، جو ممبر ان کے رویے کو پسند نہیں کرتے ہیں، جماعت اسلامی کے بہت سے ارکان ان کے ساتھ نہیں ہیں، اگر حافظ نعیم الرحمن اکثریت شو کرتے ہیں، میں ان کو مبارکباد دوں گا،ان کے گھر مٹھائی لیکر جاؤں گا ،ہم انہیں میئر بھی تسلیم کریں گے، میرا بھائی کئی برس پہلے یوتھ کا صدر تھا، اگر آ سکو ٹکٹ دیا گیا، یہ اعتراض نہیں ہونا چاہیئے وہ سعید غنی کا بھائی ہے،

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

  • جماعت اسلامی نے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    جماعت اسلامی نے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    کراچی: جماعت اسلامی نے غیر منتخب افراد کو میئر اور چیئرمین بنانے کے نئے بلدیاتی قانون کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات بلدیاتی ایکٹ 2013 کے تحت ہوئے، اسی قانون کے تحت منتخب نمائندوں نے حلف لیا غیر منتخب افراد کو میئر بنانے کیلئے نیا قانون بنایا گیا، مئیر منتخب نمائندوں میں سے ہونا چاہئے۔

    13 اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈ لائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجائے گا،شیخ رشید

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماست اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کو پامال کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے مرضی کا قانون پاس کروایا نتخابات کے بعد غیرمنتخب شخص کومئیربنانے کا قانون بنایا گیا،پیپلز پارٹی کا یہ عمل شفافیت کے خلاف ہے جماعت اسلامی کے نمبرز پیپلز پارٹی سے زیادہ ہیں، پیپلز پارٹی قبضہ اور ڈاکا ڈالنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کو پامال کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے جماعت اسلامی نے میئر کیلئے نامزد کیامیں نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اور الیکشن لڑا، پیپلز پارٹی غیرمنتخب شخص کو اوپر سے لا کر بٹھانا چاہتی ہے الیکشن کے بعد قانون سازی بدنیتی ہے، قانون سازی 2023 میں ہوئی اور عملدرآمد 2021 سے کروایا۔

    کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی،حافظ نعیم

    قبل ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی مئیر کے معاملے پر جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے کراچی کے لوگوں کو وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ ن لیگ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں پی ٹی آئی کے لوگوں کی پکڑ دھکڑ کی جارہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی اے ٹیم ہونے کا ثبوت دیا۔

  • جماعت اسلامی قابل احترام ،پارلیمنٹ میں موجود، وہاں نجکاری کا ایشو اٹھائے،عدالت

    جماعت اسلامی قابل احترام ،پارلیمنٹ میں موجود، وہاں نجکاری کا ایشو اٹھائے،عدالت

    سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک نجکاری کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 184 (3 ) کے کیسز میں ماضی میں بہت ساری چیزیں ہوئیں پاکستان سٹیل مل کا کیس بھی آرٹیکل 184 (3 ) کے تحت سنا گیا عدالت کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف یہ مقدمہ کیوں ٹیک اپ کرے؟ جماعت اسلامی ہمارے لئے قابل احترام ہے،جماعت اسلامی پارلیمنٹ میں موجود ہے وہاں نجکاری کا ایشو اٹھائے،آرٹیکل 184 (3 ) کے تحت دی گئی یہ درخواست حکومت کی معاشی پالیسی کیخلاف ہے ،

    وکیل جماعت اسلامی نے عدالت میں کہا کہ پارلیمنٹ فیل ہو جائے تو پھر عدلیہ کا آپشن باقی رہ جاتا ہے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ناکام ہو گئی ایسا نہ کہیں پارلیمنٹ کا احترام کریں یہ معاملہ کورٹ میں لانے کی بجائے پارلیمنٹ میں اٹھائیں ایسے اقدامات سے ہی پارلیمنٹ مضبوط ہو گی ،جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نجکاری کو کیسے منسوخ کرے، ہم کیسے کے ای ایس ای کی نجکاری کو منسوخ کردیں،وکیل رشید رضوی نے کہا کہ نجکاری کے معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے ایسے معاملات نیپرا کو جائیں گے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کے ای ایس ای کی نجکاری کے معاہدے کو 184 (3 ) نہیں سن سکتے ان مقدمات کو متعلقہ فورمز پر جانا چاہئے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کیس میں 2 ججز نے قانونی نکات کو اٹھایا ہے کتنی انویسٹمنٹ آئی کیا نتائج نکلے ہم اس کو نہیں دیکھیں گے یہ تجربہ کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں چیزوں کو منسوخ کرنا آسان جبکہ اکٹھا کرنا اور بنانا مشکل ہوتا ہے عوامی مسائل حل نہ ہونے کی ہی وجہ سے نجکاری کا عمل کیا گیا اس مرحلے میں تفصیل میں جانا مشکل ہے

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اکنامک ایشوزسے دور رہنے کا لکھ دیا تو دوسرے فورمز بھی یہ کہیں گے بہتر ہے اس درخواست کو واپس لے کر متعلقہ فورم پر جائیں جماعت اسلامی کے سیاسی ہم آہنگی کے کردار کو سراہتے ہیں ،موجودہ کیس میں ہم نہیں جانا چاہتے ،عدالتی آبزرویشنز کے بعد وکیل رشید رضوی سمیت تمام نے درخواستیں واپس لے لیں ،سپریم کورٹ نے درخواستوں کو نمٹا دیا

    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

  • ماضی میں “پی گیا شہر کا پانی ہائے افغانی”کے نعرے لگتے تھے،سعید غنی

    ماضی میں “پی گیا شہر کا پانی ہائے افغانی”کے نعرے لگتے تھے،سعید غنی

    وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حافظ نعیم آج کل پریس کانفرنس کے میئر بنے ہوئے ہیں ۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمن کے ہاتھ میں کراچی کا میئر بننے کی لکیر نہیں ہے انکے پاس ایک سو ترانوے ووٹ ہیں لیکن وہ ایک سو ساٹھ کے قریب پہنچ جائیں تو بڑی بات ہوگی ،سندھ میں مردم شماری پر پیپلزپارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،کراچی سندھ کی جان ہے اور پیپلزپارٹی سندھ سے ناانصافی نہیں ہونے دیگی ۔کراچی میں پیپلزپارٹی کی کامیابی مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی ہیں،سیاسی کارکن ہوں علم ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،پانی کا مسئلہ آج کا نہیں ہے ، ماضی میں “پی گیا سارے شہر کا پانی ہائے افغانی” کے نعرے لگتے تھے،بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے ہی کراچی کے پانی کا مسئلہ حل ہوگا،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان صاحب کی دو خواہشات ہیں ایک وہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر بن جائے اور دوسرا وہ کراچی کے میٸر.حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیر تو بن سکتے ہیں لیکن کراچی کے میٸر نہیں بن سکتے ،عمران خان اس وقت اداروں پر حملہ آور ہے۔تمام تر ویڈیوز موجود ہیں، فوری ضمانت ملنے سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہونگے،عمران خان نے یہ بھی کہہ دیا کہ حملہ آئی ایس آئی نے کروایا،ان کے بھانجے کی اور یاسمین راشد کی ویڈیوز موجود ہے، پی ٹی آئی کے تمام حمایتی دہشت گرد نہیں اگر کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ہمیں ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے ،

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو،جماعت اسلامی کا احتجاج

    ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو،جماعت اسلامی کا احتجاج

    جماعت اسلامی ضلع مردان کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرےکا انعقاد کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،ضلعی امیر غلام رسول، ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل بابر،نائب امراء مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان،سعید اختر ایڈوکیٹ،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر امتیاز ننگیال و دیگر ذمہ داران کررہے تھے۔جماعت اسلامی کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ جے آئی یوتھ،اسلامی جمعیت طلباء،طلبہ عربیہ نے کثیر تعداد میں ریلی کی شکل میں جامعہ تفہیم القرآن سے روانہ ہوکر ملاکنڈ چوک سے ہوتے ہوئے پاکستان چوک میں جمع ہوئے۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ ضلع جنرل سیکرٹری عبدالجلال بھی موجود تھے۔جہاں پر مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے موجودہ حکومت اور مسلم امہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے سنجیدہ اقدامات کئےجائے ،عافیہ صدیقی کے ساتھ حالیہ ملاقات میں فوزیہ صدیقی اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے انکی تشویشناک حالت سے قوم کو آگاہ کیا ہے اور رہائی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی بہن اور سینیٹر مشتاق احمد خان کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا مظاہرین نے عافیہ صدیقی کے حق میں نعرے بازی کی اور انکی رہائی کے لئے متفقہ طور پر قرارداد پیش کرنے کی تجویز دی گئی،