Baaghi TV

Tag: جماعت اسلامی

  • سندھ اسمبلی میں طلبا یونین بحالی کی قرارداد  مسترد

    سندھ اسمبلی میں طلبا یونین بحالی کی قرارداد مسترد

    سندھ اسمبلی نے طلبا یونین کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کردی۔

    جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے طلباء یونین کی بحالی سے متعلق قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ طلباء کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہوئی آئین پاکستان کے مطابق کے فوری طلباء یونینز کے انتخابات منعقد کروائے جائیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ 11 فروری 2022 کو سندھ اسمبلی نے سندھ اسٹوڈنٹس یونین ایکٹ منظور کیا تھا جس کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو دو ماہ میں قوائد و ضوابط مرتب کرکے ہر سال طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد کرنا تھا۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ ڈھائی سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود سندھ بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہونا اور طلبہ کو آئین کے آرٹیکل 17 کے مطابق یونین سازی کے بنیادی حق سے محروم رکھنا افسوسناک ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ 24 اکتوبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصل؛ے میں ملک بھر کی جامعات میں طلبہ یونین کے انتخابات کے انعقاد کا بھی حکم جاری کیا ہے، طلبہ کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہوئے آئین پاکستان کے مطابق فوری طلبہ یونین کے انتخابات کرائے جائیں۔

    ضیا الحسن لنجار

    پیپز پارٹی کے ضیا لنجار نے کہا کہ طلباء یونیز پر کام ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی کا بھی اپنا موقف ہے طلباء یونیز پر جو ہمارے منشور میں بھی موجود ہے۔
    ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت نے طلباء یونینز سے پابندیاں ہٹا دی ہیں، میرے حساب سے اس قرارداد کی ضرورت نہیں ہے۔اجلاس کے بعد جماعت اسلامی و ایم کیو ایم اراکین نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی، اس موقع پر محمد فاروق نے کہا کہ طلبہ یونین کے تین سال سے انتخابات نہیں ہو رہے، طلبہ یونین پر پابندی کے بعد تشدد کے واقعات ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں ایسے طلبہ لیڈر آئیں جو سیاسی اقدار سے واقف ہوں۔قرار داد پیش کرنے والےمحمد فاروق نے کہا کہ پی پی جمہوریت کی چیمپئن بنتی ہے، تین سال میں وہ طلبہ یونین کے انتخابات میں ناکام ہوئی، جو قرارداد لائی جاتی ہے اس کو بلڈوز کیا جاتا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رکن انجینیئر محمد عثمان نے کہا کہ آج فاروق بھائی نے طلبا یونین انتخابات کی قرارداد پیش کی جسے مسترد کردیا گیا، ایم کیو ایم کا موقف بھی یہی ہے کہ طلبا یونین کے انتخابات فوری کروائے جائیں۔ طلبا کو حق ہے کہ وہ نمائندے منتخب کریں چاہے اس کا تعلق کسی بھی تنظیم سے ہو ، جامعات میں اگر پڑھے لکھے شعور یافتہ لوگ آجائیں گے تو ان کا کام ختم ہوجائے۔

    دریں اثنا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی آبش صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سندھ اسمبلی سے قراداد کا مسترد ہونا قابل مذمت ہے، پیپلز پارٹی جواب دے کہ اپنے ہی چیئرمین کے فیصلے کے خلاف کیسے جارہے ہیں۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے جلد طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان کیا تھا قراداد کےمسترد کیے جانے کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیرائو کرینگے۔

    چیمپئینز ٹرافی:آئی سی سی کا میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر سخت ردعمل

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

  • غزہ ملین مارچ بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا،حافظ نعیم

    غزہ ملین مارچ بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا،حافظ نعیم

    کراچی: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو کل کا غزہ ملین مارچ ہماری طرف سے بین الاقوامی دنیا پر ایک مثبت اثر ڈالے گا۔

    باغی ٹی وی: جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ ملین مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کا وجود کلمے کی بنیاد پر ہوا ہے اور پاکستان کے لئے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن پاکستان کے نظام میں وہ تمام چیزیں حاصل نا ہو سکی جس کے لئے یہ ملک بنا تھا،پاکستان کے عوام ہر مسئلے پو لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے پاکستان کے بننے سے پہلے ایک قرارداد پاکستان کے لئے اور دوسری فلسطین کے لئے پیش کی جاتی تھی۔

    ڈاکٹرعاصم کے خاندان کی صحت کے شعبے میں شاندار خدمات ہیں، آصف زرداری

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائد اعظم نے اسی لئے اسرائیل کو مغرب کی ناجائز پیداوار قرار دیا،42400 لوگ وہ ہیں جو شہید ہوئے اور رپورٹ کیا گیا، کل بھی اسرائیل کی جانب سے اسپتال پر حملہ کیا گیا، یہ نسل کشی اور دہشتگردی ہے جس کو امریکا لیڈ کر رہا ہےفلسطین کی نسل کشی سے امریکا کو فرق نہیں پڑتا یہ وہی امریکا ہے جس نے جاپان پر ایٹم بم پھینکا تھا آج فلسطین میں بچےاور عورتیں شہید ہو رہی ہیں جتنی سردی یہاں ہے اس سے کئی گنا زیادہ سردی فلسطین میں ہے ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا ہے۔

    ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے انتہائی قریب پرواز

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سڑکیں بندکرنےوالےمزارقائد کےساتھ خالی میدان میں پرامن احتجاج کرلیں،مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حوالے سے مذاکرات چل رہے ہیں مظاہرین نے ناصر شاہ کو بتایا کہ ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ میں پرامن احتجاج کے حق میں ہوں لیکن احتجاج کی آڑ میں عوام کو تکلیف دینا درست نہیں ایمبولینسوں اور پولیس کی گاڑیوں کا راستہ بھی رک رہا ہے۔

    چاہتے ہیں اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے،اویس لغاری

  • قومی انتخابات 2024، فافن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی

    قومی انتخابات 2024، فافن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی

    قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے اخبارات اور میڈیا میں آنے والی 2024کے قومی انتخابات کے حوالے سے فافن کی تجزیاتی رپورٹ کو قطعاً گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس رپورٹ کا ماخذ اور دارو مدار کلیتاً الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج ہیں جو مکمل طور پر فراڈ اور فارم47کی بنیاد پربنائے گئے ہیں .

    باغی ٹی وی کے مطابق سیف الدین ایڈوکیٹ ن نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات 2023میں جعل سازی کے کامیاب تجربہ کے بعد 2024کے قومی انتخابات کو بھی تختہ مشق بنایا گیا ، ان انتخابات میں جن کٹھ پتلی پارٹیوں کے ذریعے حکومت تشکیل دینا مقصود تھا ان کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں پڑنے والے ووٹو ں اور پریذائڈنگ آفیسرز کی جانب سے جاری کردہ فارم 45کے برعکس جعلی فارم 47بنائے گئے اور انتہائی غیر مقبول اور عوام کے ٹھکرائے ہوئے امیدواروں اور جماعتوں کی جیت کا اعلان کیا گیا ۔اس طرح کا تجزیہ جاری کر کے فافن نے اپنی ساکھ کو متاثر کیا ہے ، اس سلسلے میں ہم فافن کو باقاعدہ خط بھی تحریر کریں گے اور مطالبہ کریں گے کہ وہ اپنی اس رپورٹ کو فوری واپس لے کیونکہ جعل سازی کے ذریعے مرتب کردہ انتخابی نتائج کو کسی معقول تجزیہ اور رپورٹ کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا ۔ قائم امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پورے ملک میں بدترین دھاندلی کی گئی لیکن سندھ بالخصوص کراچی میں یہ معاملہ انتہاکو پہنچ گیا اور ایم کیو ایم جیسی جماعت جسے کراچی سے حقیقتاًایک سیٹ بھی نہیں ملی ، اس کو قومی و صوبائی اسمبلی میں بھاری تعداد میں نشستیں دے دی گئیں ، صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر کونسلر کے برابر ووٹ لینے والی جماعت کو لاکھوں ووٹ دکھا کر بڑی جماعتوں کی صف میں کھڑا کر نے کی کوشش کی گئی ، اسی طرح جعل سازی کے ذریعے کراچی سے پیپلز پارٹی کو بھی کئی سیٹیں قومی اور صوبائی اسمبلی کی دے دی گئیں جبکہ کراچی کے شہری پیپلز پارٹی کے متعصب رویے کی وجہ سے اس سے نفرت کرتے ہیں ، سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی ‘دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی اور تیسرے نمبر پر تمام تر جعل سازی کے باوجود پیپلز پارٹی تھی لیکن کراچی کے میئر کے عہدے پر اس کا قبضہ کروایا گیا اور بہت سے ٹائون اور یوسیز بھی پیپلز پارٹی کودے دی گئیں ، قومی انتخابات میں بھی کراچی میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ووٹ اتنے زیادہ تھے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اس کی خاک کو بھی نہیں پہنچ سکتیں لیکن بیشتر نشستیں ان دونوں پارٹیوں میں بانٹ دی گئیں ۔
    قومی انتخابات میں جعل سازی کی وجہ سے ووٹوں اور نشستوں سب کا تناسب درہم برہم ہو گیا ہے اور ہاری ہوئی جماعتوں کے امیدواروں کو جیت کا پروانہ تھما کر حکومتیں تشکیل دی گئی ہیں ، اس طرح کی حکومتوںکی کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ اخلاقی ۔ ان شاء اللہ جلد وہ وقت آئے گا جب ان اسمبلیوں کے اقدامات اور آئینی ترامیم سب غیر قانونی اور کالعدم قرار پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بیان کردہ مختلف پارٹیوں کے ووٹوں اور قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، مسلم لیگ ن ایک مسترد شدہ جماعت ہے جسے دوسری مسترد شدہ جماعتوں کے ساتھ ملا کر غیر قانونی حکومت تشکیل دی گئی ہے ۔

  • پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

    پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

    سندھ حکومت ،قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث شہر بھر میں جاری پانی کے شدید بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں 15مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر کراچی دشمنی بند کرو، پانی دو پانی دو، ہمیں ٹینکروں میں نہیں نلکوں میں پانی دو،97فیصد ٹیکس دینے والا شہر پانی سے محروم، ذمہ دار قابض مئیر مرتضی وہاب، پانی دو، جینے دو، ٹینکر مافیاکی حکومتی سرپرستی ختم کرو، واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو ‘ سمیت دیگر نعرے اور مطالبات درج تھے.فریسکو چوک برنس رو ڈ پر ہونے والے مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو مہنگے داموں ٹینکروں کے بجائے نلکوں میں پانی دیا جائے، ٹینکر مافیا کو ختم اور حکومتی سرپرستی بند کی جائے ، کے فور منصوبہ فوری مکمل کیا جائے ، کراچی کے عوام نے شہر کے 15 مختلف مقامات پر پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج کر کے سندھ حکومت اور قابض میئر سے پانی دینے کا مطالبہ کیا ہے ،پانی کی فراہمی شروع نہ کی گئی تو ہم مشاورت کے بعد بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم فراہمی کا ہے۔ 15 دنوں سے کراچی کے شہری پانی کی عدم فراہمی کے کے باعث پریشان ہیں۔حکومت نے ریڈ لائن کے نام پر سڑک کو کھود کر چھوڑدیا اور 84 انچ کی لائن کی صحیح سے مرمت بھی نہیں کی جارہی ، کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے، صوبے کے بجٹ کا 95فیصد حصہ دیتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے عوام کو نلکوں میں پانی نہیں دیا جاتا۔صوبائی حکومت اور کے ایم سی عوام سے ٹیکس پورا وصول کرتی ہیں ۔کراچی کے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور سندھ پر 16سال سے قابض حکمرانوں کے خلاف اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 19 برس گزر گئے، نعمت اللہ خان نے کے تھری منصوبہ مکمل کر کے کے فورمنصوبہ پیش کیا اور اہل کراچی کویومیہ 650 ملین گیلن پانی ملنا تھالیکن انتہائی شرم کا مقام ہے وفاقی و صوبائی اور قابض مئیر کے لیے جو ابھی تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں کرسکے۔حکمرانوں کی ملی بھگت سے ٹینکر مافیا کا کاروبار ترقی کررہا ہے لیکن کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہورہا،واٹر اینڈ کارپوریشن کے ایم ڈی کہتے ہیں کہ کراچی کو 5500 ٹینکرز سے پانی فراہم کرتے ہیں۔وہ بتائیں کہ کراچی کے عوام کو نلکوں کے بجائے ٹینکرز کے ذریعے مہنگے داموں پانی کیوں فروخت کیا جارہا ہے۔ سفیان دلاور نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر پانی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔جو پانی کے ٹینکر 2 ہزار میں ملا کرتے تھے وہ اب 7 ہزار کے ملتے ہیں۔ پانی کی عدم فراہمی کے ذمہ دار قابض مئیر اور وزیر اعلی سندھ ہیں۔ قابض مئیر نے پہلے مئیر شپ پر قبضہ کیا اور اب شہریوں سے پانی بھی چھین لیا ۔علاو ہ ازیں شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ ، کالا پل ، کورنگی کراسنگ ، مین نیشنل ہائی وے ، ناظم آباد نمبر 7بس اسٹاپ ، مین سپر ہائی وے ، پاور ہائوس چورنگی ، اورنگی ٹائون پانچ نمبر چورنگی ، شیر شاہ پراچہ چوک ، نورانی کباب ہائوس چورنگی ، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان ، مین حب ریور روڈ ، ڈالمن مال نزد حیدری مارکیٹ ، جوہر موڑ پر بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع و دیگر ذمہ داران نے خطاب کیا ۔

    علاج کے نام پر پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

    نادرا میں جدت، چہرہ شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف

  • کارکنان بڑی کال کے لیے تیار رہیں،حافظ نعیم الرحمان

    کارکنان بڑی کال کے لیے تیار رہیں،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کو بڑی کال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے-

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ اور جج حکمرانوں کے انگوٹھے کے نیچے آ گئے ہیں جبکہ ملک میں غریب کو انصاف نہیں ملتا اور لاکھوں مقدمات زیر التوا ہیں،جماعت اسلامی عدل کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بتا دیا ہے بجلی کی قیمتیں کم کرو ورنہ سڑکوں پر آئیں گے اورعوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج جاری رہے گا کارکنان بڑی کال کے لیے تیار رہیں اور گلی محلوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے 25دسمبر سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کرے اور چھوٹے کسانوں کو ریلیف دے۔

  • امریکہ خود قاتل،پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، حافظ نعیم

    امریکہ خود قاتل،پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، حافظ نعیم

    امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکا کی جانب سے پاکستان کی چار نجی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

    منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کس بنیاد پر پاکستان کی کمپنیوں پر پابندیاں لگا رہا ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام انتہائی غیر منصفانہ اور جابرانہ ہے کیونکہ وہ خود تاریخ میں کئی سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ "امریکہ خود ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرا چکا ہے اور نسل کشی میں ملوث اسرائیل کی مالی امداد کر رہا ہے۔” حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ امریکہ نے عراق میں ایٹمی ہتھیاروں کے جھوٹے دعوے کرکے لاکھوں افراد کو قتل کیا، اسی طرح ویتنام اور افغانستان میں بھی امریکی فوجیوں نے بے شمار انسانی جانوں کا ضیاع کیا۔امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ "امریکہ وہ ملک ہے جس نے لاکھوں افراد کو قتل کیا اور آج وہ ہماری نجی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کی بات کر رہا ہے۔” انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ غزہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود اسرائیل دہشت گردی اور نسل کشی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ "غزہ میں 45 ہزار لاشیں مل چکی ہیں لیکن ملبے تلے کتنے اور افراد شہید ہوئے ہیں، اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔” انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے اور یہ ایک سنگین انسانی بحران ہے۔انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی صورتحال پر سخت موقف اپنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "ٹرمپ نے 20 جنوری تک یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر کارروائی کی دھمکی دی ہے، جبکہ عالمی برادری کو اسرائیل کے خلاف سخت قدم اٹھانا چاہیے۔”

    امیر جماعتِ اسلامی نے بتایا کہ ان کی جماعت غزہ میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہے تاکہ متاثرین کی مدد کی جا سکے، مگر انہوں نے کہا کہ یہ کام حکومت کا ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت کا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپیل کی کہ حکومت پاکستان اس معاملے میں فعال کردار ادا کرے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل کے جرائم کے خلاف آواز بلند کرے۔

    پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک کی زراعت کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ میں آ کر مافیا کو فائدہ پہنچا رہی ہے، اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے سے گریز کر رہی ہے۔” انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا اور مڈل مین اپنے مفادات کے لئے سرگرم ہیں اور کسانوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک بڑا ملین مارچ کرے گی جس میں غیر مسلم بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مارچ انسانیت کے خلاف جنگ کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ "یہ صرف فلسطین یا غزہ کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ پورے انسانی معاشرتی نظام کے خلاف ایک جنگ ہے اور ہم اس میں حصہ ڈالیں گے۔”

  • بنو قابل نوجوانوں کے لیےروشن مستقبل کی نوید ہے،منعم ظفر خان

    بنو قابل نوجوانوں کے لیےروشن مستقبل کی نوید ہے،منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ نو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کے لیے امید اور روشن مستقبل کی نوید ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی ضلع کیماڑی و الخدمت کے تحت بلدیہ ٹان فٹ بال گرانڈ میں بنوقابل اپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0 کے ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ مفت تعلیم دینا حکومت و ریاست کی ذمہ داری تھی لیکن یہ کام الخدمت اپنے پلیٹ فارم سے کررہی ہے۔ ملک کی آبادی میں 66فیصد نوجوان ہیں جو 30 سال کی عمرکے ہیں،، نوجوان مایوس نہ ہوں دل لگا کر محنت کریں اور آگے بڑھیں۔ہم نوجوانوں کو پڑھائیں گے، کراچی کے نوجوانوں کی قسمت میں صرف فوڈ پانڈہ اور خواتین کے لیے چنگ چی رکشے نہیں،ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی اور عوام کو ان کا حق ضرور ملے گا۔ بلدیہ ٹاون کے ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کا سرد رات میں بھی تعلیم کے حصول کے لیے جمع ہونا خوش آئندہے۔تقریب سے سی ای او الخدمت کراچی و ڈائریکٹر بنوقابل پاکستان نوید علی بیگ،امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف، پروفیسر سلیم مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری ضلع کیماڑ ی بلال جمیل اور مرزا ثوبان بیگ نے ادا کیے، تقریب میں ورلڈ باکسنگ چیمپئین نادر بلوچ، ملائشیا میں جمپنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نوعمر ماورا کامران، بلیک بیلٹ حافظ عبد الحنان، پی ٹی وی کے ینگ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد،تائی کوآنڈو کے چیمپئین راحت اللہ لکی و دیگر بھی موجود تھے۔خطاب سے قبل قائدین کے ہمراہ ہزاروں طلبہ و طالبات نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ ٹیسٹ میں شریک طلبہ وطالبات سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا،منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ نعمت اللہ خان کہا کرتے تھے کہ بلدیہ ٹان شہر کے ماتھے کا جھومر ہے۔ بلدیہ ٹان کے عوام محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیم دلواتے ہیں۔ ہم نے اہل بلدیہ کے جوانوں کا ہاتھ تھام لیا ہے۔
    ہم بلدیہ ٹان کے ہزاروں طلبہ و طالبات کو پڑھائیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔ ہم نے نوجوانوں سے وعدہ کیا ہے کہ مایوسی کے اندھیروں میں بھٹکنے نہیں دیں گے۔ 2 سال کے مختصر وقت میں تقریبا50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی اسکلز دی۔انہوں نے کہا کہ علاقہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی قیادت میں صرف کلمہ کی بنیاد پر 7 سال کے عرصے میں برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن حاصل کیا، وطنِ عزیز کے حصول کے لیے ہمارے آبااجداد نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں اور ان کا صرف ایک ہی نعرہ تھا کہبٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان، وطن عزیز کی آزادی کو 77 سال گزر گئے ہیں لیکن افسوس کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولے اور طبقہ اشرافیہ کی وجہ سے یہ ملک اپنے مقصدِ وجود سے دور رہا ہے،پاکستان کی ممتاز حیثیت ہے کہ یہاں بے شمار معدنیات اور وسائل بھی ہیں،ہمیں ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو امانت دار اور ظلم کے نظام کا خاتمہ کرنے والے ہوں۔سی ای او الخدمت کراچی و ڈائریکٹر بنوقابل پاکستان نوید علی بیگ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا ویژن ہے کہ شہر کے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھائیں۔ بنوقابل پروگرام پہلے صرف کراچی کے لیے تھا اب پورے پاکستان کے لیے ہے۔ ہم نوجوانوں کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے آگے مزید پڑھائیں گے۔الخدمت و جماعت اسلامی کے تحت تمام کورسز مفت کروائے جا رہے ہیں، AI کے کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ہم نوجوان طلبہ و طالبات سے فیس نہیں لیں گے لیکن ہم معاوضے میں صرف یہ کہتے ہیں کہ آپ تعلیم پور ی کریں اور دل لگا کر پڑھیں۔ ہم تقریبا 50 ہزار طلبہ و طالبات کو کورسز کرواچکے ہیں جو ماہانہ 300 ڈالر کمارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار مواقع مسدود کردیے گئے ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی ایک سیمسٹر کی فیس لاکھوں روپے ہے۔کراچی میں 5 لاکھ بچے میٹرک کے بعد آگے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ پاکستان سے چھوٹے ممالک بھی آئی ٹی کے میدان میں پاکستان سے 10 گنا زیادہ کام کررہے ہیں۔ بد قسمتی سے پاکستان میں آئی ٹی کی فیلڈ میں صرف 3.2 بلین ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔ جب بنوقابل 1.0 شروع کیا تو اس وقت 5 کورسز اور 8 کمپس تھے۔ آج بنوقابل 4.0 میں 28 کورسز اور 55 مراکز قائم ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف نے کہا کہ بلدیہ ٹان و ماڑی پور کے ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے بلدیہ ٹان میں نئے کمپس کا قیام کیا گیا ہے،انہیں فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ بلدیہ ٹان کو کچی آبادی سمجھ کر تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کو ان کا حق دلوائے گی۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

    نیول چیف کی بحرینی ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

    گھریلو صارفین کوسردیوں میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری

    لاہور ہائیکورٹ کی 25 آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

    پاک سعودی ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ

  • جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی نے 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شامی حکومت نے عوام کو دبا کر رکھا ہوا تھا جہاں بشارالاسد نے شامی عوام کے ساتھ ناانصافیاں کیں، اب تک شام کی عوام کو ان کا حق نہیں ملا، یہاں پاکستان میں بھی چند لوگ ملک کے وسائل پر قابض ہیں، سٹاک ایکسچینج میں بلندی جعلی ہے، سٹاک ایکسچینج کے حوالے سے ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے، بینکوں میں جمع پیسہ اب سٹاک مارکیٹ میں لگایا جا رہا ہے، سٹاک ایکسچینج کے بڑھنے کا تعلق سود کا ریٹ کم ہونے سے ہے، اس میں چند بڑے نام فیصلہ کرتے ہیں اسے کہاں لے کر جانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کا بڑا حصہ کراچی سے جاتا ہے، پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکمرانی کر رہی ہے، سسٹم کے تحت لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا، کراچی میں 11 دن سے پانی نہیں آرہا، جن کے مفادات جڑے ہیں وہ پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرتے ہیں، سندھ کی عوام میں پیپلز پارٹی کو کوئی سپورٹ نہیں کرتا، جو پیپلز پارٹی کو لائے ہیں وہی انہیں واپس لے جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملکی معیشت کا پورا انحصار عوام کو ریلیف دینے اور ٹیکسز کم کرنے میں ہے، فارم 45 والی حکومت میں بھی 7 فیصد ارب پتی ہوتے ہیں، وہ نہیں سمجھتے کہ عوام کے مسائل کیا ہیں، پاکستان کی معیشت بیانات سے نہیں اقدامات سے ٹھیک ہوگی، آئین نے ہر ادارے کا ایک ضابطہ طے کیا ہے، سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کی پیروی کریں، یہ سمجھنا کہ سب ہم کریں گے اور باقیوں کو نہیں آتا تو یہ غلط ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے قومی ایئرلائن کا بیڑا غرق کردیا، نجکاری کے نام پر لوٹ سیل لگائی ہوئی ہے، سب کو حساب دینا پڑے گا کس نے تباہ کیا؟ یہ پورا کا پورا دھندھا ختم ہو جائے گا، پاکستان میں جو نجکاری ہے وہ سرکاری ہے، کے الیکٹرک کی نجکاری کو 19 سال ہوگئے، لائن لاسز سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے ہیں، غلط وقت پر غلط معاہدے ہوئے، ملک میں بجلی کے ریٹ کم نہیں ہو رہے، آئی پی پیز سے بات ہو رہی ہے اس کا اثر بجلی کے بلوں میں آنا چاہیے، انرجی بحران بہتر ہوگا تو ایکسپورٹ بہتر ہوں گی۔

    پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

    بھارت یسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے، مشعال ملک

    مری میں برف باری،سیاحوں کے لئے ہدایات جاری

    عمران خان،معیشت و استحکام کیلئے خطرہ

  • حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

    حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حقائق کو مسخ اور عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نئی بھرتی پالیسی اسٹاپ گیپ اقدام ہے، اس کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا ہے، بے بنیاد الزامات اجتماعی ترقی کے لئے حکومت سندھ کی کوششوں کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے، تعلیمی اداروں میں فیسوں کا تعین بنیادی ڈھانچے، سہولیات اور آپریشنل اخراجات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے،حکومت سندھ، تعلیم کو سستی اور مساوی بنانے کے لیے اصلاحات پر کام کر رہی ہے، کراچی یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا زوال وراثت میں ملا مسئلہ ہے،حکومت ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی اور جدید بنانے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے،ریڈ لائن بی آر ٹی ایک تاریخی منصوبہ ہے جس کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کی پریشانیوں کا خاتمہ ہے،میگا پراجیکٹس میں تاخیر اکثر تکنیکی مسائل سمیت ناگزیر چیلنجز کی وجہ سے ہوتی ہے، نگران دور حکومت میں کام روک دینا اور کراچی میں یوٹیلٹیز کی وجہ سے بھی بی آر ٹی پروجیکٹ کو تاخیر کا سامنا ہے،ریڈ لائن منصوبے کی بڑھتی ہوئی لاگت کی بڑی وجہ عالمی افراط زر، بڑھتی ہوئی مادی لاگت اور روپے کی قدر میں کمی ہے،

  • پارلیمنٹ میں کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے تعلق نہیں، حافظ نعیم

    پارلیمنٹ میں کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے تعلق نہیں، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی باگ دوڑ چند ارب پتیوں کے ہاتھ میں، جنھیں عوام کے مسائل کا اندازہ ہے نہ یہ انھیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ ریاست اپنے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم دینے میں بھی ناکام ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت انٹرنیشنل والنٹیر ڈے پر یوتھ ایمپاورمنٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی سیکٹر بلندیوں کو چھو رہا ہے ہمارے ہاں آئے روز فائر وال نصب کرنے کے تجربے ہوتے ہیں۔ حکومت جعلی معاشی اعدادوشمار سے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے، مہنگائی کم ہونے کے دعوے ہوائی ہیں۔ انٹرنیٹ بند کرکے نوجوانوں کو مایوس، بے روزگار اور جمہوری آزادیوں کو قید کیا جا رہا ہے، یہ ہتھکنڈے ناقابل برداشت ہیں۔انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کو کم و بیش آٹھ بڑے شعبہ جات میں عوام کی خدمت کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ الخدمت زلزلہ، سیلاب، ہیلتھ کیئر، یتیموں کی تعلیم و تربیت، رہائش، وظائف، بنو قابل پروگرام اور دیگر پروجیکٹس کے ذریعے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے، یہ الخدمت کا ہی ہے جس کے ذریعے ہزاروں یتیم اور بے سہارا بچے مفت تعلیم و تربیت اور رہائش حاصل کر رہے ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن آغوش جیسے بہترین تعلیمی اداروں میں ضرورت مند، غریب بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کر رہی ہے۔ نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر رضوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر میں نوجوانوں سے روزگار اور ترقی کے مواقع چھین رہی ہے۔پاکستانیوں کو بغیر رکاوٹ کے انٹرنیٹ کی سپلائی چاہیے۔ اخلاقی گراوٹ اور فحش کسی طور قابل قبول نہیں لیکن حکومت کو یہ فحاشی پہلے کیوں نظر نہیں آئی، دراصل یہ اپنے خلاف آوازوں کو بند کرنا چاہتے ہیں، ہر چیز کے استعمال کا کوئی ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے لیکن اس کے پیچھے کسی قسم کی جمہوری پابندیاں برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ملک میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔الگ الگ نظام تعلیم سے تفریق بڑھتی چلی جا رہی ہے جس سے ملک میں تعصب، نفرت، اور استحصال بڑھ رہا ہے۔ یہاں اسلام کا معاشی نظام بھی آج تک نہیں لایا جا سکا۔ سود پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کے معاشی نظام کو جکڑ رکھا ہے جس سے سب کو یکساں مواقع میسر نہیں آتے اور دولت و بزنس کا ارتکاز چند لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ہم ملک میں اسلامی معاشی نظام کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں اور اس میں آئین پاکستان کی روح کے مطابق عمل کروائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا جو طبقہ عوام پر مسلط ہے ان کا کام صرف لوگوں سے بجلی، گیس اور پانی کے بل جمع کرنا ہے اور اپنی عیاشیاں اور پروٹوکول جاری رکھنا ہے۔ حکومت معیشت میں بہتری کے دعوے کر رہی ہے کہ جب کہ دوسری جانب ملک کی نصب آبادی خط غربت سے نیچے جا چکی ہے۔ پارلیمنٹ میں 80 فیصد ارب اور کھرب پتی لوگ بیٹھے ہیں جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ عام لوگوں کے ترجمان نہیں ہیں، ہمیں آگے بڑھنا ہے اور عوام کی حقیقی نمائندگی کو آگے لانا ہے۔جدوجہد اور محنت سے ہم یہ منزل حاصل کرسکتے ہیں۔امیر جماعت نے کہا آئین پاکستان ریاست کو پابند کرتا ہے کہ وہ ہر شہری کے لیے فری اور مناسب تعلیم و تربیت کا اہتمام کرے گی۔ چاروں صوبوں کا تعلیمی بجٹ ملا لیا جائے تو یہ 2 ہزار ارب روپے بنتے ہیں لیکن تعلیم کا برا حال ہے۔ یوتھ کو پڑھنے اور ہنر سیکھنے کے مواقع دستیاب نہیں۔ یہاں فری تعلیم تو دور کی بات یکساں نصاب تعلیم اور نظام تعلیم ہی رائج نہیں ہوسکا، امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظام تعلیم ہیں، غریب کا استحصال ہو رہا ہے، موجودہ نظام سے امیر اور غریب کا فرق بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی زبان اردو جسے آئین پاکستان نے سرکاری اور دفتری زبان کا درجہ دیا اور سپریم کورٹ نے اس پر فیصلہ دیا کہ تمام سرکاری خط و کتابت، تعلیم اور عدالتی کاروائی اردو میں کی جائے لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروا رہی ہے اور بنو قابل کے پروجیکٹ کو الخدمت فاؤنڈیشن پورے ملک میں پھیلا رہی ہے۔اگلے چند سالوں میں ہم دس لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ کراچی اور لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی بنو قابل سنٹرز بنائیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں معدنی وسائل کی بہتات ہے۔ زرخیز زمین اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک کے نوجوانوں کو مایوس کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کا ہاتھ پکڑا ہے اور ان شاءاللہ جماعت اسلامی انھیں مایوسی سے نکالے گی۔

    منفی پروپیگنڈے، بنگلہ دیش میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی کی درخواست دائر

    ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں منظور، اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونلز کو منتقل

    وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم