Baaghi TV

Tag: جماعت اسلامی

  • جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو  پہیہ جام ہڑتال کی کال

    جماعت اسلامی کی 22 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی کال

    فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی نے 22 اپریل کو پاکستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے کیلئے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسرائیل کے ایجنٹ بننے کی بجائے اسرائیلی ظلم وبربریت کی مذمت اور فلسطینوں کی مدد کے لئے آگے آئیں، جذبہ جہاد کو جھوٹے نعروں سے نہیں دبایا جاسکتا، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے کہتا ہوں اہل غزہ کیلئے آواز اٹھاؤ، اسرائیل کی مذمت کرو، تم مظلوموں کیلئے بات کیوں نہیں کرتے ہو، تم مٹ جاؤ گے، تمہیں تاریخ معاف نہیں کرے گی، ہماری ترجمانی کرنے والی حکومت نہیں ہے، ہمیں اس نظام کو بھی بدلنا ہے، ہریونیورسٹی سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا و طالبات کو نکلنا چاہیئے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں اور عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ وضاحت کرو کہ تم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ چاہتے ہو یا نہیں؟ طاغوت کا ہتھیار طاغوت کے خلاف استعمال کریں گے، ان کی چیزیں خرید کر ہم انہیں ہی طاقتور کررہے ہیں، ان لوگوں کو جہاد کے اعلان پر کیوں تکلیف ہورہی ہے؟ تم اپنی جھوٹی باتوں سے جذبہ جہاد کو دبا نہیں سکتے۔ اقوام متحدہ کا چارٹر دریا برد کردیا گیا ہے دنیا بھر میں دہشت گردوں کا راج ہے، یہودی مسلم حکمرانوں کو نہیں چھوڑیں گے، 56 مسلم دنیا کے حکمرانوں کو آج اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف کلیدی کردار ادا کریں۔

    ڈیرہ غازی خان: قبائلی عوام کا خوارجی دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، مقامی لشکر تشکیل

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

    اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

    عبادت کے لیے جانے والوں پر روسی میزائل حملہ،32 افراد جاں بحق

    ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی اگلے ہفتے سے شروع

    جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال

  • اسرائیلی دہشتگردی،  جماعت اسلامی  کا  امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    اسرائیلی دہشتگردی، جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے حمایتی ہیں، 11 اپریل کو لاہور میں امریکی قونصل خانےکی طرف مارچ کریں گے.

    حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے چہرے کا نقاب فلسطین کے معاملہ پر اتر چکی ہے وحشیانہ طرز عمل و جبر سامنے آگیا، فلسطین میں شاید کوئی بلڈنگ باقی سلامت بچی ہو اس پر دنیا کی بے حسی سے پتہ چلتا ہے تقسیم پیدا کی ہے، مغرب طے کرچکی ہے مرنے والے مسلمان ہوں گے تو آواز نہیں اٹھائی جائے گی، امریکا اور یورپی یونین اسرائیل کے حمایتی ہیں، 11 اپریل کو لاہور میں امریکی قونصل خانےکی طرف مارچ کریں گے، 13 اپریل کو کراچی میں ملین مارچ ہوگا، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانےکی طرف مارچ کریں گے۔

    انہوں نے کہاکہ ایک طرف عالم اسلام میں ماہ رمضان کے بعد عید منائی لیکن دوسری طرف فلسطین میں عید الفطر کے موقع پر بچوں پر اسرائیل نے بمباری کی،فلسطینی بچے جو میدان میں کھیل رہے تھے ان پر بم برسائے گئے، پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں جو جمہوریت و انسانیت کی بات کرتی ہے غزہ پر ظلم و ستم لب کشائی نہیں کررہیں۔ اسرائیل نے سارے ہسپتالوں کو تہس نہس کردیا گیا ہے مسلم ممالک نے بے حسی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے اگر ان میں غیرت ہوتی تو اسرائیل درندگی نہ کرتا،صہیونیوں سے مل کر امریکاکے زیر سایہ معاہدہ کرکے خود کو محفوظ سمجھنے والے مسلم ملک نہیں بچیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دو ریاستی نظریہ کو ماننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ بات غزہ تک نہیں ویسٹ بینک کے بھی اسی ہزار گھروں کو تباہ کردیا ہے ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا ہے وہ نسل کشی کررہا ہے، پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکی ایران ملائیشیا سعودی عرب ، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیرائو کو توڑا جائے، آئندہ چند ماہ میں اقوام متحدہ کےنام فلسطینوں کےلئے خط لکھیں گے اور عالمی ضمیر جگانے کی کوشش کریں گے۔

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلیے مقرر

    حکومتی غفلت سےتعلیمی تباہی، پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن رُک گئی

  • کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ پاکستان آفاق احمد نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اس شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئر مین آفا ق احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر مافیاکی غنڈہ گردی اور اسٹریٹ کریمنل کی جانب سے شہریوں کو خون میں نہلانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، پچھلے سال 750جبکہ رواں سال کے دوران 260سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں جس پر جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ ،سنی تحریک سمیت تمام ہی اسٹیک ہولڈرز نے اپنی اپنی حیثیت اور پالیسز کے مطابق آواز اٹھائی ہے جسے ہم سرہاتے ہیں کیونکہ یہ مسئلہ کسی قومیت ، جماعت یا طبقہ کا نہیں بلکہ پورے شہر کا ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے، جس کیلئے ہم نے 12اپریل کو پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے جس میں تمام شہر میں بسنے والوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور اس میں ہم سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت پرچم کیساتھ شریک نہیں ہونگے بلکہ سفید پرچم پورے شہر کی نمائندگی ثابت کریگی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے عوام سفید پرچم کے ساتھ نکلے گے ، مختلف مقامات سے نکلے جانے والی ریلیوں کی سربراہی مختلف عہدیدران کرینگے،لائنز ایریا سے شوکت اللہ فاروقی ، ملیر سے شاہد فراز، کورنگی سے عارف اعظم ، نارتھ ناظم آباد سے ایڈوکیٹ جاوید چھتاری، پی آئی بی سے ایڈوکیٹ خرم مقصود، شاہ فیصل سے انجنئیر خرم مقصود، لانڈھی سے ڈاکٹر نگہت اور تنویرقریشی،فیڈرل بی ایریا سے نوید نارو،ناتھ ناظم آباد سے صادق ادریس، جبکہ میں آفاق احمد UPموڑ سے قیادت کرینگے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں سے مقامی عہدیدران عوام کے ساتھ نکلے گے جو ثابت کرینگے کہ کراچی کی عوام غلام نہیں۔

    انہوں نے کہا تاجر برادری کی بہت بڑی تعداد میں یونینز کے وفود نے ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم ان تمام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، ہم جانتے ہیں ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، لیکن ہمارے شہر کے لوگوں کے قتل پر خامو ش تماشائی بھی نہیں بن سکتے ہمارا احتجاج پر امن ہے جس طاقت سے کچلنے کی کوشش نا کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مرکزی آفس کھولنے جارہے ،جسکا باقاعدہ افتتاح6اپریل کو آپ لوگوں کی موجودگی میں کردیا جائیگا،جسے سمن آباد گلبرک چورنگی پرقائم کیا گیا ہے،جہاں سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیگی۔

    مشاورت کے بغیر بنے بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کروا لیں گے،فاروق ستار

    رضوان کی کپتانی اور ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھ گئے

    کراچی چیمبر کا بجلی نرخوں میں کمی کےاعلان کا خیرمقدم

    بجلی بلوں سے ٹی وی فیس سمیت غیر ضروری سرچارجز ختم کا پلان آ گیا

  • جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم

    جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں، جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہ تھی ، حکومت نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حق دو عوام کو“ تحریک آگے بڑھائیں گے۔

    غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملے، 39 ہزار سے زائد بچے یتیم

    پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی

    عرب ممالک جانے والے سامان سے 208 کلو سے زائد منشیات برآمد

    چیٹ جی پی ٹی نے شہری کو مقدمہ جیتوا دیا

  • حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

    حافظ نعیم نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا

    لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیا-

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ عوامی جدوجہد نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا دروازہ کھول دیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی خبریں خوش آئند ہیں، پہلے حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی، جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں حکومت معاہدوں پر نظر ثانی پر مجبور ہوئی اور یوں قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کی بچت ہوئی۔

    استنبول کے مئیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کشیدگی

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت اوسط لاگت پر ہونی چاہیے، بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، اسی طرح حکمرانوں کو تنخواہوں پر ٹیکس کی ظالمانہ شرح میں بھی کمی لانا ہوگی، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے پرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھے گی۔

    نواز شریف کی طبیعت ناساز،عمرہ پر نہ جا سکے

  • وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

    وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں۔

    باغی ٹی وی: جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 دنوں کے اندر 12 ڈالرز فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے، قیمت 82 ڈالر سے کم ہوکر 69.3 ڈالر پر آگئی ہے، یہ قیمت اگست 2021 کی سطح کی ہے لہٰذا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی سطح پر لایا جائے حکومت نے پہلے ہی عوام پر لیوی چارجز کا ناجائز بوجھ ڈالا ہوا ہے، پیٹرولیم لیوی کو فی الفور ختم کیا جائے، عالمی منڈی میں فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہو جا ئے تو مقامی سطح پر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

    خواتین کا عالمی دن:پاک بحریہ کا پاکستانی خواتین کو خراج تحسین

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت مسلسل عوام کو نشانہ بنا رہی ہے، حکمران اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں، جاگیردار اور بڑے سرمایہ دار ٹیکس نہیں دیتے، آئی پی پیز کو ٹیکس پر تقریباً دو ہزار ارب کی چھوٹ دی گئی،حافظ نعیم نے رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں، اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

    کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، تعلیم کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے، پونے تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، پنجاب میں اسکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد ہے، ان حالات میں ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول اور آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے لیے بڑی تحریک کا آغاز کرے گی، پرامن مزاحمت کریں گے اور ان شا اللہ ملک کو لٹیروں اور غاصبوں سے نجات دلائیں گے۔

    آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

  • جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

    جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنے، گورنرز، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کریں گے۔ لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے لیے نکلیں گے، ہر طبقہ بجلی کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیکا قانون کا پہلا شکار جماعت اسلامی مانسہرہ کے امیر کو بنایا گیا، آزادی اظہار رائے پر قدغن کے اس قانون کو ایک دفعہ پھر مسترد کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں آئی ٹی کا انقلاب برپا کررہی ہے، لاکھوں بچوں بچیوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروا کے انہیں روزگار کے قابل بنائیں گے، حکمران آئی پی پیز کو ہزاروں ارب دینے کے لیے تیار، نوجوانوں کو مفت تعلیم نہیں دے سکتے۔

    جے یو آئی سندھ کا نئی کینالوں کیخلاف25 فروری کو مظاہروں کا اعلان

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے

    مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ، حماس رہنماؤں سے ملاقات

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی ہو گئی

    پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلی سندھ

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما، اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد

  • جماعت اسلامی کے کراچی بھر میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم

    جماعت اسلامی کے کراچی بھر میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم

    بھارتی تسلط اور ریاستی جبر و تشدد کے شکار اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فروری کو ’’یوم ِ یکجہتی کشمیر ‘‘ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں متعدد مقامات پر یکجہتی کشمیر کیمپ قائم کر دیئے گئے .

    باغی ٹی وی کےمطابق 5فروری کو جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یکجہتی کشمیر ریلی ‘‘ نکالی جائے گی ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نرسری بس اسٹاپ شاہراہ فیصل پر قائم یکجہتی کیمپ کا دورہ کیا۔
    اس موقع پر قائم مقام امیر ضلع ظہور جدون ، سیکریٹری ضلع نعمان حمید ، جناح ٹائو ن کے چیئرمین رضوان عبد السمیع،سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور کیمپ پر موجود کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ بھارت کے ریاستی جبرو تسلط اور اقوام ِ متحدہ کی ناکامی و دہرے میعار کے باعث مقبوضہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

    اہل کشمیر نے راجا ہری سنگھ کے خلاف اعلان بغاوت کیا، اہل کشمیر نے پاکستان کی آزادی سے قبل فیصلہ کیا تھاکہ ہمارا رشتہ کلمہ لاالہ الااللہ کی بنیاد پر بننے والے ملک سے ہوگا۔ کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ کشمیر کا مسئلہ صرف خطے کا نہیں بلکہ سوا کروڑمسلمانوں کا ہے جن کے دل پاکستان کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر کے عوام ایک لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔
    بھارت نے 5 اگست 2019 کو آئین کی شق کے مطابق کشمیر کی اصل روح کو غصب کرکے مقبوضہ کشمیر کوبھارت میں شامل کردیا۔ گزشتہ 5 سال میں کشمیریوں کے لیے کشمیر کو دنیا کی ایک بڑی جیل بنادیا ہے،یہ سب کچھ اقوام متحدہ کی ناک کے نیچے ہورہا ہے۔ کشمیر کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، بانی پاکستان نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ ایسے حالات میں پاکستان کے حکمرانوں کا فرض بنتا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں اور او آئی سی کے فورم پر بھی مسئلہ کشمیر اُٹھائیں ۔

    انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں 5 فروری اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے اس دن کی مناسبت سے کیمپ لگائے گئے ہیں، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی اپیل پر منانا شروع کیا گیا ، انہوںنے کہا کہ 1948 میں اقوام متحدہ کی قرارداد واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیے بغیر حل نہیں ہوسکتا، کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ کی ساری قراردادیں ایک طرف رہ گئیں، اسی طرح فلسطین کے مسئلے پر بھی ساری مغربی اقوام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئیں، اگر مسئلہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کا ہو تو اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں اسے فورا ًحل کردیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے 12 سال نظر بندی اور قید و صعوبت میں گزاری اور برہان وانی جیسے شہید پیدا کیے۔ اہل غزہ و فلسطین نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا تو پوری دنیا میں زبردست بیداری کی فضا ء پیدا ہوئی ہے ، پوری ملت اسلامیہ 5 فروری کو گھروں سے نکلے گی۔ 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    جماعت اسلامی نے 5 فروری دوپہر 3 بجے جیل چورنگی تا مزار قائد یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا ہے۔ کراچی کے عوام ایک کشمیر سے اظہاریکجہتی کے لیے گھروں سے نکلیں۔ ٹاؤن چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ کشمیرایسا خطہ ہے جہاں کئی سالوں سے بھارت فوجی طاقت کے بل پر مظلوم و نہتے عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے فیصلے کے باوجود کسی کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ 75 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، یو این او، او آئی سی اور اقوام متحدہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

    یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

    سابق کشمیری کمانڈر کا قتل، مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کی سزا

  • جماعت اسلامی کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے،حافظ نعیم

    جماعت اسلامی کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے،حافظ نعیم

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

    باغی ٹی وی: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آزادی کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں لاہور کے مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ نہ صرف کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کےآئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گےانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر کشمیریوں سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کریں۔

    امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں، جماعت اسلامی کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر محاذ پر ان کے حق میں آواز اٹھاتی رہے گی۔

    پاکستان اسرائیل سے رہا ہونیوالے فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کر ے گا،حماس

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے پر اظہار تشکر کے پوسٹر لگ گئے،کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے، پوسٹرز پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر ہیں، بھارت کےغیرقانونی قبضےکےخلاف پاکستان میں 1990 سے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،وزیراعظم

  • جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نےبجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 31 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کیا گیا یہ احتجاج بجلی بلوں میں کمی اورعوام کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیا گیا، اب 5 فروری کے بعد بجلی بلوں میں ریلیف کی نئی تحریک شروع کریں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے پر دھرنا دیا تو حکومت نے کہا کہ دھرنے کے بعد بلز کم ہوں گے لیکن پنجاب میں 2 ماہ کے لیے فی یونٹ کم کیا گیا مگر یہ کمی مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکس ختم ہونے چاہیئیں، پیٹرولیم مصنوعات سمیت ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، اور حکومت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں۔

    اپنی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیں گے،ایران

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے اظہار رائے پر قدغن لگانے کے لیے متنازعہ پیکا ایکٹ منظور کیا، اہل غزہ نے تاریخی مزاحمت سے دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں فلسطینیوں کو رہنے کے لیے جگہ دیں۔

    ملک کے مزید 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق