Baaghi TV

Tag: جنوبی کوریا

  • جنوبی کوریا :جیجو ایئر کے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شواہد سامنے آگئے

    جنوبی کوریا :جیجو ایئر کے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شواہد سامنے آگئے

    جنوبی کوریا میں دسمبر 2024 میں پیش آنے والے جیجو ایئر کے مہلک طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شواہد سامنے آئے ہیں-

    روئٹرز کو تحقیقات سے واقف ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ کاک پٹ وائس ریکارڈر، کمپیوٹر ڈیٹا اور حادثے کی جگہ سے ملنے والے انجن سوئچ سمیت شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ پائلٹس نے دائیں انجن کے بجائے بائیں (کم متاثرہ) انجن کو بند کیا، جو لینڈنگ سے قبل پرندے سے ٹکر کے بعد کیے گئے ہنگامی اقدامات کا حصہ تھا۔

    ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ تحقیقاتی حکام کے پاس ٹھوس شواہد اور بیک اپ ڈیٹا موجود ہے، اس لیے اس نتیجے میں تبدیلی کا امکان نہیں‘، تاحال اس حوالے سے کوئی سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہےایک حکومتی ذریعے کے مطابق طیارے سے برآمد شدہ انجنوں کے معائنے سے معلوم ہوا کہ حادثے اور پرندے سے ٹکر سے پہلے انجنوں میں کوئی خرابی نہیں تھی۔

    یہ حادثہ 29 دسمبر کو جنوبی کوریا کے موآن ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا، جب بینکاک سے آنے والا بوئنگ 737-800 طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد بیرونی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں 181 میں سے صرف 2 افراد زندہ بچے تھے اور یہ جنوبی کوریا کی سرزمین پر اب تک کا سب سے مہلک فضائی حادثہ ثابت ہوا۔

    مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم 243ووٹ لیکر سینیٹر منتخب

    بریفنگ میں موجود تیسرے ذریعے کے مطابق متاثرہ مسافروں کے اہلِ خانہ کو ہفتے کے روز دی گئی بریفنگ میں تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ دائیں انجن پر پرندہ ٹکرانے سے شدید نقصان ہوا تھا، لیکن شواہد بتاتے ہیں کہ پائلٹس نے بائیں، یعنی کم متاثرہ انجن کو بند کیا جنوبی کوریا کے میڈیا اداروں ایم بی این اور یونہاپ نے بھی ہفتے اور اتوار کو اسی رپورٹ کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

    حادثے کی تحقیقات کرنے والے ادارے، ایوی ایشن اینڈ ریلوے ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ (اے آر اے آئی بی) نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ بوئنگ نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اے آر اے آئی بی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جبکہ انجن بنانے والی کمپنی سی ایم ایف انٹرنیشنل نے بھی فوری جواب نہیں دیا۔

    جیجو ایئر نے کہا ہے کہ وہ اے آر اے آئی بی کی تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے اور سرکاری نتائج کا انتظار کر رہا ہے۔

    اپنے ملک کے سفارتکار بنیں ، شرمندگی نہ بنیں ، شاہد آفریدی

    متاثرین کے اہل خانہ اور جیجو ایئر کے پائلٹس یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات میں اس بند کے کردار پر بھی توجہ دی جائے، جس کے بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ اس کی موجودگی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

    پائلٹس یونین نے اے آر اے آئی بی پر الزام لگایا ہے کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہا ہے، کیونکہ دونوں انجنوں میں پرندے کی باقیات ملی تھیں اور صرف بائیں انجن کو درست قرار دینا تکنیکی طور پر بے بنیاد ہےحادثے کو محض پائلٹ کی غلطی قرار دینا قبل از وقت اور غیر سائنسی ہے، کیونکہ فضائی حادثات میں متعدد عوامل کردار ادا کرتے ہیں، اور اب تک کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا گیا جو یہ ثابت کرے کہ حادثہ صرف پائلٹس کی غلطی کی وجہ سے ہوا۔

    یونین نے الزام عائد کیا کہ تحقیقاتی ادارہ ’تنظیمی ذمہ داری‘ کے بارے میں خاموش ہےمتاثرہ خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے ایک ادارے نے بیان میں کہا کہ مجوزہ پریس ریلیز میں بعض جملے ایسے تھے جن سے تاثر ملتا ہے کہ جیسے حتمی نتیجہ اخذ کر لیا گیا ہے، حالانکہ اب بھی تمام پہلوؤں کی وضاحت ضروری ہے۔

    کسی قاتل کے لیے کوئی ہمدردی نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    واضح رہے کہ جیجو ایئر کی پرواز ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے موآن ایئرپورٹ کے رن وے سے آگے نکل گئی تھے اور مٹی کے ایک بند سے جا ٹکرائی جہاں نیوی گیشن کا سامان موجود تھا، اس سے آگ بھڑک اٹھی اور جزوی دھماکا بھی ہوا تھا۔

  • جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

    جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

    سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، جس کے بعد انہیں دوسری مرتبہ حراست میں لے لیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقگزشتہ برس مارشل لاء کی ناکام کوشش پر سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ (Seoul Central District Court) کی عدالت نے سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹ گرفتاری آج جمعرات کے زور جاری کیے،جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ روز وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے دائر درخواست پر 7 گھنٹے طویل سماعت ہوئی، جس کے بعد انہیں عدالت کا فیصلہ آنے تک حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

    یون سوک یول نے گزشتہ سال دسمبر میں اچانک مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس نے جنوبی کوریا کو ایک آئینی بحران میں مبتلا کر دیا تھا اس اقدام کو ملکی جمہوریت پر شدید حملہ قرار دیا گیا تھا، تاہم صرف چھ گھنٹوں بعد، جب اراکینِ پارلیمان نے عمارت میں داخل ہو کر متفقہ طور پر اس فیصلے کو روکا، تو یون نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا،اپریل میں جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے یون کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا، اور ان کے اقدام کو سنگین غداری قرار دیا تھا۔

    ڈھاکا میں شیڈول اے سی سی میٹنگ پر بھارت کا اعتراض

    سیف کا تاجر پر تشدد کیس،گواہ ملائیکہ اروڑا کے وارنٹ منسوخ

    حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش

  • طلاق سے غصہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگا دی

    طلاق سے غصہ شخص نے چلتی ٹرین کو آگ لگا دی

    ایک شخص نے طلاق کے فیصلے پر غصے میں آ کر میٹرو ٹرین میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔

    یہ افسوسناک واقعہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں پیش آیا،67 سالہ ملزم جس کی شناخت ”وون“ کے نام سے ہوئی ہے، اس پر الزام ہے کہ اس نے 31 مئی کو صبح کے اوقات میں چلتی ٹرین میں آگ لگا کر مسافروں کی جان خطرے میں ڈالی، واقعے کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سفید ٹوپی پہنے شخص نے مصروف میٹرو کوچ میں اچانک فرش پر پٹرول چھڑک دیا جس سے مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔

    جیسے ہی پٹرول زمین پر پھیلا مسافر گھبرا کر بھاگنے لگے۔ ایک خاتون جلدی میں پھسل کر گر گئیں اور اس کے جوتے وہیں رہ گئے۔ چند لمحوں بعد مذکورہ شخص کو گھٹنے ٹیک کر آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ملزم کو گرفتار کر کے اس پر قتل کی کوشش اور آتشزدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس کے مطابق وون نے تفتیش میں بتایا کہ وہ طلاق کے فیصلے سے شدید دلبرداشتہ تھا اور اس نے کئی ہفتے قبل ہی پٹرول خرید لیا تھاابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا اس کی سابقہ بیوی بھی ٹرین میں موجود تھی یا نہیں۔

    استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس فعل کے ذریعے نہ صرف آگ بھڑکائی گئی بلکہ زہریلی گیسوں کے اخراج سے مسافروں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ گئیں جو ایک دہشت گردی کے مترادف جرم ہے۔ اگر انخلاء میں دیر ہو جاتی تو جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا،حکام کے مطابق چھ افراد زخمی ہوئے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کو جلنے کی چوٹیں آئیں یا نہیں۔

  • جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات، لی جے میونگ نے میدان مار لیا

    جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات، لی جے میونگ نے میدان مار لیا

    سیئول: 2025 کے جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں لی جے میونگ (Lee Jae-myung) نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کامیابی حاصل کی۔

    لی جے میونگ نے 49.42 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 17,287,513 ووٹ)، جبکہ ان کے حریف کِم مون سو (Kim Moon-soo) جو پیپلز پاور پارٹی (People Power Party) سے تعلق رکھتے ہیں، نے 41.15 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 14,395,639 ووٹ)۔

    تیسرے نمبر پر ریفارم پارٹی (Reform Party) کے لی جون سُک (Lee Jun-seok) آئے، جنہوں نے 8.34 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 2,917,523 ووٹ)۔

    یہ انتخابات اُس وقت کرائے گئے جب سابق صدر یون سُک یول (Yoon Suk-yeol) کو مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے بعد معزول کر دیا گیا ان کے مواخذے اور برطرفی کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخاب کی ضرورت پیش آئی،لی جے میونگ کی فتح جنوبی کوریا کی سیاست میں ایک بڑا موڑ ہے، کیونکہ اب ان کی ڈیموکریٹک پارٹی پارلیمان اور صدارت دونوں پر کنٹرول رکھتی ہے اس سے ان کے لیے اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا آسان ہو جائے گا۔

    لی جے میونگ ایک سابق انسانی حقوق کے وکیل اور مزدوروں کے حامی کارکن رہ چکے ہیں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کی بحالی، معاشی مسائل کے حل اور بین الاقوامی تعلقات میں توازن قائم کریں گے۔

  • جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    سیئول: جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں صدر یون سک یول کی معزولی کے بعد 3 جون 2025 کو قبل از وقت صدارتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے یہ فیصلہ قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے باضابطہ اعلان کے ذریعے کیا جنوبی کوریا کے آئین کے مطابق، اگر صدر کا عہدہ خالی ہو جائے تو 60 دن کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہوتا ہے۔

    اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جے میونگ سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، حالانکہ ان پر کچھ قانونی مقدمات زیرِ التوا ہیں حالیہ گیلپ کوریا پول کے مطابق، لی کو 34 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جو دیگر قدامت پسند امیدواروں سے کہیں زیادہ ہے۔

    پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    صدارتی امیدواروں میں سابق لیبر منسٹر کم مون سو اور رکن پارلیمان اہن چول سو بھی شامل ہیں اَہن نے صدر یون کے خلاف مواخذے کی حمایت کی تھی اور وعدہ کیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے معیشت کو ترقی دیں گے تا کہ صدر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے پیدا شدہ مشکلات سے نمٹا جا سکے۔

    نومئی کتنا نقصان ہوا،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    واضح رہے کہ صدر یون نے دسمبر میں مختصر وقت کے لیے مارشل لا نافذ کیا تھا اور قومی اسمبلی میں فوج تعینات کی تھی، جس پر شدید عوامی غصے اور تنقید کے بعد انہیں آئینی عدالت نے متفقہ طور پر معزول کر دیا تھا صدر یون نے چند گھنٹوں بعد ہی مارشل لا واپس لے لیا تھا، مگر ان کا اقدام ماضی کے آمرانہ ادوار کی یاد دلاتا ہے، جس سے ملک میں سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا۔

    شمالی وزیرستان سے بھی تیل ،گیس کے ذخائر نکل آئے

  • جنوبی کوریا کے برطرف وزیراعظم بحال،دوبارہ بطور قائم مقام صدر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

    جنوبی کوریا کے برطرف وزیراعظم بحال،دوبارہ بطور قائم مقام صدر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

    سیئول: جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم ہان ڈک سو کے عہدے سے برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد وہ بطور قائم مقام صدر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    باغی ٹی وی: عدالت نے 7-1 کے فیصلے میں ان کا امیچمنٹ مسترد کر دیا، جس کے بعد سیاسی بحران میں نیا موڑ آ گیا ہے یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب صدر یون سک یول کو دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کرنے کے باعث معطل کر دیا گیا یون کے مواخذے کے بعد ہان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا، مگر جلد ہی انہیں بھی معطل کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے آئینی عدالت کے تین نئے ججوں کی تعینا تی سے انکار کر دیا تھا۔

    عدالت کے فیصلے کے مطابق، مواخذے کے لیے درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کی جا سکی، جس کے باعث برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیافیصلے کے بعد ہان ڈک سو نے عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "یہ وقت تقسیم کا نہیں بلکہ اتحاد کا ہے، ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔”

    مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ،ایم ایس کو معطل کرنے ، پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

    دوسری جانب صدر یون سک یول کے مواخذے کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے اگر ان کا مواخذہ برقرار رہتا ہے، تو ملک میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرانے ہوں گےجبکہ یون پر مارشل لا کے نفاذ سے متعلق بغاوت کے الزامات بھی ہیں، جن میں انہیں عمر قید یا سزائے موت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    اسرائیل کے غزہ کے ہسپتالوں پر حملے درندگی کی انتہا ہے۔سیف اللہ قصوری

  • جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

    جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

    سئیول: جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو رہا کردیا گیا، حراست مرکز کے باہر ہزاروں حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی : خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو ملک میں مارشل لاء لگانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے گزشتہ روز سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹر نے عدالتی حکم کی روشنی میں سابق صدر یون سوک یول کو رہا کردیا، وہ خود چل کر حراستی مرکز سے باہر آئے، جہاں ہزاروں حامیوں نے سابق صدر کا استقبال کیا۔

    واضح رہے کہ یون سک یول 15 جنوری سے زیر حراست تھے عدالت نے گزشتہ روز ان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے تھے، تاہم وارنٹِ گرفتاری منسوخ کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا پراسیکیوٹرز کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کیے جانے کے امکان کے تحت انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا۔

    امریکا کا اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنےکی کی ہدایت

    جیل میں بیٹھ کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم کے بچوں کا دماغ خراب کیا،عطا تارڑ

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، تین خوارجی ہلاک

  • سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

    سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی کوریا کو دھابیجی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عوامی جمہوری کوریا کے سفیر پارک کجون سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سندھ اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے جنوبی کوریا کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کورین کمپنیوں کو سندھ میں ہائی-ٹیک انڈسٹری، سیمی کنڈکٹرز اور آٹوموبائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔

    کورین سفیر پارک کجون نے کہا کہ ماضی میں جنوبی کوریا نے سندھ میں حیدرآباد-میرپورخاص سڑک کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا تھا، تاہم اس کے بعد کسی بھی بڑے منصوبے میں کام نہیں کیا۔انہوں نے سندھ میں آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورین سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    اس ضمن میں انہوں نے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ کو ہدایت دی کہ وہ کورین سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست روابط استوار کرے اور ان کی معاونت کرے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ ملاقات سندھ اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگی اور مستقبل میں مزید تجارتی اور صنعتی معاہدوں کی راہ ہموار کرے گی۔

    بلوچستان کے طلبا کیلیے یو اے ای کا اسکالرشپ پروگرام کااعلان

    اوچ شریف: رمضان کی آمد پر مہنگائی کا طوفان، ذخیرہ اندوز سرگرم، عوام پریشان

    چیمپئنز ٹرافی؛ افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

    رمضان المبارک میں گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول جاری

  • معروف کورین اداکارہ  کی گھر سے  لاش برآمد

    معروف کورین اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

    جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون 24 سال کی عمر میں چل بسیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے ملی۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے ملنے جانے والے دوست نے گھر کا دروازہ نہ کھلنے اور رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔ جب پولیس گھر کے اندر پہنچی تو اداکارہ کی لاش ملی جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا ثبوت نہیں ملا تاہم موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کم کو 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے اور نقصان پر گرفتار کیا تھا، ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ اور نقصان پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پولیس نے انہیں رہا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کورین اداکارہ جرمانہ پورا کرنے کیلئے کیفے میں پارٹ ٹائم جاب بھی کرتی رہیں اور پھر 2024 میں دوبارہ انڈسٹری میں کم بیک کیا اور حال ہی میں ایک نیا پروجیکٹ حاصل کیا تھا۔

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    یونس خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو بطور مینٹور جوائن کرلیا

  • سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری

    سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری

    سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی :AirlineRatings.com کی طرف سے ایک نئی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کے سالانہ ایوارڈز کے لیے ٹاپ 25 ایئر لائنز کا انتخاب کیا گیا ہے ایئر لائنز کیلئے ضروری تھا کہ وہ مکمل سروس کا تجربہ پیش کریں جس میں کھانے، نمکین اور مشروبات، اکانومی سیٹ کم از کم 31 انچ، بزنس کلاس بیڈ، سیون اسٹار سیفٹی ریٹنگ اور فہرست کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ایک مضبوط اکانومی حیثیت شامل تھی۔

    جنوبی کوریا کی ایئرلائن کو مسافروں کے آرام، کھانے کی زیادہ مقدار اور شاندار اکانومی کلاس پر غیر معمولی توجہ دینے کے لیے سال کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز دیا گیا مسافروں کیلئے موزے اور آئی ماسکس سمیت، مغربی اور کورین آپشنز پر مبنی مینیو اور مسکراہٹ کے ساتھ سروس کی پیشکش نے کورین ایئر کو سرفہرست مقام دیا۔

    معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئیں

    ٹاپ 25 میں شامل سابق فاتح قطر ایئرویز، ایئر نیوزی لینڈ اور کیتھے پیسیفک کو بھی مسافروں کے آرام کی بنیاد پر ٹاپ رینک دیئےگئے، یہ فہرست مسافروں کے ریویوز اور ہوابازی کے ماہرین کے تجزیوں کی بنیاد مرتب کی گئی تھی۔ درج ذیل ٹاپ 25 ایئرلائنز کی لسٹ دی جارہی ہے:

    Korean Air
    Qatar
    Air New Zealand
    Cathay Pacific
    Singapore Airlines
    Emirates
    Japan Airlines
    Qantas
    Etihad
    Turkish Airlines
    EVA Air
    Fiji Airways
    Virgin Atlantic
    ANA
    Aero Mexico
    Air Caraibes
    Thai Airways
    STARLUX Airlines
    Vietnam Airlines
    Sri Lankan Airlines
    Air France
    KLM (note the airline are trialling a Hybrid model on some routes)
    Air Calin
    Air Mauritius
    Garuda Indonesia

    144 سال بعد اے پی کو اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا