Baaghi TV

Tag: جے یو آئی

  • نوازشریف اور  شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

    نوازشریف اور شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

    اسلام آباد: قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف امیر جمیعت علما اسلام مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، اور ملاقات کی دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات جاری ہے، ملاقات میں ، مریم نواز، اسحاق ڈار بھی شریک ہیں، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مسلم لیگ ن کیساتھ مل کر چلیں گے،میاں صاحب میرے پاس دعا کرنے آئے تھے، ہم نے مل کر لمبی جدوجہد کی ہے اور ہم حکومت میں اکٹھے رہے، ایک ناجائز حکومت کے خلاف بھی ہم اکٹھے رہے ہیں، انتخابی معاملات میں بھی ایڈجسٹمنٹ کریں گے، کسی کو کسی کے پارٹی کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہئے، ہم نے پیپلز پارٹی کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ اختیار نہیں کرنا، بچے اور بڑے کی بات میں فرق ہوتا ہے، ہم آئندہ الیکشن کو متنازع نہیں کرنا چاہتے، میڈیا نے میرے بیان کو ایسا چلایا جیسے ہم انتحابات نہیں چاہتے،میرا پیغام لیڈران تک پہنچ گیا،چاہتے ہیں تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، امریکی سفیر جب کسی سے ملتا ہے تو اس کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے،میری نظر میں پی ٹی آئی کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے،مجھے دکھ ہے میری نوجوان نسل گمراہ ہورہی ہے،ہماری ہمدردیاں نوجوانوں کے ساتھ ہیں،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے،میں خود قطر گیا وہ پاکستان کے مؤقف کو سراہتے ہیں،ایک مسلمان کی حیثیت سے سب کو آواز اٹھانی چاہئیے،ایسے وقت مسلم سربراہان کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے،ہم ایک فلسطین کی بات کرتے ہیں،

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    نواز شریف ،مولانا ملاقات،مل کر چلنے پر اتفاق، انتخابی اتحاد پر بھی مشاورت
    سابق وزیراعظم نواز شریف اور جے یو آئی قائد مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں پنجاب کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی،جے یو آئی ایف کی طرف سے سابقہ ڈیڑھ سالہ اتحاد کے انداز میں آگے بڑھنے کی تجویز دی گئی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ملک جن مسائل میں ہے، ایک جماعت تمام مسائل حل نہیں کرسکتی،مستقبل میں مل کر چلنے پر اتفاق، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد پر مزید مشاورت ہوگی،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں جے یو آئی ن لیگ کی پنجاب میں مکمل حمایت کرسکتی ہے،پیپلز پارٹی خصوصاً سابق صدر آصف علی زرداری کا حالیہ بیان بھی زیر غور آیا،آج کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ معاشی صورتحال بھی زیر غور آئی،

  • جے یوآئی کا جمعہ 24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

    جے یوآئی کا جمعہ 24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

    پشاور: جے یوآئی نے صوبائی جماعتوں سے 27 نومبر تک آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے بارے تجاویز طلب کر لیں-

    باغی ٹی وی : اضلاع کی تنظیموں کو صوبائی جماعت کی مشاورت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دے دیا گیا،جے یوآئی پاکستان نے جمعہ 24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا-

    جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا دو روزہ اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری اکرم خان درانی مولانا قمر الدین مولانا فضل علی حقانی محمد اسلم غوری مولانا امجد خان لاہوری مفتی روزی خاں صوبہ بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری مولانا محمود شاہ سندھ سے مولانا عبد القیوم ہالیجوی مولانا راشد محمود سومرو پنجاب سے حافظ نصیر احرار مفتی مظہر اسعدی صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن مولانا عطاء الحق درویش گلگت بلتستان سے مولانا عطاء اللہ شہاب آزاد کشمیر کے مولانا سعید یوسف سینٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ سابق سینٹرزحافظ حسین احمد انجینئر ضیاءالرحمن حافظ حمد اللہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ملک بھر سے ارکان مجلس عمومی/جنرل کونسل نے شرکت کی-

    پی ٹی آئی رہنما ق لیگ اور جے یو آئی رہنما کی ن لیگ میں …

    ترجمان جے یوآئی پاکستان اسلم غوری کے مطابق جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی/جنرل کونسل نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو آئندہ پانچ سال کے لیے امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ناظم عمومی/جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی تنظیموں کو ہدایت جاری کی گئیں کہ 27 نومبر تک قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے حوالے سے حتمی تجاویز ارسال کریں اجلاس میں ضلعی تنظیموں کو صوبائی جماعتوں کی مشاورت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دے دیا گیا –

    اجلاس میں مولانا فضل الرحمن صاحب نے دورہ قطر اور ح م ا س لیڈروں سے ہونے والی ملاقاتوں سے جنرل کونسل کو آگاہ کیا اجلاس میں صوبائی تنظیموں نے صوبوں کی سیاسی صورتحال اور کارگزاری رپورٹس پیش کیں جس پر صوبائی جنرل کونسل نے اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل کے مظالم اور آئے روز ہسپتالوں سکولوں اور شہری علاقوں مسلسل بمباری پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ جمعہ24 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا اور پاکستان بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا –

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گرفتار

    اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان صاحب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تحفظات کے باوجود 8 فروری کے انتخابات میں حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ ہماری چار سالہ جدوجھد کی وجہ سے بین الاقوامی ایجنڈا زمین بوس ہوا گزشتہ بیس سال سے ملک دشمن قوتوں نے ملک کی سلامتی کے خلاف منظم سازش کرتے ہوئے ایک جماعت پر انویسٹمنٹ کی جے یوآئی نے ملک کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرکے قوم کوپی ڈی ایم کا پلیٹ فارم مہیا کیا –

    انہوں نے کہا جے یوآئی نے چار سال مسلسل سڑکوں پر ملین مارچ کے زریعے قوم کو ملک کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام اور معاشی بدحالی پیدا کرکے قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنا دیا گیا انہوں نے کہا کہ آج قوم سابقہ تحریک انصاف کی حکومت کے غیر سنجیدہ فیصلوں کی سزا بھگت رہی ہے –

    اگر الیکشن کے نتائج پہلے سے ہی طے تو پھر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، …

  • سندھ کے لغاری خاندان  کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

    سندھ کے لغاری خاندان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

    فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما محمد ریاض انجم اور میمونہ ثانی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر تے ہوئے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد سے سابق رہنما پی ٹی آئی محمد ریاض انجم اور میمونہ ثانی نے پاکستان مسلم لیگ (ق )میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر ق لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب حمزہ کرامت نے پارٹی میں شامل ہونیوالے رہنماؤں کو ویلکم کیا ہے۔

    دوسری جانب نوشہرہ سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اور صوبائی رہنما پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ، مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے ذوالفقار باچا کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا۔

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    دوسری جانب لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ ن کی پورے پاکستان میں بالخصوص سندھ میں سرگر میا ں تیز ہوگئی ہیں، قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کون لیگ میں شمولیت کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔

    سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے، لغاری سردار نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں مختلف ن لیگی رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں تاہم اب دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے-

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم

  • صرف عمران خان نہیں بلکہ اسکے لانے والے بھی مجرم ہیں،مولانا فضل الرحمان

    صرف عمران خان نہیں بلکہ اسکے لانے والے بھی مجرم ہیں،مولانا فضل الرحمان

    پشاور میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسہ عام سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کا جو موقف قیام پاکستان سے پہلے تھا وہی موقف اب بھی ہے ،قائد اعظم نے اقوام متحدہ کی تجویز کو مسترد کیا اور امریکی صدر کو خط لکھا کہ فلسطین کو دو ریاستی تصور کے ساتھ قبول نہیں کرسکتے ۔

    پشاور وزیر باغ میں گرینڈ شمولیتی جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابق ناظم اعلی پشاور حاجی محمد عمر خان ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شامل،ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، حاجی عمر صاحب کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام کی قمر اور بھی مضبوط ہوگئی. یہ ملک لاالہ اللہ کے نام پر بنا تھا،ہم نے کیا اپنا حق ادا کیا ہے،کیا ہم نے دین کا حق ادا کیا ہے؟ 75 سال سے دین بیزار قوتوں نے اس نظریئے کا مذاق اڑایا. پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے, جو کلمہ کی بنیاد پہ بنا،جب مذہب کی بات کرو تو کہتے ہیں کہ یہ دہشت گردی ہے, یہ عالمی سازش ہے. پاکستان کو معاشی مشکلات کا شکار بنانا یہ کسی حادثے کی بنیاد پر نہیں, ہمارے ملک اور آپکے صوبے پر ایسی حکومت کو لایا جس نے ملک کی معیشت اور مذہب کو نقصان پہنچایا. صرف عمران خان مجرم نہیں بلکہ اسکے لانے والے بھی مجرم ہیں, جو لوک ہمارے ملک کے مجرم ہیں جو لوگ ہمارے صوبے کے مجرم ہیں انہی کو اٹھا کر ہمارے سامنے کھڑا کیا جاتا ہے. ہم نے ان مجرموں کو نہ پہلے قبول کیا تھا اور نہ اب یہ قابل قبول ہیں.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا،ہم نے نئی راہیں تلاش کرلی ہیں،ہمارے اوپر عالمی سطح پر دباؤ ہے،ہم نےاپنےرویوں سےکفرکی سازش کو ناکام بنانا ہے،عرب ممالک، بنگلہ دیش،انڈونیشیا ہم سےآگےجارہےہیں،پاکستان کومعاشی بحران کا شکار بنایا جا رہا ہے،اسٹیبلشمنٹ معیشت بہتر کرنا چاہتی ہے مگر اسے بلیک میل کیا جارہا ہے،افغانستان اور پاکستان دونوں کے مفاد بہتر تعلقات میں ہے.پاکستان کی سرزمین پر ہم نے یہودی ایجنٹوں کو شکست دی ہے اور آج ہم نے ان کو مکافات عمل کے حوالے کیا ہے، ان شاءاللہ عالمی سطح پر بھی ہم ان کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں پرانی لکیریں مٹانی ہوں گی اور نئے مستقبل کو تراشنا ہوگا ،پروجیکٹ پی ٹی آئی مسلط کرنے والے قومی مجرم ہیں ، معاشی مسائل حادثاتی نہیں ایجنڈے کے تحت ایسی حکومتیں بنائی گئیں ، کشمیر کو بیچنے کا ایجنڈہ لیکر کون کون امریکی حکام کے پاس گئے تھے،

    غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات

    پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے 

    افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا

  • نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ

    نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خیریت دریافت کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
    https://x.com/juipakofficial/status/1724039294304526493?s=20
    ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ نواز شریف نے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

  • او آئی سی اجلاس میں حماس رہنماوں کو بھی بلایا جائے، مولانا فضل الرحمان

    او آئی سی اجلاس میں حماس رہنماوں کو بھی بلایا جائے، مولانا فضل الرحمان

    ‏اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کا جو موقف قیام پاکستان سے پہلے تھا وہی موقف اب بھی ہے ۔

    باغی ٹی وی: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندہ گان سے ملاقات کے دوران کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کا جو موقف قیام پاکستان سے پہلے تھا وہی موقف اب بھی ہے ،قائد اعظم نے اقوام متحدہ کی تجویز کو مسترد کیا اور امریکی صدر کو خط لکھا کہ فلسطین کو دو ریاستی تصور کے ساتھ قبول نہیں کرسکتے ،فلسطین کی سرزمین کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا ۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی حالت جنگ میں ہیں جنگ میں کوئی بھی اقدام کیا جاسکتا ہے ،امریکہ برطانیہ براہ راست فلسطین میں اپنی فوجیں لے آیا ہے ،حماس کے مجاہدین کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ براہ راست غزہ شہر پر حملے کیے جا رہے ہیں ،ہسپتالوں سکولوں پر حملے ہو رہے ہیں ،اسرائیلی کو جنگی مجرم قرار دے جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے ۔

    فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے،امریکی وزیر خارجہ

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قضیہ فلسطین کے براہ راست فریق فلسطینی ہیں ان کے بغیر کوئی حل ممکن نہیں ، مسلم اُمّہ اپنے بھائیوں کے ساتھ اس طرح نہیں کھڑے جس طرح مغربی دنیا اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ، آج انسانیت کا قتل ہورہا ہے بچوں بوڑھوں اور خواتین کو قتل کیا جا رہا ہے کیا اس کے بعد بھی انسانی حقوق کا علمبردار کہا جائے گا ، کیا ان کو یاد نہیں کہ نازیوں نے ان کا کیسے قتل عام کیا کیا اس کا بدلہ فلسطینیوں سے لیا جائے گا ۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا خواب بکھر گیا اب دنیا کو سوچنا ہوگا ایک اور زاویہ سے ،اسرائیل اس خطے میں فرعون کے جانشین ہیں ،موسی کے جانشین فلسطینی ہیں ،ہم نے مطالبہ کیا کہ او اوئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے ،سعودی عرب نے اجلاس طلب کیا ان کا شکر گذار ہوں ، فلسطینی قیادت کا بھی مطالبہ تھا کہ او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے ۔

    فلسطین کی حمایت میں ریلی،یہودی شخص کی جھگڑے میں موت

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اس میں حماس کے نمائندوں کو دعوت دی جائے ان کے بغیر یہ اجلاس نامکمل ہے ،جے یو آئی کا اوّل روز سےموقف فلسطینیوں کی حمایت کا رہا ہے ،پشاور کوئٹہ اور کراچی میں بڑے جلسے کئے ،امریکہ میں برطانیہ فرانس یورپ میں مظاہر ے ہوئے ہیں ،ان کو بھی عوام کا احترام کرنا ہوگا ورنہ جمہوریت کی بات چھوڑ دیں ۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر بند کمروں میں فیصلے کرنے ہیں تو پھر عوام کی کوئی حیثیت نہیں ،انڈیا کی میڈیا پر تعجب ہے کہ ان کو اتنی تکلیف کیوں ہے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے اب پر حملہ کیا ہے ،اگر اپنی سرزمین کو حاصل کرنے کی جدوجہد دہشت گردی ہے تو پھ گاندھی جی کی جدوجہد کو کیا نام دیں گے ،کیا یہ حق فلسطین کو نہیں دیں گے جن کے زمین پر قبضہ ہے ؟ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور رہے گا ۔

    فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ،ویڈیو

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ تحریکوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہے گا ،ہم جو حق اپنے لئے جائز سمجھتے ہیں وہ فلسطینیوں اور افغانوں کے لئے بھی جائز سمجھتے ہیں ،جو آزادی کی جنگ لڑتا ہے کاج اس کو دہشت گرد کہا جاتا ہے ؟ پاکستان نے اقوام متحدہ میں جو موقف اختیار کیا ہے اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ہم سیاسی لوگ ہیں جو موقف فلسطین کے حوالے سے الیکشن سے پہلے ہے وہی الیکشن کے بعد بھی ہوگا ،نگران وزیر اعظم نے جو دو ریاستی تصور پیش کیا وہ قائد اعظم کے تصور کی نفی ہے ۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین نے پاکستان کے موقف کو جراتمندانہ کہا اور کہا کہ وہ قیادت کرے،برطانیہ سپر طاقت تھا امریکہ نے اس کی جگہ لینی تھی ۔اقوام متحدہ کا دفتر امریکہ میں تھا ،پاکستان نے اس وقت بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی اور قیام پاکستان کے بعد ،حماس کے حوالے سے کمزور پہلو کو تلاش کیا جارہا ہے کیا اس کا سیاسی پہلو نہیں-

    اسرائیلی حملوں میں 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا

    انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی صورت میں مزاحمتی تحریک کے ختم ہونے کا تصور ختم ہوگیا اگر امریکہ وزیر خارجہ ان کی حمایت کو کھلم کھلا آتا ئے تو کیا ہمارا حق نہیں کہ ہم ان کی حمایت کریں ،کارگل پر حملہ کیا تو کیا دنیا سے پوچھا تھا یہ سیکرٹ ہوتا ہے ،دنیا کو یہ میسج چلا گیا کہ فیصلہ فلسطینی کریں گے کسی اور کو یہ حق نہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کی قطر میں  حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان حماس کے رہنماوں سے اہم ملاقاتوں کے لیے قطر پہنچ گئے،جہاں ان کی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گزشتہ روز قطر پہنچے جہاں ان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے،حماس رہنما خالد مشعل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کےسفیرکاکردار ادا کر رہے ہیں اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر حماس قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے،جمعیت علمائے اسلام کے امیر قطر کے بعد ترکیہ کا دورہ کریں گے مولانا فضل الرحمان ترکیہ اور قطر کی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ جنگ بندی کرائی جاسکےمولانا فضل الرحمان غزہ میں پھنسے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بھی عرب ممالک کی قیادت سے بات چیت کریں گے۔

    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی زد میں آنے والے فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ ہو گئے نجی خبررساں ادارے "جنگ” کے مطابق مولانا فضل الرحمان کسی بھی مسلم ملک کے پہلے مذہبی سیاسی رہنما ہیں جو جنگی علاقے کے سفر پر گئے ہیں مولانا فضل الرحمان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ وہ تباہ حال لوگوں تک خاموشی سے پہنچ کر ان کی مدد کرنا چاہتے تھے، وہ اپنے ساتھ خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کے مطابق کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی سے خطاب کے بعد جسے طوفان الاقصیٰ مارچ اور سندھ امن کانفرنس کا نام دیا گیا تھا، مولانا اس منزل کی جانب روانہ ہوگئے جہاں سے وہ مظلوم لوگوں تک پہنچیں گے۔

    ذکا اشرف کو 3 ماہ کی توسیع مل گئی

    رپورٹ کے مطابق جب جے یو آئی ف کے ترجمان اسلم غوری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان غزہ کی طرف سفر کر رہے ہیں لیکن انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

    سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گھر پر چھاپہ

  • جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ، ٹریفک پلان جاری

    جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ، ٹریفک پلان جاری

    کراچی:جمیعت علمائے اسلام کا کراچی میں مارچ،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : جمعیت علمائے اسلام نے اعلان کیا تھا کہ 22 اکتوبر سے 2 نومبر تک سندھ امن مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جو سندھ کے تمام اضلاع سے ہوتا ہوا کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے تاہم اب کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ 2 نومبر بروز جمعرات شارع قائدین سے نمائش تک جلسہ ہوگا، اس لیے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں –
    https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617186434867422?s=20
    https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617182500638921?s=20

    سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور …

    اسی حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کل مورخہ 2 نومبر2023 سہ پہر3 بجے کے بعد ایک مذہبی جماعت کی جانب سے سندھ امن مارچ براستہ گگر پھاٹک سے شارع فیصل اور شارع قائدین سے سوسائٹی چورنگی پر اختتام پذیر ہوگا، جس کے بعد جلسہ ہوگا، کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے بھی عوام ریلیوں کی شکل میں سوسائٹی چورنگی جلسہ میں شرکت کے لیے پہنچیں گے عوام الناس سے التماس ہے زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے شارع قائدین سے نمائش تک جلسہ کی وجہ سے اس روٹ پر جانے سے گریز کریں اور متبادل یا دیگر راستے اختیار کریں۔

    جسٹس عرفان سعادت خان سپریم کورٹ کے جج مقرر

    https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617177261916414?s=20
    https://x.com/Khitrafficpol/status/1719617191136657591?s=20
    بیان میں بتایا گیا کہ 2 نومبر کو شارع فیصل پر شارع قائدین فلائی اوور سے سوسائٹی کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح ایم اے جناح روڈ سے سوسائٹی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی طارق روڈ سے اللہ والی چورنگی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی نیو ایم اے جناح روڈ ، پیپلز چورنگی، سوسائٹی اور شارع قائدین کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی ریلی کے دوران گگر پھاٹک سے قائد آباد اور قائد آباد سے نرسری تک صدر کی جانب ٹریفک کی روانی میں سست روی متوقع ہے۔

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

  • مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز ، ویڈیو  جاری کرنا غیر اخلاقی تھا، اسد قیصر

    مولانا فضل الرحمان کی امامت میں نماز ، ویڈیو جاری کرنا غیر اخلاقی تھا، اسد قیصر

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری، جےیوآئی ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ انجنئیر ضیاء الرحمان، حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر بھی ہمراہ ہیں،کوئٹہ ائیرپورٹ پر صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، سید محمود شاہ سمیت دیگر قیادت نے استقبال کیا۔مولانا فضل الرحمان کل کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں طوفان اقصیٰ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسہ عام سے حماس کے بانی سربراہ خالد مشعال وڈیو لنک ، حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر خطاب کریں گے۔جےیوآئی بلوچستان کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

    دوسری جانب تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مولانا کے پیچھے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ان کی خوش دامن اور باجوڑ سانحے کی تعزیت کیلئے ان کے گھرگئے تھے۔ کسی کے گھر تعزیت کیلئے جانا پختون کلچر کی روایت ہے۔ وہ ہمارے سیاسی حریف ہیں اور ان کے ساتھ الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرینگے۔ تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ ہم اپنی پارٹی کے ایجنڈے ،منشور اور نشان پر الیکشن لڑینگے۔ جے یو آئی کا اس ملاقات کی تصویریں اور ویڈیو جاری کرنا انتہائی نا مناسب بات ہے

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی والے مجھ سے این آر او مانگنےآئے تھے۔ عمران خان ، آپ کے لئے جن لوگوں‌نے بار بار این آر کا کہا، انکا نام نہیں لوں گا، میں نے پی ٹی آئی وفد کو کہا کہ این آر او نہیں دوں گا، این آر او دینا ہماری مرضی ہے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گیا تھا،ہ اس وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر ، علی محمد خان ، بیرسٹر سیف، جنید اکبر شامل تھے، تاہم واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کی خوش دآمن کی وفات پر تعزیت کی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے،

    اسد قیصر مولانا سے کیوں ملے؟ بڑا سیاسی سیٹ اپ،ہلچل مچ گئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • ہر طرف سے لیول پلینگ فیلڈ کے مطالبات ،مولانا فضل الرحمان نےحل تجویز کردیا

    ہر طرف سے لیول پلینگ فیلڈ کے مطالبات ،مولانا فضل الرحمان نےحل تجویز کردیا

    مولانا فضل الرحمان نے سیاسی ماحول اور جمہوری روایات کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کو بڑی تجویز دیدی

    ہر طرف سے لیول پلینگ فیلڈ کے مطالبات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے سیاسی حل تجویز کردیا ،مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں،وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں،سیاسی جماعتوں کو اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیئے، سیاسی انتشار اور خلفشار سے نہ جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہونگے ،سیاسی جماعتوں کی آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا، سیاستدان کسی سے بھی اختلاف رائے یا الگ موقف رکھ سکتا ہے مگر اسے سیاسی انتشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے، جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے،

    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ دونوں کئی مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں، معاشی ترقی و استحکام سیاسی و داخلی استحکام کیساتھ جڑا ہے، افسوس خود سیاستدانوں کے سبب ماضی اور حال میں جمہوریت کیلئے مشکلات آئیں، اب سنبھلنا ہوگا، سب کے ماضی کا علم ہے مگر اب جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی گنجائش کے فارمولے کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا، آصف علی زرداری اور بھٹو خاندان کیساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود پرانے تعلقات ہیں، ہم ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں شرکت کرتے ہیں، سیاست دانوں میں اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش لازمی ہے، سیاسی منشور، سیاسی موقف دینا سب کا حق مگر اولین ترجیحی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے،سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا نہیں کریں گی تو نقصان سب کا ہوگا۔

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    بھارت کا اسرائیل میں مقیم بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن اجئے کا اعلان

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    بھارتی اداکارہ نصرت اسرائیل سے پہنچیں ممبئی،بتایا آنکھوں دیکھا حال

    امریکہ کے بعد برطانیہ کا بھی اسرائیل کی مدد کا اعلان