Baaghi TV

Tag: جے یو آئی

  • آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

    آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور آئینی ترامیم کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نےشرکت کی.مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر نے بھی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی،

    خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کمیٹی کی کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں کا مؤقف سنا جائے، کوشش ہے اٹھارویں ترمیم کی طرح مشترکہ مسودے پر متفق ہو جائیں،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میں دعا کرنے جا رہا ہوں کہ بہتری ہو، میں یقین رکھتا ہوں کہ دعاؤں کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے، اللہ سے جب رابطہ رکھتے ہیں تو اس میں بہتری ہوتی ہے۔

    پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلی دفعہ اپنا ڈرافٹ شئیر کیا ہےاب دیکھتے ہیں بات کہا ں پہنچتی ہے،پیپلزپارٹی کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، جےیوآئی اور پیپلزپارٹی ڈرافٹ پر مشاورت کریں گی، پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ اور جےیوآئی،پی ٹی آئی کی مشاورت ہوگی، ایس ای او سمٹ کے بعد اجلاس ہو گا لیکن کب تک ہو گا یہ کچھ نہیں کہہ سکتا،ہم چاہتے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو سکے، خیبرپختونخوا میں جرگے کی اجازت ملنا ٹھیک بات ہے ہم پہلے سے ہی ان کے حق میں ہےہم نے جرگہ کرنے والوں پر تشدد کی مذمت کی ہے امن کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں کافی تجاویز سامنے آئی ہیں ،کل کمیٹی کا اجلاس 12 بجے پھر ہوگا،ہیجان کی کیفیت پیدا جو کر رکھی تھی وہ کم از کم ختم ہو گئی ہے ،جوڈیشل کمیشن کی اختیار اور فارمیشن کیا ہونی چاہئیے،ان ترامیم میں آئینی عدالت کے قیام اور ججوں کی ٹرانسفر کیسے ہوگی یہ اب چیزیں ہیں،ہم نے بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کہ وہ اپنی تجاویز شئیر کریں.

    حکومت نے کمیٹی میں کوئی ڈرافٹ شیئر نہیں کیا ،بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے اعزازمیں فل کورٹ ریفرنس ہورہاہے،
    حکومت نے کمیٹی میں کوئی ڈرافٹ شیئر نہیں کیا وزیر قانون نے وکلاء کی کچھ تجاویز شیئر کی ہیں ڈرافٹ نہیں، ہمارے پاس اپنا ڈرافٹ موجود ہے، حکومت کی طرف سے کوئی چیز نہیں دیکھی، تجاویز سب کی طرف سے آئی ہیں،آئینی عدالت بنتی ہے تو سپریم کورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کے برابر ہو جائے گی،ہم خصوصی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کر رہے، اجلاس میں شریک ہوئے ہیں.

    پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے پہلے بھی ممکن ہے، فوری بعد بھی ممکن، 25 اکتوبر سے بہت پہلے ممکن ہے، لیکن پاکستان تحریک انصاف والے آئینی ترمیم کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

    وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

    پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

  • مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

    مولانا فضل الرحمان 5 سال کیلئے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

    پشاور: جمعیت علماء اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے-

    باغی ٹی وی : جمعیت علماء اسلام کے انٹرپارٹی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان آئندہ 5 سال کے لیے جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب ہوگئے,جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری جے یوآئی کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

    خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا، مولانا جمیل الرحمان درخواستی اور مولانا امجد خان نے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی, جبکہ علامہ راشد سومرو نے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا,احمد علی درویش اور مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے پشاور میں پولنگ ہوئی، ناظم انتخابات عبدالجلیل جان کاکہنا ہے کہ 1500ارکان جنرل کونسل آئندہ 5سال کیلئے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کریں گے،مولانا عطا الحق درویش معاونین کے ہمراہ انتخابات کی نگرانی کریں گے 1500ارکان جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے کل پشاور پہنچے تھے،ارکان پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور مختلف قبائل سے پہنچے،چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں اب مرکزی انتخابات مفتی محمود مرکز پشاور میں جاری ہیں۔

    اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے،نیتن یاہو

    واضح رہے کہ صوبہ کے پی سے آئندہ پانچ سال کے لئے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ بلوچستان سے سینیٹر مولانا عبدالواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے-

    شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ

  • آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا،مولانا عبدالغفورحیدری

    آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا،مولانا عبدالغفورحیدری

    اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کو اتنی جلدی تھی کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا-

    باغی ٹی وی: پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ دانستہ طور پر دیا جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور قوم کا دباؤ بڑھا پھر انہوں نے فیصلہ واپس لیا، ہم ایسے شخص کو ہم کیسے سپورٹ کریں گے؟

    انہوں نے کہا کہ ہم نے آئینی ترامیم پر مذاکرات کی درخواست کی بعد میں پارٹی رکن کے ساتھ ڈرافٹ شئیر کیا تھا مگر حلف دیا گیا تھا کہ کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنی ہمیں قانون سازی کرنی ہے اور آئین جو میثاق ملی کہلاتا ہے وہ اگر اتنا مخفی ہو تو کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟ پیپلز پارٹی کے دوستوں نے کہا کہ ڈرافٹ دیکھ لیں پھر مذاکرات کرتے ہیں، حکومت اگر خود سنجیدہ نہیں ہے یا معاملات کو سنجیدہ نہیں لیتی تو معاملات کیسے چلیں گے؟

    انہوں ںے کہا کہ ہمیں قائل کرنے میں مایوسی کے بعد انہوں نے وہ سلسلہ ہی روک دیا پھر رابطہ نہیں کیا، پیپلزپارٹی کا ڈرافٹ ہمیں نہیں ملا کہ اس میں کیا بات تھی حکومت کے ڈرافٹ سے جوہم نے اخذ کیا اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تھی، ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید پیپلز پارٹی حکومت سے مل کر کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے، آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا اور ہم اس پر غور کریں گے اور رائے دیں گے۔

  • کے پی میں جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات: مولانا عطاالرحمان بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب

    کے پی میں جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات: مولانا عطاالرحمان بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب

    پشاور:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبر پختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات میں مولانا عطاالرحمان بلامقابلہ صوبائی امیر منتخب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : جے یو آئی خیبرپختونخوا کے انٹرا پارٹی انتخابات پشاور میں منعقد ہوئے، جس میں 2165 ارکان مجلس عمومی نے شرکت کرکے خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے صوبائی امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرنا تھا،تاہم 1930 ارکان شرکت کرکے اگلے 5 سال کے لیےپارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینٹر مولانا عطا الرحمان کو صوبائی امیر اور مولانا عطا الحق درویش کو صوبائی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب کردیا۔

    حزب اللہ کا جوابی وار،اسرائیل پر میزائل حملے،فوجی اڈہ نشانہ،یہودی چھپنے پر مجبور

    تونسہ: 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد ،ملزم …

    روس نے یوکرین کے حملوں سے بچنے کے لیے جنگی طیاروں کو چھپا دیا

  • جے یو آئی الیکشن کروائے ورنہ پارٹی ڈی نوٹی فائی،چیف الیکشن کمشنر

    جے یو آئی الیکشن کروائے ورنہ پارٹی ڈی نوٹی فائی،چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد ،الیکشن کمیشن میں جے یو آئی پاکستان انٹرا پارٹی کیس کی سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن نے جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ محفوظ کرلیا ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،جے یو آئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پانچ سال کی مدت کے لئے تھا ،ہمارے ناظم منتخب ہوگئے ہیں ،اسلام آباد اور گلت بلتستان میں الیکشن ہوچکے ہیں،صوبائی سطح پر الیکشن جاری ہیں،صوبائی الیکشن کے بعد وفاقی سطح پر الیکشن ہوں گے،ہمارے الیکشن پر کافی وقت لگ جاتا ہے ،جنرل الیکشن بھی ساتھ آگے اس لیے وقت لگ گیا ،

    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے کون کون سے الیکشن رہتے ہیں ،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ دو لیول کے الیکشن رہتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا پہلے کیس میں التوا مانگا ہے وکیل نے کہا کہ جی پہلے ہمیں وقت دیا گیا ،جے یو آئی کے وکیل نے 60 دن کا وقت مانگ لیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ تو بہت زیادہ ہے،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ ہم پہلے ہی الیکشن مکمل کروالیں گے، ڈی جی پولٹیکل فنانس نے کہا کہ 29 ستمبر کو وفاق میں جے یو آئی کا الیکشن ہے،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ آئین ترمیم بھی چل رہی ہے ،جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ اس سے تو پارٹی کا کوئی معاملہ نہیں ،الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹی فائی ہوسکتی ہے

    آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

    میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

    آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

    آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

    آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

    پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

    سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

  • آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا،حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ آئینی ترامیم منظور کروا لی جائیں، حکومتی وفد نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رات گئے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو ملاقاتیں کیں تو پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری بھی مولانا فضل الرحمان کو ملنے گئے،

    قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے،قومی اسمبلی اجلاس کا اب ساڑھے 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس کے وقت میں تبدیلی اسپیشل پارلیمانی کمیٹی کی خصوصی سفارش پرکی گئی،کمیٹی نے صبح 10 بجےکی میٹنگ کے بعد اسپیکر سےکہا اہم امور پر فیصلوں کیلئے وقت درکار ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس جاری کردیا،آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وقفہ سوالات کے علاوہ 2 توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں،صدرکے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر اظہار تشکر بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے نقطہ اعتراضات اٹھانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کے لیے جمعیت علماء اسلام ف کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے، چند روز کے دوران وزیراعظم شہباز شریف دو مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر چکے ہیں جبکہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی سربراہ جے یو آئی سے ملاقات کر کے آئینی ترمیم میں ساتھ دینے کی درخواست کی تھی، گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر ملاقات کی تھی،بعد ازاں بلاول زرداری نے بھی مولانا سے ملاقات کی تھی اور واپسی پر وکٹری کا نشان بنایا تھا،

    ممکنہ آئینی ترمیم معاملہ،ن لیگ نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت جاری کر دی،مسلم لیگ ن کی قوی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہوئے،اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر وزیرا عظم اور دونوں پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈرزنے کی،اجلاس میں کہا گیا کہ تمام ارکان پارٹی فیصلے کے مطابق آئینی ترمیم بل کے حق میں ووٹ دیں،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق ووٹ ڈالنا لازمی ہے،

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کرینگے وہ ترمیم لائیں جس میں ساری جماعتیں متفق ہوں، خصوصی کمیٹی کی اگلی میٹنگ 2 بجے ہوگی، کوشش کررہےہیں کہ یہ معاملہ حل ہوجائے، سیاسی بحران کو حل کرنے کیلئے کوشش کررہےہیں، مولانا فضل الرحمٰن کے آگے تمام معاملات رکھتے ہیں ،موجودہ قانون سازی کیلئے پی ٹی آئی کوبھی رویہ تبدیل کرنا چاہئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

    قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

    بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

  • آئینی ترمیم،مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو گرین سگنل

    آئینی ترمیم،مولانا فضل الرحمان کا حکومت کو گرین سگنل

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرے خیال میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حالات نہیں ہیں، کیا گورنر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ صوبے کو کنٹرول کر سکے،

    مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی اجلاس کے لئے پہنچے تو میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو ہم نے اصلاحات کی تجاویز دی ہیں، عدلیہ کی اصلاحات کے حوالے سے کوئی آئینی ترمیم آتی ہے تو اُس پر غور کریں گے، خیبر پختونخوا میں امن و امان وہاں نہیں رہا، پولیس بائیکاٹ پر ہے، یہ اچھی علامات نہیں، علی امین گنڈا پور کی افغانستان سے بات کرنا جذباتی باتیں ہیں،کیا گورنر میں صلاحیت ہے کہ وہ صوبہ چلا سکیں، علی امین جذباتی، سیاسی بیانات دیتے ہیں،

    کیا ہر صوبہ اب اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا؟ عرفان صدیقی

    ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا،خواجہ آصف

    گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے،عظمیٰ بخاری

    دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

  • عدالتیں سیاسی گروہ بن چکی ہیں،مولانافضل الرحمان

    عدالتیں سیاسی گروہ بن چکی ہیں،مولانافضل الرحمان

    اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں یاد ہے کس طرح ہاتھ مروڑ کر ایک آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرائی گئی۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر حق تو یہ تھا اس واقعے کے بعد ایوان کو تین دن کیلئے بند کردیا جاتا، آج کے پی کے میں پولیس نے دھرنا دیا ہوا ہے، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان میں پولیس احتجاج پر ہے، اگر پولیس نے فرائض ادا کرنا چھوڑدیے تو کیا ہوگا ملک کا؟

    ان کا کہنا تھا کہ ادارے اور اداروں کے بڑے اپنی ایکسٹینشن کے لیے فکر مند ہیں ملک کیلئے نہیں ایکسٹیشن کا عمل فوج سمیت ہرادارے میں غلط ہے اگر یہ حق ہے تو پارلیمنٹ کو بھی ایکسٹینشن کا حق ہے، یہ روایات ٹھیک نہیں ہم اپوزیشن ہیں اور غلط روایت کی بنیاد نہیں ڈالیں گے، آج پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ہم کسی کی ایکسٹیشن کی تائید کیوں کریں گے؟

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ہمارا عدالتی نظام فرسودہ ہوچکا ہے، جتھوں کو ختم کریں اور پارلیمنٹ کا مضبوط بنائیں، عدالتیں سیاسی گروہ بن چکی ہیں، کوئی عدالتیں کسی کو سپورٹ کرتی ہیں کوئی کسی کو، حکومت کو کہوں گا عدالتی نظام میں اصلاحات لائی جائیں، اپوزیشن کے ساتھ مل کر اصلاحات لائی جائیں،فوج اور عدلیہ میں معیار ایک لایا جائے، ہمیں یاد ہے کس طرح ہاتھ مروڑ کر ایک آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرائی گئی۔

    جے یو آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 60 ہزار سے زائد مقدمات زیرالتواء پڑے ہوئے ہیں کیا یہ نہیں ہوسکتا کہ آئینی معاملات کیلئے الگ عدالتیں بنائی جائیں؟ آج ملک میں انگریز دور کا عدالتی نظام چل رہا ہے، اعتماد کو بحال کرنا پرے گا اور پارلیمنٹ کو سپریم بنانا ہوگا،آج کوئی بات کریں تو توہین عدالت ہوجائے گی، بلوچستان پر بات کریں تو ایجنسیاں آجاتی ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وہ تو ہمارے آئین میں لکھا ہوا ہے کہ ہم فوج اور عدلیہ کے خلاف نہیں بول سکتے لیکن میرے پارلیمنٹیرینز کو پارلیمنٹ سے گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے لیے پارلیمان اور جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے، عدالتی اصلاحات ہونی چاہئیں، اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر اصلاحات ہونی چاہئیں، انیسویں ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کو بلیک میل کیا گیا، انیسویں آئنی ترمیم کیلئے ایک جج نے پارلیمان کو بلیک میل کیا انیسویں آئینی ترمیم کو ختم ہونا چاہیے۔

    علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے،خواجہ آصف

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے افغانستان سے خود بات کرنے کا بیان دیا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے خود مذاکرات کا کہنا فیڈریشن پر حملہ ہے، کوئی بھی صوبہ کسی ملک کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرات نہیں کرسکتا، ان کا بیان زہر قاتل ہے، انہوں نے ملکی سلامتی کو داؤ سے لگایا۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے شاندار روایت قائم کی، اسپیکر نے جو کیا وہ ایوان کے تقدس کے لیے کیا، ہم سے ہمارا حق نمائندگی چھینا گیا تھا، اس کے سب سے بڑا گواہ اسد قیصر صاحب ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تاریخ کی درستگی ضرور ہونی چاہیئے، شیر افضل مروت صاحب نے تقریر میں اچھی باتیں کی، مروت صاحب نے مجھ سے چند منٹوں کی ملاقات کی، ملاقات کی وجہ سے مروت صاحب کی پارٹی ان کی پیچھے پڑگئی، یہاں پر یہ ماحول بن گیا ہے کہ اگر کوئی اپوزیشن رکن سرکاری عہدیدار سے ملے توشک کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، قومی اسمبلی کے ماحول کو بہتر رہنا چاہیئے، میں داستانیں سنا کر ماحول خراب نہیں کرنا چاہتا۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اپوزیشن کو صوبتعوں کا سامنا کرنا پڑا، آج وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بیان آیا ہے کہ ہم خود افغانستان سے مذاکرات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان فیڈریشن کے اوپر حملہ ہے، علی امین گنڈاپور کا بیان زہر قتل ہے، انہوں نے ملک کی سلامتی کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نے داؤ پرلگایا، کوئی بھی صوبہ کسی ملک کے ساتھ ڈائریکٹ مذاکرات نہیں کرسکتا۔

    ان کا کا کہنا تھا وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کس حثیت میں افغانستان سے مذاکرات کا عندیہ دیا، پہلے تنگ نظری کی حکمرانی تھی، ہم تنگ نظری کی حکمرانی نہیں کرتے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست آج ایوان میں واپس آئے ہیں، میں ان لوگوں کے سامنے ماضی کو ٹٹولنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی کے دور میں ممبران کے ساتھ بہت غلط ہوا، جب ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی تھی تو کسی نے آواز نہیں بلند کی، ہم سے ہمارا حق نمائندگی سالوں کے لیے چھینا گیا تھا، تاریخ کی درستگی ہونی چاہیئے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کل یہاں آرٹیکل 6 پر بات ہورہی تھی جبکہ میں واحد ممبر تھا جس پر آرٹیکل 6 لگا، جو پی ٹی آئی کابینہ نے لگایا تھا، یہ کس کس انتہا تک گئے ہیں، آرٹیکل 6 لگانے والے آج ایوان میں موجود تھے، مجھ پر آرٹیکل 6 اس لیے لگا کیونکہ میرا باہر کاروبار تھا، میں آج پی ٹی آئی والوں کو ویلکم کرتا ہوں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یاد کریں کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو کیا ہوا تھا، نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ کیا ہوتا رہا، فریال تالپور کو رات 12 بجے اسپتال سے اٹھایا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایوان چلانا ہے جو روایات ایاز صادق نے طے کی ہیں ان پر عمل کیا جانا چاہیئے، جو روایات اسد قیصر نے بنائیں وہ نہیں ہونی چاہئیں، ایک بار اسد قیصر کے گھر میٹنگ تھی باہر چار ایجنسیوں کے بندے بیٹھے ہوئے تھے، جتنی بھی میٹنگز ہوتی تھیں آئی ایس آئی باہر بیٹھی ہوتی تھی، ماضی کے جھروکوں میں جانا چاہیئے کہ پی ٹی آئی کے دور میں کیا ہوتا رہا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان سے مذاکرات کیلیے اپنا وفد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

    علی امین گنڈاپور نے وفد بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کرکےجوخون بہہ رہا ہےاسے روکیں گے، انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں متعدد بار وفد بھیجنے کی درخواست کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔

    ’عوامی بغاوت ہوگی تو گنڈاپور کا مقابلہ کریں گے‘
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عوامی بغاوت ہوگی تو قوم کے ساتھ مل کر علی امین گنڈاپور کا مقابلہ کریں گے۔

    جاوید لطیف نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وسائل ریاست کے خلاف استعمال کئے تو مقابلہ کرنا ہوگا، ملک کو بیرونی سے زیادہ اندرونی باغیوں کا سامنا ہے، ملک کو غیرمستحکم کرنے والی قوتیں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔

  • مینار پاکستان جلسہ، مولانا فضل الرحمان نے میلہ لوٹ لیا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

    مینار پاکستان جلسہ، مولانا فضل الرحمان نے میلہ لوٹ لیا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

    مینار پاکستان جلسہ، مولانا فضل الرحمان نے میلہ لوٹ لیا، تحریک انصاف سمیت سب جماعتوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، مینار پاکستان میں تاریخی اور کامیا ب ترین جلسہ کا انعقاد کر کے مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی سب سےبڑی مذہبی ،سیاسی طاقت ہونے کا ثبوت دے دیا

    مینار پاکستان میں سات ستمبر کو ختم نبوت کانفرنس کاانعقاد کیا گیا، کانفرنس میں ملک بھر سے قافلے شریک ہوئے،کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مینار پاکستان گراؤنڈ میں جگہ کم پڑ گئی،جلسے کے شرکاء اطراف کی سڑکوں پر موجود رہے، اس دوران ٹریفک کی روانی کے لئےبھی انتظامات کئے گئے تھے، نماز مغرب کے بعد مینار پاکستان جلسہ گاہ کا پنڈال مکمل بھر چکا تھا،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی ،مولانا فضل الرحمان نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا،مولانا فضل الرحمان کا خطاب رات 12 بجے کے بعد ہوا، شرکا مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے دوران پر جوش نظر آئے.

    مینار پاکستان کانفرنس کے موقع پر سیکورٹی کے تمام تر انتظامات جے یو آئی کے رضاکاروں نے سنبھال رکھے تھے۔کانفرنس کے موقع پر گراﺅنڈ کے داخلی دروازوں پر سرچنگ پوائنٹ بنائے گئے تھے۔پنڈال میں موجود افراد انتہائی منظم انداز میں اور مکمل یکسوئی کے ساتھ مقررین کے خطابات سنتے رہے۔جے یو آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کانفرنس کی کارروائی اور اہم خطاب کے اہم نکات فیس بک اور ٹوئٹر پر اپ ڈیٹ کرتی رہی۔پولیس کی بھاری نفری بھی پنڈال کے ارد گرد موجود رہی۔ کانفرنس کے موقع پر ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ کی ذمہ داری بھی جے یو آئی کے رضا کار سرانجام دیتے رہے۔کانفرنس میں مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء پر جوش نعرے لگاتے رہے، مولانا فضل الرحمان کی سٹیج آمد کے موقع پر شرکا نے کھڑے ہو کر پرچم لہرا کر پارٹی قائد کا استقبال کیا، مینار پاکستان پر ہونے والی کانفرنس میں ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین، وکلاء، طلباءاور تاجر رہنماﺅں نے بھرپور انداز میں شرکت کی.

    ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔مولانا فضل الرحمان کا اعلان
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کا یہ وہی میدان ہے جہاں پر 1940 میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور آج اسی میدان میں پاکستان کو بچانے کی قرارداد پاس ہورہی ہے۔ یہ ملک ہمارا ہے یہ اجتماع پاکستان کی وحدت کی علامت ہے۔ کسی بھی تحریک کو اپنے حقوق مطالبات کی بات کرنے کا حق ہے لیکن اگر کوئی پاکستان سے علیحدگی کی بات کرتا ہے تو یہ عوامی اسمبلی قرارداد پاس کرتی ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔یہاں کہا گیا اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے،پاکستان میں بھی بیورو کریٹ اور کچھ لوگوں نے ٹی وی سکرین پر آ کر یہ دعوت چلائی، قوم کا ذہن اس طرف موڑنے کی کوشش کی، جے یو آئی نے ملین مارچ کر کے وہ زبانیں خاموش کیں، آج تک وہ دوبارہ ایسی بات نہیں کرسکتے۔اہل پاکستان کیطرف سے پاکستانی حکمرانوں، دنیائے اسلام اور عالمی دنیا سب کو پیغام ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ تم میرے مدرسے کی ایک اینٹ گراؤ گے ،میں تمہارے اقتدار کی پوری عمارت زمیں بوس کردوں گا،14 اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس میرپور خاص سندھ میں ہوگا اور ہماری اگلی تحریک سود کے نظام کے خاتمے کیلئے ہوگا ،مینار پاکستان کا یہ وہی میدان ہے جہاں پر 1940میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور آج اسی میدان میں پاکستان کو بچانے کی قرارداد پاس ہورہی ہے۔

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

  • مینار پاکستان پر ختم نبوت کانفرنس،تیاریاں و انتظام مکمل

    مینار پاکستان پر ختم نبوت کانفرنس،تیاریاں و انتظام مکمل

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان پر آج ختم نبوت کانفرنس ہو گی

    پاکستان کے طول و عرض سے جمعیت علماء اسلام کےپُرجوش کارکنوں کےقافلےلاہور کی جانب رواں دواں ہیں،جو آج 7ستمبرکومینار پاکستان کے میدان میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہوں گے۔خیبر پختونخوا، سندھ ،پنجاب، بلوچستان کے اضلاع سے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تو کئی قافلے راستوں میں ہیں، مینار پاکستان پر کانفرنس کا آغاز بعد نماز عصر ہو گا اور رات گئے تک جاری رہے گی، کانفرنس سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان و دیگر خطاب کریں گے.کانفرنس کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں.

    7 ستمبر یوم الفتح گولڈن جوبلی کانفرنس مینار پاکستان لاہور کا ٹریفک پلان جاری

    صوبہ سندھ ، صوبہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے قافلے ملتان موٹروے سے بابو صابو انٹرچیج سے رنگ روڈ پر آنے کے بعد رنگ روڈ سے بتی چوک پر اترینگے، بتی چوک سے ٹمبر مارکیٹ پر بسوں سے اتر کر پیدل آزادی چوک مینار پاکستان کے گیٹ نمبر 5 سے پینڈال میں داخل ہونگے، بسوں بڑی گاڑیاں رنگ روڈ پر پارک کریں۔صوبہ خیبر پختونخواہ ، صوبہ گلگت بلتستان، ہزراہ، اسلام آباد موٹروے سے آنے والے قافلے بھی بابو صابو انٹر چینج سے رنگ روڈ سے بتی چوک سے ٹمبر مارکیٹ بسوں بڑی گاڑیوں سے اتر کر پیدل آزادی پل سے مینار پاکستان گیٹ نمبر 5 سے پینڈل میں داخل ہونگے۔گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ناریوال ، گجرات ، وزیر آباد سے جے ٹی روڈ سے آنے والے قافلے شاہدرہ سے بتی چوک سے ڈیمبر مارکیٹ سے پیدل آزادی چوک سے مینار پاکستان پینڈل آئینگے۔جی ٹی روڈ ملتان سے ساہوال، پاکپتن ، اوکاڑہ سے آنے والے قافلے بھی بابو صابو انٹرچینج سے رنگ روڈ بتی چوک سے داخل ہونگے۔قصور، چنیاں سے آنے والے قافلے داتا دربار چوک پر سواری سے اتر کر گاڑی ناصر باغ میں پارک کرینگے اور ساتھی داتا دربار سے پیدل آزادی چوک اور مینار پاکستان گیٹ نمبر 5 سے مینار پاکستان پینڈال میں داخل ہونگے۔اسی طرح اندرونی شہر لاہور کے قافلے اسٹشن روڈ سے لاری اڈہ روڈ پر گاڑی پارک کر کے پیدل آزادی چوک سے مینار پاکستان پہنچیں گے.

    نوٹ:
    تمام ساتھی بسیں بڑی گاڑیاں رنگ روڈ پر پارک کریں اور چھوٹی گاڑیاں لاری اڈہ روڈ پر پاک کرینگے۔پینڈال میں داخلہ آزادی چوک مینار پاکستان گیٹ نمبر 5 سے ہوگا، تمام ساتھی آزادی چوک آزادی فلائی اور کی طرف باوضو ہوکر آئیں۔

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید