Baaghi TV

Tag: حادثہ

  • کار کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق

    کار کھائی میں جا گری،3 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد چنالی کے مقام پر کار کھائی میں گر نے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا،حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا،حادثے کے بعد علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کھائی سے لاشوں اور زخمی سخص کا نکالا،
    چنالی حادثہ میں مرنے والوں میں توقیر افتخار شبیر شامل ہیں جن کا تعلق چنالی سے ہی ہے جبکہ حادثہ میں چوہدری مشتاق شدید زخمی ہے لاشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا،

  • دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق

    دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق

    دیپالپور(باغی ٹی وی) بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق
    دیپالپو میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں بننے والابے نظیرانکمسپورٹس سینٹر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ایک انسانی زندگی نگل گیا۔
    بی آئی ایس پی کی رقم کی ادائیگی کے دوران سینٹر میں بدنظمی پھیل گئی اور بھگڈر مچنے کی وجہ سے رقم لینے آنے والی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت زبیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
    شہریوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دارانتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ کوئی اور قیمتی جان کا ضائع نہ ہو۔

  • سیالکوٹ : مزدہ ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر،1یک جاں بحق 2خواتین زخمی

    سیالکوٹ : مزدہ ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر،1یک جاں بحق 2خواتین زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )مزدہ ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک جاں بحق 2خواتین زخمی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کجھوری والا سٹاپ مرالہ روڈ پر مزدہ ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر،اس ٹکر کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے ،شدید زخمی ہونے والا 50 سالہ خالد ہسپتال پہنچ کرجانبحق ہو گیا ، زخمی ہونے والوں میں دو بیٹیاں 17سالہ وفا اور 16سالہ شجل کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا جن علاج جاری ہے

  • برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

    برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

    لندن: برطانیہ کی برٹش ایئرویز کی سنگا پور سے لندن جانے والا مسافر طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر حادثے کا شکار ہو گیا-

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر مسافر بردار طیارہ بوئنگ 777-300ER بری طرح ہچکولے کھا نے لگا کبھی 5 فٹ نیچے گرنے لگتا اور کبھی 10 فٹ اوپر جانے لگتا ایسا ہوا کے کم دباؤ کے باعث ہو رہا تھا اس دوران عملے کے 5 رکن اور دو مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

    پائلٹ نے اپنے حواس پر قابو رکھا اور طیارے کو واپس سنگا پور لے آیا جہاں عملے کے 5 رکن اور دو مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی ایک کا ٹخنا ٹوٹ گیا جب کہ دوسرے کے کمر اور تیسرے کے کولہے میں فریکچر ہوا شدید جھٹکوں کے دوران سیٹ بیلٹ مضبوطی سے باندھنے کی وجہ سے مسافروں کے کمر پر زخم آئے۔ ہوٹل میں چند گھنٹے قیام کے بعد مسافروں کو دوسری پرواز سے روانہ کردیا گیا۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    برطانیہ نے شامی وزیر دفاع اورچیف آف سٹاف پر پابندیاں عائد کر دیں

    برٹش ایئرویز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں میں ایساکبھی نہیں دیکھاطیارے کو ہوا کے دباؤ کی تبدیلی کے باعث شدید ہچکولوں کی حالت سے گزرنا پڑا۔

    یہ واقعہ جمعہ کے اوائل میں پیش آیا، پرواز کے تقریباً چار گھنٹے بعد۔ یہ طیارہ بحیرہ انڈمان کو عبور کر کے خلیج بنگال کے اوپرتھا جب شدید اور مسلسل ہنگامہ آرائی ہوئی، جس سے مسافر اور عملہ دونوں محفوظ رہےایک ذریعہ کے مطابق، برٹش ایئرویز کو گزشتہ پانچ سالوں میں اس شدت کے ہنگامہ خیزی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    ٹائی ٹینک کی سیاحت کیلئےگئی لاپتہ آبدوز کی تلاش تاحال جاری

    بورس جانسن پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی

    BA12 پر سوار مسافروں کو اچانک پانچ فٹ کی گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہچکولے لگنا شروع ہوئے، جس سے پورے کیبن میں خوف و ہراس پھیل گیا –

  • یونان:تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 117 افراد ڈوب گئے

    یونان:تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 117 افراد ڈوب گئے

    یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 117 افراد ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی کے مطابق یونان کےسمندرمیں تارکین وطن کی کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث تیز ہواؤں کے تھپیڑوں اور بلند لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی کشتی میں 117 افراد سوار تھے جو پانی میں ڈوب گئے۔ فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ریسکیو اہلکاروں نے 100 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 17 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

    پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے ،بلوم برگ

    ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا۔ 4 تارکین وطن کی حالت نازک ہے جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کر دیا گیاکشتی میں کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔

    یونان کی بندرگاہ کی پولیس کے مطابق 80 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بادبانی کشتی کو بھنور میں پھنس جانے پر کوسٹ گارڈ کی کشتی نے بچالیا۔ کشتی کو کھینچ کر بندرگاہ لایا گیا۔

    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

    دوسری جانب نائیجیریا میں دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے خلیجی میڈیا کے مطابق شمالی نائیجیریا میں مقامی افراد کشتی میں سوار ہوکر شادی سے واپس آرہے تھے کہ دوران سفر کشتی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی کشتی میں متعدد افراد سوارتھے جن میں سے 100 سے زائد افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دریا میں ڈوبنے والے دیگرافراد کی تلاش جاری ہے-


    پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح کوارا اسٹیٹ کے دریائے نائیجر میں پیش آیا جس میں 103 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افرد کو ریسکیو کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو ایک قریبی گاؤں میں ہونے والی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش آیا اور رات کے اندھیرے کی وجہ سے حادثے کا علم نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

    طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی

  • ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل گئے

    ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل گئے

    کولمبیا: ایمازون کے جنگلات میں طیارے حادثے کے تقریباً 5 ہفتوں بعد چار بچے معجزاتی طور پر زندہ مل گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یکم مئی کو کولمبیا اورایمازون کے علاقے میں سرحد کے قریب چھوٹا طیارہ سیسنا 206 طیارہ 7 افراد کو لے کر ایمازون میں پرواز کررہا تھا کہ اس کا انجن فیل ہونے سے جنگل میں گرکرتباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ اوربچوں کی ماں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں جہاز کے اندر سے ملی تھیں۔
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667314390444527616?s=20
    میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار 4 بچے لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب عسکری کولمبیا کے صدر نے معجزاتی طور پر بچوں کے زندہ سلامت ملنے کی تصدیق کردی ہے زندہ بچنے والے بچوں کی عمریں 13،9،4 سال ہیں جب کہ ان میں ایک 12 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667315023964782592?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667321318734176257?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667325393181786112?s=20
    https://twitter.com/nicksortor/status/1667388583869652994?s=20

  • سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

    سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں مبینہ طور پر متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    باغی ٹی وی: سوئس میڈیا کے مطابق طیارہ سوئٹزرلینڈ کی فرانس ساتھ ملنے والی سرحد سے ملحقہ علاقے کے پہاڑی سلسلے میں گرا علاقائی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک طیارہ سوئس کینٹن آف نیوچیٹل میں پونٹس-ڈی-مارٹل کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے لیکن فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں-

    بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، جو کہ کہا جاتا ہے کہ صبح 10:20 بجے نیوچیٹیل پہاڑوں کے ایک بڑے اور جنگلاتی علاقے میں پیش آیا پولیس نے کہا کہ وہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کریں گے کہ طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے اور کتنے ہلاک یا زخمی ہو ئے ہیں جب تک کہ ان کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع نہیں دی جاتی۔

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

    سوئس میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ حادثے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔

  • وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،لاہور کے افراد تھے سوار

    وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،لاہور کے افراد تھے سوار

    آزادکشمیر کے وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 9 افراد جاں بحق ، ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے

    ضلع نیلم کے بالائی علاقے گریس ویلی کے مقام پر گزشتہ رات تاؤ بٹ سے واپسی پر پھلاوئی کے مقام پر جیپ گاڑی بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جا گری، حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد ، پولیس ، پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے ، امدادی ٹیموں نے ایک سیاح کی نعش نکال لی جبکہ ڈرائیور سمیت پانچ زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا ،

    https://twitter.com/AdvAbrarKh/status/1653002810253004800

    پولیس چوکی افسر پھلاوئی سید امداد شاہ کے مطابق جیپ بے قابو ہو کر دریائے نیلم کے وسط میں جاگری تھی جس کی وجہ سے 8 دریائے نیلم کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گے ، سیاحوں کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، اب ان سیاحوں کے زندہ بچنے کے کوئی امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔ چوکی افسر کے مطابق زخمیوں میں دو مقامیوں کے علاوہ تین سیاح شامل ہیں ۔جبکہ ایک سیاح کی نعش کو مظفرآباد سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے ، چوکی افسر کے مطابق بارش کے باوجود دیگر جاں بحق افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ، تین زخمیوں اور 9 جاں بحق سیاحوں کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ لاپتہ نوجوانوں کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ سے ہے

     

  • مزدہ اور ہائی ایس کے مابین تصادم،سات افراد کی موت،13  زخمی

    مزدہ اور ہائی ایس کے مابین تصادم،سات افراد کی موت،13 زخمی

    گوجرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، گوجرہ میں مزدہ اور ہائی ایس کے مابین تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں

    اطلاع پر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، عینی شاہدین کے مطابق ہائی ایس جو کہ گوجرہ سے پینسرہ کی طرف جارہی تھی جبکہ منی ٹرک (مزدا) گوجرہ سے پینسرہ کی طرف آرہا تھا منی ٹرک (مزدا) ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سےمنی ٹرک (مزدا) ہائی ایس کے ساتھ جا ٹکرایا اور دونوں کو آگ لگ گئی موقع پر پہنچ کر فائر فائٹر نے فائر فائٹنگ کی اور 4 جلی ہوئی باڈیز کو ہائی ایس سے نکالا اور جبکہ 1 جلی ہوئی باڈی کو منی مزدا سے نکالا جبکہ2 لوگ ہیڈ انجری کی وجہ سے جانبحق ہوئے جن کو مقامی لوگوں نے ہمارے جانے سے پہلے باہر نکال لیایوں ٹوٹل 7 افراد جانبحق ہو گئے جبکہ 13 زخمی افراد کو قریبی ہسپتال ٹی ایچ کیو گوجرہ میں شفٹ کیا گیا جس میں11 مرد ، 3 عورتیں اور 0بچہ شامل ہے جبکہ جلی ہوئی باڈیز کی شناخت نہ ہو سکی۔ ایمبولینسز ڈیڈ بادیز کو ٹی ایچ کیو گوجرہ میں شفٹ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ریسکیو وہیکل جلی ہوئی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے میں مصروف ہیں

    آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے علاقہ تھانہ نواں لاہور ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مزدہ اور ہائی ایس کے تصادم میں 7افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا اور سینئر افسران کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی، زخمیوں کو فوری ہسپتال اور اور زیرنگرانی علاج معالجہ کروانےکی ہدایات جاری کی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ روڈ کلیئر کرنے اور ٹریفک کی روانگی کو مد نظر رکھا جائے

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے گوجرہ میں دھرم کوٹ کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے کمشنر فیصل آباد اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،

    ڈیجیٹل مردم شماری کے باوجود ملک کے اندر خواجہ سراؤں کی حقیقی تعداد کا تعین مشکل

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

  • دوران پروازامریکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کے باعث آگ لگ گئی

    دوران پروازامریکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا نے کے باعث آگ لگ گئی

    دوران پرواز امریکی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیر لائن کے بوئنگ طیارے 737 نے کولمبس انٹرنیشنل ائیر پورٹ اوہائیو سے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر میں طیارے نے واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا، انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے نے جب واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا تو اس میں آگ لگی ہوئی تھی اور دھواں بھی نکل رہا تھا۔

    نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا


    انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ آگ طیارے سے پرندہ ٹکرنے کی وجہ سے لگی ہے جس کے باعث جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، اس دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام لوگ محفوظ رہےسوشل میڈیا پر طیارے میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو جہاز میں سوار ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری


    انتظامیہ کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد اور جہاز کے عملے کے حوالے سے معلومات نہیں بتائی گئی طیارے کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ اڑان کے لیے تیار کردیا جائےگا۔
    https://twitter.com/aviationbrk/status/1650232686873571328?s=20
    https://twitter.com/aviationbrk/status/1650232796600737794?s=20

    سی ای او گوگل کی سالانہ آمدنی میں حیران کن حد تک اضافہ