Baaghi TV

Tag: حج

  • حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے،مشکلا ت آتی ہیں حج جوانی میں ہی کر لیں،بابراعظم

    حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے،مشکلا ت آتی ہیں حج جوانی میں ہی کر لیں،بابراعظم

    حج سے وطن واپسی پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ حج میں مشکلات آتی ہیں آسان نہیں ہے، حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم کی حج کے بعد وطن واپسی پر کار میں بیٹھے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکا ہے-


    ویڈیو میں موجود شخص کپتان سے ان کے حج کے سفر سے متعلق سوال کررہا ہے جس کے جواب میں بابر اعظم نے بتایا کہ پہلے سنتے تھے حج جوان کا ہے، میں بھی یہی کہوں گا کہ حج جوانی میں ہی کرلیں، جتنا دیر کریں گے اتنے ہی مشکل ہوگی،حج میں مشکلات آتی ہیں آسان نہیں ہے، حج کا ماحول سمجھنا مشکل ہے، میرا پہلا حج تھا گرمی بہت تھی لیکن چونکہ میں گرمی میں میچز کھیلتا آیا ہوں تو مجھے زیادہ محسوس نہیں ہوئی لیکن والدہ نے بہت ہمت دکھائی، دوران حج ماں جی کی ہمت دیکھ کر حیران رہ گیا۔

    شعیب اختر نے اپنی بائیوپک کے خلاف سٹے آرڈر لے لیا

    https://twitter.com/IZakaAshraf/status/1675945723819356169?s=20
    ایک ویڈیو میں بابر اعظم کو گھر پہنچنے کے بعد اپنے Bats دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں موجود شخص بتارہا ہے کہ بابر نے ڈیڑھ دو ماہ تک بیٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا اور اب گھر پہنچ کر سب سے پہلے اپنے بیٹ مانگے۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1676064700369448961?s=20
    ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکا ہے کہ بابر اعظم نے دورہ سری لنکا سے قبل کراچی میں پریکٹس کیمپ جوائن کرلیا ہے-


    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1676122771489734656?s=20

    سپریم کورٹ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری

  • اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے حجاج کو لوٹنے والے نجی ٹوور آپریٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا، اگلے سال کے لیے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لانے کی خوشخبری بھی سنائی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود بھی پہلی حج فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج مکمل کیا ہے اور شکر ہے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا، اکثریت نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا، مجموعی طور پرحاجیوں نے اطمینان کا اظہار کیا، رواں برس 30 لاکھ کے قریب افراد نے دنیا بھر سے حج کیا، یہ سعودی تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا، منی میں 30 لاکھ حاجی موجود تھے، اس وجہ سے مشکلات آتی ہیں، منی، مزدلفہ اورعرفات میں پاکستانیوں کی شکایات سعودی وزیر کو پہنچائیں اور احتجاج کیا۔ وزیرمذہبی امورنے انکشاف کیا کہ کچھ نجی ٹوورآپریٹرز نے حجاج سے 19 لاکھ لیے اور حاجیوں کو حرم میں لیٹنا پڑا، پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں، جنہیں بلیک لسٹ کریں گے، اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی حاجیوں کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کرتا رہا، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں حج مشن بھی تھا اور کام کرتے رہے، مزدلفہ، منی، جمرات اور عرفات کے مقامات پرحج معاونین کو کھل کر کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، حاجیوں کو پانی، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر سہولیات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے ہجوم والے لوگوں کو وہاں سے نکالا اور ان کو گرفتار نہیں ہونے دیا، سعودی حکومت نے ہجوم اکھٹا ہونے پر مجھے حراست میں لیا اور تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا۔ طلحہ محمود نے کہا کہ اگلے سال کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لے کر آیا ہوں، پہلے آؤ پہلے پاؤ کے طریقے پر چلیں گے، جنوری 2024 سے حاجیوں کوبھیجنے کی تیاری مکمل کرنی ہے، اب پاکستانی روپے نہیں بلکہ ڈالرز میں حج ہوگا۔

  • منی میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل،وفاقی وزیر مذہبی امورکا اظہار برہمی

    منی میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل،وفاقی وزیر مذہبی امورکا اظہار برہمی

    منی میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل پر وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے اظہار برہمی کیا

    وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے سعودی وزیر حج و عمرہ الشیخ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ سے رابطہ کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے منی، عرفات میں پاکستانی حجاج کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا ،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے وزیر حج و عمرہ سے پاکستانی حجاج سے متعلق مشکلات پر ناراضگی کا اظہار کیا ،سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعتہ نے سینیٹر طلحہ محمود کو معاملہ کی انکوائری کی یقین دہانی کروائی ،سعودی وزیر حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ واقع کی تحقیقات کی جائے گی، اگر کمپنی زمہ دار ہوئی تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، منی، عرفات میں کام کی زمہ داری پرائیوٹ کمپنیوں کو دی جاتی ہے، کمپنی زمہ دار ہوئی تو پاکستانی حجاج سے معزرت کی جائے گی اور ازالہ کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ منی کے کچھ خیموں میں پاکستانی حجاج کو مسائل درپیش آئے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستانی حجاج کے مسائل سعودی معلم کے سامنے رکھ دیئے اور کہا کہ جن حجاج کو مسائل درپیش آئے انکے رقوم واپس کریں، ہم پاکستانی باعزت قوم ہیں ، اپنے پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،

    دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی اور اس موقعے پر حج انتظامات سے متعلق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد دی اور تسبیح کا ہدیہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پیش کیا۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • حج کے دوران  6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک  سے متاثر ہوئے. رپورٹ

    حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ

    سعودی عرب؛ 20 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کرلی ہے .

    تقریبا 20 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کر لی ہے. حج جیسی عظیم عبادت کے بڑے مناسک مکمل ہوچکے ہیں۔ حجاج کرام نے وقوف منیٰ، وقوف عرفہ، وقوف مزدلفہ اور رمی جمار سے مناسک ادا کیے اور اس دوران شدید گرمی کا موسم بھی رہا۔ سعودی عرب کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ٹیموں نے اس دوران ساڑھے 6 ہزار حجاج کرام کی طبیعت گرمی کے باعث خراب اور نڈھال ہونے کے کیسز کو وصول کیا۔

    سعودی وزارت صحت نے حجاج کرام کو خبردار کیا ہے کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی میں نہ آئیں اور زیادہ دیر تک قطاروں میں نہ کھڑے ہوں۔ وزارت نے کہا کہ سر درد، متلی، چکر آنا، کمزوری، چڑچڑاپن، پیاس، ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا، جسم کا زیادہ درجہ حرارت اور پیشاب کی پیداوار میں کمی ایسے علامات ہیں جس سے معلوم ہوتا کے متاثرہ شخص ہیٹ سٹروک کا شکار ہو گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پیوٹن عراق میں جنگ ہار رہے، بائیڈن کی زبان پھسل گئی

    نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

    سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
    سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
    بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
    سعودی حکام کے مطابق گرمی کی صورت میں کافی ٹھنڈا پانی پیئیں، جوتے اور جرابوں سمیت غیر ضروری کپڑے اتار دیں۔ زخمی شخص کو کولڈ کمپریس سے ٹھنڈا کریں اور وزارت صحت کو نمبر 937 پر کال کریں۔ گرمی کی تھکن ایک پریشان کن اور ہنگامی بیماری ہے جو جان لے سکتی ہے۔

  • بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    آج لاکھوں فرزندان اسلام نے اللہ رب العزت کے حضور پیش ہوکر فریضہ حج ادا کیا۔ اس سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی فریضہ حج ادا کیا، اس روح پرور سفر میں کھلاڑی دوستوں کا ساتھ بہت ہی خوشگوار رہا جن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں اس دوران عبادات اور روحانی سفر میں قومی کھلاڑیوں کی دوستی توجہ کا مرکز بنی رہی قومی کپتان کے وکٹ کیپر بلے باز سے فریضہ حج کے دوران گلے ملنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جبکہ مختلف تصاویر بھی توجہ مرکز بنی ہوئی ہیں۔

  • قومی کر کٹر محمد رضوان مسجد الحرام کی صفائی کرتے ہوئے

    قومی کر کٹر محمد رضوان مسجد الحرام کی صفائی کرتے ہوئے

    قومی کرکٹر محمد رضوان آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہے،حال ہی میں محمد رضوان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہے،
    قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے جن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    تا ہم سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کر رہے ہیں۔
    قومی کرکٹر کی صفائی کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے،
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
    اس سے قبل انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا تھا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی،

  • قومی کرکٹ ٹیم کے اہم شخصیات حجاز مقدس پہنچ گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم شخصیات حجاز مقدس پہنچ گئے

    قومی کپتان بابر اعظم سمیت کرکٹر محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ،،، عمرہ کی ادائیگی کے بعد تینوں نے تصویر شیئر کر دی ۔فریضہ حج کی ادائیگی ہرعام مسلمان کی طرح اسٹار کرکٹرز کا بھی خواب ہوتا ہے، اس سعادت کے حصول کے لیے کپتان بابر اعظم محمد رضوان اور افتخار احمد نے عمرہ کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جس کی انہوں نے تصویر بھی شیئر کی جو خوب وائرل ہوئی ، اس سال قومی کرکٹرز میں فخر زمان اور فہیم اشرف کے علاوہ لیجنڈری انضمام الحق عازمین حج میں شامل ہیں ،

  • محرم کے بغیر حج،پاکستانی خواتین کو اجازت مل گئی

    محرم کے بغیر حج،پاکستانی خواتین کو اجازت مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے حج پر جانے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کے لئے اجازت دے دی ہے تا ہم یہ اجازت مشروط ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے سامنے آئی جس کے مطابق فقہ جعفریہ، شافعی اور مالکی کے مطابق شریعت میں خاتون کے بغیر محرم کے حج کی گنجائش موجود ہے، لیکن مشروط ہے،

    پاکستان کی وزارت مزہبی امور نے خواتین کے محرم کے بغیر حج کے حوالہ سے اسلامی نظریاتی کونسل سے اپنی رائے طلب کی تھی جس پر اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلہ سنایا، اور کہا کہ مشروط اجازت ہے،وہ عورت بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے جس کے والدین یا اسکا شوہر اسے اجازت دیں ، فقہ حنفی اور فقہ حنبلی کے مطابق محرم ساتھ نہیں ہو گا تو اس عورت پر حج فرض نہیں، ایسی عورت قابل اعتماد خواتین کے ساتھ حج کے لئے جا سکتی ہے،

    اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے مطابق وہ عورت جسے سفر اور دوران کسی فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو وہ بغیرمحرم حج پر جا سکتی ہے وہ عورت جس گروپ کے ہمراہ حج پر جائے اس کے بارے میں وزارت مذہبی امور چھان بین کرے گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کر لینے کے بعد ہی عورت کو حج پر جانے کی اجازت دی جائے

    15 جون 2022 کو سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پر آنے والی خواتین کے حوالہ سے نیا حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا،

    indian women

    دوسری جانب بھارت سے خواتین بنا محرم کے حج کے لئے روانہ ہو چکی ہیں، ایسا بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ خواتین محرم کے بغیر حج پر گئیں اور ایک دو نہیں بلکہ چار ہزار کے قریب خواتین اکیلے حج پر روانہ ہوئیں، ان خواتین نے روانگی کے وقت مودی کا شکریہ ادا کیا ہے، دہلی سے 39 خواتین حج پر گئیں، دہلی ایئر پورٹ سے جب خواتین حج کے لئے روانہ ہوئیں تو وزیر مملکت مینا کشی نے انہیں الوداع کہا،بھارت سے خواتین کے اکیلے حج پر جانے کے حوالے سے اچھی آرا سامنے آ رہی ہیں، سعودی ایئر لائنز نے بھی کہا ہے کہ پہلی بار ایسا ہورہا اور یہ انتہائی اچھا ہے،خواتین کو حج پر جانے سے قبل ٹریننگ دی گئی، انکے لئے سعودی عرب میں قیام و طعام کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، خواتین جس جہاز پر گئیں اس جہاز کا عملہ بھی خواتین پر ہی مشتمل تھا، جہاز کی کپتان بھی ایک خاتون تھی، کیرالہ کے ساحلی شہر سے ایئر انڈیا کی پرواز 145 خواتین عازمین حج کو لے کر جدہ پہنچی جس کی کپتان اور عملہ سب خواتین پر مشتمل تھا

    حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا……؟ تحریر:محمد نورالہدیٰ

    40781 عازمین حج سعودیہ پہنچ گئے.

    سفرِ حجاز…… چند مشاہدات …… تجاویز،محمد نورالہدیٰ

     سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک

  • حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا……؟ تحریر:محمد نورالہدیٰ

    حج عام آدمی کی پہنچ میں کیسے آئے گا……؟ تحریر:محمد نورالہدیٰ

    ایک اکانومی عمرہ فقط 3 سے 4 لاکھ روپے میں ہو جاتا ہے۔ جبکہ حج کیلئے اس سے کم از کم 5 گنا زیادہ (ابتدائی) بجٹ درکار ہوتا ہے۔ حج میں عمرہ کی نسبت چند اضافی عبادات شامل ہوتی ہیں، جن میں منیٰ، عرفات (وقوف عرفہ) اور قربانی شامل ہیں۔ مزدلفہ کا قیام، رمی بھی عمرہ سے اضافی عبادات ہیں جو حج کا حصہ ہیں۔ مسجد الحرام سے فرض کی تکمیل کے بعد مذکورہ اسفار و قیام بھی حج کے دیگر اراکین میں شامل ہیں۔

    سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان ”اضافی“ عوامل کی مد میں حاجیوں کو لاکھوں روپے اضافی دینا پڑتے ہیں۔ مذکورہ ارکان کے بغیر ہونے والا عمل یعنی، عمرہ، جس میں رہائش، ائیرپورٹ سے آنے اور واپس جانے کا سفر، مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے واپس مکہ کا سفر وی آئی پی پیکج کے ساتھ بھی زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ سے اوپر نہیں جاتا۔ اگر آپ نارمل (اکانومی) عمرہ پیکج کا انتخاب کریں گے تو وہ بھی زیادہ سے زیادہ ساڑھے 3 لاکھ سے 4 لاکھ تک ہوگا، اس سے زیادہ نہیں۔

    اگر حج کو دیکھا جائے تو اضافی عوامل کے ساتھ یہ بھی اتنا مہنگا نہیں ہونا چاہئے جتنا اسے کر دیا گیا ہے۔ شارٹ اور لانگ حج پیکجز کے ٹکٹ سے لے کر منیٰ، عرفات، مزدلفہ، مدینہ کے اسفار، رہائشی اخراجات اور دیگر سہولیات کا اصل ریٹس پر بریک اپ بنائیں تو یہ رقم زیادہ سے زیادہ بھی 9 لاکھ روپے سے اوپر نہیں جائے گی۔ وی آئی پی حج بھی ہو، تو زیادہ سے زیادہ 11لاکھ روپے تک بآسانی ہو جانا چاہئے۔ موجودہ حج ریٹس مکمل پیکج کے ساتھ 14 لاکھ سے شروع ہو کر 30 لاکھ تک جا رہے ہیں۔ گو، کہ عالمی مہنگائی کے باعث رہائش، مکاتب و مشائر اور دیگر کے اخراجات بڑھے ہیں۔ لیکن مختلف مدات میں ٹیکسز کے اضافے نے حج کی خواہش رکھنے والوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کی نسبت فی حاجی 1 لاکھ روپے خرچہ بڑھا ہے۔ رہائشی اخراجات میں 80 فیصد، طعام میں 100 فیصد، ہوائی سفر کے کرایہ جات کی مد میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی ڈبل ہوئے ہیں جبکہ ویزہ فیس اور دیگر سہولیات کا خرچ بھی بڑھا ہے۔ یوں حج عام آدمی کی پہنچ سے مسلسل دور ہو رہا ہے۔

    حج کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ کے تناظر میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ایک طرف، لیکن سعودی عرب میں ٹیکسوں میں اضافہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ 2021 ء میں کورونا کی وجہ سے جب حج کو صرف سعودی باشندوں کیلئے محدود کر دیا گیا تھا، تب بھی عمومی حج حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی حساب سے تقریباً 9 لاکھ روپے کا تھا۔ جبکہ اس سے محض ایک سال قبل تک یعنی 2020ء میں حج کی پاکستانی قیمت 5 سے 6 لاکھ روپے تھی۔ بعد ازاں 2 سالوں میں اب یہ کم از کم 15 لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ گو، کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود حکومت پاکستان ہر سال حجاج کی سہولت کیلئے زر مبادلہ کا انتظام کرتی ہے۔ حاجیوں کو پیکج میں اچھی خاصی سبسڈی بھی دیتی آئی ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدات کی وجہ سے بھی کافی مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے باوجود حکومت پاکستان اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ حجاج کو محدود بجٹ میں حج کا موقع دیا جائے۔ لیکن پاکستانی حکومت بھی آخر کتنی کوشش کر سکتی ہے، جب تک دوسرے ملک کی حکومت زائرین کیلئے ٹیکس فری انتظامات کے سلسلے میں تعاون نہ کرے۔
    یہ کس قدر بدقسمتی ہے کہ پاکستان کو اس مرتبہ حج کا کوٹہ واپس کرنا پڑا؟۔ یہاں سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا مقامی ہوٹلز کو کنٹرول کرنے کیلئے وہاں کی حکومت کوئی حکمت عملی نہیں بنا سکتی؟ …… ہوٹلز کو سارا سال کمانے کا موقع ملتا ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کیلئے پوری دنیا سے لاکھوں لوگ 24/7 بلا کسی تعطل کے اور مسلسل جا رہے ہیں۔ اکثر ایسا وقت بھی آتا ہے جب ہوٹلوں میں عمرہ زائرین کیلئے رہائشی گنجائش ختم ہو جاتی ہے۔ جبکہ وہاں کے کاروباری معاملات بھی ہر وقت رننگ میں رہتے ہیں۔ یعنی وہاں کے لوگ روزانہ کی بنیاد پر اچھا خاصہ کما بھی رہے ہیں اور منافع بھی لے رہے ہیں۔ اگر ان مخصوص دنوں (حج کے ایام) میں انتظامی اور دیگر متفرق اخراجات حکومتی سطح پر کم بھی کر دئیے جائیں تو اس قدر منافع ہو جاتا ہے کہ اہلیان سعودیہ کئی سال آرام سے بیٹھ کر کھا سکتے ہیں۔ لہذا اگر حج کیلئے بھی عمرہ کے دنوں والے ریٹ قائم رکھے جائیں، تو رہائش گاہوں کے ”مالی استحکام“ میں فرق نہیں آئے گا، نہ ہی کاروباری سرگرمیوں میں کمی یا عدم استحکام پیدا ہو گا …… لیکن نجانے کیوں حج اور عمرہ کو سیاحت سے منسوب کرتے ہوئے اسے منافع بخش کاروبار کے طور پر لیا جانے لگا ہے۔ دنیا میں کوئی ایک ملک، کوئی ایک مقام، کوئی ایک سفر تو ایسا ہونا چاہئے جو غیر منافع بخش اور ٹیکس فری ہو، بالخصوص اس مقدس اور مبارک سفر کو تو آسان اور قابل رسائی ہونا چاہئے۔ متعلقہ ملک کے ارباب اختیار کو اس پر سوچنا اور مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔

    noorulhuda
    سفرِ حجاز…… چند مشاہدات …… تجاویز (محمد نورالہدیٰ)
  • چھ دن میں 60 پروازیں، 16 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

    چھ دن میں 60 پروازیں، 16 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

    حج اپڈیٹ، چھ دن میں 60 پروازوں کے ذریعے 16 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

    ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ کے مطابق آج مزید 11 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچیں گے
    پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ میں 33 مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے پاکستانی عازمینِ کرام کو مسجد نبوی کے نزدیک 3 ، 4 اور 5 سٹار ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا ہے مزید آنے والے عازمین کو مسجد نبوی سے نزدیک رہائشیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے 9 فوڈ کیٹرنگ کمپنیوں کے ذریعے تین وقت کھانا رہائش گاہوں میں فراہم کیا جا رہا ہے مدینہ منورہ پہنچے والے عازمین 8 دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیے جائیں گے

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سینیٹر طلحہ محمود کی خصوصی ہدایت پر وزارت کی اعلیٰ سطح مانیٹرنگ ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی ٹیم کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری ارشد فرید خان کر رہے ہیں مانیٹرنگ ٹیم رہائش گاہوں، خوراک ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لے گی مانیٹرنگ ٹیم کی نشاندہی پر شعبہ گمشدگی و بازیابی میں عملہ کی تعداد دگنی کر دی گئی

     سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک

    سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے 

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،بھارتی ٹیم پرجوش، کھلاڑیوں کے جذبات

    بلوچستان میں ظلم کی انتہاء۔۔۔ہوشربا تفصیلات

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ ،افتتاحی تقریب

    مسجد میرج ہال والدین کیلیے سکھ کا سانس ,مسجدوں کو آباد نہیں ۔۔ مسجدوں میں آباد ہو جائیے

    اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات