Baaghi TV

Tag: حج

  • حج کیلئے حجاز مقدس پہنچنے پر شامی خاتون کا والہانہ استقبال

    حج کیلئے حجاز مقدس پہنچنے پر شامی خاتون کا والہانہ استقبال

    بارہ سال تک اپنے خاندان سے بچھڑی رہنے والی شام سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ عایدہ القادری المعروف’ام محمود‘ کا پہلی بار فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر شامی نوجوانوں کے ایک گروپ نے روایتی گیتوں اور تالیوں سے شاندار استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق حج کے لئے آئی خاتون نے بتایا کہ انہیں تقریباً 180 شامی عازمین کے علاوہ ایک مخیر شخص کے ذریعے حج کرنے کا موقع ملا جس نے ان کے حج کو اسپانسر کیا حج کے لیے میرا انتخاب میری کہانی کی بنیاد پر کیا گیا تھا –

    سعودیہ عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظرآ گیا۔

    ام محمود نے بتایا کہ میں شامی حکومت کی حراست میں رہ چکی تھی۔ میرا بیٹا منحرف ہوگیا تھا جس کا اب کوئی اتا پتا نہیں اسے اٹھا لیا گیا تھا۔ اس کے زندہ یا مردہ کی کوئی خبر نہیں۔

    خاتون نے بتایا کہ شامی فوج نے ان کے شوہر اور ایک بیٹے کو قتل کردیا تھااس کے سب سے بڑے بیٹے محمودکی عمر 25 سال ہے وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی مگر جب قیصر قانون کے تحت لیک ہونے والی شامی قیدیوں کی تصاویر سامنے آئیں تو 55 ہزار قیدیوں میں ان بیٹا بھی شامل تھا۔

    برطانوی مسلمان حج کیلئے 11 ماہ پیدل سفرکرکےمکہ پہنچ گیا

    ام محمود نے کہا کہ حج کے لئے حجاز مقدس آنے کی خوشی ناقابل بیان ہے میرے لیے حج ایک خواب تھا جو سچ ہوا۔ بارہ سال تک اپنے ملک میں بے گھر رہنے کے بعد آج میں اپنے بھائی اور بیٹوں سے مل پائی ہوں جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

    ام محمود کے بھانجے علاء الدین القادری نے بتایا کہ وہ اپنی خالہ سے رابطے میں تھے لیکن جب ان کا سفر شروع ہوا اور انٹرنیٹ بھی مہنگ ہوگیا توان سے رابطہ منقطع ہوگیا تاہم ام محمود نے اپنے گروپ کے عازمین حج کے ذریعے مجھے تک معلومات پہنچائیں ام محمود سے ملاقات میں ہم سب کی آنکھوں سے خوشی کے آنسوؤں نکل پڑے ان کے استقبال میں شامی نوجوانوں کے علاوہ سعودی شہری بھی شامل ہوگئے اور انہوں نے بھی ام محمود کی آمد پر تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔

    2015 پیرس حملے: فرانسیسی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

  • شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس، حج انتظامات کا جائزہ

    شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس، حج انتظامات کا جائزہ

    ریاض:حج کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں حسب روایت سعودی شاہی خاندان حاجیوں کی خدمت اوران کوسہولیات بہم پہنچانے کے لیے بھی بہت زیادہ متحرک ہوچکا ہے ، اسی سلسلے میں آج خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران عازمین حج اور عمرہ کے لئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

    سعودی حکام کے مطابق اس سلسلے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ کے السلام محل میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کے حصے میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کے مہمانوں کی میزبانی کو اللہ کی نعمت شمار کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت کے قیام سے اب تک عازمین حج و عمرہ کی خدمت اولین ترجیح رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔اس موقع پر خادم حرمین نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ حج 1443 ہجری کے تمام معاملات کو بخوبی انجام دیا جائے اور عازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں خارجی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس میں ابلاغ کے قائم مقام وزیر ڈاکٹر ماجد نے ولی عہد کے دورہ مصر، اردن اور ترکیہ کے نتائج پر بریفنگ شامل تھی۔

     


    اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کے داخلی امور جن میں ماحولیات کے حوالے سے سعودی گرین انیشی ایٹو اور مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

    سعودی وزارت حج اور عمرہ کے مطابق رواں سال حج کی ادائیگی کے لئے تین لاکھ سے زائد عازمین حج بذریعہ فضائی اور بحری سفر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق حج فلائٹوں کی شروعات سے اب تک مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دو لاکھ 41 ہزار 859 اور 45 ہزار 824 عازمین زمینی بارڈر کراسنگ سے مدینہ پہنچے ہیں۔

    سعودی اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ تعداد بنگلہ دیشی عازمین کی ہے جن کی تعداد 12 ہزار 901 ہے، ان کے بعد 10 ہزار 216 نائجیرین عازمین، آٹھ ہزار 350 ہندوستانی عازمین اور چھ ہزار 494 ایرانی عازمین شامل ہیں

    گزشتہ روز تک مدینہ سے مکہ جانےوالے عازمین حج کی تعداد دو لاکھ پانچ ہزار 49 ہے جبکہ 94 ہزار 837 عازمین ابھی تک مدینہ ہی میں موجود ہیں

    ادھرسعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’اس سال حج پیکیج تقریباً 30 فیصد سستے ہیں۔‘
    السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارت نے حج پیکیج کم کرانے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔ وزارت نے اپنے پورٹل پر حج پیکیج کے نرخ جاری کرائے جس کی وجہ سے نرخ کم رہے۔

    ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے بتایا کہ ’داخلی معلمین حج پیکیج کی قیمتوں میں من مانی کررہے تھے۔ اپنی مرضی سے حج پیکیج جاری کررہے تھے۔ حج پیکیج کی قیمتیں پورٹل پر جاری کرنے سے بڑی حد تک حج پیکیج سستے رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وزارت حج و عمرہ کی حکمت عملی یہ ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے، تاہم وزارت یہ بھی چاہتی ہے کہ پرائیویٹ کمپنیاں زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کام کریں۔‘

    سعودی نائب وزیر حج نے کہا کہ ’وزارت درمیانے سائز کے اداروں پر بڑا انحصار کررہی ہے۔ حج امور سے متعلق نت تجربات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ورکشاپوں اور فورمز کے ذریعے ان کی تشہیر کی جا رہی ہے۔‘

    یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اندرون مملکت سے حج کے لیے جانے والے سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کے لیے تین پیکیجز مقرر کیے گئے تھے جن میں ’منی ٹاورز‘، ’ضیافیہ ون ‘ اور ’ضیافہ ٹو‘ شامل ہیں۔منی ٹاورز کا پیکیج 14 ہزار737 ریال تھا جس میں 794 ریال کمی کے بعد 13 ہزار 943 ریال کردیا گیا، جبکہ ’ضیافہ ون‘ پیکیج کی قیمت 13 ہزار ریال تھی جسے کم کرکے 11 ہزار 970 ریال کیا گیا۔ تیسرے پیکیج ’ضیافہ ٹو‘ کو 10 ہزار 238 ریال سے کم کرکے 9 ہزار 98 ریال کیا گیا تھا۔

  • عازمین حج کو قرآن پاک کے 80,000 نسخوں کی فراہمی کے انتظامات مکمل ہوگئے

    عازمین حج کو قرآن پاک کے 80,000 نسخوں کی فراہمی کے انتظامات مکمل ہوگئے

    مکہ مکرمہ:قرآن پاک کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی نمائندگی کرنے والے ادارہ برائے رہ نمائی و ہدایات نے قرآن پاک کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس سے قرآن پاک کے نئے ایڈیشن کے ساتھ شیلف اور الماریاں فراہم کیں اور انہیں مسجد حرام کے اندر رکھا گیا ہے تاکہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمان ان سے استفادہ کرسکیں۔

    مسجد حرام میں نمازیوں اور عازمین حج کے لیے صدارت عامہ برائے امور حرمین کی نمائندہ ایجنسی ہدایات ورہ نمائی کی طرف سے قرآن پاک کے 80 ہزار نسخے تقسیم کیے گئے۔ قرآن پاک کے یہ نسخے مختلف سائز کی 2300 الماریوں میں رکھے گئے ہیں۔

    قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی بن فہد الذبیانی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے متعدد بریل قرآن کے ساتھ قرآن کے شیلف اور الماریاں بھی فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد حرام میں انگریزی، اُردو اور انڈنیشی زبانوں میں تراجم کے ساتھ بھی قرآن پاک کے نسخے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیت اللہ کے زائرین کو سہولت فراہم کرنے اور ان کا وقت اس کام میں لگانے کے لیے قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات پر مشتمل قرآن پاک کی تفسایر بھی فراہم کی گئی ہیں۔

    الذبیانی نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ضیوف الرحمان کو قرآن پاک کے نسخوں کی فراہمی کا خصوصی پروگرام تشکیل دیا ہے۔ ہر عازم حج کو قرآن پاک کا ایک ایک نسخہ دیا جائے گا جو ان کے ساتھ حج کے سفر میں ساتھ رہے گا۔۔ اس کے علاوہ عازمین حج اسمارٹ ڈیوائسز سے60 زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم ’کیو آر‘ کوڈ کے ساتھ فراہم کیے گئے ہیں۔

    26 ہزارعازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ۔مکہ مکرمہ میں قائم مین کنٹرول آفس سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرنے والے 14 ہزار سے زائد عازمین حج کو بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچایا گیا۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق 9 ہزار سے زائد عازمین حج جدہ ایئرپورٹ کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچ گئے،آج تین پروازوں کے ذریعے مزید ایک ہزارعازمین حج جدہ ایئرپورٹ پہنچیں گے،نجی حج سکیم کے تحت 2 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔

    سعودی حکام کے مطابق 351 افراد پر مشتمل طبی عملہ ، معاونین اور مذہبی امور کے اہلکار مکہ ،مدینہ ،جدہ میں انتظامی امور میں مصروف ہیں۔ترجمان کے مطابق شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھول کر حج مشن آنے والے 128 عازمین حج کو انکی رہائش گاہوں تک پہنچایا،حرم گائڈز نے حرم شریف کے باہر 26 ہزار سے زائد عازمین حج کی درست راستے کی طرف رہنمائی کی،ذاتی سامان گمنے کی 315 شکایات موصول؛ 263 اشیاء تلاش کر کے عازمین کے حوالے کی ،مین کنٹرول آفس نے اب تک صفائی ، موبائل سم، پانی ، رہائش اور کھانے سے متعلق 141 شکایات کا ازالہ کیا ۔عازمین حج کی صحت کی حفاظت کیلئے ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی زیر نگرانی دو ہسپتال اور 6 ڈسپنسریاں مصروف عمل ہیں۔مین کنٹرول آفس کے شعبہ سہولت و تعاون کی زیر نگرانی تمام شعبہ جات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔عازمینِ حج کو 24 گھنٹے سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر شعبہ کا سٹاف شفٹوں میں متعین کیا گیا ہے۔

    صدارتِ عامہ برائے امور حرمین شریفین کی فیلڈ سروسز امور نےحج سیزن 1443ھ کے لیے ماحولیاتی تحفظ کی خاطرعالمی معیار کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات اور سروسز فراہم کی ہیں۔ ان متنوع سروسز کی فراہمی کا مقصد ضیوف الرحمان کو بیت اللہ میں ہراعتبار سے محفوظ ماحول اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    مسجد حرام کے انتظامی اور ترقیاتی امور، فیلڈ امور کے ماحولیاتی تحفظ کے حصول کےانڈرسیکرٹری جنرل محمد بن مصلح الجابری نے زور دیا کہ ماحولیاتی پروگرامات اور خدمات مسجد الحرام کے زائرین کو منظم کرنے اور انہیں فیلڈ سروسزفراہم کرنے کے کاموں کے لیے مسلسل گورننس کے ذریعے انجام دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام اور مشاعرمقدسہ میں عازمین حج کے لیے ماحولیاتی تحفظ کے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں اور یہ اقدامات مملکت کی قیادت کی طرف سے پیش کردہ ’وژن‘ 2030کے اہداف کے مطابق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پروگرام میں ایک سخت طریقہ کار شامل ہے جو صحت کے اعلیٰ معیارات کے مطابق تمام فیلڈ سروسز جیسے کہ زمزم کے بابرکت پانی کی خدمات، دھلائی، جراثیم کشی اور مسجد حرام میں جراثیم کشی کی براہ راست نگرانی اور پیروی کو یقینی بناتا ہے۔مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کے لیے فیلڈ ٹیمیں جدید آلات سے آراستہ ہو کر کام کررہی ہیں۔

    مسجد حرام کےدروازوں، داخلی راستوں اور بیرونی صحن،خارجہ راستوں کی صفائی اور ان میں جراثیم کشی کے ساتھ مسجد حرام اور مکہ معظمہ کو ہر طرح کی موذی اور وبائی امراض سے محوظ رکھنے کے لیےذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے اور مکہ معظمہ کا مثبت امیج پیش کیا جا رہا ہے۔

  • بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا

    بھارتی نوجوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سفر پر پیدل ہی نکل پڑا

    منگلورو: بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ شہاب رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے پیدل ہی نکل پڑا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحلی شہر میں مسلمانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تلپاڈی سرحد پر بھی ایک بڑی بھیڑ نے ان کا استقبال کیا۔ شہاب چوٹور نے اپنا سفر 2 جون کو کیرالہ کے ویلانچیرین ملاپورم ضلع کے قریب اتھواناد سے شروع کیا۔ جمعہ کو اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے وہ جامع مسجد میں ٹھہرے تھے۔

    شہاب کیرالہ میں ایک سپر اسٹور پر کام کرتا ہے جو اس مقدس سفر پر 2 جون کو گھر سے نکلا، بھارت سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں 280 دن لگیں گے جس میں اسے 8,640 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا اور اوسطاً 25 کلومیٹر فی دن چلنا ہے وہ 2023 میں حج کی ادائیگی کے لیے گزشتہ آٹھ ماہ سے تیاری کر رہے ہیں۔


    انھوں نے ن کسی گاڑی میں سفر کیے بغیرچھ ممالک کا سفر کرنے کا عہد کیا ہے سعودی عرب مقدس ترین شہر مکہ تک پہنچنے کے لیے اسے ہندوستان، ایران، عراق، پاکستان اور کویت کی سڑکوں سے گزرنا پڑے گا۔


    شہاب کو اس سفر کو کامیاب بنانے میں ریاست کے مرکزی وزیر برائے امور خارجہ وی مرلیدھرن اور کئی دوسرے لوگوں سے مدد ملی ہے اس کا راستہ کرناٹک، مدھیہ پردیش، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹر، راجستھان، مہاراشٹر کی ریاستوں سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔


    شہاب نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا ہدف 25 کلومیٹر روزانہ پیدل چلنا ہے، گھر سے نکلنے سے قبل انہوں نے اشیائے ضروریہ اپنے ساتھ رکھیں جن میں چند کپڑے، چھتری اور بیڈ شیٹ شامل ہے شہاب نے مزید کہا کہ ’تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکّہ مکرمہ جانا چاہیے-
    https://twitter.com/NoushadMA84/status/1533098123010113536?s=20&t=awyy0-TQr5-j7oU0c1E9kA

  • سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کیلئے نیا سفری حکمنامہ جاری کر دیا

    سعودی عرب نے حج پر آنے والی خواتین کیلئے نیا سفری حکمنامہ جاری کر دیا

    سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی خواتین سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی حکومت نے حج پرآنے والی خواتین کےلیےمحرم کے قانون پرسختی سےعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم کا ساتھ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    بشری۔ گوگی۔ خان چور ابھی تک کاروائی کیوں شروع نہیں ہوئی؟ امبر دانش

    سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔

    جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کیساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔

    واضح رہےکہ قبل ازیں سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال تک کی خواتین کو مرد سرپرستوں ( محرم ) کے بغیر عمرے کی اجازت دے دی تھی اس بات کی شرط رکھی تھی کہ ایسی خواتین کو گروپ کا حصہ رہنا ہوگا اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے ایسی خواتین کو عمرے کی اجازت دی گئی جنہوں نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت کی ایک ڈوز لگوائی ہے اور وہ کسی بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔

    سعودی عرب کا 25 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپس کا اعلان

  • پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

    پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

    پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

    باغی ٹی وی: پی آئی اے کے حج آپریشن کے پہلے روز 4 پروازوں کے ذریعے 1080 عازمین حج روانہ ہوئے ی آئی اے کی 6 جون کو اسلام آباد سے دو، لاہور اور کوئٹہ سے ایک ایک پروازیں روانہ ہوئیں اسلام آباد سے پہلی حج پرواز الصبح 3 بج کر 30 منٹ پرروانہ ہوئی تھی جس میں 329 عازمین کومدینہ منورہ لے جایا گیا-

    نیب تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور

    حج آپریشن کے آغاز کی باضابطہ تقریب اسلام آباد ائیرپورٹ پر منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سعودی سفیر جناب نواف بن مالک تھے مہمانوں کا استقبال پی آئی اے کی جانب سے سی ای او پی آئی اے نے کیا-

    تقریب سے تمام مہمانوں نے خطاب کیا اور پر تپاک طریقے سے عازمین حج کو الوداع کیا تمام حجاج کرام کو پی آئی اے اور وزارت مذہبی امور کی جانب سے تحائف بھی دیئے گئے-

    سعودی سفیر نے طریق مکہ سہولت کا بھی افتتاح کیا جس سے عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان سے کروا کر روانہ ہوں گے-


    لاہور سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرحجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا اور ملکی سلامتی کیلئے دعاؤں کی خصوصی اپیل بھی کی۔

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

    واضح رہے کہ پی آئی اے سرکاری و پرائیوٹ 40ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ پی آئی اے اپنے پری اور پوسٹ حج آپریشن میں 400پروازیں آپریٹ کرے گی۔200پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجازمقدس پہنچایا جائیگاپی آئی اے اسلام آباد،کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی 200 پروازوں کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی ہوگی پی آئی اے بوئنگ 777اور کوئٹہ کیلئے ایئربس 320طیارے استعمال ہوں گے پی آئی اے 15جون تک عازمین کو مدینہ اور15سے3جولائی تک عازمین کو جدہ پہنچائے گی۔

    بنی گالہ کرپشن کا ہیڈ کوارٹر بنا ہوا ہے،مریم نواز

  • روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج  2022  آپریشن  عملی طور  پر آج  رات شروع

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت حج 2022 آپریشن عملی طور پر آج رات شروع

    اسلام آباد:حج 2022 آپریشن عملی طور پر آج رات شروع ،اطلاعات کے مطابق ترجمان سی اے اے کے مطابق روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت اسلام آباد سے پہلی پرواز 6 جون کو علی الصبح 03:30 منٹ پر اڑان بھرے گی، اسلام آباد سے ہی دوسری پرواز رات 08:30 بجے جائےگی اور اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی آمد بھی متوقع ہے۔

    وزیراعظم امرا اورنفلی حج کرنے والوں کوسبسڈی نہ دیں:طاہراشرفی

    ملتان سے پہلی حج پرواز( ائیر بلیو) کل 6 جون کو 04:30 PM منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی ، لاہور سے پہلی حج پرواز (ائیر بلیو) کل 6 جون کو رات 01:55 منٹ پر 220 حجاج کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ برائے حج 2022 کے حوالے سے اسلام آباد ائرپورٹ پر اہم اجلاس ،بڑے…

    ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ائیرپورٹ سے حج فلائٹس آپریٹ کرنے کے بارے وزارت مذہبی امور ضرورت پڑنے پر بعد میں آگاہ کرے گی، پشاور سے تمام اسپیشل اور گورنمنٹ حج فلائٹس کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے ری روٹ کیا گیا ہے۔

    رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،طاہر محمود اشرفی

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روٹ ٹو مکہ‘‘ سہولت متعارف کرادی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے پہلے حج کی گہماگہمی عروج پر ہے اس دوران پہلے بیرون ملک پرواز سے عازمین حج سرزمین مقدس پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر سعودی عرب وزارت داخلہ نے خوشخبری سنائی ہے کہ 5 ممالک کے عازمین حج کے لیے ’’روٹ ٹو مکہ‘‘ سہولت کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    پاکستان کے علاوہ اس سہولت سے مستفید ہونے والے ممالک میں بنگلادیش، ملائیشیا، مراکش اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ یہ سہولت صرف بیرون ملک سے آنے والے عاز مین حج کے لیے مختص ہوتی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ روٹ ٹو مکہ کی سہولت کے حامل ممالک کے عازمین حج کو ان کے ممالک میں ہی امیگریشن کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جس سے حاجیوں کو کافی سہولت اور آسانی ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ دو سال سے حج کا فریضہ محدود پر پیمانے پر ادا کیا جا رہا تھا اور صرف سعودیہ میں مقیم غیر ملکی ہی حج کرسکتے تھے۔

  • وزیراعظم امرا اورنفلی حج کرنے والوں کوسبسڈی نہ دیں:طاہراشرفی

    وزیراعظم امرا اورنفلی حج کرنے والوں کوسبسڈی نہ دیں:طاہراشرفی

    لاہور:پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ایک درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپنے اس فیصلے پرنظرثانی کریں جس میں انہوں نے حجاج کےلیےسبسڈی کا اعلان کیا ہے ، طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ پاکستان مشکل میں ہے اور وزیراعظم کواپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے

    اپنے ویڈیو پیغام میں طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ حج ایک دینی فریضہ ہے اورایک مقبول عمل بھی ہے ، پاکستان اس وقت سخت معاشی صورت حال سے دوچار ہے اورحکومت کی طرف سے حجاج کو سبسڈی دی گئی ہے جس کی مد میں کروڑوں روپے حکومت کودینے پڑیں گے جہ کہ درست نہیں ہے ، طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اہل ثروت بھی اس چیز کا خیال رکھیں کہ وہ اپنے خرچ پر ہی حج کریں اور حکومت پر بوجھ نہ بنیں

    طاہر اشرفی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہےکہ وہ حضرات جوپہلے حج کرچکے ہیں اور اب نفلی حج کرنا چاہتےہیں ان کو بھی سبسڈی نہ دی جائے ، طاہر اشرفی نے ایک اور برادر اسلامی ملک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی کچھ ایسے ہی حالات ہیں مگروہاں حج پاکستان سے بھی مہنگا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور اہل ثروت اور نفلی حج کرنے والوں کو سبسڈی نہ دیں تاکہ ملکی خزانے پر اس کے منفی اثرات مرتب نہ ہیں

     

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کرونا کی بدولت دنیا میں خوفناک صورتحال بنی ہوئی ہے حکومت سعودی عرب نے حج سے متعلق جو فیصلہ کیا ہے اس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

    اس سال 10 ہزار کے لگ بھگ عازمین حج ادا کر سکیں گے جن لوگوں نے حج کے ارادے کئے تھے اللہ ان کو اجر دے گاجن لوگوں نے نفلی حج کے لئے اپلائی کرنے والے اپنے پیسے غریبوں میں تقسیم کریں.

     

    انہوں نے کہاہم سمجھتے ہم قربانی کا مسلہ بہت اہم ہے پاکستان میں اکثر لوگ نفلی قربانی کرتے ہیں میں درخواست کرتا ہوں کہ عید کے دوران نفلی قربانی کے بجائے پیسے غربا میں تقسیم کریں.

     

    سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

    بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

    ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

    اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی

  • رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،طاہر محمود اشرفی

    رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،طاہر محمود اشرفی

    چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرقی وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،مہنگائی صرف ہمارا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی حج کے اخراجات بڑھے ہیں تاہم رواں سال وزارت حج نے حج اخراجات پر سبسڈی دی ہے۔

    جامعہ مسجد بحریہ ٹاون میں پاکستان علما کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کے روز حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پوری دنیا سے مسلمان حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس میں کل سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے،سعودی حکومت نے حجاج کرام کے لیے جو ہدایات جاری کیں ہیں تما م حجاج کرام اس پر عمل پیرا ہوں اورسیاسی گفتگو ،اجتماعات و دیگر سرگرمیوں کے بجائے صرف عبادات پر توجہ مرکوز رکھیں.

    حجاج اکرام اپنے علاوہ کسی دوسرے کا سامان لے کر نہ جائیں تا کہ پریشانی سے بچا جا سکے،عازمین حج ہمارے ملک کے سفیر ہیں ان کا ہر قول وفعل ملک کے امیج کی ترجمانی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سعودی حکومت اور شہزادہ سلمان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کورونا میں بھی حج بند نہیں کیا تھا .

    رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ حج اس پر واجب ہے جو اس کی استطاعت رکھتا ہے،تاہم جو افراد نفلی حج کیلئے جانا چاہتے ہیں میری ان سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے علاقے جیسے بلوچستان ، تھر ، چولستان وغیرہ ہیں جہاں لوگ قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں وہاں جائیں اور انسانی ہمدرد ی کی بنیاد پر ان کی خدمت کریں ،اس سے ان کو دوگنا ثواب ملے گا ۔

  • حج آپریشن کے تمام کرائے امریکی ڈالرز کے مساوی پاکستانی روپوں میں ہونگے،پی آئی اے

    حج آپریشن کے تمام کرائے امریکی ڈالرز کے مساوی پاکستانی روپوں میں ہونگے،پی آئی اے

    کراچی: قومی ایئر لائن نے حج آپریشن سے متعلق کرائے اور قوائد جاری کردیئے-

    باغی ٹی وی :پی آئی اے حکام کے مطابق حکومتی حج پالیسی میں تاخیر کے سبب پہلی پرواز 31 مئی کے بجائے اب متوقع طور پر4 جون کو روانہ ہوگی حج آپریشن کے لیے پی آئی اے کی جانب سے 297 پروازیں آپریٹ کی جائے گی-

    نیپال.لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، سوار تمام افراد کی ہوئی موت

    پی آئی اے حکام کے مطابق حج آپریشن نارتھ اورساؤتھ ریجنز کےتحت ہوگا اس تناظرمیں دونوں ریجنز کے کرائے مقررکردئیے گئے انہوں نے بتایا کہ حج آپریشن کے تمام کرائے امریکی ڈالرز کے مساوی پاکستانی روپوں میں کرنا ہوگی۔

    مریم نواز کا عمران خان پر اسرائیل سے خاندانی واسطہ‘ ہونے کا الزام

    پی آئی اے کےمطابق کوئٹہ اور کراچی پرمشتمل ساؤ تھ ریجن سےپیک سیزن کم سے کم 810 ڈالر اورزیادہ سےزیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ مقررکیا گیا ہےجبکہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ سیکٹر کے لیے کم سے کم 860 ڈالرز جبکہ زیادہ سے زیادہ 1150 ڈالرز کے مساوی کرایہ مقررکیا گیا ہے۔

    لاہورچیمبر آف کامرس کا کاروباری شعبہ کی ترقی کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اعلان

    حکام کے مطابق ایگزیکٹواکانومی کلاس سے سفرکرنے والے حجاج کرام کو40 کلوگرام بیگیج اور7 کلوگرام ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اکانومی کلاس سے سفر کرنے والے حجاج کرام کو35 کلوگرام بیگیج اور7 کلوگرام سامان ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔

    پکڑے گئے تو قدموں کے نشان بنی گالا محل تک جائیں گے،مریم نواز کا فرح خان کیس پر رد عمل

    قبل ازیں ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ایئرلائن آٹھ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور، کوئٹہ سے سعودی عرب کے جدہ اور مدینہ منورہ تک حج پروازیں چلائے گی اور حج کے لیے 13 اگست تک 297 پروازیں چلائی جائیں گی وزیر ہوا بازی نے اس مقصد کے لیے لاگ اسٹوریج سے ایک بوئنگ 777 اور ایک ایئربس 320 کے حصول کا حکم دیا۔

    ہیڈ کوارٹر پشاور میں شہداء اورحاضرسروس افسران کیلئے فوجی اعزازات

    خواجہ سعد رفیق کو پی آئی اے کے آپریشنل فلیٹ اور فلیٹ میں توسیع کے منصوبے کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا جس کے تحت ایئر لائن اپنے بیڑے میں چار اے 320 طیارے شامل کرنے کے عمل میں ہے اے 320 ہوائی جہاز پہلے ہی پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو چکا ہے اور کچھ رسمی امور مکمل ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن کا حصہ بن جائے گا جبکہ ایک اور ہوائی جہاز اس ماہ کی آخر میں بیڑے کا حصہ بنے گا۔

    چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

    دریں اثنا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہوائی اڈوں پر نمازیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے وضو کے کمروں اور جائے عبدت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان ایئرپورٹس کے لاؤنجز میں جائے نماز کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے وزیر ہوا بازی کی ہدایات پر ہوائی اڈوں پر نمازیوں کے لیے مختص جگہوں کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، سیالکوٹ، گلگت اور چترال ہوائی اڈوں کے لاؤنجز میں جائے نماز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

    ‏تحریک انصاف کے مستعفی ارکان استعفوں کی تصدیق کے لیے قومی اسمبلی طلب