Baaghi TV

Tag: حج

  • رواں برس 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

    رواں برس 10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کرسکیں گے

    ریاض: سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ افراد کوحج کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 10 لاکھ عازمین حج ادا کر سکیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2برسوں میں عازمین کی تعداد کم کردی گئی تھی۔

    مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

    رواں سال 65 برس سے کم عمر افراد کوحج کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ عازمین کے لئے سعودی حکومت کی منظورشدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کوسعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال 58ہزار745 عازمین نے حج ادا کیا تھا۔ کورونا وائرس سے قبل عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرجاتی تھی۔

    مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

    واضح رہے کہ علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

    2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

    خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

  • حج کے لئے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد!

    حج کے لئے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد!

    نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی حاجیوں کیلئے شرائط میں نرمی پر سعودی حکام سے بات کریں گے.
    وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حج 2021ء کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ابھی تک مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں کیے، پاکستانی حاجیوں کیلئے شرائط میں نرمی پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔
    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو حج پر آنے والوں کیلئے قواعد وضوابط بنانے سے پہلے کورونا کی صورتحال واضح ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حج کے دوران لوگوں کو پیش آنے والے مسائل سے بخوبی واقف ہے، اس حوالے سے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
    نور الحق قادری نے کہا کہ گزشتہ برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 10 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ سعودی حکومت کورونا وائرس کے صورتحال کی سخت نگرانی اور تمام ممالک سے اعدادوشمار جمع کر رہی ہے، صورتحال بہتر ہونے پر سعودی حکومت پاکستان کو فوری آگاہ کرے گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان امور پر تبادلہ خیال ہو چکا ہے، صورتحال بہتر ہونے پر حج انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سے حج 2021ء میں شرکت کرنے والے عازمین کی تعداد نہیں بتا سکتے، اس کیلئے سعودی حکومت کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ حج کے دوران کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، حکومت پاکستان حج پر جانے والوں کو کورونا ویکسین فراہم کرے گی، میڈیا حاجیوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلائے۔

  • "ایام حج کے اسباق۔۔۔” جویریہ چوہدری

    "ایام حج کے اسباق۔۔۔” جویریہ چوہدری

    وہ روح پرور لمحات جب دنیا بھر کے مسلمان۔۔۔گورے،کالے
    قد آور۔۔۔پست قامت
    امیر۔۔۔غریب
    چھوٹے۔۔۔۔بڑے
    اُس بلد الامین میں۔۔۔شہر مبارک میں۔۔۔بیت الحرم کا دیوانہ وار طواف کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔لاکھوں فرزندان اسلام
    ایک ہی لباس۔۔۔ایک انداز۔۔۔ایک جذبہ۔۔۔۔ایک سی وارفتگی کے عالم میں اس گھر کے دیدار کے لیئے دنیا بھر سے اکھٹے ہوتے ہیں۔۔۔۔جہاں کے چٹیل میدان سے پھوٹنے والے چشمے کے پانی میں تو کمی نہیں آئی مگر اس کے گرد تشنہ لب ہجوم کا پھیلاؤ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔۔۔اللہ اکبر۔۔۔
    اپنے پروردگار کی بارگاہ میں فقیر بنے ایک ہی صدا نکالتے ہیں:
    "لبیک اللھم لبیک۔۔۔۔۔۔”
    اپنی واحدانیت کے ترانے الاپنے والوں پر رب رحمٰن بھی کتنا خوش ہوتا ہے کہ میدانِ عرفات میں ڈیرہ ڈالے مسافروں کی معافی کااعلان کرتا ہے۔۔۔

    ایسا روح پرور ماحول سال کے باقی ایام میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔۔۔۔
    یہ ایام ذوالحجہ اپنی فضیلت اور اعمال کی رفعت کے اعتبار سے ویسے بھی سال کے دیگر ایام کی نسبت عظمت والے ہیں۔۔۔
    کیونکہ ان ایام میں مسلمانوں کی تمام عبادات۔۔۔۔مثلاً۔۔۔نماز،عرفہ کاروزہ،صدقہ،قربانی،حج،
    اذکار،تکبیرات یعنی سب عبادتیں جمع ہو جاتی ہیں۔۔۔۔یہی وجہ ہے کہ ان ایام کو بڑی فضیلت والے دن کہا گیا۔۔۔۔!!!!!

    اگرچہ اکثر اوقات ہم ان ایام کو لاپرواہی سے عام دنوں کی طرح گزار دیتے اور وہ اجر و ثواب حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔۔۔۔جس کا ان ایام کے اعمال پر وعدہ کیا گیا ہے۔۔۔!!!

    حج بیت اللہ جیسی عظیم عبادت ہمیں کچھ اسباق بھی ازبر کرانے کا ایک اہم موقع ہے۔۔۔

    1)۔اتحاد و اتفاق کی دعوت:
    ان ایام میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مسلک کے ماننے والے اپنے پروردگار کی بارگاہ عالیہ میں حاضر ہوتے ہیں،اور اس گھر کا طواف کرتے ہوئے،اور دیگر ارکان حج بجا لاتے ہوئے باہم محبت و شفقت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔
    اتفاق و اتحاد کا یہ سبق اپنے اپنے ممالک میں بھی اسی انداز میں یاد رکھنے کا بہترین پیغام ہے۔۔۔نفرتوں،باہم عداوتوں،حسد،بغض،تکبر سب سے جان چھڑانے کا بہترین سبق ہے۔ مگر اکثر اسے بھلا دیا جاتا ہے۔

    2)۔فکر آخرت:
    یہ دن ہمیں یوم قیامت کی یاد بھی دلاتے ہیں کہ جسطرح ایک سفید لباس میں ملبوس۔۔۔۔دنیا و مافیھا سے بے غرض۔۔۔۔گھر بار،کاروبار سے دور۔۔۔
    بچوں اور خاندان سے دور۔۔۔
    اسی طرح ایک سفید لباس پہنا کر ہم اکیلے ہی اس دنیا سے جانے والے ہیں۔۔۔۔اور پھر سبھی یوم قیامت حساب کتاب۔۔۔۔جزا و سزا کے لیئے اکھٹے بھی کیۓ جائیں گے۔۔۔
    جہاں اپنے اعمال کے سوا کچھ کام نہیں آئے گا۔۔۔مال و دولت۔۔۔
    اولاد،خاندان وغیرہ۔

    3)۔نماز کی پابندی:
    اکثر کہا جاتا ہے کہ جو لوگ نماز کے عادی نہیں ہوتے،وہ اگر سفر حج کریں تو ان کی یہ عادت پختہ ہو جاتی ہے۔۔۔
    تو اسی نکتے کو لے کر غور کیجیئے کہ اگر یہ مبارک سفر طے کرنے کے بعد بھی حاجی،حاجن کہلا کر بھی ہم نماز کی پابندی کی کوشش نہیں کریں گے تو وہ سبق کہاں کھو گیا۔۔۔۔جو ہم ایام حج میں وہاں سیکھتے ہیں۔۔۔؟؟؟

    4)۔عاجزی و سادگی کا پیام:
    سفر حج ہمارے لیئے عاجزی اختیار کرنے اور سادگی اختیار کرنے کا ایک اہم موقع اور سبق ہے۔۔۔۔
    عجیب و غریب فیشنز سے اجتناب کی عملی مشق ہے۔۔۔۔اسلامی طرزِ حیات اپنانےاور لباس وغیرہ کے معاملےمیں اصلاح کا بہترین موقع ہے۔۔۔۔
    جسےزندگی کے بقیہ ایام میں بھی زندگی کا حصہ بنا کر ہم عاجزی و وقار کا عملی نمونہ بن سکتےہیں۔۔۔!!!!!

    5)۔لڑائی جھگڑے سے اجتناب:
    حج کا موقع ہمارے اندر تبدیلی کا ایک جذبہ بیدار کرنے،تقصیرات پر قابو پانے،اور رب کی رضا کے حصول کی طرف محو سفر ہونے کا موقع ہے۔۔۔!!!
    جس طرح ایام حج میں لڑائی جھگڑے،جھوٹ،چغلی،بد عہدی،فسق و فجور،نشہ وغیرہ سے اجتناب کا حکم ہے،اپنے ہم سفروں کی غلطی سے درگزر،برداشت کرنے کا جو پیام ان دنوں میں ملتا ہے۔۔۔
    انہی باتوں پر ہم بقیہ ایام میں عمل کر کے سکون و امن کی زندگی گزار سکتے ہیں۔۔۔!!!

    6)۔رزق حلال:
    پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "اللّٰہ پاک ہے،اور صرف پاکیزہ مال قبول کرتا ہے،
    پھر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ایسے آدمی کا ذکر کیا،جو لمبی مسافت طے کر کے آتا ہے۔۔۔مقدس مقامات پر،غبار سے اٹاہوا،گرد آلود ہے۔۔۔
    پھر اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف پھیلاتا ہے:
    حالانکہ اس کا کھانا حرام ہے،
    اس کا پینا حرام ہے۔۔۔
    اس کا لباس حرام ہے
    اور وہ حرام پر ہی پلا۔۔۔تو ایسے شخص کی دعا کیوں کر قبول ہو سکتی ہے؟؟؟”
    (صحیح مسلم)۔
    تو پتہ چلا کہ اللّٰہ کی بارگاہ میں اپنے اعمال کو مقبول بنانے کے لئیے اس کے احکامات پر عمل بھی ازحد ضروری ہے
    کیونکہ:
    انما یتقبل اللّٰہ من المتقین¤
    {المائدہ}۔
    اور متقین کون ہوتے ہیں؟
    جو ناجائز طریقے سے مال نہیں کماتے۔۔۔
    کسی کا حق نہیں مارتے۔۔۔۔
    کسی کی جائداد پر ناحق قبضہ نہیں کرتے۔۔۔
    رشوت و سود سے بچتے ہیں۔۔۔

    7)۔دعا کااہتمام:
    بیت اللّٰہ کا حج کرنے والوں کو دعا کا اہتمام بھی خشوع و خضوع سے کرنا چاہیئے۔۔۔
    اپنی دعاؤں میں امت مسلمہ اور مظلوم مسلمانوں کی ابتر صورت حال سے نجات اور آذادی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔۔۔!!!!!
    دنیا و آخرت کی بھلائی مانگی جائے۔۔۔وطن عزیز پاکستان کے استحکام کی دعائیں مانگی جائیں۔۔۔!!!
    اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان ایام میں نیک اعمال کرنے کی توفیق بخشے،
    اور اعمال کو اس انداز میں اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کرتے ہوئے بجا لانے کی توفیق دے کہ وہ اس کی بارگاہ میں قبولیت کے معیار پر پورا اتریں۔۔۔۔آمین!!!!!
    وہ چھوٹے سے چھوٹے ہوں یا بڑےسے بڑے۔۔۔!!!!!
    سب ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کے اعمال کرنے کی کوشش کریں۔۔۔بالخصوص تسبیح،تحمید،تہلیل،تکبیر،یوم عرفہ کا روزہ وغیرہ۔۔۔!!!!
    کیونکہ حج اور قربانی تو صاحب استطاعت پر فرض ہیں۔۔۔
    اگر یہ عمل نہیں بھی ممکن تو درج بالا اعمال سے ہرگزغافل نہ رہیں۔۔۔!!!