Baaghi TV

Tag: حمزہ شہباز

  • 28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،حمزہ شہباز

    28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،حمزہ شہباز

    یوم تکبیر کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چاغی کی پہاڑیاں نواز شریف کی اپنی مٹی سے محبت کی گواہی دے رہی ہیں، بقا کا سفر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے شروع ہوکر معیشت کی مضبوطی کے لیے جاری ہے، اللہ میری دھرتی کو ہمیشہ سلامت رکھے

    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت ہوئے آج 24 سال ہوگئے،جوہری پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،وزیراعظم بنتے ہی ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ذوالفقار علی بھٹو نے شدید عالمی دباو کے باجود پاکستان کا جوہری پروگرام جاری رکھا ذوالفقار علی بھٹو نے ملکی دفاع کی خاطر پاکستان کا جوہری پروگرام منسوخ نہیں کیا، پاکستان نے چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے بھٹو کے پروگرام کی تکمیل کی آج پاکستان کا دفاعی نظام دنیا کے طاقتور ممالک میں شامل ہوتا ہے ملک و قوم کے دفاع کی خاطر پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔وزیراعلی حمزہ شہباز نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تخسیر بنایا 28 مئی 1998 کو اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔

    پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل،وزیراعظم کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کی منزل بھی حاصل کریں گے آج اس عزم کا اعادہ کر نا ہے کہ وطن عزیز کی سالمیت، خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔آج جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کے عزم کا دن ہے جنوبی ایشیا مین امن و سلامتی قائم رکھنے کے لیے پاکستان پرعز م ہے-

    انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں خطرات سے بچنے کےلیے اسٹرٹیجک معاہدہ کی پیشکش اہم ہے 24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکئے تھے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔

    قبل ازیں وزیر اعظم نے یوم تکبیر پرخصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے دن 1998 میں وزیراعظم نواز شریف نے قیادت کےدلیرانہ شو میں دباؤ اورترغیبات کومسترد کرکے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت بنا یا ب ہم اسے معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کر چکے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد کی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔24سال پہلے پاکستان نے 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکےکیے تھے۔

    ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

  • پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا ، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی دی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں غریب لوگ رل گئے ہیں ، ان کے پاس دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں ہیں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور بیروزگاری ہے نوکریاں نہیں ہیں جب کہ پیٹرول سے متعلق ہم نے دل پر پتھر رکھ کرفیصلہ کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، ہم نے ماہانہ 28 ارب روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے پاکستان کے پسے ہوئے کروڑوں لوگوں کے لیے سبسڈی دی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عوام کوجوریلیف دیاوہ ان کاحق تھا،ریلیف پیکج کے تحت پسے ہوئے لوگوں کے لیےماہانہ 2ہزار مختص کیے ،نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے،نواز شریف نے بڑے ممالک کے سربراہان سے تلخ انداز میں بات نہیں کی ،دھماکے نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد کی پیش کش کی،نوازشریف نے امریکہ سے کہا آپ کی امداد کا شکریہ ہم زندہ رہیں گے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے-

    انہوں نے کہا کہ 1997سےآج تک ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک پاس سے ڈلواتا ہوں،ایٹمی دھماکوں پر نوازشریف کوکسی نے دھمکیاں نہیں دیں-

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے لاہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا کیس کی سماعت کے آغاز پر شریک ملزم سلیمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے عملدرآمد رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا،عدالت نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ملزمان تو متعلقہ ایڈریس پر موجود ہی نہیں ہیں،تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانے کے ذریعے وارنٹ گرفتاری بھجوائے گئے ہیں، جو ایڈریس تھا وہاں پر ملزم موجود ہی نہیں جو ایڈریس دیا گیا وہاں ملک مقصود رہتا ہی نہیں,عدالت نے کہا کہ آپ کی کس بات ہر یقین کروں؟ ایک سال پہلے کی بات ہے، اس کا مطلب پہلے والی رپورٹ غلط تھی،جلدی پڑی ہوئی تھی کہ کسی طرح رپورٹ عدالت کو دے آؤں، کیوں ناں انویسٹی گیشن افسر کو شو کاز جاری کر دیا جائے،

    جج نے شہباز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ؟وکیل نے کہاکہ آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کاغذ پیش نہیں کر رہا جو حکومت کے بدلنے کے بعد ریکارڈ پر آیا ہو، تمام ریکارڈ پچھلے دور حکومت کا ہے-وکیل نے کہ کہ 10سال میں کھلنےاور بند ہونے والے کسی اکاؤنٹ کا شہباز شریف سے تعلق نہیں، پچھلی حکومت کا شہباز شریف پر مقدمات بنا کر پابند سلاسل رکھنے پرفوکس تھا، قانون کے مطابق کسی کے خلاف 10 مقدمات ہوں توباری باری گرفتاری نہیں کی جائےگی۔ سرکاری مشینری کو استعمال کر کے یہ مقدمات بنائے گئے استغاثہ کو پتہ تھا کہ یہ مقدمات بے جان ہیں عدالت میں ثابت نہیں کیے جا سکتے ،ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کے وقت ان ریفرنسز کو غلط قرار دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں، سرکاری خزانے سےتنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا، پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا جب کہ تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نےتو شوگرملزکو سبسڈی نہیں دی، جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا، اس کیس میں مجھ پر 25 ،25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے، ایک طرف تو میں اربوں روپے کا اپنے خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچاؤں؟ کیا دوسری جانب میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟

    بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت سے واپسی کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دےدی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کےوکیل امجد پرویز دلائل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ استغاثہ یہ کہتا ہے کہ اکاونٹ سلمان شہباز کی ٹرانزکشن کے لیے کھولا گیا کوئی پیسے بھی آتے ہیں تو ہر طرح سےاسے دیکھا جاسکتا ہے دیکھا جاسکتا ہے کیا یہ پیسہ کیسی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوا انہوں نے ایف آئی آر درج کی،8ارب 45 کڑور روپےبنتے ہیں یہ بے نامی اکاؤنٹ مشتاق چینی کا ہے اکاؤنٹ میں زائد رقم آئی تو مشتاق چینی کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا،مشتاق چینی کے خلاف ابھی تک کسی سرکاری سطح پر ذکر نہیں ہوا ،وہ پبلک ہولڈر نہیں 4ارب روپے 10 سال محتلف اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں تو کیا ایک اکاؤنٹ میں یہ روپے رہ سکتے ہیں ؟

  • حمزہ شہبازکی بچگانہ حرکتیں:اثرات بڑوں پر ہوں گے:پرویز الہٰی

    حمزہ شہبازکی بچگانہ حرکتیں:اثرات بڑوں پر ہوں گے:پرویز الہٰی

    لاہور:حمزہ شہبازکی بچگانہ حرکتیں:اثرات بڑوں پر ہوں گے:اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز بچوں والی حرکتیں کر رہا ہے اس کے اثرات بڑوں پر ہی ہوں گے اور آپ دیکھیں گے یہ اثرات دنوں میں آئیں گے۔

     

     

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہبازجو کررہاہے وہ بچوں والی حرکتیں ہیں، بچے کو اتنی بڑی چیز پکڑا دی ہےکہ وہ کھلونا سمجھ کر کھیل رہاہے، آئی جی اور چیف سیکریٹری حمزہ شہباز کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں، آئین میں بھی یہ چیز نہیں کہ قومی اسمبلی کا اسپیکرآکرحلف لے،عدالت میں چیزیں لے کر جارہےہں ، قانون کے مطابق حساب لیا جائیگا ، مذاکرات چوروں سے نہیں ہوتے اس لئے عدلیہ سے کردار ادا کرنے کو کہا ہے، پہلے بھی عدلیہ کے فیصلے کی بدولت لوٹے ڈی نوٹیفائی ہوئے تھے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ان کی نوکریاں ختم ہوں گی، ایک ایک سے حساب لیا جائیگا ، پریولیج ایکٹ کے تحت ہم ان کو4ماہ کی سزائیں دینگے۔

     

     

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ان سے تو امید نہیں کی جاسکتی یہ تو جھوٹ بولتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے حق کے لیے عدلیہ کے پاس جارہے ہیں، عمران خان نے حکومت کو 6 روز کی مہلت دی ہے، یہ نا سمجھنا کہ ڈیل ہوگئی ہے انھیں الیکشن کا اعلان کرناہوگا، عمران خان نے درست کہا ہے کہ عدلیہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف پٹرول نہیں ڈیزنل سمیت دو بم گرائے گئے، اس سے ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 50فیصد اضافہ ہوگا، سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی، کسان ڈیزل کا استعمال کرتے ہیں، جس کی قیمتیں اب آسمانوں پر ہیں، اس مہنگائی میں غریب تو پس کر رہ جائیگا۔، نواز شریف کہتا تھا رات میں ڈاکا مارا گیا تو اب کیا دن میں ڈاکا مارا ہے۔پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ کےحکم کےباوجود ابھی تک رہائی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا اور ہمارے ایم پی ایز کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

  • متاثرہ لڑکی کے گھر وزیراعلی کی آمد ،انصاف کی یقین دہانی

    متاثرہ لڑکی کے گھر وزیراعلی کی آمد ،انصاف کی یقین دہانی

    قصور
    پتوکی میں دوران ڈکیتی والد کے سامنے 15 سالہ لڑکی سے ریپ کرنے والے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی متاثرہ لڑکی کے گھر آمد،

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پتوکی میں واردات کے دوران ڈاکوں نے 15 سالہ لڑکی سے اس کے والد کے سامنے ریپ کیا
    جس کی اطلاع بذریعہ ریسکیو 15 ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو میڈیکل رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا
    فرانزک لیب اور کرائم سین نے شوائد اکھٹے کئے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شحض کو حراست میں لیا جس کا ڈی این اے کروانے کیلئے بھیجا گیا ہے
    پولیس نے سی آئی اے و ڈسٹرکٹ پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے
    متاثرہ خاندان کیلئے فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پورے پاکستان سے سوشل میڈیا پر گونج اٹھی اور اس بات کا نوٹس آئی جی پنجاب نے ازخود لیا
    کل وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کو جلد سے جلد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے
    پورے پاکستان نے اس وقوعہ کی شدید مذمت کی ہے اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ ٹرینڈ چلا کر ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپوراعتماد کےاظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    وزیر اعلیٰ پنجاب پر بھرپوراعتماد کےاظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی : پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہور احمد نے پیش کی، تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر قرارداد کی تائید کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی شریک ہوئےاجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

    اجلاس میں صوبے کے عوام کے لیے سستے آٹے کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے عوام دوست اقدام کو سراہا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

    پرویز الہٰی نے غنڈوں اور ذاتی ملازمین کے ذریعے اسمبلی کو سیل کیا ہوا ہے،عطا تارڑ

    اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں صوبےکی ترقی کو روکنے اورحکومت کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنےمیں رکاوٹیں ڈالنے کے غیر جمہوری اقدامات، گورنر کی تعیناتی کو روکنے کےغیر آئینی اقدامات اوراسپیکر پرویز الہٰی کےخلاف عدم اعتماد کےلیے آئین میں مقرر کردہ 7 روز کی مدت پر عمل نہ کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی گئی-

    قرارداد میں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر پرویز الہٰی کی جانب سے ناجائز اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے غیر آئینی اقدام کی بھی مذمت کی گئی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، اسپیکر کا اپنے عہدے پر رہنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم نواز کے بارے میں عمران خان کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور بداخلاقی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔

    افسوس ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل تک دستیاب نہیں ،ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئین او رقانون کے مطابق چلیں گے۔کھیل اور تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کے گھر چل کر گئی تھی، انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا۔اسپیکر کا کردار ہاؤس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے۔

    انہوں نےکہا ہے کہ ہم نےعوام کی خدمت کی،عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گےساتھ نبھانے والے اتحادیوں سےکیا گیا ہر وعدہ پورا کروں گا۔ساتھ دینےوالوں کیلئےخود جا کر ووٹ مانگوں گاعمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں۔نواز شریف او ر شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے کیا گیا وعدہ پوراکرنے کاحکم دیا ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی 6 جون تک ملتوی

  • پیپرز آؤٹ، وزیراعلیٰ کا نوٹس،کنٹرولر امتحانات، چیئرمین راولپنڈی بورڈ فارغ

    پیپرز آؤٹ، وزیراعلیٰ کا نوٹس،کنٹرولر امتحانات، چیئرمین راولپنڈی بورڈ فارغ

    راولپنڈی بورڈ کے تحت پیپرز آؤٹ، وزیراعلیٰ کا نوٹس،کنٹرولر امتحانات، چیئرمین راولپنڈی بورڈ فارغ

    راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پیپرز آؤٹ ہونے کا معاملہ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سخت ایکشن لے لیا

    کنٹرولر امتحانات،راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ شہنشاہ بابرخان اور چئیرمین بورڈ ڈاکٹر خالد محمود کوعہد ے سے ہٹا دیا گیا فرائض سے غفلت برتنے پرشہنشاہ بابر خان کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کردیا گیا ،گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کے اسسٹنٹ پروفیسر ناصر محمود اعوان کوکنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج دے دیا گیا

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پر پیپرز آؤٹ ہونے کے معاملے کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق کمیٹی کے کنوینر ہوں گے ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی کالجز صاحبزادہ فیصل خورشیداورایف آئی اے کے سائبر کرائم کا ایک ماہر کمیٹی میں شامل ہوگا کمیٹی پیپرز آؤٹ ہونے کی وجوہات اورذمہ داروں کا تعین کرے گی کمیٹی آئندہ سے پیپرزآؤٹ ہونے کے واقعات کی روک تھا م کیلئے سفارشات بھی پیش کرے گی کمیٹی 7روز میں وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل کو چئیرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا

    واضح رہے کہ راولپنڈی بورڈ میٹرک کے ریاضی پارٹ ون اور ٹو کے پیپرز امتحان سے قبل لیک ہونے پر منسوخ کر دیا گیا تھا،گزشتہ روز راولپنڈی کے ایک امتحانی مرکز میں ریاضی کا پرچہ امتحان سے قبل لیک آؤٹ ہوگیا تھا پرچہ لیک آؤٹ کرنے میں ایک ٹیچر محمد شعیب ملوث نکلا ، گرفتار کرکے تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا

    دوسری جانب سندھ حکومت نے نقل اور کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3 سال پابندی لگانےکا عندیہ دے دیا،وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ نقل اور کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے 3سال تک پابندی ہوگی،سندھ میں نقل روکنے کے لیے مزید سخت فیصلے لینے ہونگے،بچوں کو نقل جیسی بیماری سے بچانا ہو گا، نقل کروانے والے اساتذہ، والدین اور مافیاکے خلاف ایکشن ہوگا ،سکھر کے امتحانی مراکز میں ایک دن میں 400 سےزائد موبائل فون پکڑے گئے،کراچی،حیدرآباد اور رانی پور میں 196 طالبعلم نقل کرتے پکڑے گئے کراچی،حیدرآباد اور رانی پور میں 61 افراد کسی اورکی جگہ امتحان دینے پرپکڑے گئے ،میرپورخاص میں ایک بھی نقل کا کیس سامنے نہیں آیا ٹیموں کوامتحانی مراکز میں الرٹ کردیا گیا ہےایسا قانون بنانے جارہے ہیں کہ سندھ سے مستقبل میں نقل کا خاتمہ ہوجائے،

    @MumtaazAwan

    پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

    پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

  • حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور

    حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور

    حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرارد ینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی درخواست پر سماعت کی لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کیجانب سے وکیل علی ظفرنے دلائل دیئے ،وکیل علی ظفرنے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں، قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 ووٹ لینا ضروری ہے، اگر پہلی 186 نہیں تو اگلی مرتبہ سادہ اکثریت ضروری ہے، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کر دی ہے،عدالت کے حکم پر الیکشن ہوا،

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہونا چاہیے حالات جیسے بھی ہوں،سسٹم ایسے ہی چلے گا جب الیکشن ہوتے رہیں گے،الیکشن ہو گیا، پروسیجر میں کیا نشاندہیاں کی گئیں انکو دیکھا جا سکتا ہے ایک اور درخواست آئی ہے لیکن اس پر اعتراض لگ چکا ہے

    حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا چیف جسٹس لا ہور ہائیکورٹ نے سبطین خان سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو پی ٹی آئی نے اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی ، انٹرا کورٹ اپیل میں حمزہ شہباز ، وزیر اعظم اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری اور گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے ممبران صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا مدثر نے اپیل دائر کی انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے,ہائیکورٹ کیجانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے،

    ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے،ہائیکورٹ کیجانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے،لاہور ہائیکورٹ کے پاس گورنر اور صدر کیخلاف کوئی بھی کارروائی کا اختیار نہیں آئین کا آرٹیکل 248 مکمل صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے

  • آپ اپنے دلائل واضح انداز میں دیں،لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل کو حکم

    آپ اپنے دلائل واضح انداز میں دیں،لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل کو حکم

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل امتیاز صدیقی نے دلائل دیئے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں حلف لینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا مگر مسترد کیا جا سکتا ہے ، آپ تقریر کر کے چلے جائیں گے جو ہمارے سر کے اوپر سے گزر جائےگی ،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے دلائل واضح انداز میں دیں، وکیل نے کہا کہ اس وقت صوبے میں کوئی حکومت نہیں،جسٹس صداقت علی نے کہا کہ 27 اے کے نوٹس میں احمد اویس نے بہترین جواب جمع کرایا، آرٹیکل 69 کے تحت اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت نہیں ہوسکتی،لیکن اب سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک ونڈو اوپن ہوگئی ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو پی ٹی آئی نے اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی ، انٹرا کورٹ اپیل میں حمزہ شہباز ، وزیر اعظم اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری اور گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے ممبران صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا مدثر نے اپیل دائر کی انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے,ہائیکورٹ کیجانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے،

    ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے،ہائیکورٹ کیجانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے،لاہور ہائیکورٹ کے پاس گورنر اور صدر کیخلاف کوئی بھی کارروائی کا اختیار نہیں آئین کا آرٹیکل 248 مکمل صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے

  • لانگ مارچ میں فوج کے خاندان بھی ہوں گے یہ سنگین بات ہے اداروں کو نوٹس لینا چاہئے،حمزہ شہباز

    لانگ مارچ میں فوج کے خاندان بھی ہوں گے یہ سنگین بات ہے اداروں کو نوٹس لینا چاہئے،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین ایم پی ایز پرحملہ کروایا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ابھی تک میری کابینہ نہیں بنی لاکھ رکاوٹیں ڈالیں گے مجھے پنجاب کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے،آئین شکنی کی ایسی مثال قائم کی گئی جو کبھی دیکھی نہ سنی، وزیر اعظم کی سمری پر صدر نے صرف دستخط کرنے ہے،ڈیڑھ ماہ ہوگیا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا گندم جان بوجھ کر بیرون ملک بھجوادی گئی،گندم کےلیے خواتین کو لائنوں میں لگادیا گیا،لاکھ خاردار تاریں بچھائیں میں پھر اپنا کام جاری رکھوں گا،عمران خان سے کہتاہوں میں صوبے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا عمران خان اداروں پر حملے کرتے رہے عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں عمران خان4سال عوام سے کھلواڑ کرتا رہاعمران خان کے دور میں روپے کی قیمت 40فیصد گری عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا،پنجاب کو چار سال میں مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا،عمرا ن خان سیاست کی آڑ میں افراتفری پھیلا رہےہیں عمران خان نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط مانی جس کا عوام کو نقصان پہنچا،عوام کے لیے 10کلو آٹے کا ریٹ 650کے بجائے 490 روپے کررہےہیں عمران خان فوج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،اداروں کوفوج کے خاندان کی لانگ مارچ میں شرکت کی بات کا نوٹس لینا چاہیے،نواز شریف اور شہباز شریف نے یہی سکھایا عوام کی خدمت کرو،آٹے پر عوام کو 200ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں سستا آٹا پنجاب کے 36اضلاع میں آج سے دستیاب ہوگا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا پنجاب حکومت نے فی کلو آٹے کی قیمت میں 16روپے کمی کا اعلان کردیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 500 ڈالر پر ٹن ہے،سستی اور اپنی گندم کسانوں کو پورے پیسے دے کر پری کیور کر لی ہے اللہ جب تک چاہے گا میں اس عہدے پر بیٹھا رہوں گا ایک طرف آئی ایم ایف کو کہا کہ پیٹرول مہنگا کرینگے پھر سبسڈی دی، ہم 5.8 پر ترقی کی شرح چھوڑ کرگئے تھے آج وہ صفر ہوگئی ،انٹرنیشنل مارکیٹ میں گندم اس وقت 4 ہزار روپے فی من ریٹ ہے ،کسانوں سے 2200 روپے فی من ریٹ پر گندم ایک سال کے لیے ا سٹاک کرلی ،ایوان صدر میں بیٹھا شخص ملک کا دشمن ہے،آئی جی پولیس کوکہا ہےپچھلے دور کی کرپشن جانتا ہوں آئی جی سے کہا بس ایماندار آفیسر تعینات کریں،علیم خان سمیت تمام اتحادیوں سے کہا پہلے عوام کا سوچتا ہوں ہم کینسر سمیت ادوایات سرکاری اسپتالوں میں فری دیں گے،کسی صورت غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا،ہم نے 36 پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی ہے، سیاسی میدان میں آئے، الیکشن بھی ہونے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا پرویز الہٰی مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں،اسپیکر نےتاریخ دہرانے کی کوشش کی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں پرویز الہٰی کے اشارے ہیں،لوڈ شیڈنگ کم کرنے سے متعلق مزید کام کریں گے، انتقام پر یقین نہیں رکھتا، ایک خاتون کے کہنے پر صوبہ چلتا تھا،عمران نیازی سے بہترین انتقام ہے کہ صوبے کی عوام کو خوش حال کریں میں نےکہا تھا کہ عمران نیازی کی انا کی بنا پر مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اختیار نہیں دیا گیا آج پھر کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے اچھے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،یہ معیشت کو وینٹی لیٹر پر لے آئے،ایک کروڑ نوکریاں کون کھا گیا، پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں،عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ماہ سے اوپر ہوگیا حلف نہ لینے کا تماشا لگایاگیا، ایک شخص نے گورنر ہائوس میں ڈیرے لگائے اور عدالت کی حکم عدولی کی گئی جو تاریخی ہے، وزیر اعظم کا استحقاق ہے وہ صدر کو گورنر کا نام بھجوائے جس پر صدر نے احکامات جاری کرنے ہیں،ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے گورنر نہیں ہے،پرویز الہی نے بطور کسٹوڈین بن کر ہماری خواتین پر غنڈوں سے حملہ کروایا ، سپیکر قائمقام گورنر بنتا ہے لیکن ہٹ دھرمی ہے کابینہ کا حلف نہیں لیاجارہا،سیاسی جماعتوں عدلیہ و عوام کو بتانا چاہتاہوں پہلے اداروں پر حملہ کرکے بدنام کرتے ہو پھر سازش کا نام دیتے ہو، عمران خان افراتفری چاہتا ہے چار سال موقع دیا خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا،

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

  • عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں نعمان لنگڑیال،فیصل جبوانہ و دیگر شامل تھے زوار حسین وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا،اجمل چیمہ اور میاں خالد محمودکی بھی ملاقات ہوئی ہے ، اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاست نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا چاہتا ہوں،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات ہوئی ہے وفد میں حسن مرتضیٰ، حیدر گیلانی اور عثمان احمد محمود شامل تھے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا،آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت چلیں گے،پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے،عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،مل کر خلق خدا کی خدمت کریں گے،عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،یہ عناصر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں،

    ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی آئین کی تشریح پر رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں پی ٹی آئی کا یکم اپریل کو جو پارلیمانی اجلاس ہوا اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، وزیراعظم اور وزاعلیٰ کے انتخاب میں فرق ہے، پنجاب میں عجیب صورت حال ہے،اس وقت کابینہ نہیں ،کینسر کی ادویات کی منظوری کابینہ سے ضروری ہے،ابھی تک صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،

    ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے اور رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کے بعد پنجاب میں کچھ نہیں بدل رہا۔ حمزہ شہباز عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63اے کی تشریح پر سپریم کورٹ کی رائے آچکی ہے،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے کی تشریح پر سب کچھ واضح کردیا پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوتے ہیں اور ووٹ پارٹی کا ہی ہوتا ہے حمزہ شہباز مزید وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے جس کا عملی مظاہرہ وہ کرچکے ہیں حمزہ شہبازنے گزشتہ روز پریس کانفرنس بلائی تھی جو نہیں ہوئی ن لیگ جی ٹی روڈ پارٹی ہے جس کی اکثریت نہیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو 172 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جن میں مسلم لیگ ن کے 160، پیپلز پارٹی کے 07 ایم پی ایز، احمد علی اولکھ، بلال وڑائچ، قاسم لنگاہ، جگنو محسن، معاویہ اعظم طارق شامل ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے 25 ارکان ان کے علاوہ ہیں۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس