Baaghi TV

Tag: حمزہ شہباز

  • عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری مشینری کو متحرک کر دیا،حمزہ شہباز

    عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری مشینری کو متحرک کر دیا،حمزہ شہباز

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری انتظامی اور سیاسی مشینری کو متحرک کر دیا ہے،اللہ تعالٰی کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کیلئے صوبائی وزراء، منتخب نمائندے اور پولیٹیکل اسسٹنٹس کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہرچھوٹے بڑے شہر جا کر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں ، ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو پرائس کنٹرول کے موٹر اقدامات سے جانچا جائے گا ، پرائس کنٹرول کے لئے ہر ضلع میں کئے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی سرگرمیوں کی رپورٹ مرتب ہو گی ، ہر ضلع کی کارکردگی جانچ کر سزا اور جزا کا تعین ہوگا ۔اچھا کام کرنے والے کی تحسین کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرائس کنٹرول کے اقدامات میں کوتاہی کرنے والوں کو جوابدہ ہونا ہوگا ۔ پرائس کنٹرول کے لئے سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے پلان کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور ہر ضلع میں پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے وزیراعلی پنجاب پرائس ڈیش بورڈ کا افتتاح کیا تھا .ڈیش بورڈ پر پرائس مانیٹرنگ کے لیے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزاور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی آن لائن مانیٹرنگ شروع ہو جائے گی.

    پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز روزانہ خود بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے پرائس کنٹرول کے لئے اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے.

  • عام آدمی کوریلیف دینے کیلئےآخری حد تک جاوں گا، حمزہ شہباز

    عام آدمی کوریلیف دینے کیلئےآخری حد تک جاوں گا، حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور ہر ضلع میں پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے وزیراعلی پنجاب پرائس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

    ڈیش بورڈ پر پرائس مانیٹرنگ کے لیے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزاور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی آن لائن مانیٹرنگ شروع ہو جائے گی.

    پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز روزانہ خود بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے پرائس کنٹرول کے لئے اضلاع کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پرائس کنٹرول سے منسلک ہوں گی۔اچھی کارکردگی پر متعلقہ ضلع کے افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورخراب کارکردگی پر جواب طلبی ہو گی۔

    حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈیش بورڈ پر صبح 10بجے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گےجبکہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازنے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی شکایات درج کرانے کیلئے ٹول فری نمبر لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور ہدایت کی کہ آئندہ 3 روز میں ٹول فری نمبر لانچ کرنے کے حوالے سے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی وزراء، پولیٹیکل اسسٹنٹس اور سیاسی رفقاء کو فیلڈ وزٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزراء اور پولیٹیکل اسسٹنٹس کو فیلڈ وزٹ کے لئے اضلاع تفویض کئے جائیں گے۔ پرائس کنٹرول کے لئے یونین کونسل کی سطح پر فیلڈ وزٹ کئے جائیں۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ نچلی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے آپ سب کمر کس لیں۔ کمروں میں بیٹھ کر زمینی حقائق کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔عام آدمی مشکل میں ہے، ہم نے مل کر عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔حمزہ شہباز نے ایک بار پھر کہا کہ پنجاب حکومت چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہ دینے کے لئے وفاقی حکومت کو باضابطہ خط لکھے گی۔

    وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے والی ملوں کے لئے سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھائیں گے، صوبہ بھر میں سستے آٹے کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں یوریا کھاد کی سیل کے میکانزم کو مزید موثر اور بہتر بنانے کا حکم دیا.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مخلوق خدا کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ٹماٹر اور پیاز کی آنے والے دنوں میں قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی پلان تیار کیا جائے،اس ضمن میں ایڈوانس لائحہ عمل مرتب کیا جائے، سیاسی رفقاء اور انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں گے تو حقائق سے آگاہی ہو گی، عوام تکلیف میں ہیں ، مہنگائی کے ذمہ داروں کی چیخیں نکلیں مجھے پرواہ نہیں ۔

    حمزہ شہبازنے کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے آخری حد تک جاوں گا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس میں سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، بلال یاسین،عطا تارڑ ، معاویہ اعظم، ملک ندیم کامران،ذیشان رفیق، رمضان صدیق بھٹی، سائرہ افضل، پولیٹیکل اسسٹنٹس، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

  • آصف زرداری سے حمزہ شہباز کی اہم ملاقات،ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق

    آصف زرداری سے حمزہ شہباز کی اہم ملاقات،ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اوع سابق صدر آصف علی زرداری کی دعوت پروزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز بلاول ہاؤس پہنچ گئے.پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا خیرمقدم کیا اور انہیں وزارت اعلی کا منصب سمنھالے پر مبارکباد دی.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور سابق صدرآصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی ،ملاقات میں میں باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    حمزہ شہباز اور آصف علی زرداری کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،عمران نیازی کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کااعادہ بی کیا گیا جبکہ دونوں رہنماوں نے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق بھی کیا.

    اس موقع پر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اورایک رہیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، ساتھ لیکر چلیں گے،ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

    حمزہ شہباز نے کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے ،سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں کا قائل ہوں.

    صوبائی وزراء عطا تارڑ ،ملک محمد احمد علی، خواجہ سلمان رفیق، عمران گورایہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن ،ڈاکٹر عاصم حسین،صوبائی وزراء سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی بھی ملاقات میں موجود تھے

    آصف علی زرداری نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا

    حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے وفد کے ہمراہ بلاول ہاوس لاہور پہنچے، مسلم لیگ ن کے وفد میں صوبائی وزراء عطا تارڑ ، ملک احمد علی، خواجہ سلمان رفیق اورعمران گورایہ بھی شامل تھے.

    ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن ،ڈاکٹر عاصم حسین، سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی بھی موجود تھے.
    آصف علی زرداری نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا.

  • حمزہ شہباز الیکشن کالعدم قرار دینے کا معاملہ:  فریقین کو نوٹسز جاری، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے جواب طلب

    حمزہ شہباز الیکشن کالعدم قرار دینے کا معاملہ: فریقین کو نوٹسز جاری، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے جواب طلب

    لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز الیکشن کالعدم قرار دینے اور تمام تر اختیارات کو ناجائز دینے کا معاملہ جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے –

    باغی ٹی وی :عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جون کو اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل سماعت بنچ سماعت کر رہا تھا اس میں وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن قانون اور آئین کے مطابق نہیں ہوا-

    الیکشن کمیشن وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر جو ہدایت کی گئ اس نے قوانین سے انحراف کیا اور 24،اور 28 اپریل کو حط لکھے گئے کہ آپ نے الیکشن غیر قانونی طریقے سے کروایا یہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے حلاف کیا گیا 17 مئی کو باقاعدہ طور ڈپٹی سپیکر پر نااہلی کا ریفرنس بھی دائر کر دیا گیا-

    اظہر صدیق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن خود گئی صوبائی الیکشن کے خلاف سپریم کورٹ گئے اور سات اپریل کو جب آڈر پاس ہوا اس وقت درخواست زیر سماعت تھی جب آرڈر پاس ہوا حکومت پنجاب کو سپریم کورٹ نے سارہ معاملہ سنا آئین کے آرٹیکل 63-A کا اطلاق ماضی سے ہی ہوگا-

    وکیل نے کہا کہ آئین کی تشریح 63اے کے تحت اور ساتھ یہ بھی کہہ کہ ان کی ڈی نوٹیفیکیشن کے مطابق قانون سازی بھی کی جائےسپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا دیا کہ منحرف ہونا ایک ناسور ہے اور ہی کینسر ہے اسے ختم ہونا چاہیے آج ان لوگوں کو کیسے اجازت دی جاسکتی ہیں کہ یہ اور الیکشن کو کیسے ٹھیک کر دیا گیا جائے –

    سرکاری وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 69 کے تحت پنجاب اسمبلی کا الیکشن چلینج نہیں کیا جاسکتا اس بنیاد پر درخواست قابل سماعت نہیں

    وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن نےقومی اسمبلی میں اس آرٹیکل کے خلاف بحث کی تھی اور سپریم کورٹ نے پارلیمان کی اندر کی کاروائی کالعدم قرار دی ان کی سادہ اکثریت نہیں تھی 197 ووٹ کاسٹ ہوئے اور منحرف اراکین کے ووٹ نکال دیں تو 172 رہ جاتے ہیں چیف سیکرٹری کو بھی حط لکھا گیا کہ اپنا نوٹفکیشن واپس کریں جس کے تحت حمزہ شریف کو وزیر اعلی منتخب کیا حمزہ شہباز کی تعیناتی قانون اور آئین کے خلاف ہیں جتنی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی گئی ہیں وہ بھی غیر آئینی ہیں اسپیکر نے الیکشن اپنے طریقے کار سے کروائے ہیں-

  • سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

    سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

    ‏لاہور،سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے –

    باغی ٹی وی :ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ایک سے 2 روز لاہور میں قیام کریں گے،آصف علی زرداری لاہور میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے-

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکو ظہرانے پر بلایا ہے حمزہ شہبازکل بلاول ہاوس میں آصف زرداری سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کریں گے-

    واضح رہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری پہلی بار لاہور آئے ہیں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کریں گے-

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ملاقات میں وفاقی بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں،قانون سازی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی تھی-

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں کھاد کی گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں کھاد کی گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم

    لاہور: صوبہ بھر میں کھاد کی گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبہ بھر میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے فوری سدباب کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ کاشتکار کو کنٹرول نرخ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اضلاع میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی فراہمی اور فروخت کے عمل کو موثر میکنزم تشکیل دے کر باقاعدہ مانیٹر کیا جائے، کاشتکار میرے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ کاشتکار کو کھاد کی فراہمی کے عمل میں متعلقہ محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔

    ادھر رات کو پنجاب کی آٹھ رکنی کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھا لیا، گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔

    صوبائی کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنر ہاوس لاہور میں منعقد کی گئی، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی اس موقع پر موجود تھے، صوبائی وزرا میں خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، رانا محمد اقبال، علی حیدر گیلانی شامل ہیں، عطا تارڑ، اویس لغاری، حسن مرتضیٰ، چودھری بلال اصغر بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف اٹھانے کے بعد صوبائی وزرا کو مبارک باد دی۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمزہ شہباز نے 30 اپریل کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جبکہ صوبائی کابینہ تقریبا ایک ماہ کی تاخیر سے تشکیل پائی ہے۔

    پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا امکان

    عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں: پرویز الہیٰ

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    نیب کوجو آزادی حاصل تھی اب وہ ختم ہوگئی:شاہ محمود قریشی

    سانحہ ماڈل ٹاؤن مشتاق سکھیرا،رانا عبدالجبارنے بریت کی درخواست دائر کر دی

  • عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر ریمارکس

    عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر ریمارکس

    عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر ریمارکس
    لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کوعہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے محمودالرشید کی درخواست کو زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر درخواست زیرسماعت ہے،آپ عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے پر فیصلہ کر دیا ہے،عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے پر قانون موجود ہے ،سپریم کورٹ نے تشریح کر دی ہے

    رہنما پی ٹی آئی محمودالرشید نے حمزہ شہبازکوعہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، رہنما پی ٹی آئی محمودالرشید کی جانب سے درخواست میں حمزہ شہبازاورچیف سیکریٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بعد حمزہ شہبازوزیراعلیٰ نہیں رہے،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھوچکےہیں

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی اورپرویزالہٰی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کرا دیا ،وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز نے عدالتی حکم کی تعمیل کر دی ہے ،جرمانہ اور جواب جمع کرا دیا گیا ،عدالت جرمانے کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنائیں ، افسران کی نوکری کا معاملہ ہے لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کر لی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ماضی سے اطلاق ہو گا تو کیا ماضی کے سارے فیصلے ریورس ہو جائیں گے ؟ الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے،اسکا مطلب الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سن رہے ہیں کیوں کہ ڈی نوٹی فائی تو اس نے کیا ،وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ لا قانونیت سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا شارٹ آرڈر یہ ہے کہ منحرف اراکین کو ووٹ کو شمار نہیں کرنا ،یا تو ووٹنگ پینڈنگ ہو تو شمار نہیں ہو گا ،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وزیر اعلی ٰبننے کے لیے قانون کے مطابق 186 وقت چاہیے ،اگر کسی کے ووٹ 186 سے کم ہوں تو وہ چیف منسٹر کا عہدہ نہیں لے سکتا ، حمزہ شہباز کے 197 میں سے 25 ووٹ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ہیں ، حمزہ شہباز کے پاس اب عددی اکثریت نہیں ہے ، عدالت کے سامنے سوال یہ ہے کہ یہ 25 ووٹ شمار ہوں گے یا نہیں ،،وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کون ہے ؟وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نمائندگی کر رہا ہوں ، الیکشن کمیشن کا اپنا وکیل بھی ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے،سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ،

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو پی ٹی آئی نے اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی ، انٹرا کورٹ اپیل میں حمزہ شہباز ، وزیر اعظم اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری اور گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے ممبران صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا مدثر نے اپیل دائر کی انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے,ہائیکورٹ کیجانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے،

    ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے،ہائیکورٹ کیجانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے،لاہور ہائیکورٹ کے پاس گورنر اور صدر کیخلاف کوئی بھی کارروائی کا اختیار نہیں آئین کا آرٹیکل 248 مکمل صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے

  • عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    عمران خان دوبارہ فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہبازکا بہاولپور میں خطاب

    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ہے اس کا اصل چہرہ، عمران نیازی نے جتنے ٹچ دینے تھے دے چکے،چھ روز بعد دوبارہ فساد کی کوشش کی تو ہم جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دیں گے۔

    بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یوم تکبیرکے موقع پرحاضرہوئے ہیں، شدید گرمی کے باوجود شیروں نے نکل کر ثابت کر دیا آپ (ن) لیگ کے سچے سپاہی ہیں، بہاولپورکے لوگ چار سال سپیڈو بس سے محروم رہے، 8ہزار لوگ سپیڈو بس پر سفر کر رہے ہیں، آپ نےاتنا پیار دیا اب 12 سپیڈو بسیں نہیں 24 آئیں گی، بہاولپوروالوں کی دن رات خدمت کروں گا، چولستان میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے، خورشید شاہ کو کہا پنجاب کو اس کے حصے کا پانی دیں، چولستان میں پانی کی کمی سے جانور مر گئے، خورشید شاہ کا شکرگزارہوں پنجاب کے حصے کا پانی دیا، 3 سال بہاولپور کے لوگوں سے فری نیٹ سروس چھینی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی آزادی مارچ کے لیے نکلا تھا، شہید کانسٹیبل کے 12 سال کے بچے کوحوصلہ دیا، عمران نیازی نے بچوں کوباپ کے سائے سے محروم کردیا، سیالکوٹ میں کانسٹیبل جاوید کے بچوں نے کہا ہمارا سب کچھ چلا گیا، عمران نیازی تم نے انتشار پھیلایا۔ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیا، قوم اس کا 126دن دھرنا نہیں بھولی تھی، انہوں نے رینجرز، پولیس کے جوانوں کو زخمی کیا، اس نے توالیکشن کی تاریخ لینا تھا ایک دن بھی نہ رُک سکا، یہ بزدل آدمی ہے، اس نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کرغریبوں کے گھرگرائے، اس نے اپنے گھر کو ریگولرائزکرایا، ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی چکی میں پیس دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قاسم سوری کان میں کہتا ہے اسلامی ٹچ دو، یہ ان کا اصل چہرہ ہے، عمران تم نے عوام کوسبزباغ کا ٹچ دیا، اسلام آباد میں صبح 8 بجے خالی کرسیوں سے خطاب کیا، اس نے جتنے ٹچ دینے تھے دیدیئے، عمران نیازی میری بات سن لو اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو تمہیں جیل کا ٹچ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ٹیلی فون آڈیولیک ہوئی اس نے سازش کا بھانڈا ہی پھوڑدیا ہے، جن کو تم بُرا بھلا انہی سے حکومت بچانے کی بھیک مانگ رہے تھے، یہ جھوٹا، فریبی ہے، جب یہ اسلام آباد گھوم رہا تھا تواس کے 24 لاکھ 90 ہزارلوگ کم تھے، جنوبی پنجاب صوبے کا ڈھونگ رچایا گیا، ابھی آٹا سستا کیا چند دنوں میں گھی، چینی سستا کرنے کی بھی خوشخبری سناؤں گا، نوازشریف نے کہا اگر گورنر ہو گا تو بہاولپورسے ہو گا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کہتا تھا آئی ایم ایف گیا تو خودکشی کر لوں گا، ہم تمہیں مجبور کریں گے تم سیاسی خود کشی کرو گے، جاوید میانداد نے کہا اس کو ایک کام بھیک مانگنی اچھی آتی ہے، آڈیولیک میں بھی یہ اپنی حکومت کے لیے بھیک مانگ رہا تھا، پٹرول مہنگا کرتے ہوئے دل کو بڑی تکلیف ہوئی، جب بیماری حد سے بڑھ جائے تو پھر الیکٹرک شاک دینا پڑتا ہے، عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، عمران نیازی نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، دوبارہ شیروں کی طرح آگے بڑھ کر ملک کو قائد کا خوشحال پاکستان بنائیں گے، اگر آزاد حقیقی مارچ کا مقصد یہ ہے تمہارے توشہ خانہ کے ڈاکوؤں کا سوال کوئی نہ پوچھے تو ایسا نہیں چلے گا، تمہاری انا آئین پاکستان سے بڑھی نہیں، تمہاری انا کو گریبان سے پکڑ کر اس مٹی میں دفن کردیں گے، تم نے بڑی کوشش کی میری کابینہ اورگورنرنہ آسکے، دو ماہ سے آئینی بحران پنجاب کا پیچھا کر رہا ہے۔ اب کہانی میں جیل کا ٹچ رہ گیا ہے، تمہیں جیل بھیجیں گے، دوبارہ انتشارپھیلانے کی کوشش کی توتمہیں جیل جانا پڑے گا۔

  • حکوت نے جلسوں پر مکمل پابندی لگادی

    حکوت نے جلسوں پر مکمل پابندی لگادی

    پنجاب حکومت نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لیے استعمال کرنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔
    مزید برآں یہ کہ خالی جگہوں پر درخت پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
    یہاں خیال رہے کہ پاکستان ‏تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے میں پی ایچ اے کا 55 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
    مینار پاکستان کے گرد لگے جنگلے توڑ کر مرکزی سٹیج بنایا گیا، تحریک انصاف کی قیادت نے رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی جو 4 دن بعد بھی پی ایچ اے کو تاحال ادا نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری جانب، صوبائی حکومت نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز بھی مسترد کر دی، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا ان کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات اس اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔
    وزیراعلیٰ نے سابقہ دور میں پودوں کا بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایات دیں کہ خالی مقامات پر درخت پودے اور گھاس لگانے کا کام فوری طور پر مکمل کیا جاۓ

  • وزیر اعظم شہباز شریف،حمزہ کی ضمانت میں توسیع

    وزیر اعظم شہباز شریف،حمزہ کی ضمانت میں توسیع

    وزیر اعظم شہباز شریف،حمزہ کی ضمانت میں توسیع

    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عبوری ضمانت کی توثیق پر دلائل مکمل کر لیے اسپیشل سینٹر ل عدالت لاہورنے حمزہ شہباز کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے لاہور کی اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا کیس کی سماعت کے آغاز پر شریک ملزم سلیمان شہباز، طاہر نقوی، ملک مقصود اور غلام شبیر کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورنے عملدرآمد رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہارکیا،عدالت نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ملزمان تو متعلقہ ایڈریس پر موجود ہی نہیں ہیں،تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانے کے ذریعے وارنٹ گرفتاری بھجوائے گئے ہیں، جو ایڈریس تھا وہاں پر ملزم موجود ہی نہیں جو ایڈریس دیا گیا وہاں ملک مقصود رہتا ہی نہیں,عدالت نے کہا کہ آپ کی کس بات ہر یقین کروں؟ ایک سال پہلے کی بات ہے، اس کا مطلب پہلے والی رپورٹ غلط تھی،جلدی پڑی ہوئی تھی کہ کسی طرح رپورٹ عدالت کو دے آؤں، کیوں ناں انویسٹی گیشن افسر کو شو کاز جاری کر دیا جائے،

    جج نے شہباز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ؟وکیل نے کہاکہ آج باہر سیکیورٹی کے حالات ٹھیک ہیں ،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کاغذ پیش نہیں کر رہا جو حکومت کے بدلنے کے بعد ریکارڈ پر آیا ہو، تمام ریکارڈ پچھلے دور حکومت کا ہے-وکیل نے کہ کہ 10سال میں کھلنےاور بند ہونے والے کسی اکاؤنٹ کا شہباز شریف سے تعلق نہیں، پچھلی حکومت کا شہباز شریف پر مقدمات بنا کر پابند سلاسل رکھنے پرفوکس تھا، قانون کے مطابق کسی کے خلاف 10 مقدمات ہوں توباری باری گرفتاری نہیں کی جائےگی۔ سرکاری مشینری کو استعمال کر کے یہ مقدمات بنائے گئے استغاثہ کو پتہ تھا کہ یہ مقدمات بے جان ہیں عدالت میں ثابت نہیں کیے جا سکتے ،ہائیکورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کے وقت ان ریفرنسز کو غلط قرار دیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ میں صوبے کا خادم رہا ہوں، سرکاری خزانے سےتنخواہ لی نہ کبھی ٹی اے ڈی اے لیا، پیٹرول بھی خود ڈلواتا تھا جب کہ تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے کی رقم 7، 8 کروڑ بنتی تھی جو میرا قانونی حق تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نےتو شوگرملزکو سبسڈی نہیں دی، جس سے میرے خاندان کو 2 ارب کا نقصان ہوا، اس کیس میں مجھ پر 25 ،25 لاکھ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام لگائے گئے، ایک طرف تو میں اربوں روپے کا اپنے خاندان کی ملوں کو نقصان پہنچاؤں؟ کیا دوسری جانب میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟

    بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت سے واپسی کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے انہیں اور حمزہ شہباز کو جانے کی اجازت دے دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کےوکیل امجد پرویز دلائل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ استغاثہ یہ کہتا ہے کہ اکاونٹ سلمان شہباز کی ٹرانزکشن کے لیے کھولا گیا کوئی پیسے بھی آتے ہیں تو ہر طرح سےاسے دیکھا جاسکتا ہے دیکھا جاسکتا ہے کیا یہ پیسہ کیسی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوا انہوں نے ایف آئی آر درج کی،8ارب 45 کڑور روپےبنتے ہیں یہ بے نامی اکاؤنٹ مشتاق چینی کا ہے اکاؤنٹ میں زائد رقم آئی تو مشتاق چینی کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا،مشتاق چینی کے خلاف ابھی تک کسی سرکاری سطح پر ذکر نہیں ہوا ،وہ پبلک ہولڈر نہیں 4ارب روپے 10 سال محتلف اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں تو کیا ایک اکاؤنٹ میں یہ روپے رہ سکتے ہیں ؟ محمد مقصود پر الزام ہے کہ اس نے 3.4 بلین کی ٹرانزیکشن کیمحمد مقصود کا سیلری کے علاوہ جو بھی اکاونٹ کھلا وہ رمضان شوگر مل کے لیٹر پیڈ پر نہ تھا، محمد مقصود کے اکاونٹ میں 98 فیصد ٹرانزیکشن کیش نہیں ٹرانسفر اینٹریز ہیں،محمد مقصود کے اکاونٹ سے کبھی شہباز شریف کو پیسے نہیں گئے،ریکارڈ کے مطابق محمد مقصود اپنی ریٹررنز جمع کراتا تھا، اگر مان لیں کہ مقصود بے نامی تھا تو یہ دیکھنا ہے کہ وہ کس قانون کے تحت مجرم ہے،محمد مقصود پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا،کیس کو جس انداز سے دیکھ لیں، شہباز شریف سے کوئی بھی تعلق بنتا ہو تو چلا جاوں گا،تفتیشی نے سارا کیس کمرے میں بیٹھ کر بنایا ،

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل