Baaghi TV

Tag: حمزہ شہباز

  • حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ پھر ٹوٹ گیا

    حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ پھر ٹوٹ گیا

    حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ پھر ٹوٹ گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،لاہور ہائی کورٹ نے درخواست لارجربینچ کوسماعت کیلئے بھجوا دی ،عدالت نے کہا کہ لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے تو معاملہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا ہے،لارجربینچ بار بار پوچھ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق کیسے ہو گا؟ بیرسٹر علی ظفر نے استدعا کی کہ درخواست کو علیحدہ سنا جائے،اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ سارے معاملے کو حمزہ شہباز ضمنی انتخابات پر لٹکانا چاہتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ن لیگی وکیل نے اعتراض کیا ،لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی عدالت نے درخواست لارجر بینچ میں لگانے کی سفارش کردی عدالت نے درخواست لارجر بینچ میں لگانے کی سفارش کردی

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو پی ٹی آئی نے اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی ، انٹرا کورٹ اپیل میں حمزہ شہباز ، وزیر اعظم اور صدر کو بذریعہ سیکرٹری اور گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے ممبران صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق اور رانا مدثر نے اپیل دائر کی انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے,ہائیکورٹ کیجانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے،

    ایڈوکیٹ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے،ہائیکورٹ کیجانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے،لاہور ہائیکورٹ کے پاس گورنر اور صدر کیخلاف کوئی بھی کارروائی کا اختیار نہیں آئین کا آرٹیکل 248 مکمل صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے

  • پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازاررات 9 بجے بند کرنا ہوں گے،حمزہ شہباز

    پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازاررات 9 بجے بند کرنا ہوں گے،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کا توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے بڑا فیصلہ کیا ہے .

    وزیراعلی پیجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے۔ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے،شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں اورنمائندوں کی ملاقات کی، تاجر برادری کا توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کی اہے.صوبہ بھر کے تاجر عہدیدارو ں اور نمائندوں نے انرجی سیونگ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا.
    اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق،خواجہ احمد حسان، رانا مشہور احمد، سید علی حیدر گیلانی، عطا تارڑ، چودھری بلال اصغر،عمران گورایہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

    قبل ازیں حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کی تھی اورآئیندہ ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا تھا. پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کردی جائیں گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائےگی.صدر لاہور چیمبر نعمان کبیرکے مطابق قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

  • امریکہ سےتعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،حمزہ شہباز،تیار ہیں،امریکی قونصل جنرل

    امریکہ سےتعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں،حمزہ شہباز،تیار ہیں،امریکی قونصل جنرل

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول(Mr.William K. Makaneole) نے ملاقات کی.امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر حمزہ شہباز کو مبارکباد دی، ولیم کے میکانیول کا حمزہ شہباز کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.اس موقع پرحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کثیر الجہت نوعیت ہیں۔ زراعت، ماحولیات، واٹر شارٹیج اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ بلاشبہ اس وقت معاشی اوردیگرچیلنجز درپیش ہیں لیکن ہمارا عزم ان چیلنجز سے بلند ہے۔

    امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے – پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے-ملاقات کے موقع پرچیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لیگل ایڈوائزر علی رضا اور متعلقہ حکام و عہدیداران بھی موجود تھے.

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف صوبے میں تعلیم وصحت کی سہولتوں اور کریمنل جسٹس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں،وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، ڈلیوری ایسوسی ایٹس کے چئیرمین سر مائیکل باربر اور برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی.

    پنجاب حکومت اور سر مائیکل باربر نے پارنٹر شپ بحال کرنے پر اتفاق کیا. سر مائیکل باربر تعلیم، صحت اور کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے لیے ایک بار پھر پنجاب حکومت سے تعاون کریں گے .مشترکہ ٹیم آئندہ کا لائحہ عمل کے لئے سفارشات تیار کرے گی،جامع روڈمیپ تیار کرکے تیزی سے آگے بڑھا جائے گا

    سر مائیکل باربر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بے پناہ کام ہوا۔پنجاب حکومت کی اب بھی ہر ممکن معاونت کرینگے.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر کے ساتھ مل کر اپنجاب کے عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔ سر مائیکل باربر کے تجربے سے استفادہ کرکے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔ شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم روڈمیپ کے ذریعے پلان آف ایکشن مرتب کیا جائے گا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ سر مائیکل باربر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شاندار اصلاحات متعارف کرائیں۔ اب بھی سر مائیکل باربر کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سر مائیکل باربر کی مسلم لیگ ن کے سابق دور میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی بہتری کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا .برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنےپنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.

  • عمران نیازی اور پرویز الہی کان کھول کر سن لو،جب تک اللہ چاہے گا وزیراعلی رہوں گا،حمزہ شہباز

    عمران نیازی اور پرویز الہی کان کھول کر سن لو،جب تک اللہ چاہے گا وزیراعلی رہوں گا،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتےہیں میرے خلاف سازش ہوئی ہے.اداروں کے خلاف باتیں ہورہی ہیں،اویس لغاری نے بجٹ کی تقریر کی، بطور وزیراعلیٰ مجھ پر پنجاب کی بڑی ذمہ داری ہے، گزشتہ روز پنجاب کا بجٹ پیش کردیاگیا.عمران نیازی اور پرویز الہی کان کھول کر سن لیں آپ کی انا میرے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی ،جب تک اللہ چاہے گا میں وزیر اعلی روں گا.

    انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے خود باہر نکلوں گا ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھیں گے.

    وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے پریس کانفرنس سی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کو تماشا بنایا گیا ہے ،امریکہ کو للکار دیا، ہم امریکہ سمیت تمام ممالک کر ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،

    حمزہ شہباز نے کہا کہ پٹول کے بڑھنی پر کوشی نہیں ہے،جب عمران خان پٹرول پر سبسڈی کا کہ رہا تھا تو دوسری طرف اس کے وزراء ائی ایم ایف کو کہ رہے ہوں کہ پٹرول پی سنسڈی ختم کر دیں گی،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قوم کو آگے چلیے دو،سیاست کا سوال نہیں ریاست کا سوال ہے ریاست کو بچانا ،عمران خان ملک کا احساس کرو، مارچ کرنا ہے تو کرواگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

    وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ آج ملک میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، نواز شریف ملک سے اندھیرے ختم کر کے گئے تھے،یہ سوچنے کی بات ہے کہ 4 سالوں میں کیا گیا.آج ہیمیں بھی کڑوی گولی نگلنا پڑ رہی ہے.

  • بجٹ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے،حمزہ شہباز

    بجٹ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے،حمزہ شہباز

    بجٹ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے،حمزہ شہباز

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ صوبے کے 12 کروڑ عوام کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے۔کم عرصے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے بجٹ دستاویز تیار کی گئی۔ بجٹ اعدادوشمار کی روایتی جادوگری نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت اور ریلیف کی حقیقی دستاویز ہے۔

    حمزہ شہبازنے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ بجٹ میں بھی محروم معیشت طبقے کی فلاح پر فوکس کیا ہے۔ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کیلئے مشکل حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے – صوبے کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ متوازن، ٹیکس فری اورترقیاتی بجٹ سے صوبے میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا- بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی و خوشحالی کا روڈمیپ ہے۔

    پنجاب کا ”ٹیکس فری“ بجٹ دینے پر وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ اور سعدیہ تیمور نے جمع کرائی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیم،صحت اور ڈویلپمنٹ کےلئے تاریخی بجٹ رکھا ہے
    قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ،سکالر شپ،زراعت،انڈسٹری تمام شعبوں کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے،مسلم لیگ(ن) کا ریکارڈ ہے ہمارا بجٹ کاغذوں میں نہیںگراﺅنڈ پر نظر آتا ہے،کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات کا دوبارہ معاہدہ قابل تحسین ہے،حکومت عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرے گی.

  • مشکل حالات کے باوجودعوام دوست بجٹ پیش کیا،حمزہ شہباز

    مشکل حالات کے باوجودعوام دوست بجٹ پیش کیا،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مشکل حالات کے باوجود ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ، بجٹ صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا گیا ہے۔ 200ارب روپے کے تاریخی امدادی پیکج کے تحت 10کلو آٹے کا تھیلا اب 490روپے میں دستیاب ہے۔

    بجٹ اجلاس کے بعد حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اس امدادی پیکج کے ساتھ غریب عوام کی سہولت کے لیے 134ارب روپے کے رعایتی پیکج بھی دیا گیا ،134ارب روپے کے رعایتی پیکج کے تحت عوام کو اشیاء خورد و نوش کی رعایتی قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ جنوبی پنجاب، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی کے لئے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ سے سرکاری ملازمین کو ریلیف ملے گا۔ گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک ملازمین جو دیگر الاونس نہیں لے رہے ،انہیں 15فیصد خصوصی الاؤنس بھی ملے گا۔ کم از کم اجرت 20,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے ماہانہ کرکے مزدوروں کو ان کا حق دیا ہے ۔ ‏یکم جولائی سے پنجاب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور مراکز صحت پر مفت ادویات دی جائیں گی۔کینسر کے مریضوں کو بھی مفت ادویات ملیں گی۔

    دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ان کے پاس لوگ ہی نہیں ہیں، اگر ان کے پاس لوگ ہوتے تو اسمبلی بلڈنگ میں اجلاس کرتے۔
    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جو اجلاس پہلے سے چل رہا ہو اس کے ساتھ دوسرا اجلاس نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلا اجلاس تو آج بھی چل رہا ہے، دو آرڈیننس لا کر ایک ادارے کے ساتھ زیادتی کی ہے، یہ ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ گورنر نے ہاؤس کا تقدس پامال کیا ہے، اُن میں عقل ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کام جو آج تک کسی بھی غیر جمہوری حکومت نے نہیں کیا وہ کام یہ لوگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر اجلاس کی صدارت کرنے کے لیے ڈپٹی اسپیکر کو کہہ ہی نہیں سکتے۔

  • بجٹ کیلئے اسمبلی آیا مگر آج بھی تماشا چل رہا ہے،حمزہ شہباز

    بجٹ کیلئے اسمبلی آیا مگر آج بھی تماشا چل رہا ہے،حمزہ شہباز

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ 12 کروڑ کے صوبے کا بجٹ آپ نے جام کیا ہے، ہماری نیت صاف ہے، 3 ماہ سے ان کا سامنا کررہا ہوں .رات گئے تک بیٹھوں گا، عوام دیکھیں گے یہ شخص تماشا کررہا ہے، یہ وہی اسپیکر ہے جس کے اپنے خلاف عدم اعتماد ہے.

    پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ روز آئین اور قانون کی پامالی کر تا ہے،بجٹ پاس ہوگا اللہ کو منظور ہوا تو،آپ کو کسی کی شکل پسند نہیں، پرانا دکھ اور غصہ ہےتو کیوں آئین کو پامال کر رہے ہیں،عوام کو بتائوں گا تین ماہ میں پنجاب میں جو آئین و قانون کاُ تماشا لگایا.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تین مہینوں کا تماشا پہلے کبھی نہیں دیکھا کبھی اجلاس بلایا تو چند منٹ میں ختم کر دیا جاتاہے،راجہ ایندر پرویز الہی بنے ہوئے ہیں،آئین و قانون پاسداری کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے وزارت اعلی کا انتخاب کیا،ٹوٹے ہوئے بازو کا تماشا لگایا گیا ،میرئ ذات کا معاملہ نہیں عوام کا معاملہ ہے،لوگ مہنگائی کے شکار ہیں اور انہیں آئی جی اور چیف سیکرٹری کی پڑی ہوئی ہے

    حمزہ شہباز نے کہا کہ میری انا عوام سے زیادہ نہیں لیکن انہوں نے بازاری زبان استعمال کی ، رات بارہ بجے گھرگیا، کھیل تماشا کرنے تو نہیں آیا، کلرکوں اور مزدوروں کےلئے اچھی خبر لے کر آیا مگر بنی گالہ اور سپیکر پرویز الہی کی انا کی تسکین نہیں ہو رہی.

    حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ فرح گوگی کا نام لیا جاتاہے تو تکلیف ہوتی ہے ریاست مدینہ میں توشہ خانہ سے گھڑیاں بیچی جاتی ہیں ، عوام کو بتانا چاہتا ہوکہ انا نہیں ہے عوام کی بہتری کےلئے انا بھی نچھاور کر دوں گا.

    ہم کہتے ہیں بجٹ پیش کرنے دو مگر وہ کہتے آئی جی کو پیش کرو، انہیں اب عوام کی عدالت میں پیش کروں گا، ڈر کر کہتا ہوں دو ماہ کی کابینہ نے آٹے پردو سو ارب روپے کی سبسڈی دی ، تماشا بند ہوناچاہئے، آئین و قانون کا تماشا بند ہونا چاہئیے،اب تماشا نہیں چلے گا، بجٹ بھی پاس ہوگا اور کامیاب بھی ہوں گے،اگر کسی کی شکل پسند نہیں تو آئیُن و قانون کی پامالی تو نہُ کریں.

    اوزیراعلی نے مزید کہا کہ آج بھی آیا ہوں ، بیٹھوں گا مگر تماشا آج بھی جاری ہے، یہ وہی سپیکر ہے جس پر عدم اعتماد ہے ، اب عوامُ دشمنی کررہے ہیں، آپشن نہیں بتائوں گا نیت صاف ہے، تین ماہ سے آئینی بحرانوں کا سامنا کررہاہوں، پہلی جولائی سے ٹی ایچ کیو ڈی ایچ کیو میں مفت ادویات دوںُگا ،بجٹ بھی پیش ہوگا آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا.

  • کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے حمزہ شہباز ان ایکشن

    کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے حمزہ شہباز ان ایکشن

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سستے آٹے کی پورے پنجاب میں فراہمی کے بعد عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کیلئے ان ایکشن.حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں روزمرہ اشیاء کے نرخوں میں استحکام لانے کیلئے تجاویز ہیش کی گئیں.

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے روزمرہ استعمال کی ضروری کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ،وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے، جس سے عام آدمی کو ضروری کچن آئٹمز مناسب نرخوں پر تسلسل کے ساتھ مل سکیں۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ میری کاوشوں کا محور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنا ہے جس کے لئے سرکاری مشینری کو مزید فعال ہونا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے لئے مسلسل فیلڈ وزٹ جاری رکھیں۔ تمام فیلڈ وزٹ کی تصاویر اور وڈیوز وقت و تاریخ کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی سپلائی چین کو بھی مزید بہتر بنایا جائے. وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء سردار اویس لغاری، عطاتارڑ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.

    اس سے قبل وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے پوری انتظامی اور سیاسی مشینری کو متحرک کر دیا ہے،اللہ تعالٰی کی مخلوق کی مشکلات کم کرنے کیلئے صوبائی وزراء، منتخب نمائندے اور پولیٹیکل اسسٹنٹس کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہرچھوٹے بڑے شہر جا کر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیں ، ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کو پرائس کنٹرول کے موٹر اقدامات سے جانچا جائے گا ، پرائس کنٹرول کے لئے ہر ضلع میں کئے گئے اقدامات کی مانیٹرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے.

    انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کی سرگرمیوں کی رپورٹ مرتب ہو گی ، ہر ضلع کی کارکردگی جانچ کر سزا اور جزا کا تعین ہوگا ۔اچھا کام کرنے والے کی تحسین کی جائے گی۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔

    حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرائس کنٹرول کے اقدامات میں کوتاہی کرنے والوں کو جوابدہ ہونا ہوگا ۔ پرائس کنٹرول کے لئے سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ میں عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے پلان کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

  • پنجاب کابینہ میں توسیع، کابینہ کا اجلاس بھی طلب

    پنجاب کابینہ میں توسیع، کابینہ کا اجلاس بھی طلب

    پنجاب کابینہ میں توسیع، کابینہ کا اجلاس بھی طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ میں میں توسیع کر دی گئی ہے

    پنجاب کے نئے وزراء سے کل گورنر پنجاب حلف لیں گے، پنجاب کابینہ میں مزید 20 نئے وزرا کو شامل کیا جا رہا ہے، جن اراکین کو اب وزیر بنایا جا رہا ہے ان میں ن لیگ کے رانا مشہود ،میان مجتبیٰ شجاع، خواجہ عمران نذیر، طاہر خلیل سندھو، چودھری ا قبال ، یاورزمان ، علاوہ کرنل (ر)ایوب، تنویراسلم ، بلال یاسمین ،سیف الملوک کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشااللہ بٹ ، جہانگیر خانزادہ ،کرنل (ر)طارق، عظمیٰ بخاری ، کاظم علی اور ندیم کامران شامل ہیں ،

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے بجٹ منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کا اجلاس 13 جون کو طلب کرلیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کریں گے، اجلاس میں پنجاب کی کابینہ کے اراکین شریک ہوں گے، اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی،جلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور سالانہ اخراجات کی منظوری لی جائے گی

    پنجاب کا بجٹ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان پیش کریں گے، میاں مجبتی شجاع الرحمان کو وزارت خزانہ کا چارج دیا جائے گا،

    دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سےسابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں سابق وفاقی وزیرمونس الہٰی ،بشارت راجہ،محمود الرشید ظہیرالدین شریک تھے ،وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو اپنے خلاف حکومتی کارروائیوں سے آگاہ کیا ،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ارکان صوبائی اسمبلی اور اسٹاف کو بے جا ہراساں کر رہی ہے،بجٹ اجلاس کی تیاری کرنے والے اسمبلی اسٹاف کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جب اسمبلی سٹاف کو گرفتار کر لیا جائے گا تو بجٹ اجلاس کیسے ہوگا؟ جعلی حکمران ارکان اسمبلی کے خلاف پرچے کٹوا کر پارلیمانی روایات کو پامال کر رہے ہیں،

    پنجاب کا بجٹ تاریخ ساز بجٹ ہوگا،مالی سال2023۔2022 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا

    پنجاب کا بجٹ 13 جون کی دوپہر دو بجے اسمبلی میں پیش کیا جاے گا

    پنجاب کے آئندہ مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کرلیا گیا 

    پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرجواب طلب

  • حمزہ شہبازکی سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری

    حمزہ شہبازکی سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا-وزیر اعلی کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کی سرکوبی میں سی ٹی ڈی کا کردار قابل تعریف ہے -پنجاب میں جدید اور مؤثر پولیسنگ میرے ترجیحی لائحہ عمل کا حصہ ہے -سی ٹی ڈی کی آپریشنل اور انٹیلیجنس استعداد کار بڑھانے کے لئے جدید ترین ہتھیار اور ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی –

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی کے اہم شعبوں کا معائنہ کیا- وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ٹریننگ بلاک اور کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم(CVE) بلاک کا بھی وزٹ کیا-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ڈیٹا سینٹر، سائبر کرائم یونٹ، جیو فنیسنگ سینٹر، لیبز،آئی ٹی سیکشن اور دیگر سیکشنز کا مشاہدہ کیا -ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی ٹریننگ ونگ نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو بریفنگ دی-

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سٹاف سے ملاقات کی-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی – وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کو سراہا – وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے انار کلی بم دھماکے کے کیس کو حل کرنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے-

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کی بنیاد وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں رکھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا لگایا گیا یہ پودا اب ایک تن آور درخت بن چکا ہے۔سی ٹی ڈی فورس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا ہراول دستہ ہے۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے سی ٹی ڈی کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری دی اورچیف سیکرٹری کو بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-صوبائی وزراء سردار اویس لغاری،عطاتارڑ،ایوب گادھی،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- ایم پی اے جہانگیر خانزادہ،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او بہاولپور، آر پی او ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سستے آٹے کی پورے پنجاب میں فراہمی کے بعد عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کیلئے ان ایکشن،روزمرہ استعمال کی ضروری کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے جامع پلان طلب:وزیراعلی حمزہ شہباز شریف سستے آٹے کی پورے پنجاب میں فراہمی کے بعد عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کیلئے ان ایکشن۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے روزمرہ استعمال کی ضروری کچن اشیاء کے نرخوں میں استحکام کے لئے جامع پلان طلب کر لیاہے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے، جس سے عام آدمی کو ضروری کچن آئٹمز مناسب نرخوں پر تسلسل کے ساتھ مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ میری کاوشوں کا محور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنا ہے جس کے لئے سرکاری مشینری کو مزید فعال ہونا پڑے گا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے لئے مسلسل فیلڈ وزٹ جاری رکھیں۔انہو ں نے کہا کہ تمام فیلڈ وزٹ کی تصاویر اور وڈیوز وقت و تاریخ کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں۔

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی سپلائی چین کو بھی مزید بہتر بنایا جائے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء سردار اویس لغاری، عطاتارڑ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خوراک اور متعلقہ حکام نے شرکت کی-

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب صدر اخلاق باجوہ اور سیکرٹری حسان احمد کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار:وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نو منتخب صدر اخلاق باجوہ اور سیکرٹری حسان احمد کو مبارکباددی -وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اخلاق باجوہ اور احسان احمد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہاکہ پارلیمانی رپورٹنگ میں پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کا کردار مسلمہ ہے اورامید ہے کہ نو منتخب صدر اور سیکرٹری ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔