Baaghi TV

Tag: حمزہ علی عباسی

  • ایک بیان کے بعد  گستاخی کے الزامات اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا،حمزہ علی عباسی

    ایک بیان کے بعد گستاخی کے الزامات اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا،حمزہ علی عباسی

    ’’پیارے افضل‘‘ ڈرامہ سے غیر معمولی شہرت پانے والے حمزہ علی عباسی نے پنے حالیہ طویل اسلامی پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ ایک بیان کے بعد انہیں گستاخی کے الزامات اور شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

    اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک نہایت حساس اور چونکا دینے والے تجربے کا ذکر کیا حمزہ علی عباسی کے مطابق ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے آخرت، اللہ اور ایمان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ان تمام چیزوں پر یقین رکھتے ہیں، لیکن چونکہ انہوں نے اللہ کو دیکھا نہیں، اس لیے سو فیصد یقین کے ساتھ دعویٰ نہیں کرسکتے، ان کے بقول یہی جملہ ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا،اس بیان کے بعد انہیں متعدد وارننگ کالز موصول ہوئیں اور کچھ لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔

    اداکار کے مطابق بعض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ معافی مانگیں، دوبارہ کلمہ پڑھیں اور حتیٰ کہ اپنا نکاح بھی دوبارہ کریں اس حد تک ردعمل کا سامنا کرنا ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا، تاہم انہوں نے اپنے مؤقف پر وضاحت دیتے ہوئے یہ بات واضح کی کہ ان کا ایمان برقرار ہے اور ان کے الفاظ کو غلط انداز میں لیا گیا۔

  • فواد خان اور حمزہ نے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف نہیں کیا شان شاہد

    فواد خان اور حمزہ نے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف نہیں کیا شان شاہد

    اداکار شان شاہد جواردو کے ساتھ پنجابی فلمیں کرتے رہے ہیں اور خود بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں ان کو شاید ہی کسی دوسرے کا پنجابی ایکسینٹ پسند آتا ہے. یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فواد خان اور حمزہ علی عباسی کو لے لیا ہے آڑھے ہاتھوں. شان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہےکہ اداکار فواد خان اور حمزہ علی عباسی کو پنجابی بولنے کی پریکٹس کرنی چاہیے تھی. ان دونوں نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار تو کر لئے ہیں لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ انہوں نے محنت نہیں کی اور کرداروں کے ساتھ انصاف نہیں کیا. شان شاہد کے اس بیان کے بعد انہیں لیا جا

    رہا ہے آڑھے ہاتھوں کیونکہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں. فواد اور حمزہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شان کو اس طرح کی گفتگو کرنی چاہیے اپنی نسبت نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے. شان شاہد جتنا مرضی ان کی اداکاری پر سوال اٹھا لیں پسند انہیں ہی کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ مولا جٹ کے بعد شان شاہد کی فلم ضرار آئی ہے جس نے باکس آفس پر تسلی بخش بزنس نہیں کیا. شائقین نے شان اور کرن ملک کی اداکاری کو ضرور پسند کیا ہے لیکن فلم کو یکسر رد کر دیا ہے.

  • حمزہ علی عباسی نے بالوں کا اہم ٹریٹمنٹ کروا لیا

    حمزہ علی عباسی نے بالوں کا اہم ٹریٹمنٹ کروا لیا

    شوبز انڈسٹری کی چکا چوند ہی کچھ اس طرح‌ کی ہوتی ہے کہ ہر کوئی اس سے متاثر ہوتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے. اس انڈسٹری سے وابستہ لڑکے لڑکیاں اپنا ہر لحاظ سے خیال کرتے ہیں اور جو بھی کرنا پڑے کرتے ہیں. اداکار حمزہ علی عباسی بھی خود کا بہت خیال رکھتے ہیں لہذا انہوں نے اپنے بالوں کے لئے ایک ٹریٹمنٹ کروایا ہے. اس ٹریٹمنٹ کا نام ہئیر فال ٹریٹمنٹ‌ ہے. حمزہ علی عباسی نے اپنے بالوں کا ٹریٹمنٹ اپنی بہن فضیلہ عباسی سے کروایا ہے. اداکار حمزہ علی عباسی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ بال گرنے سے پہلے ہی انکا

    ٹریٹمنٹ‌ کروا لینا چاہیے. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی حال ہی میں‌فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے. نوری نت کے اس کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.فلم دو سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور مسلسل پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں تاریخی بزنس کررہی ہے. فلم میں‌ فواد خان حمائمہ ملک فارس شفیع سمیت سب کی اداکاری اچھی ہے لیکن حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا ہے.

  • دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی تاریخ ساز کامیابی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی تاریخ ساز کامیابی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جب سے ریلیز ہوئی ہے اس نے ہر ہفتے کامیابی کے نئے جھنڈے ہی گاڑھے ہیں. اس فلم نے حال ہی میں دو سو کروڑ کما لیا ہے . اس سے پہلے اس نے سو کروڑ کمانے والی پہلی فلم کا اعزاز بھی ھاصل کیا . دا لیجنڈ آف مولاجٹ ایسی فلم بن گئی ہے جس نے گزشتہ چار برسوں میں انڈیا اور پاکستان میں سب سے زیادہ بزنس کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ دنیا کے کسی بھی ملک میں‌لگی ہے وہاں اس نے دوسرے ملکوں کی فلموں کو پچھاڑ‌دیا ہے. ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چار برسوں کے دوران یوکے باکس آفس میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘

    برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت نے ایک بڑے بجٹ کے ساتھ یہ فلم تیار کی تھی جبکہ بلال لاشاری کی ڈائریکشن نے اس فلم کو امر کر دیا ہے. حمزہ علی عباسی نے نوری نت کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کو خوب منوایا ہے. فواد خان ، حمائمہ ملک ، فارش چفیع اور گوہر رشید نے کمال اداکاری کرکے شائقین کا دل جیت لیا ہے. فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور پانچ ہفتوں میں ہی فلم کا بزنس پاکستان سمیت دنیا میں بھر میں مثالی گردانا جا رہا ہے.

  • پاکستان میں چوتھے ہفتے میں بھی دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کا ریکارڈ توڑ بزنس

    پاکستان میں چوتھے ہفتے میں بھی دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کا ریکارڈ توڑ بزنس

    پاکستان میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں. یہاں تک کہ اورسیز میں جہاں جہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ لگی ہے وہاں بھی اس نے بھارتی فلموں کے بزنس کو مات دیدی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان میں ابھی تک 60 کروڑ روپے کما چکی ہے اور فلم کی ریلیز کو چوتھا ہفتہ ہے اور مسلسل فلم کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کررہی ہے. فلم چوتھے ہفتے میں بھی سینما گھروں میں‌فل رش لے رہی ہے. لوگوں‌کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں‌کا رخ کررہی ہے. فلم کو ایک بار نہیں بار بار دیکھا جا رہا ہے. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ٹاکرے اور اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. گوہر رشید ہو یا فارس شفیع کے

    علاوہ حمائمہ ملک سب کی اداکاری کو بے حد سراہا جا رہا ہے. فلم کے ڈائیلاگز سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہے ہیں. یاد رہے کہ فلم کی تیاری میں کئی سال لگے اور اس کی ریلیز بھی کورونا کی وجہ سے خاصی تاخیر کا شکار رہی ، لیکن ریلیز ہوئی ہے تو کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں . فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان کی کیمسٹری کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے حالانکہ فلم میں‌کوئی بھی گیت نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے بے حد سراہا جا رہا ہے.

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سیمت اورسیز میں دھوم مچائے ہوئے ہے. تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے ہیں یہ کسی بھی پاکستانی فلم کا اپنی نوعیت کا الگ ہی اعزاز ہے. اس سے قبل کسی بھی پاکستانی فلم نے پاکستان میں بھی اتنا بزنس نہیں کیا جتنا دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کیا ہے. برطانیہ میں اتنی بڑی کامیابی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو سو کروڑ کے بزنس سرکل میں داخل ہو چکی ہے. بلکہ یوں‌کہنا چاہیے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کما لئے ہیں. فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی اور چند ہی ہفتوں میں فلم کا بزنس آسمان کی بلندیوں‌کو چھو رہا ہے. اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم دا

    لیجنڈ آف مولا جٹ نے بھارتی فلمیں ملی اور فون بھوت کو بھی پچھاڑ دیا ہے. بھارتی فلموں‌ سے کہیں زیادہ پاکستان فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ بزنس کررہی ہے. یاد رہے کہ فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں اور ڈائریکٹر بلالا لاشاری ہیں. فلم کو بھارتی فلمساز کرن جوہر نے بھی دیکھا ہے . فلم ہر طرف سے کامیابیاں اور تعریفیں سمیٹ رہی ہے. فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • حمزہ علی عباسی نے کونسی دو بڑی بھارتی فلموں‌کی آفر ٹھکرائی ؟

    حمزہ علی عباسی نے کونسی دو بڑی بھارتی فلموں‌کی آفر ٹھکرائی ؟

    اداکار حمزہ علی عباسی جو کہ پاکستان سمیت انڈیا میں بھی بہت مقبول ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے انڈیا سے کام کرنے کی آفرز آتی رہی ہیں اور میں نے بڑے پراجیکٹس چھوڑے ہیں ان پراجیکٹس سے جڑے لوگ نامور تھےلیکن میں نے جب دیکھا کہ یہ میرے مزاج کے نہیں‌ ہیں اس لئے میں نے انکار کر دیا. انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معروف فلم میکر ساجد نڈیاڈ والا نے مجھ سے رابطہ کیا اور میرے پاس خود چل کر آئے مجھے سکرپٹ سنایا لیکن اس میں کچھ ایسی چیزیں تھیں جو میرے مزاج سے متصادم تھیں اس لئے میں نے بہت ہی عزت

    احترام کے ساتھ فلم کرنے سے معذرت کر لی. حمزہ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی مجھے اکشے کمار کی فلم بے بی کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے منع کر دیا. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولاجٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے ان کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. حمزہ علی عباسی کم مگر معیاری کام کرنے کا ترجیح دیتے ہیں وہ فلمیں بھی کرتے ہیں اور ٹی وی ڈرامے بھی کرتے ہیں ان کے مداح انہیں ہر میڈیم پر بے حد سراہتے ہیں.

  • کیا حمزہ علی عباسی اپنے بیٹے کا ڈائپر خود چینج کرتے ہیں؟

    کیا حمزہ علی عباسی اپنے بیٹے کا ڈائپر خود چینج کرتے ہیں؟

    کیا حمزہ علی عباسی اپنے بیٹے کا ڈائپر خود چینج کرتے ہیں؟
    اداکار حمزہ علی عباسی دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں نوری نت کا کردار کرکے کافی داد سمیٹ رہے ہیں۔ جس جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ نوری نت کے کردار میں حمزہ علی عباسی کو بے حد پسند کررہا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے اس سے قبل بھی ٹی وی پر جتنا کام کیا ہے داد ہی سمیٹی ہے۔ حمزہ علی عباسی ایک عرصے سے نماز قرآن اور اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگاتے رہتے ہیں کہیں اس کو نظر نہ لگ جائے تو حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ نظر لگتی ہے اور میرا اس پر یقین بھی ہے لیکن مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ قرآن مجید میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو برائی ٓآنی ہے وہ آکر ہی رہنی ہے۔ جو ہونا ہے اس نے ہو کر ہی رہنا ہے تو پھر ٹینشن فری رہنا چاہیے ۔ میں اپنے بیٹے کی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے سے بالکل نہیں گھبراتا۔

    انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو سنبھالتے ہیں اس کا ڈائپر چینج کرنے کے ساتھ سلاتے بھی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کو سنبھالنے کے لئے معاملے میں کافی ایکسپرٹ بھی ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے ماڈل نعمل خاور کے ساتھ شادی کی دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام مصطفی ہے۔ حمزہ اور نعمل ایک آئیڈل زندگی گزار رہے ہیں۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    مقبولیت کا بھوت،عمران خان کو لے ڈوبے گا،کچے ذہن اور تباہی کی خطرناک منصوبہ بندی

  • حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ کے وڈیو کلپس بناکر شئیر کرنے والوں‌ کو کر دیا خبردار

    حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ کے وڈیو کلپس بناکر شئیر کرنے والوں‌ کو کر دیا خبردار

    عمارہ حکمت اور بلال لاشاری نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے سینما میں‌بنائی گئی وڈیوز کے کلپس شئیر کرنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسا نہ کریں لیکن ایسا مسلسل ہوتا رہا ، آخر کار عمارہ حکمت کو سخت ایکشن لینا پڑا. اب آگئے ہیں حمزہ علی عباسی بھی میدان میں انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایسا کرنے والوں‌کو خبردار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ وہ بیمار تھے لیکن وہ مسلسل اپنی فلم کی تشہیر سوشل میڈیا پر کررہے ہیں اور اپنے مداحوں کو متحرک بھی کررہے ہیں کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم دیکھیں.

    تاہم مسلسل فلم کے وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر اپلوڈ کئے جا رہے ہیں. اس فلم کو پاکستان سمیت دنیا کے تیس ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے.فلم کو دیکھنے کےلئے بھارتی شائقین بھی خاصے پرجوش نظر آتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہونا فی الحال ممکن نہیں ہے. فلم کی پوری کاسٹ خاصی تعریفیں سمیٹ رہی ہے. فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلم اس سال کی سب سے بڑی پاکستانی ہٹ ہے.

  • مولا جٹ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کرنے والی فلم بن گئی

    مولا جٹ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کرنے والی فلم بن گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں‌ریلیز ہوئی ہے. اس فلم کے لئے لوگوں کا کریز پوری دنیا میں‌پایا جاتا ہے. فلم کو ریلیز ہوئے آج دوسرا دن ہے اور سینما بھرے پڑے ہیں. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں ریلیز ہوئی ہے اس میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا و دیگر شامل ہیں کہا جا رہا ہےکہ یہ فلم مختلف ممالک کی 400 سے زائد سینما اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے اور فلم نے سب سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے. فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے. فواد خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری کی بھی بہت تعریف کی جا رہی

    ہے. اس وقت پنجاب میں دا لیجنڈ آف مولاجٹ سب سے زیادہ شوز لے رہی ہے. لاہور کے کیو سینما میں فلم کا آخری شو رات کو دو بجے ختم ہو رہا ہے. کسی بھی فلم کی مقبولیت کا اندازہ یقینا اس کو ملنے والے شوز اور لوگوں کے ریسپانس سے لگایا جا سکتا ہے. فیملیاں جوق در جوق سینما گھروں کا رخ کررہی ہیں اور اپنی پسندیدہ فلم کو دیکھ رہی ہیں. فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک مرتبہ پھر سے کیمسٹری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے حالانکہ فلم میں کوئی گیت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے.