معروف ماڈل و اداکارہ نعمل خاور جو کہ شادی کے بعد شوبز سے دور ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اچھا کام ملا تو ضرور کروں گی. اچھے اور معیاری سکرپٹس ہمیشہ میری ترجیح رہے ہیں جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو کروں گی. پاکستان میں بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے بس اسے سامنے لانے کی ضرورت ہے. بہت سارے ٹیلنٹڈ لوگوں کا ٹیلنٹ چھپا رہتا ہے ان کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ انسان وہی ہے کہ جو سچ بولے اور اگر اس سے کوئی غلطی ہوجائے تو اسکو تسلیم کرے اسی میں بڑا پن ہوتا ہے. نعمل خاور نے کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے جو کہ اچھا رجحان نہیں ہے. اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ ایک
دوسرے کا ساتھ دیں اور آگے بڑھیں. یاد رہے کہ نعمل خاور کا شمار بہترین ماڈلز میں ہوتا ہے انہوں نے فلم ورنہ میں کام بھی کیا. ان کی شادی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ ہوئی ہے ان کا ایک بیٹا ابراہیم ہے نعمل ان کی پرورش میں جُتی ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز سے دور ہیں. حمزہ علی عباسی کا کہنا ہےکہ نعمل ابھی مصروف ہیں جیسے ہی ان کی مصروفیات میں کمی آئی یقینا وہ کام کریں گی.
اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میرے لئے وہ لمحات مایوس کن ہیں جو اللہ کے قریب نہ گزریں۔ میں فلموں میں کام کرنے کو برا نہیں سمجھتا لیکن اللہ نے جو دائرہ متعین کر دیا ہے اس سے باہر نکل کر کاکم کرنے کو برا سمجھتا ہوں۔ میں نے کبھی فلم انڈسٹری نہیں چھوڑی نہ چھوڑوں گا لیکن جب اچھا اور میری مرضی کا کام ملے گا کروں گا لیکن حدود کے اندر رہ کر۔ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں اختلاف رائے کو بہت زیادہ پسند کرتا ہوں۔لیکن گالی گلوچ مجھے بالکل بھی پسند نہیں ہے میں اس بات کا قائل ہوں کہ کسی کی بھی سنیں اپنی بھی سنائیں لیکن گالی
گلوچ نہ کریں اور صرف نظریات کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کو برا بھلا کہنے کا رواج ختم ہونا چاہیے۔ میری فلم دا لیجنڈ ٓف مولا جٹ لوگوں کو بہت پسند آئیگی ہم سب پر امید ہیں ہم نے جو کرنا تھا کر لیا اب ہمیں شائقین کے ریسپانس کا انتظار ہے. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے . اس ھوالے سے آج کل فلم کی پرموشنز جاری ہیں .فلم کی پوری ٹیم فلم کی کامیابی کے لئے پرامید ہے.شائقین حمزہ اور فواد کی جوڑی دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں.
حمزہ علی عباسی جنہیں ڈرامہ سیریل پیارے افضل نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں. حمزہ علی عباسی چار سال کے بعد کسی پراجیکٹ میں نظر آرہے ہیں اور وہ پراجیکٹ ہے فلم ” دا لیجنڈ آف مولا جٹ” حمزہ علی عباسی نے اس میں نوری نت کا کردار اداکا کیا ہے. اس کردار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ کردار کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے.ہیرو آنے والے حمزہ علی عباسی ولن کا کردار کرکے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ولن کا کردار بہت زیادہ چلینجنگ بات ہوتی ہے. حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ انہوں نے
پرانی والی مولا جٹ دیکھی ہے اور مصطفی قریشی نے کس طرح سے نوری نت کے کردار کو ادا کیا ہے اسکو سٹڈی کیا ہے. حمزہ علی عباسی کہتے ہیںکہ میں فلمیں اور ڈرامے یقینا کروں گا لیکن اللہ نے جو دائرہ متعین کر دیا ہے اس میں رہتے ہوئے کروں گا اور میرا خیال ہے کہ یہ کوئی بری بات نہیں ہے. باقی میری ہمایوں سعید سے کسی قسم کی ناراضگی نہیں ہے ہمیں ایکساتھ کام کرنے کا اگر پھر سے موقع میسر آیا تو ضرور کروں گا. فلم کی ریلیز کے ھوالے سے نروس نہیں ہوں بلکہ ایکسائیٹیڈ ہوں امید ہے کہ شائقین کو ہماری کوشش ضرور پسند آئیگی.
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے منعقد کی گئی لائیو ٹیلی تھون میں ان کے ساتھ اداکار حمزہ عباسی بھی تھے وہ ٹیلی تھون کے دوران عمران خان سے باتیں بھی کرتے رہے، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کی مقبولیت دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے کہ اگلی حکومت بھی آپکی ہو گی، اس پر عمران خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کہیں ورنہ مجھ پر مزید مقدمات بنا دئیے جائیں گے. عمران خان کی یہ بات سن کر حمزہ علی عباسی کھل کھلا کر ہنس پڑے. حمزہ علی عباسی ایک عرصے سے سکرین سے غائب ہیں کافی وقت کے بعد وہ ٹی
وی سکرین پر نظر آئے ہیں اور ان کا عمران خان کے لئے جذبہ اور محبت میں کسی قسم کی کمی دیکھنے کو نہیں ملی. یاد رہے کہ حمزہ عباسی کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے اس میں حمزہ عباسی نوری نت کا کردار کررہے ہیں اس میں انہوں نے ٹھیٹھ پنجابی بولی ہے. حمزہ علی عباسی تو ہر قدم پر عمران خان کا ساتھ دیتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ حمزہ کی فلم ریلیز ہونے کے موقع پر عمران خان کوئی ٹویٹ کرکے یا کسی پرموشن کا حصہ بن کر وش کرتے ہیں یا نہیں.
اسلام آباد :ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ساتھ دھوکہ ہوگیا, الف ڈرامے میں کردار ان کی بجائے حمزہ علی عباسی کو مل گیا. جہاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے عوام اور سوشل میڈیا میں مقبول ہیں وہیں وہ اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے بھی نظر آتے ہیں. سماجی رابطہ کی سائٹ پر ایک ٹوئٹر صارف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کہ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "پارٹ ٹائم کسی ڈرامے یا فلم میں کام کی آفر بھی ہوسکتی ہے ویسے ". ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی تصویر پر ٹویٹر صارف کا تبصرہ
جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ "آفریں بہت آئیں تھی ۔ لیکن نام میں کنفیوزن کی وجہ سے حمزہ علی عباسی کو سارے رول مل گئے ” ڈی سی اسلام آباد کا ٹویٹ
لاہور: کیا پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا کیئریر ختم ہونے جارہا ہے یا پھر وہ سیاسی ہونے یا نہ ہونے جارہے ہیں ، بہرکیف یہ تو طئے ہے کہ بہت جلد ’’ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری سفر اختتام کو پہنچ جائے گا”’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔یہ تھے الفاظ حمزہ علی عباسی کے
ہ علی عباسی کے ٹویٹ پر مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے۔ پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔https://twitter.com/iamhamzaabbasi/status/1182790638456262656?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1182790638456262656&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fhamza-ali-abbasi-important-announcment%2F
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ 25 اگست کو شادی کی جس کے بعد اُن کی اہلیہ نےانڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ پر مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنی اہلیہ کی طرح انڈسٹری کو خیر باد کہنے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارے افضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں۔
اسلام آباد : حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی کا اعلانیہ اظہار کرکے وہ سچ بول دیا جسے لوگ دباتے دباتے انکشاف کربیٹھتے ہیں، اور بدنام ہوکر رہ جاتے ہیں لیکن حمزہ علی عباسی نے وہ سچ بول کر حق ادا کردیا جس کا حکم دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B1awZmohrW6/?utm_source=ig_embed
ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا جس کے بعد ادکار نے خود ہی ٹوئٹ کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔ اداکار کے مطابق نیمل خاور سے نکاح کی سادہ تقریب 25 اگست جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہوگا۔ حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان کےایک معروف اینکر، تجزیہ نگار اور ماضی کے اداکار حمزہ علی عباسی اپنے سفر حج پر پیش آنے والے مبارک لمحات کے بارے میں عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا کہنے ان مبارک گھڑیوں کے جب اللہ کی رحمت کا نزول دیکھا ، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ حج کے موقع پر جس طرح امن و بھائی چارہ کا مظاہرہ کیا گیا اس سے پہلے اس کا تصور تک نہ تھا
عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میری تو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اس گھر کی زیارت نصیب فرمائے ، حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ میں نے یہاں دنیا کے ہرکونے سے آئے ہوئے زائرین کو دیکھا ہےیہی اسلام کی اجتماعیت ہے. حمزہ علی عباسی مزید بتاتے ہیں کہ دوسرا اہم پہلوجو میری آنکھوں کے سامنے بار بار آرہاہے کہ ایک ہی جگہ پر دنیا بھر سے 22 لاکھ سے زائد عازمین حج کا جمع ہونا ہے.
https://www.instagram.com/p/B1CcWWXhV-z/?utm_source=ig_embed
حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا خیال رکھنا کوئی معمولی کام نہیں . اس سرزمین مقدس پر جس طرح سعودی حکومت نے انتظامات کیے ہیں اور کسی حاجی کو کسی قسم کی پریشانی نہیںہوئی اس کا کریڈٹ بھی سعودی حکومت کو جاتا ہے.
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کے ساتھ معروف سنگر عاطف اسلم ، فیروز خان اور دیگر اہم ساتھی بھی سفر حج میں شریک تھے ، حمزہ کے دیگر ساتھیوں کے بھی یہی جزبات اور یہ دعائیں تھیں اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اس گھر کی زیارت نصیب فرمائے اور اس کے انتظامات کرنے والوں کو مزید عزت بخشے
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص فیس بک اور ٹوئیٹر مقبول ترین پلیٹ فارمز ہیں. سال دو ہزار انیس کے اوائل میں دنیا بھر سے 2.7 بلین لوگ فیس بک استعمال کر رہے ہیں. اسی طرح سماجی رابطوں کی دوسری بڑی سائٹ ٹویٹر کے صارفین کی تعداد 261 ملین ہیں.واضح رہے کہ یہ کوئی ختمی تعداد نہیں ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی تعداد ہر دن بڑھتی چلی جا رہی ہے.
ترقی پزیر اور معاشی و سیاسی حوالے سے کمزور ممالک میں سوشل میڈیا کا استعمال اس لحاظ سے بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے کہ بے روزگار لوگوں کے پاس سوشل میڈیا استعمال کرنے کا کھلا وقت ہوتا ہے.
ان سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال بڑھنے کی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ سائٹس آپ کو اپنے نظریات و افکار کے اظہار کی آزادی دیتے ہیں. ان سماجی رابطوں کی سائٹس کا بنیادی نعرہ ہی اظہار رائے کی آزادی ہے کہ آپ اپنے انفرادی، سیاسی، مذہبی اور معاشرتی نظریات کا کھلم کھلا اظہار کر سکتے ہیں لیکن پچھلے چند سالوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ان سائٹس پر اظہار رائے کی آزادی بزور سلب کی جا رہی ہے. بالخصوص جب سے بھارت ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھا ہے اور فیس بک کا جنوبی ایشیائی علاقائی ہیڈ کوارٹر بھارت کے شہر دکن میں قائم ہوا ہے تب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگنا شروع ہوچکی ہے.
بھارت کی ایماء پر فیس بک اور ٹویٹر پر سے لاکھوں اکاؤنٹس بلاک کیے جاچکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس وہ ہیں جو کشمیر اور خالصتان کے حوالے سے سرگرم تھے. بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس تک کے ہزاروں اکاؤنٹس بلاک ہوچکے ہیں اور ان کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سیاسی معاملات اور انتخابات میں اثر انداز ہو رہے تھے. کچھ ہی عرصہ قبل فیس بک نے 24 پیجز، 57 اکاؤنٹس، 7 گروپس اور 15 انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کیے تھے جن کے بارے میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق افواج پاکستان کے ادارے آئی ایس پی آر کے ملازمین کے ساتھ ہے اور یہ اکاؤنٹس اور پیجز کشمیر پر مواد اپلوڈ کرتے تھے.
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان کے معروف اداکار اور اینکر پرسن حمزہ علی عباسی کے اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینل بھی کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کی وجہ سے بلاک کیے جا چکے ہیں. اسی طرح کشمیریوں پر ظلم اور کلبوشن یادیو پر ٹویٹس کرنے کی وجہ سے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا.
ان کے علاوہ عام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس اور پیجز لاکھوں کی تعداد میں بلاک کیے جا چکے ہیں.
حالیہ دنوں میں کشمیر میں برہان وانی کی تیسری برسی کی وجہ سے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جس کو دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر پزیرائی ملی پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے بھی اس ایشو کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا لیکن بھارت کی ایماء پر ہزاروں پاکستانی صارفین اپنے اکاؤنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے.
سوشل میڈیا صارف عمران اشرف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی افواج پیلٹس فائر کرتی ہیں ان کی بینائی چھینی جا رہی ہے اور اس پر آواز اٹھانے کی وجہ سے ہمارے اکاؤنٹس بلاک کیے جا رہے ہیں.
ایک سوشل میڈیا صارف بنت مہر کا کہنا تھا کہ فقط برہان مظفر کی تصویر لگانے سے ہمارے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جا رہے ہیں یہ کیسی اظہار رائے کی آزادی ہے.
سوشل میڈیا کے فعال صارف انوار الحق کا کہنا تھا کہ میرے دو سو سے زائد اکاؤنٹس پاکستانیت اور کشمیر ایشو کی وجہ سے بلاک ہوچکے ہیں.
ایک اور سوشل میڈیا صارف کومل باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کی اجارہ داری اور ہٹ دھرمی ہے جو ہمارے اکاؤنٹس بلاک کردیئے جاتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی انتظامیہ کو لازمی طور پر ان سماجی رابطوں کی سائٹس سے معاہدے کرنے چاہیں تاکہ بھارت کی اجارہ داری سے چھٹکارہ پایا جاسکے.
انتہائی فعال سوشل میڈیا صارف وقاص احمد کا کہنا تھا برہان وانی اور کشمیر ایشو پر بات کرنے کی وجہ سے پیجز اور اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے ہیں جن پر پاکستانی ایکٹوسٹس اور حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے حالانکہ یہ سائٹس پاکستان سے ملین ڈالرز کے اشتہارات کی کمائی کرلیتی ہیں لیکن اکاؤنٹس کی بندش کے سلسلے میں پاکستان حکومت اور آئی ٹی منسٹری کی ان سائٹس کے ساتھ کوئی واضح پالیسی نہیں ہے.
واضح رہے کہ ماضی اور حال میں بھی پاکستان کے بڑے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جاچکے ہیں جس پر احتجاج کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے. حکومت پاکستان کو چاہیے کہ لازمی طور پر اس معاملے کی حساسیت کو دیکھیں اور سوشل میڈیا پر بھارت کی اجارہ داری کے خاتمے کی سنجیدہ کوشش کی جائے تاکہ پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرسکیں.