Baaghi TV

Tag: حکومت سندھ

  • سندھ حکومت کا  این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت

    سندھ حکومت کا این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت

    حکومت سندھ نے صوبے میں کام کرنے والی تمام ملکی و غیرملکی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ہدایت دی ہے کہ ملازمتوں کی فراہمی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔

    محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ہدایت بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (INGOs)، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs)، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (CBOs) اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے لیے ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر سندھ کے احکامات کے تحت تنظیمیں اپنی بھرتی کے عمل میں سندھ کے مقامی افراد کو ترجیح دیں تاکہ مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

    مزید کہا گیا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کر کے عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ اس مقصد کے لیے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ حکم پر عملدرآمد کروائیں اور کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں محکمہ سماجی بہبود کو آگاہ کریں۔حکومت سندھ کے مطابق یہ اقدام صوبے کے عوام کی معاشی و سماجی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

    سعودی عرب کا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

    ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

    امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

    غزہ امن منصوبہ: پاکستان فوج بھیجنے سے متعلق فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی، اسحٰق ڈار

  • حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی  ٹیکسی سروس کا اعلان

    حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان

    حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس شروع کرنے اور دسمبر 2025 تک الیکٹرک وہیکل (ای وی) ٹیکسی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے، جہاں صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پہلی بار اپنی ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہی ہے، اور کوشش ہے کہ دسمبر 2025 تک ای وی ٹیکسی بھی عوام کو فراہم کی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عوام کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں۔ ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے مخصوص ای وی ٹیکسیاں بھی شامل ہوں گی۔سندھ حکومت اس سے قبل پاکستان میں پہلی بار ماحول دوست ای وی بسیں اور خطے میں پہلی بار خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کرا چکی ہے۔ خواتین اور طالبات کے لیے پنک اسکوٹی پروگرام کو بھی عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

    اب خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی کے ساتھ ساتھ ملک کی پہلی ای وی ٹیکسی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈبل ڈیکر بسیں اور مزید ای وی بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور انفرااسٹرکچر کی تیاری پر کام جاری ہے تاکہ منصوبہ پائیدار اور کامیاب ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے، جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کراچی کے ٹرانسپورٹ شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،وائٹ ہاؤس

    سندھ میں 2 اکتوبر تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

    آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج

    یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل

  • سندھ میں سیلاب کا خدشہ، 1651 دیہات متاثر ہونے کا امکان

    سندھ میں سیلاب کا خدشہ، 1651 دیہات متاثر ہونے کا امکان

    حکومتِ سندھ نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتحال کے باعث 44 تعلقوں (تحصیلوں) کے 1651 دیہات متاثر ہوسکتے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 16 لاکھ 38 ہزار 491 افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع سے 6 ہزار 288 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 57 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ صوبے بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے 154 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 772 مریضوں کا علاج کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 39 ہزار 576 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

    محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 161 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 ہزار 267 مویشیوں کو منتقل کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 78 ہزار مویشیوں کو ویکسین اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہےحکومتی ترجمان کے مطابق سیلاب کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے مسلسل متحرک ہیں۔

    روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب

    8.5 ارب ڈالر کے نئے معاہدےپاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ،مسعود خان

    موبائل سمز کا ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ کا نوٹس، انکوائری ٹیم تشکیل

    ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا

  • سندھ حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

    حکومتِ سندھ نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 5 ستمبر اور ہفتہ 6 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس دوران سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات حکام، ایمرجنسی سروسز اور دیگر اہم اداروں کے افسران دونوں روز اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول (6 ستمبر) کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

    سریاب خودکش حملہ: نیشنل پارٹی کا 3 روزہ سوگ، حب کا جلسہ ملتوی

    جناح ہاؤس حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز کی ضمانت منظور

    پاکستان سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ

    ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی اور کوئٹہ سےحوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

  • بارشوں کے دوران سندھ میں سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد

    بارشوں کے دوران سندھ میں سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد

    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت سندھ نے بارشوں کے دوران سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر جانے سے روک دیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے چاروں صوبوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ شدید مون سون بارشوں کے باعث کئی سیاحتی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں، اس لیے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ان مقامات پر جانے سے روکا جائے۔وزیراعظم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے چیف سیکریٹری نے تمام کمشنرز اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کو ہدایت جاری کی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز نے مقامی سطح پر سیاحوں کو روکنے کے اقدامات شروع کر دیے۔

    حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں گورکھ ہل، کتے کی قبر، ڈاڑھیارو جبل اور ننگرپارکر (تھرپارکر) سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سہ ملکی سیریز: افغانستان کی یو اے ای کو 38 رنز سے شکست

    اسلام آباد: بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے متعدد ٹریلز بند

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال

    راشد خان ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

  • سندھ  میں 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ پر پابندی

    سندھ میں 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری اور اسلحہ پر پابندی

    حکومت سندھ نے محرم الحرام 2025 کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ محرم الحرام کے دوران اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے معطل رہیں گے۔ علاوہ ازیں، بغیر اجازت ڈرون یا ہیلی کیم کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب، حکومت سندھ نے محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی سے متعلق سخت ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق بغیر اجازت کوئی جلوس، وال چاکنگ یا اشتعال انگیز تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام محرم جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    اس موقع پر حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھنے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

  • سندھ حکومت کا 26-2025 کا ترقیاتی بجٹ تیار، 1018 ارب روپے مختص

    سندھ حکومت کا 26-2025 کا ترقیاتی بجٹ تیار، 1018 ارب روپے مختص

    حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1018 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ بجٹ کل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    حکومت نے سال 26-2025 کے لیے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 520 ارب روپے اور ضلعی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 55 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات کے مطابق تعلیم کے لیے 102 ارب 79 کروڑ روپے،صحت کے لیے 45 ارب 37 کروڑ روپے، آبپاشی کے لیے 83 ارب 95 کروڑ روپے، بلدیات کے لیے 143 ارب 21 کروڑ روپے اور ورکس اینڈ سروسز کے لیے 143 ارب 21 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

    مزید یہ کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل ہے۔غیر ملکی فنڈنگ سے 366 ارب روپے اور وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 76 ارب روپے حاصل ہوں گے، جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 2 کھرب روپے ہوگا۔

    ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم کچھ یوں ہے 3642 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 400 ارب روپے،3161 جاری منصوبوں کے لیے 331 ارب روپے،481 نئے منصوبوں کے لیے 119 ارب روپے اور 1350 منصوبے ایسے ہوں گے جن پر 100 فیصد رقم جاری کی جائے گی۔

    رواں سال کی رقم کی مکمل منتقلی کی صورت میں آئندہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 1264 ارب روپے تک پہنچ جائے گا، جبکہ رواں مالی سال 2024-25 میں ترقیاتی بجٹ 1165 ارب روپے تھا۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل:کمنز کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا کو 218 رنز کی برتری

    احمد آباد طیارہ حادثہ: ہلاک افراد کے اہل خانہ کیلئے ایک کروڑ روپے فی کس معاوضے کا اعلان

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن پر تبادلہ خیال

  • حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    حکومت سندھ کی جانب سے 13 جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 2025-26ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہےصوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہےمحکمہ زراعت کا 13 ارب روپے ، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے ، جنگلات کا 4 ارب روپے، جبکہ محکمہ صحت کا 51 ارب روپے تجویز کردیا گیا ہے۔

    دستاویزات کے مطابق صنعت کا 4 ارب روپے ، آبپاشی کا 96 ارب روپے ، بلدیات کا 13 ارب روپے ، منصوبہ بندی کا 16 ارب روپے تجویز کردیا گیا ہے، محکمہ سروسز کا 14 ارب ، ٹرانسپورٹ کا 57 ارب روپے ، ورکس اینڈ سروسز کا ایک کھرب 39 ارب روپے بجٹ تجویز کردیا گیاہےمحکمہ سوشل پروٹیکشن کا 12 ارب روپے ، محکمہ داخلہ کا 11 ارب روپے ، توانائی کے 9 ارب روپے، محکمہ خزانہ کا 8 ارب روپے رکھنے کی تجویز کردی گئی، محکمہ خوراک کا 41 کروڑ روپے، انسانی حقوق 13 کروڑ روپے ، محکمہ اطلاعات کا 27 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز کردیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

    ائیر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

    ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

  • وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

    وزیراعلی سندھ کا عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کے لیے 120 دن کی رعایت کی منظوری دے دی۔

    ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق اس فیصلے سے 820 قیدی مستفید ہوں گے۔ تاہم، یہ معافی ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ مزید برآں، سزائے موت، قتل، جاسوسی، دہشت گردی، ریپ اور ڈکیتی کے مجرموں پر بھی یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    حکومت سندھ نے سزا یافتہ قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دے دی ، سزاوں میں کمی کا محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کر دیا ، سزائے موت کے مجرم،ریاست مخالف سرگرمیوں کے مجرمان پر معافی لاگو نہیں ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ خصوصی معافی سے سندھ کے مختلف جیلوں میں 820 قیدی مستفید ہوں گے۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا کوئٹہ میں بلوچستان امن مارچ، سینکڑوں افراد کی شرکت

  • سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار  دینے کا امکان

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بنیادی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نور احمد سموں، سیکریٹری سوشل پروٹیکشن، ڈی جی نادرا سندھ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ویکسینیشن، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی دلانے میں پیدائش کی رجسٹریشن کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرے گی تاکہ پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بچوں کی 100 فیصد رجسٹریشن کے ہدف کے حصول میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی اس عمل کو آسان بنانے کے لیے سندھ بھر میں پیدائش کی رجسٹریشن کو مفت کر چکی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مالی رکاوٹوں کو ختم کرنا اور پسماندہ طبقات کو یہ سہولت باآسانی فراہم کرنا ہے۔ حکومت کے اس فعال اقدام سے رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئے گی، خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں میں جہاں یہ شرح ماضی میں کم رہی ہے۔

    چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی خوشحالی اور محفوظ بچپن ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور یہ حقوق انہیں قانونی حیثیت اسی وقت حاصل ہو سکتے ہیں جب ان کی پیدائش کی رجسٹریشن ہو۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن کی ذمہ داری سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت محکمہ بلدیات کی آئینی ذمہ داری ہے۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان روابط کو مزید مثر بنایا جا رہا ہے تاکہ پیدائش کی رجسٹریشن کا مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا انٹری نظام نافذ کیا جا سکے۔ یہ ڈیجیٹل نظام نہ صرف درستگی کو یقینی بنائے گا بلکہ عمل کو تیز کرے گا اور تمام ریکارڈز کو بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کے لیے سرکاری و نجی اسپتالوں، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ صوبے بھر میں پیدائش کا مکمل ریکارڈ یقینی بنایا جا سکے۔

    چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے مزید کہا کہ پیدائش کی رجسٹریشن کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک جامع مہم شروع کی جائے گی تاکہ خاندانوں کو خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں اس اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی بروقت رجسٹریشن کے لیے صحت مراکز، اسکولوں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔حکومت کا ماننا ہے کہ ہر بچے کی رجسٹریشن نہ صرف انفرادی خاندانوں کے لیے فائدہ مند ہوگی بلکہ صوبے میں منصوبہ بندی اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بھی بہتری آئے گی۔ پیدائش کے درست اعداد و شمار کی مدد سے حکومت وسائل کی تقسیم، صحت سے متعلق مہمات اور تعلیمی ضروریات کے حوالے سے بہتر فیصلے کر سکے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے اپنے مزید کہا کے اختتام پر کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ، انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سندھ کے بچوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے 100 فیصد پیدائش کی رجسٹریشن کے اس منصوبے پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    سندھ حکومت کی کراچی کی بہتری کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی