Baaghi TV

Tag: خواجہ آصف

  • اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ آصف

    اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ان کی حکومت گئی، اس شخص نے اتنی غلطیاں کیں جس کے ڈپریشن میں اس نے 9 مئی کا پلان بنایا، اس نے ریاست کو للکارا اس نے دشمنوں کی طرح کردار ادا کیا، اس شخص نے دفاع کے ضامن ادارے کو للکارا-

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کا تقریباً آغاز ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گاہم نے نہایت ہی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ہمارے پاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے، اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا، ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کرکے تحلیل ہو جائے گی۔

    خاکروب کی معمولی غلطی سے امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق ضائع

    انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں ارب روپے کی بجلی، گیس اور ٹیکس چوری ہوتا ہے، یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک معاشی طور پر دربدر ہوتا رہےگا، ایسے ایسے شہر ہیں جہاں 82 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے سیاسی غلطیوں کی اس نے قیمت ادا کی اور حکومت چلی گئی، سیاست دانوں نے بےشمار غلطیاں کیں، اسٹیبلشمنٹ نے بھی غلطیاں کیں لیکن کسی پارٹی کا کوئی ورکر مفرور ہوتے نہیں دیکھا جس طرح ان کے لیڈران مفرور ہوئے، سیاسی ورکر عزت آبرو سے گرفتار ہوتا ہے تو اس کی چادر چار دیواری کا تقدس بھی رہتا ہے۔

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

  • ویڈیو:خواجہ آصف نے شدید گرمی میں نہر میں چھلانگ کر تیراکی کی

    ویڈیو:خواجہ آصف نے شدید گرمی میں نہر میں چھلانگ کر تیراکی کی

    عید کے تیسرے روز وزیر دفاع خواجہ آصف کی نہر میں ڈبکیاں، گرمی لگی تو خواجہ آصف نہانے پہنچ گئے،

    خواجہ آصف عید کے تیسرے دن لیگی کارکنوں کے ہمراہ موترہ نہر کنارے پہنچ گئے , وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے موترہ نہر کے پل سے نہر میں چھلانگ لگائی ، خواجہ آصف نہر میں تیراکی کرتے رہے، اس دوران سیکورٹی کے اہلکار بھی موجود تھے، خواجہ آصف کی تیراکی اور چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے،

    ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ کمال ہے
    2016 میں جب خواجہ آصف نے اسی نہر میں ڈبکی لگائی تو یہی ٹی شرٹ یہی کچھا پہنا ہوا تھا
    2019 میں پھر یہی وڈیو چلی
    2023 میں پھر میڈیا نے اسی پہ بریکنگ بنا لی؟

  • انسانی اسمگلنگ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسرملوث ہوتے ہیں،وزیر دفاع

    انسانی اسمگلنگ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسرملوث ہوتے ہیں،وزیر دفاع

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افسران کی مرضی کے بغیر لوگ اتنی تعداد میں لوگ باہر نہیں جاسکتے، ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسر ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا کاروبار سیالکوٹ، گجرات، گوجر انوالہ اور آزاد کشمیر میں ہو رہا ہے کوئی ان لوگوں کو پکڑتا نہیں، دولت کماتے ہیں، جس کا جتنا حصہ بنتا ہے اس کو پہنچاتے ہیں، یونان کشتی حادثے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مافیا کو پوری قوت سے ختم کرے۔

    واضح رہے کہ یونان میں ہوئے کشتی کے حادثے میں دیگر ممالک سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں واقعے کے بعد سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،آج مختلف کارروائیوں میں مزید 2 انسانی اسمگلرز گرفتارکئے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غلام عباس نامی شخص کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب واقع ہوٹل سے گرفتار کیا ملزم بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹس اور لاکھوں روپے وصول کررہاتھا-

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں آگرہ تاج کالونی سےطاہر محمود نامی شخص کوبھی گرفتار کیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری جعلی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ ہونے والے افراد کی نشاندہی پر کی گئی ملزم نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو جعلی ویزے دیئے تھے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف

    واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنےوالےسانحےکےبعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں 14 جون کو یونان کے ساحلی علاقےمیں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھاکشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 400 پاکستانی تھے جن میں سے صرف 12 زندہ بچ پائے تھے، جبکہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یونان میں الٹنے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں کی اب تک کی تعداد 350 ہے، حادثے میں بچائے گئے 104 افراد میں صرف 12 پاکستانی ہیں۔

    نواب شاہ: 2 مسافربسوں میں تصادم،خواتین سمیت 6 افراد جاںبحق اور 45 سے زائد زخمی

  • امریکا ہمیں ایسی صورتحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے،خواجہ آصف

    امریکا ہمیں ایسی صورتحال میں نہ دھکیلے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی جریدےکو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ بعض اوقات ہمارے لیے بڑی عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل ہو جاتا ہے، امریکا کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنے پڑیں اگر تعلقات اچھے نہیں ہیں تو ہم ان کےساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہیں گے ہم امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ تعلقات مزید فروغ پائیں۔

    پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی

    انہوں نے کہا کہ بھارت 1.3 بلین سے زیادہ لوگوں کی ایک بہت بڑی مارکیٹ ہےدنیا میں ہر جگہ، دوسری بڑی معیشتوں کو انہیں شراکت داروں کے طور پر رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن پاکستان ایک بہت بڑی معیشت نہیں ہےبلکہ ایک کمزور معیشت ہے ہمارے پاس صرف ایک جغرافیائی محل وقوع ہے، جو اسٹریٹجک ہے، جو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، میں کہوں گا، تمام اچھی چیزیں نہیں، یہ بعض اوقات کچھ ایسی چیزوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے جو واقعی ہمیں مزید کمزور بنا دیتی ہیں-

    خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم امریکا سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ پھلے پھولے،امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ چین کے ساتھ ہمارے 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکا بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ہماری چین، افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں، ہم ان ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف 22 جون کو پیرس پہنچیں گے

    نئی دہلی میں موجودہ حکومت کو "ہندو قوم پرست” قرار دیتے ہوئے آصف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے علاقائی سیاست کی طرف ہندوستانی نقطہ نظر مکمل طور پر بدل گیا ہے سیکولر نظریہ، جس پر بھارت نے 1947 سے عمل کیا، جب سے برصغیر تقسیم ہوا اور ہم آزاد ہوئے، مودی کی سیاست کی وجہ سے اسے ترک کر دیا گیا۔”

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا نہ کہا جائے، واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی میں پاکستان کسی ایک فریق کو چُننے کی خواہش نہیں رکھتا امریکا چین تنازع کے اثرات کے بارے میں پاکستان فکرمند ہے، دنیا کو دو بلاکوں میں تقسیم کرنے کے تصور سے ہمیں خطرہ ہے، دنیا کو مزید تقسیم کرنے والی کوئی بھی چیز قابل تشویش ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

  • وائس چانسلر سے متعلق ڈکیت کا لفظ،خواجہ آصف نے کی معذرت

    وائس چانسلر سے متعلق ڈکیت کا لفظ،خواجہ آصف نے کی معذرت

    خواجہ آصف نے وائس چانسلر سے متعلق ڈکیت کا لفظ استعمال کرنے پر ایوان میں معذرت کرلی

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ کو قومی اسمبلی کی کاروائی سے ہذف کیا جائے، درس گاہوں اور اساتذہ کا میرے نزدیک بڑا احترام ہے ہم اساتذہ کی عزت کرتے ہیں مگر یہ شعبہ بھی ملک کے باقی شعبوں کی طرح کرپشن سے پاک نہیں میرا تقریرمیں کرپشن پر زور تھا مگر اس دوران میں وائس چانسلرز سے متعلق ڈاکو کہہ کر تجاوز کرگیا کرپشن کے جزیرے میں سے ایک تعلیمی ادارے بھی ہیں اسی تناظر میں بات کی کرپشن ہر طرف ہو رہی ہے،

    خواجہ آصف کی جانب سے ایوان میں معذرت کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے خواجہ آصف کے طرزِ عمل پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ نے کھلے دل کا مظاہرہ کر کے نامناسب لفظ حذف کرنے کی درخواست کیمجھے ابھی تک وائس چانسلرز کا کوئی خط نہیں ملا مگر آپ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اراکینِ پارلیمنٹ قوم کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں

    واضح رہے کہ چند دن قبل خواجہ آصف نے ایوان میں کہا تھا کہ ایسی یونیورسٹیاں ہیں جن کے وائس چانسلرز ریٹائرڈ ہونے کے باوجود اسٹے لے کر بیٹھے ہیں۔ ان جامعات کے وائس چانسلرز ارب پتی بن گئے ہیں، خواجہ آصف کے وائس چانسلر کے متعلق اسمبلی دئیے گئے ریمارکس پر وائس چانسلرزنے اظہار مزمت کی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف عام معافی مانگیں،خواجہ آصف نے ڈکیت کے الفاظ استعمال کیے، ہم اس کی پرزور مزمت کرتے ہیں، وفاقی وزیر کے جانب سے دئیے گئے ریمارکس ایوان کی کارروائی سے نکالے جائیں،اس طرح کے ریمارکس سے شعبہ تعلیم کے لیے وائس چانسلر کے خدمات کو نظر انداز کیا جارہا ہے،وائس چانسلرز کو ڈکیتوں سے تشبیہ دینا پوری ایجوکیشن کمیونٹی کو کمزور کرنے کے مترادف ہوتا ہے، پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، اس طرح مثبت کاوشوں کے لیے باہمی عزت اور احترام کی ضرورت ہے

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو نوشی کسی بھی شکل میں ہو، صحت کے لئے مضر ہے، 

  • تمباکوکی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کررہی ہیں،خواجہ آصف

    تمباکوکی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کررہی ہیں،خواجہ آصف

    قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں ہزاروں ارب روپے کی چوری آمدن میں ہو بجٹ کہاں سے پیش ہو گا۔ ہمیں اس ٹیکس چوری کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسی یونیورسٹیاں ہیں جن کے وائس چانسلرز ریٹائرڈ ہونے کے باوجود اسٹے لے کر بیٹھے ہیں۔ ان جامعات کے وائس چانسلرز ارب پتی بن گئے ہیں۔ عدلیہ اس سارے جرم میں ملوث ہے۔ 2000 سے ذیادہ ایف بی آر کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ 70 فیصد آبادی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی۔ اس ملک کی اشرافیہ کیا کیا گل نہیں کھلا رہی  امیر آدمی کے لئے کوئی قانون قاعدہ نہیں ہے۔عام آدمی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اس ملک کا ایک ایک بال قرضوں میں جکڑا ہے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، کوئی پوچھنے والا موجود نہیں ہے۔

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    تمباکو نوشی کسی بھی شکل میں ہو، صحت کے لئے مضر ہے، 

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری آمدن کا ذریعہ محصولات ہیں۔ رئیل اسٹیٹ میں 500 ارب کی ٹیکس چوری کی جاتی ہے،190 کی ڈکیتی میں ملک ریاض بھی شامل ہے، آپ اس کا نام کسی چینل پر نہیں لے سکتے۔ تمباکو کی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کر رہی ہیں،یہ مافیا اب پارلیمنٹ میں موجود ہے، یہ ممبران اسمبلی ہیں۔ اس سال کا بجٹ موجودہ حالات میں ریلیف دینے کی کوشش ہے یہ کیسی سازش ہے کہ ہر پتھر کے نیچے سے عمران کے سہولت کار نمودار ہوتے ،

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک شخص چند ہزار آدمیوں کو لے کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے۔نو مئی کو یہاں بغاوت ہوئی۔ ایک شخص نے اقتدار چھن جانے پر ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس کے باہر تمہارے اپنے وزراء کھڑے تھے۔ کرنل شیر خان کی بھارت نے عزت کی، آپ نے اس کی یادگار کی توہین کی۔ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف کتنی شدید نفرت کا اظہار کیا گیا۔ قوم کی ملکیت دفاعی اثاثوں پر حملہ کیا گیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو زرمبادلہ مشرق وسطیٰ کے محنت کش بھیجتے ہیں۔ جو باتیں کرتے ہیں وہ یہاں آ کر اپنی جائیدادیں بیچ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ یورپ میں جو رہتے ہیں وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ ان لوگوں نے پاکستان آنا ہی نہیں ہے، غریب مزدوروں نے پاکستان آنا ہے۔کسی نے سابق وزیر اعظم کی محبت میں زرمبادلہ بھیجنا کم نہیں کیا۔

  • دس ارب ہرجانہ کیس،اضافی دستاویزات پر فیصلہ محفوظ

    دس ارب ہرجانہ کیس،اضافی دستاویزات پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق وزیر اعظم کا خواجہ آصف کیخلاف دس ارب ہرجانہ کیس ،خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کئے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،سابق وزیر اعظم کی طرف سے بیرسٹر ولید اقبال عدالت میں پیش ہوئے، وکیل خواجہ آصف نے عدالت میں کہا کہ خواجہ آصف نے کچھ دستاویزات دیں اور ترمیم کی، شوکت خانم سے متعلق دستاویزات ہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ دستاویزات دوران جرح سامنے آئی تھیں ، وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ میں اس پر تفصیل سے آتا ہوں پہلے سیشن کورٹ کا آرڈر پڑھ لیتے ہیں،وکیل خواجہ آصف نے سیشن کورٹ کا آرڈر پڑھ کر سنایا ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    گزشتہ سماعت پرخواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق جرح کی تھی ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی،شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا،اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا،وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟عمران خان نے جواب دیا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبرز کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا ،وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا،

  • خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر ردعمل

    خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی پرردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان نے حکومت کےساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے پی ٹی آئی کی یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

    تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف


    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔

    لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات پر ردعمل دیا تھا اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    فرح گوگی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج

  • قاتلانہ حملہ ہوا اتنا ردعمل نہیں آیا،گرفتاری پر ردعمل کیوں آیا؟ خواجہ آصف

    قاتلانہ حملہ ہوا اتنا ردعمل نہیں آیا،گرفتاری پر ردعمل کیوں آیا؟ خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے جناح ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی سے ہٹ کر حقیقت میں یہاں آ کر دیکھا بلکل مختلف ہے، رہائش گاہ کو بے دردی کے ساتھ آگ لگائی گئی، یہ پلاننگ کے ساتھ کیا گیا ہے سب،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ باقاعدہ ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے،چار،پانچ دن تیاری کے بعد کیا گیا ہے، عوامی ردعمل میں اتنی ترتیب نہیں ہوتی، ایک ہی ادارے کی تنصیبات کو اٹیک کیا گیا،یہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی ،اس کے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا اتنا ردعمل نہیں آیا،گرفتاری پر ردعمل کیوں آیا،9 مئی کو ایک سیاہ دن ہے، یہاں پر بھی قائداعظم کی تصاویر اور پیانو کو تباہ کیا گیا، یہ افسوس ناک بات ہے،یہ لوگ پاکستانی نہیں تھے, نا زہنی طور پر نا نظریاتی طور پر، شہداء کو بھی نا بخشا, ان کی یادگاروں اور مجسموں کو توڑا گیا،سو اختلافات ہو سکتے ہیں تاریخ بھری پڑی ہے، تاریخ میں کبھی یہ ریڈ لائنز کراس نہیں ہوئیں، کہا جا رہا کہ یہاں آرمی ایکٹ کے مقدمے کیوں بنائے جارہے،عمران خان نے 12 روز تک واقعات کی مذمت نہیں کی تھی،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہاں قائداعظم کی ملکیت میں اندر کور کمانڈر کی رہائش گاہ بھی ہے، ریاست کے خلاف بغاوت ہوئی ہے،مزید تباہی ہو سکتی تھی لیکن اللہ نے بچایا ہمیں، پورے ملک میں دیکھیں تو ایک یہ پیٹرن نظر آئے گا آپ کو، ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ٹرین کیا گیا پہلے،ٹارگٹ کی شناخت پہلے کروائی گئی تھی،یہ جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان میں زیادہ تر 7 سے 8 سال کی سیاسی پیدائش رکھتے ہیں، کچھ لوگوں نے 3 ،4 دفعہ پارٹی چھوڑی ہے، وہ آپ کو بھاگتے بھی نظر آئے ہیں،ملک کو اس وقت ایک نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے،حکمران اشرافیہ کے تمام فریقین کو مستقبل کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے

    عمران خان کی ضمانتی مچلکے مسترد 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے اگر پابندی کا فیصلہ ہوا تو پارلیمنٹ سے رجوع کریں گے

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ تو نہیں ہوا لیکن جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے ،عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان محسن کش آدمی ہے عسکری تنصیبات پر حملہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آخری حربہ تھا ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا عمران خان کے گھناونے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہو سکتے ہیں کسی پاکستانی کے نہیں

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کون سا جرم ہے جو 9 مئی کو نہیں ہوا تحریک انصاف نے ریاست کو چیلنج کیا عمران خان نے اقتدار کی جنگ میں پاک فوج کو فریق بنا لیا عمران خان کے اقدامات سے بھارت کو خوشی ہوئی مگر ہم عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے عمران خان اب کہہ چکے ہیں کہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو دوبارہ ری ایکشن آئے گا کہتے ہیں انہیں 9 مئی کے واقعات کا علم نہیں تھا عمران خان اتنا معصوم بننے کی کوشش نہ کریں انہوں نے ایک جوا کھیلا جو اب ہار چکے ہیں اب حیلے بہانے سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیںہم پر موجودہ ملکی حالات سے متعلق کوئی بیرونی دباؤ نہیں

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    دوسری جانب تحریک انصاف پر پابندیوں کے حوالہ سے خواجہ آصف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف پر پابندی لگی تو عدالت جائیں گے اور ایک ہی دن میں عدالت حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دے گی،توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، ماضی میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگا سکتے