Baaghi TV

Tag: خواجہ آصف

  • بشریٰ وضاحت کریں یا قوم سے معذرت ،تماشا ختم ہونا چاہیے،خواجہ آصف

    بشریٰ وضاحت کریں یا قوم سے معذرت ،تماشا ختم ہونا چاہیے،خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل: پی ٹی آئی رہنما پریشانی میں متضاد بیانات دینے لگے

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حالیہ متنازعہ بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا یہ بیان پی ٹی آئی کے لیے ایک "سیاسی خودکش حملہ” ثابت ہوا ہے، جس کے بعد پارٹی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیان کی مختلف تشریحات کرتے ہوئے عوام کے سامنے اپنی بے بسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "اگر بشریٰ بی بی میں ہمت ہے تو وہ خود اپنے بیان کی وضاحت کریں یا قوم سے معذرت کریں۔ یہ تماشا ختم ہونا چاہیے۔”خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے متنازعہ الفاظ کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما اپنے موقف کا دفاع کرتے کرتے "رل گئے ہیں”۔ ہر کوئی ایک الگ وضاحت پیش کر رہا ہے، لیکن عوام کے ذہنوں میں سوالات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی بشریٰ بی بی کے بیان اور پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ دوسروں پر الزامات لگائے ہیں، لیکن اب خود ان کے بیانات نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

    بشریٰ بی بی کے سعودی عرب کے حوالہ سے بیان سے نہ صرف پی ٹی آئی کے اندر اختلافات نمایاں ہو رہے ہیں بلکہ ان کی عوامی حمایت پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق، یہ واقعہ پی ٹی آئی کی سیاسی ساکھ کے لیے مزید نقصان دہ ثابت ہوگا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، اور پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کو درست کرنے کے لیے بڑے فیصلے لینے پڑیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت نےخود کو بشری بی بی بیان سے الگ کرنے کافیصلہ کیا ہے،بشری بی بی کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں تشویش کی لہر دوڑچکی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے بشری بی بی کو کسی بھی معاملے سے پہلے بانی پی ٹی آئی یا پارٹی سے مشاورت کا کہہ دیا گیا، بشری بی بی نے اپنی مشیر مشعال یوسفزئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی تاہم مشال یوسفزئی کو اڈیالہ میں عمرا ن خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پارٹی قیادت کی تشویش پر بانی پی ٹی آئی کا بشری بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا ہے، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا ویڈیو پیغام ایڈیٹ کر کے اپلوڈ ہوا لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظر انداز ہوئی, ویڈیو ایڈیٹ کرنے کے بعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں تھی،

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جو کچھ کہا مکمل تیاری اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کہا ہے، اُس کی نظیر پی ٹی آئی کی فتنہ و فساد سے بھری تاریخ میں بھی نہیں ملتی،دوست ملکوں کو ناراض کر کے پاکستان سے دور کرنا بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا خاصہ رہا ہے، "خان نہیں تو پاکستان نہیں” کا نعرہ مکہ و مدینہ کی مقدس سرزمین تک آ پہنچا ہے، ننگے پاؤں اور مدینہ کے نام پر لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیلا گیا، یہ بھی نہ سوچا گیا کہ عظیم دوست اسلامی ملک پر کتنا گھناؤنا الزام لگایا جا رہا ہے۔

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

  • فیض حمید کے بغیر عمران خان کی سیاسی پیدائش نہیں ہو سکتی تھی،خواجہ آصف

    فیض حمید کے بغیر عمران خان کی سیاسی پیدائش نہیں ہو سکتی تھی،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میں سے کسی کو شک نہیں کہ ان کااشارہ سعودی عرب کی طرف نہیں ،فیض حمید اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ایک سکے کے دو رخ ہیں،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے سعودی عرب پر الزامات افسوسناک ہیں، بشریٰ بی بی کی ویڈیو دوبارہ سن لیں کسی کو شک ہے تو، بشریٰ بی بی کا اشارہ سعودی عرب کی طرف ہی تھا،فیض حمید اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ایک ہی چیز ہیں،فیض حمید کے بغیر عمران خان کی سیاسی پیدائش نہیں ہو سکتی تھی،انہوں نے پہلے امریکی غلامی نامنظور نعرہ لگایا اب امریکی غلامی منظور ہے، بشریٰ بی بی پیسے مانگ رہی ہیں،کچھ پاس سے بھی خرچ کر لیں، لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالنا یہ توجیب کتروں کا کام ہوتا ہے، اگر یہ جیب کترے ہیں بشمول، مجھے کہتے ہوئے حیا آ رہی ہے، یہ جیب کترے ہیں،بہتر ہے ڈی چوک میں چادل ڈال کر پیسے مانگنا شروع کر دیں، یہ اس حد تک بھی ویسے جا سکتے ہیں، اس کاسب سے بڑا نقصان، سعودی عرب جس طرح ہماری مدد کر رہا،معاشی صورتحال میں اور تاریخ گواہ ہے کہ 75 سالوں میں سعودی عرب ہمارے شانہ بشانہ رہا ہے، اپنی سیاست کے لئے یہ کیا کر رہے ہیں،اب نعرے لگائیں گے کہ سعودی عرب کی غلامی نا منظور ،یہ سیاست کو کہاں لے کر جائیں گے، ملکی معیشت، دفاع پر حملے کرتے ہیں،سیاست میں گند گھولا ہوا ہے، کل جو کچھ ہوا ور اس سے پہلے بھی جو بات چیت بشریٰ نے کی وہ اپنی پروجیکشن کر رہی ہیں، یہ لوگ مخلص نہیں کہ عمران کو رہا کیا جائے کیونکہ انکی دکانداری بند ہو جانی ہے، ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی،مذہبی اور معاشی تعلقات ہیں، ہمارے 28لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سیاست کی نظر کیا جارہا ہے

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ ٹکٹ نہ دینے کی دھمکی دیتی ہیں، ٹکٹ جن کو دیا جاتا ہے وہ عزت دار ہوتے ہیں،یہ ون مین شو نہیں ہوتا، لیڈروں کے ووٹ ہوتے ہیں لیکن عوامی مطالبے پر ٹکٹ عزت دار بندے کو دیا جاتا ہے، یہ انکی توہین ہے، میں سمجھتا ہوں انکا ماضی اس بات کی شہادت دیتا ہے کہ انکے اخلاق،سوچ کا کیا لیول ہے، جو وار پاک سعودی تعلقات پر کیا گیا، ان شاء اللہ پاکستان سروائیو کرے گا، اس قسم کے لوگوں کے شر سے اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے، انکی گھریلو لڑائی، ورثے کی لڑائی سے اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے،

    بھاوج اور نندوں کے درمیان لڑائی،سیاسی کشتی ڈوب رہی،خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بھاوج اور نندوں کے درمیان ایک کشمکش چل رہی ہے، ایسی سیاسی پستی پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں آئی،کل بھی کےپی میں خونریزی ہوئی اوروزیراعلیٰ ہر چوتھےدن وفاق پر حملہ آور ہوتاہ ے،اس وزیراعلیٰ کو حملہ آور تو دہشت گردوں پر ہونا چاہیے ،توشہ خانہ سے تحفہ سب نے لیا لیکن پیرنی صاحبہ کی ویڈیوز موجود ہیں، وہ لوگوں کو جھاڑ رہی ہیں کہ سامان فلاں کے پاس آنا چاہئے، یہ موروثی سیاست کے طعنےدیتے تھے ، یہاں وارثوں میں لڑائی ہو رہی ہے ،یہ موروثی سیاست کی بدترین شکل ہے ،پی ٹی آئی کے اندر لڑائی شروع ہے، ان کی سیاست کی کشتی ڈوب رہی ہے اس لیے یہ بیان دیا گیا،

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کیمطابق سعودی عرب کی جانب سے جنرل باجوہ کو کہا کہ ہم یہاں شریعت ختم کررہے ہیں تم کسے یہاں اٹھا کر لے آئے ہو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو خدانخواستہ شریعت کہہ رہی ہیں کیونکہ وہی وہاں لے جائی گئی تھیں۔بشری بی بی نے جنرل باجوہ کا نام لیکر جو الزام لگایا ہے اسکی جنرل باجوہ نے ایک صحافی کے ذریعہ تردید کی ہے لیکن بیان کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔ جس سعودی عرب کے متعلق بیان دیا ہے انہی سے گھڑیاں لیکر یہ کاروبار کرتے رہے ہیں، اور ان تحفوں کے بارے میں ان خاتون کی آڈیوز بھی موجود ہیں۔

    کرپشن کی داستانیں بزدار اور فرح گوگی سے شروع ہوئیں، اب سیاست پر قبضہ جمانے کیلئے فرنٹ رنر کام ہورہا ،خواجہ آصف
    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں آہستہ آہستہ پتہ چل جائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، کرپشن کی داستانیں بزدار اور فرح گوگی سے شروع ہوئیں، اب سیاست پر قبضہ جمانے کیلئے فرنٹ رنر کام ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا بھی کل اس چیز سے متعلق بیان آیا، ہماری سیاست نے کبھی اتنی پستی نہیں دیکھی تھی، خیبرپختونخوا میں کل بھی خونریزی ہوئی اور پرسوں بھی، ان کی اس شخص پر سیاست ہورہی ہے جودعویٰ کررہے ہیں کہ ہم شریعت ہیں،کوئی ایسا اقدام دیکھا دیں جو کے پی میں دہشتگردی کے خلاف کیا ہو،سیاست پر روزانہ بیان آئیں گے، کچھ دن پہلے تک بانی کہتے تھے سیاستدانوں ،اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں،اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے کچھ سیاستدانوں سے رابطے ہورہے ہیں،کل ہی عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات ہورہے ہیں،ان کا ایک قبضہ گروپ لاہور اور دوسرا پاکپتن کا ہے، اندرون خانہ لڑائی نے سیاست میں آلودہ صورتحال پیدا کردی ہے،

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار

    بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری

    10،دس ہزار بندے لانے کی شرط،شیر افضل مروت نے بشریٰ بی بی کو آئینہ دکھا دیا، آڈیو لیک

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

    مذاکرات سے معاملات حل ہو جائیں تو بہتر ہے،عمران خان کا گنڈاپور کو مشورہ

  • آئیڈیازنمائش پاکستان کی دفاعی پیداوارکے فروغ میں معاون ثابت ہوگی.وزیر دفاع

    آئیڈیازنمائش پاکستان کی دفاعی پیداوارکے فروغ میں معاون ثابت ہوگی.وزیر دفاع

    شہر قائد کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش 2024کے 12ویں ایڈیشن کا انعقادکیا گیا ہے

    وزیردفاع خواجہ محمدآصف اور وزیرتجارت جام کمال نے تقریب میں شرکت کی،ڈی جی،ڈی ای او پی میجر جنرل اسد نواز جنجوعہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش بہت اہمیت کی حامل ہے. دنیابھرسے آنے والے تمام معززمہمانوں کو خوش آمدیدکہتاہوں.دفاعی نمائش کے انعقاد میں تمام مسلح افواج کا شکرگزارہوں.اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے ملک کی دفاعی صنعت کو فروغ ملے گا،

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شریک تمام معززمہمانوں کو خوش آمدید کہتاہوں.دنیابھرسے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے.نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امورپرغورہوگا.پاکستان میں معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے.ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے بے پناہ مواقع موجودہیں.پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے.پاکستان دنیابھرمیں قیام امن کیلئے اپنامنفردکرداراداکررہاہے.علاقائی امن اور سماجی واقتصادی ترقی کیلئے رابطوں کا فروغ ضروری ہے.پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتاہے.پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پارہی ہے.پبلک ،پرائیویٹ سیکٹرز دفاعی پیداوارمیں اہم کرداراداکرسکتے ہیں.دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی.آئیڈیازنمائش پاکستان کی دفاعی پیداوارکے فروغ میں معاون ثابت ہوگی.آئیڈیاز علاقائی گیٹ وے کے طور پر ثابت ہوگی.آئیڈیاز کا سلوگن’’آرمز فار پیس‘‘ہے

    وزیراعظم شہباز شریف بھی آج دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں شریک ہوں گے، نمائش بائیس نومبر تک جاری رہے گی۔بارہویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینارمیں پاکستان اوردوست ممالک کی دفاعی مہارتوں، آلات اورٹیکنالوجی کی نمائش کی جارہی ہے.پچھلے آئیڈیاز کے مقابلے میں اس مرتبہ 17 کے قریب نئے ممالک بشمول ایران، اٹلی اور برطانیہ شرکت کر رہے ہیں ایک ہال نئے اسٹارٹ اپ کے لیے مخصوص کیا گیا ہے.

    عالمی دفاعی نمائش "آئیڈیاز 2024” میں پاکستان کا جدید لڑاکا ڈرون "شاہپر تھری” پیش کیا جا رہا ہے۔یہ جدید ڈرون نہایت اہم حربی خصوصیات اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔ درمیانی پرواز کی صلاحیت رکھنے والا یہ ڈرون 30 گھنٹے تک طویل فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے۔ شاہپر تھری 1650 کلوگرام تک وزنی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں مقامی طور پر تیار کردہ ایویونکس اور جدید فلائٹ کنٹرول سسٹم نصب ہے۔گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد کمال کا کہنا ہےکہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جو 30 سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز اس سے قبل شاہپر ون اور شاہپر ٹو بھی متعارف کرا چکا ہے۔

  • 24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے  خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ  کو مشورہ

    24 نومبر کےجلسے کی حتمی کامیابی کیلئے خواجہ آصف کا عمران خان اور بشریٰ کو مشورہ

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے عمران خان اپنے تینوں بچوں اور بشریٰ بی بی اپنے بیٹوں، بیٹیوں، نواسوں اور پوتوں کی بھی شرکت لازمی بنائیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی نے 24 نومبر کے جلسے کے لیے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ہر ٹکٹ ہولڈر کی پانچ سے 20 ہزار افراد لانے کی ذمہ داری لگائی ہے۔

    انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے عمران خان اپنے 3عدد بچے لندن سے بلائیں اور بشری بی بی بھی اپنے بچے بچیاں اور پوتے پوتیاں نواسے نواسیوں کی شرکت لازم بنائیں، بشری بی بی اور عمران خان شرکا اور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں، ساری عمر ہوگئی ہے مفت اور نوسر بازی کرتے ہوئے، بشریٰ بی بی اور عمران خان اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبرکے احتجاج کی کال کے حوالے سے ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں ، احتجاج کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی قیادت کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں،بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی اپنے ساتھ 5 ہزار افراد لے کر آئیں گے، کارکنان کی گاڑیوں اور خوراک کا انتظام اراکین پارلیمنٹ کریں گے،اراکین پارلیمنٹ قافلے میں موجود تمام گاڑیوں کی ویڈیو بنائیں گے، ویڈیو بنانے کی ذمہ داری بھی اراکین پارلیمنٹ کی ہو گی۔

  • چھری سے قتل کی دھمکی دی گئی،خواجہ آصف نے پولیس کو رپورٹ کر دیا

    چھری سے قتل کی دھمکی دی گئی،خواجہ آصف نے پولیس کو رپورٹ کر دیا

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو لندن ٹرین میں قتل کی دھمکی دینے، ہراساں کرنے اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا معاملہ ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد ہوئی ہے

    خواجہ محمد آصف نے پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقع کی رپورٹ درج کرادی،خواجہ محمد آصف نے پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،واقع کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ افسوسناک واقع 11 نومبر 2024 سہ پہر قریباً ساڑھے تین بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا۔لندن میں نجی دورہ پر ہوں، اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا۔ تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔ واقع میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا۔ لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے ،قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17لاکھ پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔

    واضح رہے کہ لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پرآئی تھی،لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی تھی،خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق کی ہے،

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان بھی سامنے آیا ہے، خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ وہاں کیمرا بھی لگا ہوا تھا، میں دھمکی دینےوالے کو نہیں پہچانتا، دھمکی دینے والے واقعےکو رپورٹ کرانے کا پراسیس چل رہا ہے

    علاوہ ازیں لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف مرد مجاہد ہیں جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں پھر بیٹھتے نہیں، خواجہ آصٖف نے ہمیشہ ہرصورتحال کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے، خواجہ آصٖف کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں، جن لوگوں نے خواجہ صاحب کے ساتھ یہ حرکت کی، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا ، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے۔

    لندن میں موجود جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی ہے.

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • خواجہ آصف کو چھری کے حملے کی دھمکی، وزیراعظم کی مذمت

    خواجہ آصف کو چھری کے حملے کی دھمکی، وزیراعظم کی مذمت

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے وفاقی وزیر اور سینئر کابینہ رکن خواجہ آصف کو دھمکی دینے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ "میں خواجہ آصف کے خلاف اس دھمکی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ وحشیانہ رویہ کسی بھی مہذب معاشرے کے شایانِ شان نہیں ہے۔”شہباز شریف نے کہا کہ "سیاسی مقصد کے تحت کھلے عام چھری کے حملے کی دھمکی دینا مجرمانہ ارادے کو ظاہر کرتا ہے اور اس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔” جو بھی اس دھمکی کے پیچھے ہے، اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے برطانوی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ اس سنگین واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

    واضح رہے کہ لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پرآئی تھی،لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی تھی،خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق کی ہے،

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان بھی سامنے آیا ہے، خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ وہاں کیمرا بھی لگا ہوا تھا، میں دھمکی دینےوالے کو نہیں پہچانتا، دھمکی دینے والے واقعےکو رپورٹ کرانے کا پراسیس چل رہا ہے

    علاوہ ازیں لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف مرد مجاہد ہیں جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں پھر بیٹھتے نہیں، خواجہ آصٖف نے ہمیشہ ہرصورتحال کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے، خواجہ آصٖف کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں، جن لوگوں نے خواجہ صاحب کے ساتھ یہ حرکت کی، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا ، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے۔

    لندن میں موجود جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کی ہے.

  • لندن میں خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی اور دھمکی،حکومت پاکستان  نے واقعے کا نوٹس لے لیا

    لندن میں خواجہ آصف کیساتھ بدتمیزی اور دھمکی،حکومت پاکستان نے واقعے کا نوٹس لے لیا

    لندن : مبینہ پی ٹی آئی حامی نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔

    باغی ٹی وی : خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے،لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔

    خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق بھی کی، کہا کہ دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے،منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے،خواجہ آصف کو گالیاں اور چاقو حملے کی دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،حکومت پاکستان نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو واقعے پرپولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی، حکومت نے ہائی کمیشن کوہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔

  • امریکہ سے کال پر عمران خان کو رہا کیا جائے گا؟ خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

    امریکہ سے کال پر عمران خان کو رہا کیا جائے گا؟ خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بعض افراد کا خیال ہے کہ امریکہ سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو کال کرنے والوں کے حوالے کر دیا جائے گا، کیونکہ پاکستان کال پہ انکار کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

    ایکس پر جاری ایک بیان میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ "نہایت ادب کے ساتھ عرض ہے کہ نواز شریف کو کال کے ساتھ 5 ارب ڈالر کا آفر بھی تھا، اور اس نے انکار کیا، پھر ایٹمی دھماکہ بھی کیا۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نواز شریف کے انکار کے بعد بھی وہ عالمی سطح پر پاکستانی مفادات کے دفاع میں کھڑے رہے۔خواجہ آصف نے پرویز مشرف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "پھر مشرف کو کال آئی، وہ لیٹ گئے اور جو کچھ حکم ملا، اس سے زیادہ پہ راضی ہوگئے۔” ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد کی جنگ بند ہو چکی ہے اور افغانستان میں امن قائم ہو چکا ہے، لیکن پاکستان آج بھی اس جنگ کے نتائج دہشت گردی کی شکل میں بھگت رہا ہے۔یہ بیانات دینے والے نواز شریف جب انکار کیا تو اُس کے ساتھ تھے، اور مشرف نے جب ہتھیار ڈالے تو اُس کے ساتھ بھی تھے۔””آپ ہی اپنی اداوں پہ ذرا غور کریں، ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی۔”

    واضح رہے کہ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن چکے ہیں اور کئی پی ٹی آئی رہنما کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ سے عمران خان کی رہائی کے لئے بات چیت کی جائے گی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بقول عمران خان اور ٹرمپ دوست ہیں تا ہم حقیقت یہ ہے کہ عمران خان اور ٹرمپ کی ایک ہی ملاقات ہوئی تھی، اسکے بعد کوئی ملاقات نہیں ہوئی،

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

    ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم

    ٹرمپ کی فاتحانہ تقریر،ایلون مسک کی تعریفیں”خاص”شخص کا خطاب

    ٹرمپ کا شکریہ،تاریخی کامیابی دیکھی،جے ڈی وینس

    ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر بلاول کی مبارکباد

  • بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں،خواجہ آصف

    بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں،خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشریٰ بی بی کی رہائی اور پھر پشاور میں وزیراعلی ہاؤس میں ڈیروں پر سوالات اٹھائے ہیں

    ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں،بھڑکیں مارنا، دھمکیاں دینا اور پھر جلسوں سے غائب ہونا گنڈا پور کی چالیں ہیں بشریٰ بی بی کا سی ایم ہاؤس انیکسی میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے دونوں شخصیتیں کسی نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا،سب ورکرز کو بیوقوف بنا رہے ہیں،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ہوئی تو وہ نی گالہ میں مختصر قیام کے بعد پشاور پہنچ گئیں اور ابھی تک پشاور میں ہی ہیں، آج بشریٰ بی بی وی وی آئی پی پروٹوکول میں پشاورہائیکورٹ میں پیش ہوئی ہیں،بشریٰ بی بی سے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی وی وی آئی پی پروٹوکول میں پشاور پہنچی تھیں، بشریٰ بی بی سے عمر ایوب کی بھی ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی کے پشاور میں قیام کرنے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ وہ بنی گالہ رہنے یا زمان پارک آنے کی بجائے پشاور کیوں گئیں؟

    بشریٰ بی بی پشاور سیاست کرنے نہیں تو شاپنگ کرنے گئی؟ گورنر خیبر پختونخوا

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی،خواجہ آصف

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یہ بات سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہی ،انہوں نے کہا کہ چند سال سے عدلیہ میں جو جھگڑا چل رہا ہے وہ صرف ایک گروپ کی اجارہ داری کیلئے ہے، ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جو چار ووٹرز ایوان میں آئے ہیں وہ پی ٹی آئی کے نہیں، آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے تھے ،انہوں نے سوال کیا کہ جب فوج میں آرمی چیف کیلئے 5 بندوں کا پینل آتا ہے تو عدلیہ میں کیوں نہیں آ سکتا؟

    خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں کیا کچھ ہوا وہ یاد نہیں، قاسم سوری نے 30 منٹ میں 54 بل منظور کیے تھے جو الفاظ ادا کیے گئے ہیں انہیں کچھ تو شرم و حیا اور احساس ہونا چاہیے، وقت کے ساتھ پارٹیاں بدلنے سے انسانوں کے ضمیر نہیں بدلنے چاہئیں، بھڑکیں مارنے والا بانی مکافات عمل بھول گیا تھا، جیل میں بانی کو ملنے والا کھانا بڑے ہوٹلوں میں بھی نہیں ملتا۔

    جتنی بھی ترامیم کرلیں لیکن ہمیں اپنی آئینی تاریخ کو بھی دیکھنا ہوگا،فاروق ستار

    لاکھوں لوگ انصاف کیلئے ترس رہے ہیں، اس ترمیم سے انصاف آسان ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف

    آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی دن ہے الحمدللہ، یہ صرف ترمیم نہیں بلکہ اتفاق رائے اور یکجہتی کی مثال ہے، آج نیا سورج طلوع ہوگا جس کی روشنی پورے ملک میں ہوگی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس سے پہلے حکومتوں کو گھر بھیجا جاتا تھا، ملک کو اربوں کا نقصان ہوا، لاکھوں لوگ انصاف کیلئے ترس رہے ہیں، اس ترمیم سے انصاف آسان ہوگا میثاق جمہوریت پر دستخط 2006 میں لندن میں ہوئے تھے، میثاق جمہوریت پر نواز شریف اور بے نظیر بھٹو نے دستخط کئے، میثاق جمہوریت پر مولانا فضل الرحمان نے بھی دستخط کئے۔

    آئینی ترمیم :ایوان سے منظوری کے بعد بل پر صدر مملکت آج دستخط کریں …

    وزیراعظم نے کہا کہ آج حکومت، اتحادی جماعتوں، جے یو آئی اور آزاد ارکان نے ووٹ ڈالے، آج طے ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، ہم پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے لیکن ابھی وقت نہیں کہ ان کا جواب دوں ملک کی تاریخ میں اچھے اور بڑے بڑے ججز بھی آئے ہیں، ایک پاناما تھا جو ختم ہوگیا، پھر اقامہ پر سزا دی گئی، آج میثاق جمہوریت کا ادھورا خواب پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، ماضی میں جو ہوا اب کسی وزیراعظم کو گھر نہیں بھیجا جاسکے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو نے خلوص دل سے بے پناہ محنت کی، مولانا فضل الرحمان کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی ناراضی اور زوردار دلائل کے بعد مولانا نے اہم کردار ادا کیا، کاش پی ٹی آئی بھی اس میں شامل ہوتی تو بہت اچھا ہوتا، ملک کو پیغام گیا کہ ہاؤس میں موجود پارٹیوں نے ملک کیلئے ذاتی مفاد کو قربان کیا تمام جماعتوں نے آگے بڑھ کر 26 ویں ترمیم منظور کی، جو پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گی۔

    قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کا آئین اور مولانا فضل الرحمان کے کردار پر …

    26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے ضروری تھی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے، ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا، 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے ضروری تھی۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا، یہ ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہور یت کی صف میں کھڑا کرے گی سود کے خاتمے کی شق کا خیرمقدم کرتی ہوں، عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے اور انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے۔

    اختر مینگل نے اپنے دو سینیٹرز سے استعفیٰ مانگ لیا