Baaghi TV

Tag: خیبرپختونخوا

  • محمکمہ موسمیات نے دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی

    محمکمہ موسمیات نے دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹرمیٹ آفس ڈاکٹر ظہیربابر کاکہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کےمختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کاامکان ہےبارشوں سے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند اور آلودگی میں کمی ہو گی ۔

    ڈاکٹر ظہیربابر کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے اس لیے شہری احتیاط کریں ۔ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور کے پی کے کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    کورونا وبا:مزید 4 افراد جاں بحق ، 322 نئے کیسز رپورٹ

    دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ، پاکستان کا شہرلاہور فہرست میں دوسرے جبکہ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ تیسرے نمبر پر ہے ۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی شہر کلکتہ چوتھے ، چین کا شہر ووہان پانچویں ،چونگ کنگ چھٹے ، چینگڈو ساتویں ، ویتنام کا شہر ہنوئی آٹھویں ،نیپال کا شہر کٹھمنڈو نویں اور پاکستان کا شہر کراچی دسویں نمبر پر ہے ۔

    گوگل کا معین اختر کی سالگرہ پر خراج تحسین

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں ٹاؤن ہال میں ائیر کوالٹی انڈیکس 303 ، ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں 201، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 297ریکارڈ کیا گیا فیصل آباد میں ائیر کوالٹی انڈیکس 176، رحیم یار خان میں 166انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق یہ تمام ڈیٹا 24 گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔

    آرمینیا نے پاکستان کیساتھ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا

  • پشاور: نیبر ہڈ کونسل نمبر45 پرووٹرز کے نام لسٹ سے غائب، کارکنان کا احتجاج

    پشاور: نیبر ہڈ کونسل نمبر45 پرووٹرز کے نام لسٹ سے غائب، کارکنان کا احتجاج

    خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ،پشاورمیں بدنظمی اور بھدڑ کے باعث پولنگ اسٹیشن پر پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی :پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، مالا کنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہو رہے ہیں۔

    خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات:ایک ہی شخص کی دو بیویاں میدان میں

    خیبر پختونخوا کے ان 17 اضلاع میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

    سٹی مئیر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے لیے 689، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870، مزدور اور کسان کی نشستوں کے لیے 7 ہزار 428، یوتھ نشستوں پر 6 ہزار 11 اور اقلیتی نشستوں پر 293 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

    بلدیاتی الیکشن میں خواجہ سرا بھی امیدوار

    صوبے میں مجموعی طور پر 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، ان میں سے 4 ہزار 188 پولنگ اسٹیشن حساس اور 2 ہزار507 حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےلیے ووٹرز کو مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرزدیے جا رہے ہیں ووٹر کو 6 مختلف رنگ کے بیلٹ پیپرز پر 6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں۔ تحصیل چیئرمین یا میئر کے امیدوار کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہے جنرل کونسلر کی نشست کے لیے سلیٹی رنگ، خواتین کی سیٹ کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر مختص کیا گیا ہے۔

    مزدور اور کسان کے لیے ہلکے سبز رنگ، یوتھ کے لیے زرد رنگ اور اقلیت کے لیے بھورے رنگ کے بیلٹ پیپرز ووٹر کو دیے جا رہے ہیں اس طرح سے ہر ووٹرکو ایک وقت میں 6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی آسانی کےلیے بیلٹ پیپرز کے رنگ مختص کیے گئے ہیں۔

    تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات منعقد کیےجا رہے ہیں اور انتخابات کے پہلے فیز میں باجوڑ، ضلع مہمند اور ضلع خیبر میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ باقی اضلاع میں دوسرے مرحلےمیں انتخابات منعقد کیے جائیں گے-

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کل ہو ں گے

    پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں بے نظمی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دھکم پیل میں 1 پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے گورنمٹ پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں دھکم پیل اور بے نظمی کے باعث 1 شخص کی حالت غیر ہو گئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ووٹرز کے دھکم پیل میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر ایس پی سیکیورٹی محمد نبیل کھوکھر بھاری نفری کے ہمراہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ لوگ قطاروں میں کھڑے نہ ہو کر خود بے نظمی پیدا کر رہے ہیں پولیس انتخابی عمل میں پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے نیبر ہڈ کونسل نمبر45 پرووٹرز کے نام لسٹ سے غائب

    ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا سیاسی جماعت کے کارکنان نے احتجاجاً رنگ روڈ‌کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے عملے کی فہرست میں ووٹرز کا اندراج نہیں ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ حل کیا جائے ہمارے پاس موجود لسٹ میں تمام نام موجود ہیں الیکشن کمیشن عملہ تعاون نہیں کر رہا اگر یہی صورتحال رہی تو وہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ نہیں چلنے دیں گے-

    پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے معاملے کو حل کیا جا رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے-

    جبکہ پشاور کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گور گٹھری میں قائم زنانہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن کے باہر خواتین ووٹرز نے احتجاج کیا مشتعل خواتین ووٹرز کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے سے زیادہ ہو گیا ہے ہمیں ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جا رہا۔

    ریٹرنگ آفیسر گل بانو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وقت پر پولنگ شروع نہیں کرا سکے، انتخابی عمل کے لیے انتظامات کر رہے ہیں، ووٹرز کو اضافی وقت دیں گے۔

    این سی 33 گھنٹہ گھر سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار نے الیکشن انچارج پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے این سی 33 گھنٹہ گھر سے امیدوار برائے میئر حاجی شیر رحمٰن کی جانب سے الیکشن کمیشن میں تحریری درخواست بھی جمع کرا دی گئی۔

    درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این سی 33 گھنٹہ گھر میں پی ٹی آئی کے الیکشن انچارج حلیم شیرازی نے دھاندلی کی ہے۔

    اے این پی امیدوار برائے میئر حاجی شیر رحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے ساتھیوں کو میئر کے بیلٹ پیپرز کی کاپیاں دی گئیں۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس پولنگ اسٹیشن کی انچارج حلیم شیرازی کی اہلیہ ہے، میئر کے بیلٹ پیپرز لیک ہو چکے ہیں، جن کے استعمال ہونے کا خدشہ ہےجبکہ دو اور اسکولوں میں بھی اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

    لنڈی کوتل میں بے نظمی و بھگدڑ، ووٹرز نے بیلٹ باکس توڑ دیا

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے 3 مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بے نظمی اور بھگدڑ کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل 82 میں ووٹرز نے بےنظمی کے دوران بیلٹ باکس توڑ دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر خیبر کی ایک اور تحصیل جمرود وی سی ون کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹر مشتعل ہو گئے جنہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی ووٹرز نے شکایت کی ہے کہ راتوں رات ایک پولنگ اسٹیشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل کے واقعے کا نوٹس لے لیا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بکا خیل کے واقعے کے حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    بنوں:تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتِ حال، پولنگ ملتوی

    بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، یہ کمیٹی مکمل تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی۔

    سٹی میئر کا امیدوارقتل:ڈی آئی خان میں مئیر کا انتخاب ملتوِی:قتل کی ناقابل یقین وجوہات بیان کی…

    دوسری جانب جے یو آئی رہنما اکرم درانی نے بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولنے، انتخابی عملے کے اغواء اور پولنگ سامان ساتھ لے جانے کے الزامات لگائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شاہ محمد خان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی ہے، پولنگ اسٹیشنز کے یرغمال عملے کو اس وقت 1 پیٹرول پمپ میں رکھا گیا ہے متعلقہ ڈی سی اور ڈی پی او کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے، انتظامیہ آگاہ کیے جانے کے باوجود بے بس ہے۔

    بنوں: 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد کا حملہ

    خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل میں رات گئے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا الیکشن کمشنر حبیب الرحمٰن کے مطابق مسلح ملزمان نرمی خیل کے تینوں پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ کا سامان اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے الیکشن کمشنر بنوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے یہ تینوں پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔

    انا لله و انا الیه راجعون:شہری کی کھائی میں پھنسی کار نکالتے ہوئے پولیس اہلکارشہید

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کل ہو ں گے

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کل ہو ں گے

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کل ہو ں گے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ووٹرز ایک ہی وقت میں 6 بیلیٹ پیپرز کے ذریعے 6مختلف ووٹ کاسٹ کریں گے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے میں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے5ڈویژن میں ووٹ ڈالے جائیں گے 17 اضلاع کی 66 تحصیلوں میں انتظامی سربراہ ،میئر یا چیئر مین منتخب ہوں گے-

    خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کونسل، ویلج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کے لیےبھی الیکشن ہوگا بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادی پر ہوں گے ان اضلاع میں ایک کروڑ 26 لاکھ35 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    خیبرپختونخوا میں 17 اضلاع کی 14ہزار754 نشستوں کے لئے 37 ہزار 752 امیدوار میدان میں ہیں تحصیل چیئرمین یا میئر کی 66نشستوں کیلئے 689 امیدوار آمنے سامنے ہیں جنرل کونسلرز کی 7ہزار146 نشستوں پر 19 ہزار 282 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، خواتین کی2ہزار 382 نشستوں کے لئے 3 ہزار 905امیدوار میدان میں ہیں ۔

    بلدیاتی الیکشن میں خواجہ سرا بھی امیدوار

    ووٹر کو چیئر مین، جنرل کونسلر، یوتھ، خواتین ، مزدور کسان اور اقلیت کیلئے الگ الگ ووٹ ڈالنے ہوں گے اس طرح ہر شہری کو 6 مختلف بیلیٹ پیپرز پر 6 ووٹ ڈالنے ہوں گے تحصیل چیئرمین براہ راست عوام کے ووٹس سے منتخب ہوگا یعنی سیاسی جماعتیں اپنا اپنا امیدوار نامزد کریں گی اور جس امیدوار نے زیادہ ووٹ لیے وہ تحصیل چیئرمین منتخب ہوجائے گا۔

    خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات:ایک ہی شخص کی دو بیویاں میدان میں

    تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں اور انتخابات کے پہلے فیز میں باجوڑ، ضلع مہمند اور ضلع خیبر میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ باقی اضلاع میں دوسرے مرحلےمیں انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

    شمالی وزیرستان، باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات،سپریم کورٹ نے دیا حکومت کو جھٹکا

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات،سپریم کورٹ نے دیا حکومت کو جھٹکا

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات،سپریم کورٹ نے دیا حکومت کو جھٹکا

    سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل کیلئے تمام اقدامات کر چکا بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے،ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے عدالت میں کہا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے،ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے،سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا،

    جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی،سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے، ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں،پشاور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد مزید اس کیس کو سنیں گے،ایک سے زائد امیدوار کی صورت میں بیلٹ پیپر پر امیدوار کی تصویر لگا کر مسئلہ حل ہوسکتا ہے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

    د رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا۔ای سی پی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، لکی مروت، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہوں گے۔ شیڈول کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے تمام حکام کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت کردی۔ای سی پی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عہدیدار الیکشن پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں۔

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    بلدیاتی الیکشن میں خواجہ سرا بھی امیدوار

  • اے این پی کا سینیٹ امیدوار کون؟ کاغذ نامزدگی جمع

    اے این پی کا سینیٹ امیدوار کون؟ کاغذ نامزدگی جمع

    اے این پی کا خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر حاجی ہدایت اللہ کو سینیٹ ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ- عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ نے منظوری دے دی- صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایمل ولی خان منعقد ہوا، تمام اراکین نے بھی شرکت کی
    اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک، اراکین ثمرہارون بلور، خادم حسین اور شاہی خان شیرانی بھی شریک تھے- اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی جانچ پڑتال کی گئی- عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مسعود عباس خٹک اور حاجی ہدایت اللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے- اراکین نے متفقہ طور پر حاجی ہدایت اللہ خان کو سینیٹ انتخابات میں امیدوار نامزد کردیا- الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد پارلیمانی بورڈ نے اجلاس طلب کر کے امیدوار کے نام کی منظوری دیچ
    سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک نے اس بابت باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا-

    عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے سینیٹ کے انتخابات میں جنرل نشست پر مرکزی سیکرٹری مالیات اور سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ خان کو امیدوار نامزد کردیا۔ جمعرات کے روز اے این پی خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی چیئرمین پارلیمانی بورڈ اور صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک اور اراکین ثمرہارون بلور، خادم حسین اور شاہی خان شیرانی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانچ پڑتال کی گئی۔عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مسعود عباس خٹک اور حاجی ہدایت اللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر حاجی ہدایت اللہ خان کو سینیٹ انتخابات میں امیدوار نامزد کردیا۔سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک نے اس بابت باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔واضح رہے کہ اے این پی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 فروری مقرر کی تھی لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا اور امیدوار کے نام کی منظوری دے دی گئی۔

  • جرائم میں ملوث افراد کے خلاف  جاری مہم مزید تیز کریں، خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی   ۔

    جرائم میں ملوث افراد کے خلاف جاری مہم مزید تیز کریں، خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی ۔

    آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے ویڈیو لنک کانفرنس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
    رواں سال کے دوران صوبے میں 1600سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔7773مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے 2134عدد اسلحہ اور 53773عدد ایمونیشن برآمد کئے گئے۔ مختلف مقدمات میں مطلوب 1470 مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے۔
    پولیس ہر قسم کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کریں۔ فورس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔آئی جی پی

    انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہر قسم کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف اپنی جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔
    یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسروں کے ساتھ ایک ویڈیولنک کانفرنس کرتے ہوئے جاری کیں۔ ریجنل پولیس افسروں نے اپنے اپنے ریجن میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کی گئیں کاروائیوں اور پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے اور اہلکاروں کے فلاح و بہبود کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے باری باری تفصیلی بریفنگ دی۔ ویڈیو کانفرنس میں آئی جی پی کو بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1600سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کئے گئے جن میں 7773مشتبہ افراد اور 1470 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرکے ا ن سے 2134 عدد مختلف اقسام کے ہتھیار، 53773 عدد ایمونیشن برآمد کئے گئے۔
    اس دوران پشاور میں 209آپریشنز کئے گئے جس میں 1671مشتبہ افراد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے 208عدد ہتھیار اور 2909عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔جبکہ مردان ریجن میں 217آپریشنز میں 1218مشتبہ افراد سے 810عدد ہتھیار اور 11776عدد کارتوس برآمد ہوئے۔ اسی طرح کوہاٹ ریجن میں 262آپریشنزمیں 1566مشتبہ افرادسے 451عدد ہتھیار ، 19725عدد کارتوس اور بنوں ریجن میں 276آپریشنز میں 814مشتبہ افراد سے 167عدد ہتھیاراور 3090 عدد کارتوس، ڈی آئی خان ریجن میں 87آپریشنز میں 143مشتبہ افراد سے 104عدد ہتھیار اور 1188عدد کارتوس، ملاکنڈریجن میں 419آپریشنز میں 1327مشتبہ افراد سے 100عدد ہتھیار اور 1556عدد کارتوس، ہزارہ ریجن میں 130آپریشنز میں 440 مشتبہ افراد سے 294عدد ہتھیار اور 13529عدد کارتوس برآمد کئے گئے۔
    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ہر قسم کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاریاں یقینی بنائیں۔ انہیں عوام کی نبض پر ہاتھ رکھ کر موثر عوامی پولیسنگ کو یقینی بنانے، موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر موٹر وے اور دیگر شاہراہوں پر پولیس کی گشت کو بڑھانے اور تنازعات کے حل کی کونسلوں کو مزید فعال بنا کر ان کے ذریعے زیر التوا تنازعات کا جلد از جلد تصفیہ کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پی نے پورے صوبے میں پولیس تھانوں، پولیس چیک پوسٹوں اور دیگر ضروری عمارات میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل فوری مکمل کرکے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس پشاور کو بھیجوانے کی بھی ہدایت کی۔ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ ملازمت کے دوران فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو پولیس فورس میں بھرتی کرنے کا عمل فوراً مکمل کرنے اور حاضر سروس ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور ماتحتان کے مشکلات سے آگاہی حاصل کرکے ان کو حل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس کو اپنا آئینی اور قانونی کردار پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہئے اور پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تن من دھن کی بازی لگا کر صوبے کو امن کا گہورہ بنائیں۔

  • خیبرپختونخوا ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی،این ٹی ایس ٹیسٹ آؤٹ

    خیبرپختونخوا ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی،این ٹی ایس ٹیسٹ آؤٹ

    خیبرپختونخوا ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پی ایس ٹی اساتذہ کے حل آسامیوں کے لئے اج ہونے والا این ٹی ایس ٹیسٹ سوشل میڈیا کے زریعے آوٹ ہوگیا- این ٹی ایس عملے کی ناکامی سامنے آگئی ہے-

    خیبرپختونخوا ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی کا کھلم کھلا مظاہرہ – امتحانی ہالوں میں موبائل فون کا آزادانہ استعمال ہو رہا تھا-امیدوں کی جانب سے بنوں میں کل رات سے ٹیسٹ پیپر اوٹ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے-

    امیدواروں کا مطالبہ ہے کہ پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کردیا جائے اور زمہ داروں کے حلاف فوری کاروائی کی جائے-

  • کرپٹو کرنسی کی قانون سازی کی جانب پیش رفت، خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایڈوائزری کمیٹی بنادی

    کرپٹو کرنسی کی قانون سازی کی جانب پیش رفت، خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایڈوائزری کمیٹی بنادی

    محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی

    کمیٹی کے چیئرپرسن مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش جبکہ صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا سینئر وائس چیئرپرسن مقرر- کمیٹی ممبران میں ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرہ شمس، حمیرا خاتون، شگفتہ ملک، کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے ماہرین میں وقار ذکاء، احمد منظور اور ڈاکٹر واجد، منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ علی محمود، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا نمائندہ کمیٹی میں شامل- ایڈوائزری کمیٹی کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ضروری اقدامات، ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کرے گی-

    خیبرپختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی قرارداد منظوری کے بعد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو سفارشات ارسال کیں اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی- قرارداد میں صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی تھی کہ کرپٹو مائننگ کے منصوبے کے لیے محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کو ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلق ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ اس منصوبے سے متعلق ضروری ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کی جا سکے.

  • خیبرپختونخوا میں پولیس واچ ٹاور کا افتتاح .

    خیبرپختونخوا میں پولیس واچ ٹاور کا افتتاح .

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے لنڈے آخون آباد تھانہ پشتخرہ پشاور میں ہوائی جہازوں کی فلائٹس آپریشن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تعمیر کئے گئے پولیس واچ ٹاور کا افتتاح کیا۔

    واضح رہے کہ پشاور ائیر پورٹ کی بین الاقوامی فلائٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے متصل ائیریا میں 172.519 ملین کی لاگت سے 8 واچ ٹاورز کا منصوبہ شروع کیا گیاجس میں سے 5 ٹاورز مکمل ہوکر پولیس کے حوالے کئے جاچکے ہیں اور چھٹے واچ ٹاور کا افتتاح آج بدست آئی جی پی خیبر پختونخوا کیا گیا جبکہ دو واچ ٹاورز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے نقشوں اور چارٹوں کے زریعے آئی جی پی کو تعمیر شدہ واچ ٹاور کے بارے میں تفصیلی پریفنگ دی۔ تقریباََ ایک کنال اراضی پر مشتمل اس واچ ٹاور میں جوانوں کی رہائش سمیت ہر قسم کی جدید سہولیات میسر ہیں۔ ٹاور کو نائٹ ویثرن کیمروں ،جدید وائرلس سسٹم سے لیس کرادیا گیا ہے۔ واچ ٹاوروں کی تعمیر سے ہوائی جہازوں کو درپیش لاحق خطرات اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات رونما ہونے کے امکانات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

    آئی جی پی واچ ٹاور کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں پر پولیس جوانوں کو فراہم کئے جانے والے جدید اسلحہ وساز وسامان کا معائنہ کیا۔ آئی جی پی واچ ٹاور کے بالائی حصے پر بھی گئے اور وہاں سے جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ائیر پورٹ سے متصل (funnel) علاقے کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ چیف کپیٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈاپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔