Baaghi TV

Tag: خیبرپختونخوا

  • خیبرپختونخوا: پولیو ٹیم پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار جاںبحق

    خیبرپختونخوا: پولیو ٹیم پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ،2 پولیس اہلکار جاںبحق

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں پولیو ورکرز کی ٹیم پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم کچی آبادی میں سپاہی پیر رحمن اور سپاہی نثار خان کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں
    پولیو ورکرز پر حملہ کرنے والے قوم کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں قوم کے بچوں کی صحت کے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے وزیراعظم نے شہدا کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی

    خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ٹیم پرنامعلوم مسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکار جاںبحق ہو گئے،پولیو ٹیمیں کوٹ اعظم میں بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ اعظم میں بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئےجاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل پیر رحمٰن اور نثار شامل ہیں، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ دریں اثنا شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ڈی آئی خان اور ٹانک میں قومی انسداد پولیو مہم کا گزشتہ روز آغاز ہو گیا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 22 سے 26 اگست تک ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی۔کراچی، حیدر آباد اور خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں پولیو مہم 24 اگست تک جاری رہے گی جبکہ بلوچستان میں پولیو مہم 29 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گی۔

    قبل ازیں جون میں شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ جانیں قربان کیں،شہدا کو خرج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت نےکہا تھا کہ فرنٹ لائن ہیروز اورسیکیورٹی اہلکاروں نے ہمیشہ ثابت قدمی اور جرات کے ساتھ مشن کو جاری رکھا،ہمیں ہر بچے تک ویکسین کی رسائی ممکن بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا،چیلنجز کے باوجود پاکستان کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کریں گے۔

  • پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی

    پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بار ش کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش متوقع ہے، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں34،لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ 37 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،ژوب میں 36 اور بارکھان میں33 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا نوکنڈی اوردالبندین میں درجہ حرارت 42سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،زیارت میں 27،قلات میں 32 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا-

    گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہابارش کی وجہ سے ٹھٹھہ، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار اور چمبڑ سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا۔

    چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسے، مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

    کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

    دوسری جانب بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں ہیں انتظامیہ سیلاب متاثرین سے شناختی کارڈ دکھانے کا کہہ رہی ہے جبکہ متاثرین کا سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا ہے، لوگ انتظامیہ کے ہتک آمیز سلوک کی شکایت کر رہے ہیں۔

    بلوچستان کا ضلع لسبیلہ ایسا خطہ ہے، جہاں آبادی دور دراز اور میلوں کے فاصلے پر واقع ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بدحال لوگوں کو امداد ملنے میں دشواریوں کا سامنا رہاپانی میں ڈوبے گھروں کا سامان بہہ چکا، شناختی کارڈ اور دیگر سامان بھی باقی نہ رہا، سوال یہ ہے کہ اب انتظامیہ کی شرط کیسے پوری کی جائے؟

    متاثرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت اور مقامی انتظامیہ کا فرض ہے کہ ان کے بےجا مطالبات کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھے اور نقصانات کا ازالہ کرے۔

    خیراتی اداروں کےنام پرجمع فنڈزپاکستان بھجوانےکا الزام،برطانیہ میں تحقیقات شروع

  • پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    پنجاب، خیبرپختونخوا، کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں مزید بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں بارش کا امکان ہے،ژوب، خضدار، زیارت، بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے ،ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا ، منڈی بہاولدین اور بہاولنگر میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے ،دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ، پشاور اور بنوں میں بارش متوقع ہے ،مالا کنڈ، خیبر، کرم، وزیرستان، کرک اور لکی مروت میں بارش کا امکان ہے خیبر، اور کز ئی اورڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب بلوچستان میں بارشیں تو قدرے تھم گئیں لیکن بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، مزید 13افراد کی اموات کی تصدیق کے بعد صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 149 ہوگئی۔

    پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ، ژوب، پشین میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تین، تین جبکہ مستونگ میں دو، ہرنائی اور واشک میں ایک،ایک اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 149جبکہ زخمیوں کی تعداد 74ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ مکانات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 975 ہوگئی ہے جن میں سے 3 ہزار 556مکمل جبکہ 10 ہزار 429جزوی طور پر متاثر ہیں ۔صوبے میں اب تک 1لاکھ 98ہزار 461ایکڑ زرعی زمین، 670کلو میٹر روڈ، 16 پل متاثر جبکہ 23 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں سب سے زیادہ کوئٹہ میں 20، پشین میں 15،ژوب میں 13،قلعہ سیف اللہ میں 10،کیچ میں 8،لسبیلہ میں 7 اموات ہوئی ہیں۔

  • چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنجی خبررساں ادارے کا رپورٹر جاں بحق

    چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنجی خبررساں ادارے کا رپورٹر جاں بحق

    خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے نجی خبررساں ادارے کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پولیس نے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو شبقدر اسپتال منتقل کیا بعد ازاں مقتول افتخار احمد کے بھائی حضرت بلال نے قتل کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کرایا جس میں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈی پی او کی نگرانی میں مقتول کے کا پوسٹ مارٹم کروانے کے احکامات جاری کیے۔

    کراچی:پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک ،ایک زخمی

    آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی انہوں نے نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے نمائندے کے قتل میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

    کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

    قبل ازیں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے مسلح گارڈر نے راولپنڈی میں صحافیوں کو زدوکوب کرنے تشدد کا نشانہ بنانے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچانے کا واقعہ سامنے آیا تھا-

    عمران ریاض خان کے گرد گھیرا تنگ،پنجاب کے کئی شہروں میں مقدمے درج

    مویشی منڈی میں قاسم سوری کے گارڈ نے نجی ٹی وی جی این این کے رپورٹر کو سوال پوچھنے کی کوشش پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا صحافی کو تھپڑ مارے گئے تھےصحافتی تنظیموں نے واقعہ پر احتجاج کیا تھا

    نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

  • شادی نہ کرانے پرباپ سے ناراض بیٹا شکایت لے کرتھانے پہنچ گیا

    شادی نہ کرانے پرباپ سے ناراض بیٹا شکایت لے کرتھانے پہنچ گیا

    پشاور: خیبرپختونخوا میں شادی نہ کرانے پرباپ سے ناراض بیٹا شکایت کرنے تھانے پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں 28 سالہ نوجوان اپنے والد کیخلاف شادی نہ کرانے کی شکایت لے کرتھانے پہنچ گیا محمود اللہ کا درخواست میں کہنا تھا کہ میں ٹیوب ویل آپریٹر ہوں اوروالدین سے متعدد بار شادی کرانے کی درخواست کی میرے والدین کو میری کوئی فکر نہیں ہے نہ ہی وہ میرے لیے رشتہ دیکھ رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی پولیس میرے والد سے کہے کے میری شادی کرائیں۔

    آج کا دن سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات

    محموداللہ کے والد معین گل نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا غیرذمہ دار اورنافرمان ہے دوستوں کے ساتھ مل کر مجھ سے رقم لے لیتا ہے اور پھر خرچ کر دیتا ہے،ایک مرتبہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ کیا تھا اور ایک مرتبہ گرفتار بھی ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی ایسے مسائل پیدا کئے جس سے میرے لیے مشکلات پیدا ہو گئی تھیں کوئی بھی اپنی بیٹی کی شادی ایسے شخص سے نہیں کرے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باپ اوربیٹے کو تھانے بلا کر آپس میں معاملہ طے کرنے کا کہا گیا ہے معین اللہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ذمہ داری اٹھانے اوررویہ بہتر بنانے کا وعدہ کرے تو ایک مہینے میں اس کی شادی کرانے کوتیار ہوں۔

    علی وزیرخرابی صحت کے باعث سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل

  • مطالبات منظور، خیبرپختونخوا  کے اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر دھرنا ختم

    مطالبات منظور، خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر دھرنا ختم

    خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے بعد بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا ختم کردیا۔

    باغی ٹی وی : صدر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں، تمام اساتذہ کو مبارک ہو،دھرنا یہاں ختم کر دیتے ہیں۔

    خیبرپختونخوا سے آئے ینگ ٹیچرز نے بنی گالہ میں اسد عمر کی گاڑی روک لی

    واضح رہے کہ بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے بعد اساتذہ نے دھرنا دیا ہوا ہے، ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کے جانب سے سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے رہائشگاہ بنی گالہ کے باہر جاری دھرنے کا عمران خان سمیت کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا،عمران خان کے جانب سے کیے گئے وعدوں کے باوجود خیبرپختونخوا کے ینگ ٹیچر اساتذہ کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے

    عمران خان بنی گالہ میں ٹک ٹاکرز سے ملے ہیں اور دیگر لوگوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں تا ہم عمران خان احتجاج کرنے والے اساتذہ سے نہیں ملے اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا ہے احتجاج کرنے والے اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخِ تقرری سے مستقل کیا جائے۔ تاریخ تقرری سے سنیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ بھی دیا جائے اس سے پہلے اساتذہ نے بنی گالہ آنے والے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کی گاڑی روک لی تھی۔

    پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں،سلمان رفیق

    احتجاجی ینگ ٹیچرز نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کے مطالبات منظور کرانے میں تعاون کریں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اس موقع پر گاڑی سے نکل کر اساتذہ سے بات چیت کی اور کہا کہ آپ کا پیغام چیئرمین تحریک انصاف تک پہنچا دیتا ہوں لیکن آپ کو اس طرح دیکھ کر تکلیف اور خوشی دونوں محسوس ہو رہی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ تکلیف اس بات کی ہے کہ اساتذہ کا رشتہ احترام کا ہے، ہم اور ہمارے بچے اساتذہ کے پڑھائے ہوئے ہیں، اساتذہ کو یہاں آکر نہیں بیٹھنا چاہیے تھاخوشی اس بات کی ہے کہ اپنے حق کے لیے احتجاج کرنا چاہیے اور وہ آپ کر رہے ہیں، اساتذہ منظم ہیں اور اپنا دو ٹوک مؤقف بھی اپنائے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر احتجاج چل رہا ہےمجھے یقین ہے کہ آپ کے جائز مطالبے پر عمران خان آپ کے ساتھ ہوں گے،بجٹ میں دیکھنا ہوگا کہ وہاں سے سپورٹ کر سکتے ہیں کہ نہیں، عمران خان انصاف کی بات پر آپ کے ساتھ ہوں گے-

    یفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو گا

  • خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی  مشاہداتی رپورٹ جاری

    خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ جاری

    پشاور: محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات نے خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 283 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں سے60 فیصد سے زیادہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ 26 فیصد سے زائد آگ لگنے کے واقعات میں لوگ ملوث تھے باقاعدہ یا محفوظ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کم ہوئے۔

    کراچی: نظارت خانےمیں آتشزدگی،500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل…

    مشاہداتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات میں 56 ایف آئی آر درج ہیں جن میں 32 نامزد ملزمان ہیں جب کہ 25 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے-

    رپورٹ کے مطابق درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنےکی وجہ بنا، جبکہ بارشوں کا کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتا ہے ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت ہونی چاہیے ریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی ضروری ہے۔

    خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف،12 ملزمان گرفتار

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگائے جانے کی ایک وجہ یہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے مشاہداتی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مستقبل کے لیے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ موسم سرما کی برف تقریباً ایک ماہ پہلےپگھلنا شروع ہوگئی جس سے جنگلات طویل عرصے تک خشک رہے، مارچ 2022 کے لیے قومی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم تھیں-

    نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی،13 سالہ لڑکے سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی

  • خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ،63 ہزار ملازمین مستقل کرنیکا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش،تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ،63 ہزار ملازمین مستقل کرنیکا فیصلہ

    خیبر پختونخوا مالی سال 23-2022 کا 1332 ارب مالیت حجم کا بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے نے پیش کیا

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سالانہ صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار صوبہ تھا لیکن اب سرمایہ کاری کا مرکز بن چکا ہے، یہ وہ ترقی کا سفر ہے جو خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی حکومت میں کیا۔

    تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے صوبے کا بجٹ 1 ہزار 332 ارب روپے رکھا گیا ہے، بندوبستی اضلاع کے اخراجات کا تخمینہ 1109 ارب روپے لگایا ہے جبکہ ضم اضلاع کے اخراجات 223 ارب ہوں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق کی ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ وفاق سے آئل اور گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے، بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے جبکہ قبائلی اضلاع کے لیے 208 ارب روپے کی گرانٹس ملنے کی توقع ہے۔

    صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 68 ارب 60 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 85 ارب روپے وصول ہوں گے، اس کے علاوہ 93 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی بجٹ میں شامل ہے، دیگر محاصل کا تخمینہ 212 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    قبل ازیں خیبرپختونخوا کابینہ نے مالی سال 23-2022ء کے 1 ہزار 332 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ یہ اضافہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لیے ڈسپیریٹی الاؤنس (DRA) کے علاوہ ہے، جس میں پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں شہید ریسکیو اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج اور دس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔
    کابینہ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 63000 ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دیدی۔ یکم جولائی سے مستقل ہونے والے ملازمین میں 675 ڈاکٹر،58 ہزار اساتذہ اورضم اضلاع کے128 منصوبوں کے4079 ملازمین شامل ہیں ۔

    صوبے کے دس لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رعایتی نرخوں پر راشن مہیا کرنے کیلئے انصاف فوڈ کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔

    حکومت نے ایگزیکٹو الاﺅنس کو پرفارمنس الاﺅنس میں تبدیل کردیا۔ حکومت نے گریڈ 7 سے16 تک پولیس اہلکاروں کے الاﺅنس میں ڈی آر اے کے برابر اضافہ کردیا۔

    جمعہ کے دن ورک فراہم ہوم کی پالیسی کی متعارف کرادی گئی ۔ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم میں موجودہ ملازمین کو بھی شامل ہونے کا اختیار دے دیا گیا۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال کم کیے گئے ٹیکس نرخ اگلے مالی سال بھی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ۔ ابتدائی وثانوی تعلیم میں طلباءوطالبات سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ اگلے مالی سال لائبریری اینڈ آرکائیوز اور ہاسٹل فیس ختم کردی گئی۔

  • ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی –

    باغی ٹی وی : نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی ، ریسکیوعملہ امدادی سرگرمی میں مصروف عمل ہے آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آبادی اور جنگلی حیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں پانی کی رسائی نہ ہونے اور دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا-

    قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 12 کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابوپایا سری نگر ہائی وے پر گرین بیلٹ پر لگی آگ پر قابوپا لیا گیا سی ڈی اے حکام نے کہا کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا،آگ سے گرین بیلٹ پر درجنوں درخت اور پودے جل گئے-

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر H-12 کے جنگل میں آگ کا نوٹس لے لیا کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی-

    غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں، وفاقی وزیر

    وزیرِ اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی چیئر مین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سیکٹر H-12 میں فوری امدادی کاروائی کی سخت ہدایت کی ،آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے

    وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو فوراً محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے اور وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور مارگلہ میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے-

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ ڈویژن میں سوات ، بونیر ، شانگلہ ، لوئر دیر اور سیاحتی مقام وادی لڑم کے پہاڑی سلسلے میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مالاکنڈ کے علاقے باٹا کے جنگلات میں لگی آگ پر 30 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا جب کہ دیگر 9 مقامات پر لگی آگ بھی بجھادی گئی مانسہرہ کے گاؤں چیڑھ میں جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی درختوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

    سماہنی آزادکشمیر میں بھی جنگلات میں لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو ٹیمیں مالاکنڈ ڈویژن میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جس میں اب تک 17 میں سے 13 مقامات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    ادھر سوات میں مزید 3جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جہاں الہ آباد، زرہ خیلہ اور کوڑکوڑے گودر کی پہاڑی پر شام میں آگ لگ گئی جب کہ کڑاکڑ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا مزید برآں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چار رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سےچند دن پہلے بلوچستان میں بھی آگ نے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پربالآخر 12روز کےبعد قابو پا لیا گیا۔ضلع شیرانی اور اس سے ملحقہ ضلع موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ 12 اور 13 مئی کی رات کو لگی تھی، ابتدائی طور پرمحکمہ جنگلات، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ و رضاکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تاہم 19 مئی کو آگ دوبارہ بھڑک اُٹھی جوپھیلتی چلی گئی۔

    پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    وفاقی حکومت کی درخواست پر ایرانی حکومت کے بجھوائے گئےخصوصی فائر فائٹر طیارے کی مدد سے آگ پر12 روزبعد قابو پالیاگیا۔شیرانی کے جنگلات میں آگ کےنتیجےمیں تقریبا 36 مربع کلومیٹر پر پھیلے چلغوزے کے سیکڑوں درخت شدید متاثر ہوئے، یہی نہیں وہاں پائی جانے والے مارخور اور اوڑیال سمیت جنگلی حیات اور پرندے بھی شدید متاثر ہوئے۔

    آگ بجھانے کے عمل میں تین مقامی رضاکار جھلس کر جاں بحق ہوگئے، اگرچہ شیرانی میں آگ پر قابو تو پالیاگیا تاہم اس سے صوبائی اور وفاقی اداروں کی کارکردگی کی قلعی ضرور کھل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جنگلات اور جنگلی حیات کو پہنچنے والا نقصان شاید آئندہ کئی دہائیوں میں بھی پورا نہ کیاجاسکے۔

    شانگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پالیا گیا ہے تاہم اور آپریشن ابھی جاری ہے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

  • لاہور: چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق

    لاہور: چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سیمپل میں پولیو وائرس کی تصدیق

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ، 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے –

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    ای اوسی کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے۔نیاکیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 8ہوگئی۔

    ای او سی کے مطابق تمام متاثرہ 8بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میر علی اور میران شاہ سے ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت نکل آئے محکمہ صحت کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ کا سیمپل لیا گیا۔ جہاں چودہ یونین کونسلز کے ڈرین سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے۔ یہ یونین کونسلز علامہ اقبال ٹاون اور سمن آباد کے علاقے میں ہیں۔

    انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب رملہ علی کا کہنا ہے کہ ایک سال بعد جا کر ماحولیاتی نمونے مثبت آئے ہیں اس کا ایک ہی حل ہے کہ انسداد پولیو کی زیادہ سے زیادہ مہمات چلائی جائیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق ملتان روڈ کی سائٹ پر ای پی آئی کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے اور ہنگامی بنیادوں پر دس میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں پولیو کیسز کی بڑھتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا

    حال ہی میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان انسداد پولیو مہم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کے خدشے کے باعث پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں میں تیزی آگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں پولیو قطرے پلانے کے بعد تصدیقی ٹیموں نے بھی گھروں کا معائنہ شروع کر دیا جبکہ گزشتہ کئی برس سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کےتمام ممالک میں پولیو فری قرار شدہ ہیں دوسری پولیو مہم کا آغاز 23 مئی کو ہوا،رواں سال دوسری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی تعداد 43 ملین تک پہنچ گئی کیمپین کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئےجنوری 2021 میں پولیو کا آخری کیس سامنےآئے جبکہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف