Baaghi TV

Tag: خیبرپختونخوا

  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں  خواجہ سراؤں کی مالی معاونت کا بل پیش

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواجہ سراؤں کی مالی معاونت کا بل پیش

    پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا خواجہ سرا ویلفئیر انڈونمنٹ فنڈ بِل 2022 اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مجوزہ بل میں کہا گیا کہ مالی مشکلات سے دو چار خیبرپختونخوا کے خواجہ سراؤں کے لیے انڈونمنٹ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بل میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ فنڈز کے ذریعے حکومت خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود،مالی معاونت اور روزگار فراہم کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ خواجہ سراؤں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرضے بھی دیئے جائیں گے۔

    بل کے تحت 6 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کا مقصد خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود سے متعلق فیصلوں کی تعمیل کو یقینی بنانا ہوگا جس میں بالخصوص خواجہ سراؤں کی معاشی ضروریات بھی شامل ہیں۔

    مجوزہ بل میں کیا گیا کہ حکومت کا مقصد خواجہ سراؤں کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانا اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا ملک کا وہ پہلا صوبہ ہے جہاں خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس جیسے اہم اور بنیادی دستاویز جاری کیے گئے تھے-

    پاکستان کی حکومت نے مئی سنہ 2018 میں خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لیے قانون منظور کیا تھا جس کے تحت انھیں شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ بنوانے کا حق دینے کے ساتھ ساتھ گھر یا عوامی مقامات پر ہراساں کرنے کی ممانعت، تعلیم، خصوصی طبی سہولیات، زبردستی بھیک منگوانے پر پابندی اور جیلوں میں الگ بیرک میں رکھنے کا کہا گیا تھا۔

    اس قانون کے تحت خواجہ سراؤں کو اپنی مرضی سے قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریکارڈ میں اپنی جنس کی تبدیلی کا اختیار بھی دیا گیا تھا تاہم مذکورہ قانون میں جنس کےتبدیلی کی شق پرنہ صرف ملک میں مذہبی جماعتوں نے اعتراضات اُٹھائے بلکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس کو اسلام کے منافی قرار دیاموجودہ وقت میں یہ کیس وفاقی شریعت عدالت میں زیر سماعت ہے جس کے وجہ سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔

    خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کی پالیسی مرتب کرنے کے لیے سنہ 2015 میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    خواجہ سراؤں کو بااختیار بنانے کی 47 صفحات پر مشتمل پالیسی 2021 کے مجوزہ مسودے میں صحت، تعلیم، معاشی، سماجی و معاشرتی تحفظ اور سیاسی عمل میں بلاامتیاز حصہ لینے کی بات کی گئی۔

    حکومتی پالیسی کا مسودہ چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں اسلامی و تاریخی پس منظر، کل آبادی معلوم کرنا، شناخت، متعلقہ ادارے کے ساتھ رجسٹریشن، رہائش، تشدد سے بچاؤ اور مفت صحت اور تعلیم کی بلا امتیاز سہولت فراہم کرنے کے ساتھ قانونی مسائل کے حل میں مفت مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

    اس مجوزہ پالیسی میں خواجہ سراؤں کو ہنر سکھانے، چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے لیے بلاسود قرضے، سرکاری نوکریوں میں دو فیصد کوٹہ، بیمار اور بزرگ خواجہ سراؤں کو اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کے ساتھ ماہانہ نقد وظائف شامل ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں کو ووٹ کے استعمال اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق بھی دیا گیا۔ اس پالیسی کے تحت انھیں سیاسی اور سماجی اُمور کے لیے دفتر قائم کرنے کی اجازت شامل ہے۔

  • فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،20 سے زائد بیکریاں سیل

    فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،20 سے زائد بیکریاں سیل

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 20 سے زائد بیکریاں سیل، متعدد پر جرمانے کئے گئے-

    باغی ٹی وی : ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق لوئر دیر لال قلعہ میں بیکری سے مضر صحت مٹھائیاں برآمد ہونے پر یونٹ سیل کیا گیا ضلع خیبر میں 3بیکری یونٹس سیل کئے گئے جبکہ ہری پور میں 500 کلو سے زائد غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کی گئیں-

    گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

    ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ، مردان میں ایک ایک بیکری یونٹ سیل کردیا گیا،ایبٹ آباد، پارہ چنار میں غیر معیاری بیکری پراڈکٹس پر 2،2 بیکری یونٹ سیل کئے-

    ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید بتایا کہ بنوں کے مختلف علاقوں میں نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پر چار بیکری یونٹ سیل، کئے گئے ہنگو ٹل میں بیکری یونٹ سے 1300 کلو غیر معیاری مٹھائیاں برآمد کر کے یونٹ سیل کر دیا گیا-

    ترجمان کے مطابق سوات میں بیکری یونٹس سے سیکڑوں کلو غیر معیاری مٹھائیاں تلف کر کے جرمانے عائد کئے گئے خوازہ خیلہ سوات میں مٹھائیوں میں کپڑوں کا رنگ استعمال کرنے اور ناقص صفائی پر 5 بیکری یونٹس سیل کئے گئے-

    ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی یا زیادہ: تفصیلات آگئیں

  • خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن : دوسرےمرحلے میں ایک ہزار 318کونسلرزبلامقابلہ منتخب

    خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن : دوسرےمرحلے میں ایک ہزار 318کونسلرزبلامقابلہ منتخب

    خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن کے دوسرےمرحلے میں 18اضلاع سے ایک ہزار 318کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق ویلج ونیبرہڈکونسلز میں جنرل نشستوں پر 351امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے خواتین نشستوں پر 533،مزدورکسان کی نشست پر 151 کونسلرزبلامقابلہ منتخب ہوئے نوجوانوں کی نشستوں پر 233،اقلیتی پر 50 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

    سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت ،ریڈ زون کو سیل کردیا گیا

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ 31 مارچ کو ہو گی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 14سے 18فروری تک وصول کیے جائیں گے۔

    ریٹرننگ افسران تین دن کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کر سکیں گے اور اس بعد ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اگلے تین تک اپیل کی جا سکے گی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2 مارچ کو جاری کی جائے گی اور انتخابات 31مارچ کو ہوں گے پولنگ کے حتمی نتائج پانچ دن بعد 4 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گزشتہ سال 19دسمبر کو ہوئی تھی جس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا-

    خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 63 تحصیلوں میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ 19دسمبر کو ہوئی تھی پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) میئر/چیئرمین کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

    بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو ہونا تھا تاہم خیبر پختونخوا کی حکومت نے خراب موسم اور برف باری کو وجہ بتاتے ہوئے دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو دو ماہ سے زائد عرصے تک کے لیے مؤخر کر دیا تھا اور نئی تاریخ 27 مارچ مقرر کی تھی۔

    بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رمضان المبارک کے بعد انتخابات کے انعقاد کی ہدایت کی تھی۔

    تاہم 9 فروری کو سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ملتوی کرنے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی 31مارچ کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا-

    پاکستان نے کم بے روزگاری کی شرح میں جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا،عالمی…

  • گورنرخیبرپختونخوا نے 8 شخصیات کو یوم پاکستان پر صدارتی سول اعزازات سے نوازا

    گورنرخیبرپختونخوا نے 8 شخصیات کو یوم پاکستان پر صدارتی سول اعزازات سے نوازا

    پشاور: گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی جانب سے یوم پاکستان پر صوبے کی 8 شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس پشاور میں تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں گورنر شاہ فرمان نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے خیبرپختونخوا کی 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت دیئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرشاہ فرمان نے سید ممتازعلی شاہ کو فن و ڈرامہ اور اداکاری میں گراں قدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جبکہ شوکت محمود کو موسیقی و گلوکاری کی وجہ سے صدارتی ایوارڈ سے نوازا اورمحترمہ قمرو جان کو فن اور لوک گلوکاری کے شعبہ میں غیرمعمولی خدمات پرصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

    گورنرشاہ فرمان نے طاہر آفریدی(مرحوم) کو ادب کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی(بعد از وفات) سے نوازا ان کا ایوارڈ ان کے بھانجے محمد عمر خان نے وصول کیا۔

    سلیم صافی اور شہباز گل کے درمیان سخت ’ الفاظ‘ کا تبادلہ

    شہزادہ سکندر الملک کو شعبہ پولو اور کھیل میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، پروفیسر ڈاکٹرعثمان حسن کو شعبہ تعلیم و انجینئرنگ، لعل محمد اعوان کو فن و اداکاری اوراعجاز سرحدی کو فن، سازندہ سازی کے شعبہ میں غیرمعمولی کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد تقریب میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان کے علاوہ مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

    اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صدارتی سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارکبادپیش کی۔

    عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

  • اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں، مکانوں اور دفاتر سے باہر کھلے میدانوں میں نکل آئے۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ اسلام آباد سمیت پشاور، سوات، کالام، باجوڑ ، مالاکنڈ ڈویژن، شانگلہ، تخت بھائی، ضلع خیبر اور چترال میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، اور اس کی زیر زمین گہرائی 175کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    شکار پورمیں 2 برادریوں میں تصادم،8 افراد جاں بحق

  • انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جاتی ہے،وزیراعظم

    انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے ای وی ایم کی مخالفت کی جاتی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی: سماجی تابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر مستردشدہ ووٹوں کا مسئلہ سامنے آیا ہے بڑی تعداد میں مستردشدہ ووٹوں کے مسئلے کی وجوہات ڈبل اسٹیمپنگ وغیرہ ہیں 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔

    2 سال پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج


    انہوں نے کہا کہ مخالف ووٹوں کو مسترد کر کے انتخابات میں ہیرا پھیری کی جاتی ہے اور یہ وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹس کو ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی مخالفت کرتا ہے۔

    وزیراعظم لاہور پہنچ گئے،خانیوال واقعہ پر لیں گے بریفنگ

    واضح رہے کہ 13 فروری کو بلدیتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ 23 نشستیں حاصل کیں ہیں خیبر پختونخوا میں میں ری پولنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 17 اضلاع میں 5 سٹی کونسل اور61 تحصیلوں کے الیکشن ہوئے جس میں جے یوآئی 3 سٹی میئرکے ساتھ 23 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے رہی جبکہ پاکستان تحریک انصاف 1 سٹی مئیرکیساتھ 19 نشستوں سے دوسرے ، 9 آزاد امیدوار تیسرے ، اے این پی 1 سٹی میئر سمیت7 تحصیل چیئرمین کیساتھ چوتھے، مسلم لیگ ن 3، جماعت اسلامی اورتحریک اصلاحات نے دودونشستیں حاصل کیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں ایک نشست آئی۔

    محسن بیگ کی گرفتاری،مولانا فضل الرحمان،بلاول،سحر کامران و دیگر کی مذمت

    یاد رہے کہ انیس دسمبر کو پہلے مرحلے کے انتخابات میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کئی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

  • لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    خیبرپختونخوا کے پسماندہ ترین ضلع لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق تین روز قبل جیجال گاؤں میں ایک پندرہ سالہ طالب علم سکول جاتے ہوئے گولی ماردی گئی جو ساتویں جماعت کا طالب علم تھا ڈی پی او لوئرکوہستان ذوالفقارکے مطابق ملزم تاج محمد نے پہلے اپنی بیوی کو قتل کیا اور پھر باہر آکر صلاح الدین پر گولی چلا دی۔

    گھر سے بھاگ جانے کا خطرہ،13 سالہ لڑکی کے ساتھ کیا گیا گھناؤنا کام

    واقعہ کے بعد مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم ملزم تاحال ملزم مفرور ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

    مقامی سوشل ورکر نبی اللہ نے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غیرت کے نام پر گزشتہ دو دنوں میں دو قتل ہوئے جس میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جس پر الزام لگانا ہو تو "یہ میرا چورہے” پکارا جاتا ہے اور پھر غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے یہ فرسودہ اور غیراسلامی طریقہ کوہستان میں عام ہے جس کے خلاف کوئی بھی آواز اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔

    سوشل ورکر نبی اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا غیرت کے نام پر اس ظلم کو روکنے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    کراچی سےلاپتہ ہونیوالی لڑکی کہاں سے ملی؟اہم خبرآگئی

    قبل ازیں گھر سے بھاگ جانے کے خطرے پر 13 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا راولپنڈی ،صادق آباد پولیس نے اہم کاروائی کی اور 13 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا سرغ لگایا جس میں سگا چچا ہی قاتل نکلا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عطاء اللہ نے دوران انٹروگیشن قتل کرنے کا انکشاف کیا ، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ کم عمری میں رشتہ چچا زاد ( قاتل کے بھتیجے) کے ساتھ طے پایا تھا،مقتولہ کی بے جا ضد اور گھر سے بھاگ جانے کے ڈر کی وجہ سے فائرنگ کر کے قتل کیا،ملزم کے خلاف کاروائی اے ایس پی نیوٹاون سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او اورٹیم نے کی-

    دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

    اے ایس پی نیو ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اندھا قتل ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او کی ایس پی راول اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی –

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا اعلان
    الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات پر دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ ریٹرننگ افسر تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتہ میں دوبارہ گنتی کی جائے، الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور آزاد امیدوار کی درخواست پر فیصلہ سنایا

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،مرتضی جاوید عباسی کی درخواست پر الیکشن کمشن میں سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کی سامنے پیش ہوئے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 27 مارچ کو ہو گا ، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختوانخوا صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کی پہلی مرحلہ کی تاریخ دسمبر اور دوسرے مرحلے کی مئی میں کہی تھی،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ خیبر پختوانخوا حکومت نے کہا تھا کہ دو مرحلہ میں الیکشن کرائیں گے ، خیبر پختونخوا حکومت نے کہا تھا بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ دسمبر دوسرا مارچ میں ہوگا،حکومت نے مانا تھا کہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں رمضان سے قبل ہوں گے،چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ پھر آپ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مارچ کے اختتام پر رکھ لیں،وکیل مرتضی جاوید عباسی ، سردار یوسف نے کہا کہ مارچ کے آخر میں بلدیاتی انتخابات رکھ لیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ رمضان کے بعد الیکشن ہونے سے بہت آگے چلے جائیں گے،رمضان 3 یا چار اپریل سے شروع ہو گا ،اس سے قبل مارچ کا آخری اتوار 27 مارچ کو رکھ لیں،

    سردار یوسف نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت نے بدنیتی کرکے برفباری والے علاقوں کو دوسرے مرحلہ میں رکھا،الیکشن کمیشن نے 27 مارچ کو دوسرے فیز میں پولنگ کرانے کا فیصلہ دیا،پہلے مرحلہ کی طرح دوسرے مرحلہ میں بھی پی ٹی آئی کو ہرائیں گے،ہزارہ اور مالاکنڈ میں ن لیگ کامیاب ہوگی،پہلے مرحلہ میں پی ڈی ایم کے تحت جے یو آئی کو سپورٹ کی تھی،پی ٹی آئی چاہتی تھی دوسرے مرحلہ کا الیکشن مئی تک جائے،

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    یہ رویہ رکھا تو ہمیشہ کیلئے الیکشن بھول جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس

    بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ آ گیا

    ہم اپنے پاس موجود ویڈیو دے دیں تو حکومت مشکل میں پڑ جائے گی،ایسا کس نے کہہ دیا؟

    پریذائیڈنگ افسران کا اغوا ہونا عام بات نہیں،چیف الیکشن کمشنر برہم

  • گورنر ہاؤس پشاور میں تین مساج کرنے والوں کو بھی بھرتی کیا گیا،سینیٹ میں انکشاف

    گورنر ہاؤس پشاور میں تین مساج کرنے والوں کو بھی بھرتی کیا گیا،سینیٹ میں انکشاف

    گورنر ہاؤس پشاور میں تین مساج کرنے والوں کو بھی بھرتی کیا گیا،سینیٹ میں انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا،

    سینیٹ اجلاس میں گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات کے حوالہ سے بھی بات کی گئی، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس پشاور کے خرچے میں پانچ کروڑ کا اضافہ ہوا ہے، گورنر ہاؤس پشاور میں تین مساج کرنے والوں کو بھی بھرتی کیا گیا ہے،

    دوسری جانب گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے گورنر ہاؤس اخراجات میں اضافہ سمیت دیگر بے بنیاد الزامات پر متعلقہ افراد کو قانونی نوٹس بجھوا دیا۔ قانونی نوٹس ایک بڑے میڈیا ہاؤس کے مالکان، گروپ ایڈیٹر، خبر دینے والے صحافی اور یوٹیوب پر ویڈیو تبصرہ کرنیوالے اینکر پرسن کو بجھوا دیا گیا۔ حقائق کے برعکس، جھوٹ اور پروپیگنڈہ پر مبنی خبر نشر ہونے اور ویڈیو جاری ہونے سے صوبہ کے معزز آئینی عہدے کی تضحیک ہوئی۔قانونی نوٹس گورنر ہاؤس پشاور کے بجٹ اخراجات میں اضافہ اور گورنر خیبر پختونخوا پر بے بنیاد الزامات سے متعلق شائع ہونیوالی خبر اور یوٹیوب چینل پر جھوٹ پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پر بجھوایا گیا۔قانونی نوٹس جاری کرنے کا مقصد معاملہ کو قانونی سطح پر دیکھنا ہے۔

    گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات میں اضافہ نہیں, کمی ہوئی، گورنر ہاؤس پشاور کےاخراجات میں اضافہ، تفریح اور تحائف کی مد میں بھاری رقم خرچ کئے جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں گورنر خیبر پختونخوا نے2018 میں چارج لیتے ہی 13 کروڑکی بچت کی تھی جس کو وزیر اعظم عمران خان نےبھی سراہا تھا۔گذشتہ 3 سالوں کے دوران گورنر کے صوابدیدی فنڈ کی مد میں 12 کروڑ 49 لاکھ 22 ہزار 250 روپے کی کُل رقم ریلیز کی گئی تھی جس میں سے گورنر شاہ فرمان پہلے گورنر ہیں جنہوں اپنی صوابدیدی فنڈز کے 10 کروڑ 60 لاکھ 21 ہزار 222 روپے خرچ کرنے کے بجائے واپس حکومتی خزانے میں جمع کرا دیے گورنر ہاؤس پشاور میں وہی سٹاف موجود ہے جو پہلے سے موجود تھا کوئی نئی بھرتیوں کیلئے نئی پوسٹیں پیدا نہیں کی گئی ہیں- گورنر ہاؤس میں مالشی، چوکیدار اور ایف سی سٹاف کی موجودگی من گھڑت ہے, جس میں کوئی صداقت نہیں

    گورنر ہاؤس پشاور کے اخراجات ٹویٹر پر بھی زیر بحث رہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ پشاور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے بعد کا خرچہ جہاں "ماوتھ ٹو ماوتھ” بولنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

    سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

    سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ

    آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی

    یوسف رضا گیلانی اس وقت اہم عہدے پر،گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ملتوی

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

    اعظم سواتی کی ذاتی حیثیت میں ہوئی طلبی

    اعظم سواتی کو ایک بار پھر مہلت مل گئی

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ‏محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور بونیر میں محسوس کیے گئے ہیں بٹگرام ، بالا کوٹ اور مانسہرہ سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    بھارتی پنجاب کی عدالت میں دھماکا

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور مرکز ساؤتھ ایسٹرین افغانستان ‏تھا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ‏نہیں ملی ہے۔

    چیک پوسٹ پر فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    زلزلے کے شدید جھٹکے آتے ہی سخت سردی کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھلی جگہوں پر اکھٹے ہوئے۔

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    واضح رہے کہ اس سے قبل 7 دسمبر کو بھی ملک کے بالائی علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ‏محسوس کئے گئے تھے-

    راولپنڈی:شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، یوسی وائس چئیرمین جاں بحق