Baaghi TV

Tag: خیبرپختونخوا

  • آزاد کشمیر، گلگت و ضم شدہ اضلاع پر پانچ سال میں مرحلہ وار ٹیکس کا نفاذ ہوگا

    آزاد کشمیر، گلگت و ضم شدہ اضلاع پر پانچ سال میں مرحلہ وار ٹیکس کا نفاذ ہوگا

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025-26 کا 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا، جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور آئندہ پانچ سال کے دوران مرحلہ وار ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے، جس کے تحت ان علاقوں کے لیے 164 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع تک توسیع دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

    محمد اورنگزیب نے اعلان کیا کہ بی آئی ایس پی کے تحت کفالت پروگرام کو ایک کروڑ خاندانوں تک وسعت دی جائے گی، جس کے لیے 1928 ارب روپے کی گرانٹس مختص کی گئی ہیں۔ یہ اقدام غربت میں کمی، مالی معاونت اور پسماندہ علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    بجٹ میں فاٹا، پاٹا سمیت سابقہ ٹیکس فری زونز کو قومی دھارے میں لانے کے لیے مرحلہ وار ٹیکس نفاذ کا جامع منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے تاکہ مالیاتی خود انحصاری کی راہ ہموار ہو سکے۔

    ای کامرس کاروبار پرٹیکس ، آن لائن فروخت پر نیا قانون لانے کا اعلان

    یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
    پاکستان اور روس کے تعلقات بہتر، دوستی مزید مضبوط ہوگی،آصف علی زرداری

    بھارتی آبی جارحیت، پانی کے ذخائر کے منصوبوں کیلئے 133 ارب مختص، 15 بڑے ڈیمز پر کام تیز

  • خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے،وزیراعظم

    خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کےعوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

    خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے اہم قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔

    جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جرگے میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، جرگے کے تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل سننے کے لیے آیا ہوں، یہاں کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، یہاں کےعوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خیبرپختونخوا دلیر اور غیور لوگوں کی سرزمین ہے، خیبرپختونخوا پولیس کو جدید تقاضوں سے لیس کرنا ہے، خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فنڈز ملتے رہیں گے۔

    شہباز شریف نےمزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصےپر کمیٹی تشکیل دی جائےگی، 2010 میں این ایف سی کا ایجنڈا خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی تھا، 2010 سے اب تک خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کی مد میں 700 ارب روپےدیئے، 7 مئی کو بھارت نےحملہ کرکے ہمارے لوگوں کو شہید کیابھارت نے دھمکی دی کہ پاکستان کا پانی بند کردیں گے، پانی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو وہ سبق سیکھایا کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، جو قیامت تک نہیں بھولے گا، مودی حکومت شکست کے زخم چاٹ رہی ہے، 4 ممالک کا دورہ کرکے آیا ہوں وہ پاکستان کی جیت پر خوش ہیں، قوم متحد ہے ہمیں کڑے فیصلے کرنے ہیں۔

  • بنوں اور کوہاٹ میں دھماکے، دو افرادہلاک

    بنوں اور کوہاٹ میں دھماکے، دو افرادہلاک

    خیبرپختونخوا میں دھماکوں یک زیر تعمیر عمارت اور ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    خیبرپختونخوا کے شہروں بنوں اور کوہاٹ میں دھماکوں کے دو علیحدہ علیحدہ واقعات پیش آئے،بنوں کے تھانہ ککی کی حدود میں واقع نیکم ککی کے علاقے میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا پولیس کے مطابق شرپسندوں نے عمارت میں نصب بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے گاؤں آخورال میں زوڑ آخور ٹیوب ویل کے قریب ایک گھر میں پراسرار دھماکہ ہوا،ریسکیو ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 9 دہشتگرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ وطن کے دو سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، جن کا تعلق بھارت کے حمایت یافتہ خارجی گروہوں سے تھا۔دوسری جانب، بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی کوشش کو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا، جس میں 2 حملہ آور مارے گئے، تاہم افسوسناک طور پر پاک فوج کے دو جوان، سپاہی فرہاد علی طوری (ضلع کرم) اور لانس نائیک صابر آفریدی (ضلع کوہاٹ)، مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔

    پاک فوج نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں قوم کا حوصلہ بلند کرتی ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، اور ہر دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’افواجِ پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    سینیٹ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز پر الزام لگانے پر اراکین میں تلخ کلامی

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    سیالکوٹ: ٹیکس بار کے نئے سیکرٹری چوہدری شیراز اسلم کو مبارکباد، وکلا کا نیک خواہشات کا اظہار

  • خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا،عظمیٰ بخاری

    خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا،عظمیٰ بخاری

    لااہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو وہ حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتا ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹھ ماہ قبل علی امین گنڈاپور نے سولر پینل منصوبے کا اعلان کیا تھا، تاہم منصوبے کے پی سی ون کی منظوری سے قبل ہی ٹینڈر جاری کر دیئے گئے خیبرپختونخوا حکومت کا یہ منصوبہ مبینہ طور پر دو ارب روپے کی کمیشن کی نذر ہو چکا ہےخیبرپختونخوا میں کوئی بھی عوامی مفاد کا منصوبہ مکمل نہیں ہوتا اور اگر کوئی منصوبہ بن بھی جائے تو وہ حصے وصول کرنے والوں کی لڑائی کی نذر ہو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی تمام کارکردگی صرف بیانات اور بھڑکوں تک محدود ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ صرف احتجاجی تحریکوں پر خرچ کیا جا رہا ہے "تبدیلی” اور "سونامی” جیسے شگوفوں نے پختونوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

    علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کے کریڈٹ پر صرف وفاق اور پنجاب پر تین ناکام حملے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے پی حکومت کو دیئے گئے تمام فنڈز کا وفاق فوری آڈٹ کروائے اور جب تک پچھلے فنڈز کا حساب نہیں دیا جاتا، خیبرپختونخوا حکومت کو مزید ایک دھیلہ نہ دیا جائے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ

    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ شرپسند عناصر کی جانب سے روڈ کو توڑ کر بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جس کا مقصد فورسز کو نشانہ بنانا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) برآمد کر کے ناکارہ بنایا اور شرپسندوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔واقعے کے بعد پاک فوج اور پولیس کی نگرانی میں مذکورہ سڑک کی دوبارہ تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جس پر مقامی آبادی نے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

    مقامی افراد کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے سڑک کو تباہ کرنے کے باعث انہیں آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے نہ صرف ممکنہ جانی نقصان سے بچاؤ ہوا بلکہ علاقے میں اعتماد کی فضا بھی بحال ہوئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔

    ٹرمپ کی ایک بار پھر پاک بھارت امن کی پیشکش،جنگ نہیں، تجارت کریں

    بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    جنگ کوئی بالی وڈ فلم نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف کی میڈیا پر کڑی تنقید

    آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر واپسی کے لیے دباؤ

  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز نے کوتانہ تل کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا جہاں دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی پٹی پر تونسہ شریف کے مقام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،دہشتگرد بھاری اسلحے، راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے لیس تھے کارروائی کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہوگئے، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دہشتگرد جھاڑیوں کی آڑ لے کر پسپائی اختیار کر گئے۔

    مقابلے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار عدنان حبیب اور سی ٹی ڈی کے اہلکار غضنفر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ زخمی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو تلاش کیا جا سکے۔

    پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    معروف اداکارہ شوبز چھوڑ کر ویٹریس بن گئیں

    ترکی میں 6.2 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے-

    محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجاکوٹ میں 11 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کا رواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ سندھ سے 4, خیبرپختونخوا 2 جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھرمیں پولیو مہم جاری ہے،بلوچستان کے ضلع مستونگ میںنامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور لیویز فورس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے،پولیو ٹیم پر حملےکے بعد ضلع میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

  • کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

    کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج اور وکیل جاں بحق ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابقڈی پی او نوشہرہ عبدالرشید نے بتایا کہ مقتولین مردان سے جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ لاشوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جن کی شناخت مردان ڈسٹرکٹ کورٹس کے سینئر سول جج محمد حیات کے نام سے ہوئی، جوسوات کے رہائشی تھے۔ڈی پی او نے بتایا کہ جج کا ساتھی پیشہ ورانہ طور پر ایک وکیل تھا، جس کا نام خالد خان تھا، جو ملندرہ ضلع مردان کے رہائشی تھے۔

    ڈی پی او کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے کیونکہ حال ہی میں ضلع مردان کے علاقے ملندری میں مقتول کے ایک رشتہ دار کو قتل کیا گیا تھا۔تاہم، واقعے کی ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور کیس کی مزید تفتیش شروع کی جائے گی۔

    آئی جی خیبر پختونخوا کا نوٹس
    دریں اثنا، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے سینئر سول جج حیات خان، وکیل خالد خان اور سابق ضلع ناظم کوہاٹ ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی نے ریجنل پولیس افسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے ریجنل پولیس افسران کو افسوسناک واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیے۔

  • خیبرپختونخوا  میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران صبح 10:45 بجے پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔

    مزید بتایا گیا کہ پولیس نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے بغیر کسی قسم کا نقصان اٹھائے کراس فائر میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور کئی کے زخمی ہو کر فرار ہونے کی اطلاعات پر علاقے میں سرچ آپریشن کے ذریعے ان کا پیچھا جاری ہے۔آئی جی خیبرپخونخوا نے لکی مروت میں کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیم کی تعریف کی۔آئی جی پولیس نے کہا کہ کے پی پولیس اور سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا میں مقامی افراد سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے دو اہلکار اغوا اور ایک کو زخمی کیا تھا۔

    اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

    عبادت کے لیے جانے والوں پر روسی میزائل حملہ،32 افراد جاں بحق