Baaghi TV

Tag: خیبرپختونخوا

  • خیبرپختونخوا ،ملزمان انٹرویو  اور  پولیس کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

    خیبرپختونخوا ،ملزمان انٹرویو اور پولیس کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

    آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر ضروری سرگرمیاں محکمے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں، کچھ اہلکاروں نے غیر مجاز طور پر میڈیا کو ملزم کے بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جس پر عدلیہ نے بھی سخت تنقید کی تھی۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے پولیس اہلکاروں کی حفاظت کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور یونٹ ہیڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹس قائم کریں تاکہ پولیس اہلکاروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا سکے ان یونٹس کا کام سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے خلاف فوری کارروائی کرنا ہوگا۔حکام کے مطابق گزشتہ کئی سالوں میں بار بار ہدایات جاری کی گی لیکن پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد اب بھی سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہے۔

    اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ تمام ڈی پی اوز اور یونٹ کمانڈرز ایک ہفتے کے اندر رپورٹ جمع کرائیں کہ انہوں نے پابندی پر کتنا عملدرآمد کروایا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔ سپریم جوڈیشری نے بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے میڈیا کو غیر قانونی طور پر ملزم کے بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دینے پر سخت تنقید کی تھی اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ محمد عالم شنواری نے تمام یونٹس کو یاد دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ سوشل میڈیا پالیسی پرعملدرآمد نہیں کرواتے تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    نادرا کی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے ڈاکخانوں سے سہولت ختم

    کراچی میں قبرستان سے مارٹر گولے برآمد، الرٹ جاری

    چین کا جوابی وار ، امریکہ کی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف لگا دیا

    اماراتی سفیر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو ویزہ دینے کا اعلان

    ٹرمپ ٹیرف،دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

  • کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

    کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بڑا یوٹرن لیا ہے اور خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ کل کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل رات طلب کرلیا گیا، کابینہ کا 27واں اجلاس کل رات 09 بجے کیبنٹ روم سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، کابینہ میں شامل 15 وزراء، 5 مشیر اور 12 معاون خصوصی کو دعوت نامے بھیج دیے گئے۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آسامیوں کی تخلیق پر بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لیے فنڈز کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

    سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

  • خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    صوبائی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزمان نے پیش کیا،بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پر الگ الگ سزائیں مقررکی گئی ہیں۔نارکوٹک سبسٹانس بل کی شق نمبر 9 میں ترمیم کی گئی ،ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اور عمر قید میں نرمی کی گئی،بل میں منشیات مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی،سزائوں کا منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے تعین کیا گیا ہے۔

    10سے 20کلو گرام ریکریشنل منشیات پر14سال قید کی سزا،20کلو گرام سے زائد ریکریشنل منشیات پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا اور 2لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔ایک کلو گرام سے کم پوست پر زیادہ سے زیادہ 4 سال قید، 20ہزار جرمانہ،15کلو پوست سے زائد برآمد ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا، 3لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔10کلو گرام سے زائد چرس ہونے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید، 8لاکھ تک جرمانہ،5کلو گرام سے زائد حشیش آئل پر زیادہ سے زیادہ عمر قید سزا ، 4لاکھ جرمانہ تجویزکیا گیا۔

    8کلو گرام افیون برآمد ہونے پر عمر قید تک کی سزا،4کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہونے پر عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔6کلو گرام سے زائد ہیروئن پر عمر قید یا پھانسی،5 کلو گرام سے زائد کوکین برآمد ہونے پر عمر قید یا پھانسی،4 کلو گرام سے زائد سائیکو ٹراپیک سبسٹانس برآمد پر عمر قید یا پھانسی کی سزا تجویزکی گئی۔بل میں کنٹرول سبسٹانس میں استعمال ہونے والی بارہ اشیاء کی نشاندہی بھی کی گئی،تعلیمی اداروں میں منشیات برآمد ہونے پر سخت ترین سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

  • خیبرپختونخوا کا  16ہزار 247اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا کا 16ہزار 247اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبے بھر میں 16ہزار 247اساتذہ بھرتی کیےجائیں گے،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کی جا رہی ہیں،بھرتیوں کا مقصد نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے ملازمین برطرفی بل2025 مسترد کر دیا، گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ملازمین کو بل سے نکالا جائے،ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل اے 10 کی خلاف ورزی ہے ۔ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی ہے،صوبائی حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    دنیا کے 10 غریب ترین ممالک کونسے ؟ فہرست جاری

    دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

    وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے 33 ارب کی سبسڈی فوری دینے کا مطالبہ

    کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارجی  جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارجی جہنم واصل

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 فروری کو خیبر پختون خواہ میں 5 کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ جھڑپوں میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگرد مارے گئے جبکہ خیبر ضلع کے علاقے باغ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی جاری ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی:
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں خوارج کے خلاف مختلف مقامات پر کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔وزیرِ اعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی وزیرِ ستان، لکی مروت اور ضلع خیبر میں میں مجموعی طور پر 13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دھشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملانے پر پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے.

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین:
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 5 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 13 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں۔پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    ترک صدرپاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن روانہ

  • گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا  میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

    پشاور: خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق سی ٹی ڈی نے رپورٹ جاری کردی گئی-

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے، بنوں میں سب سے زیادہ 16، ڈی آئی خان 14، شمالی وزیراستان میں 13 حملے ہوئے ہیں، کرم میں 5، ضلع خیبر میں 5، جبکہ پشاور میں 2 حملے رپورٹ ہوئے، گزشتہ ماہ سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں 110 دہشت گرد گرفتار ہوئے جبکہ 21 ملزمان مارے گئے۔

    وفاقی دار الحکومت میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سے مالاکنڈ ڈویژن، قبائلی اضلاع اور سابق فاٹامیں بد امنی کے خلاف قبائلی امن جرگے کا انعقاد کیا گیا قبائلی امن جرگے میں قبائلی اضلاع سے تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔

    برطانیہ: پولیس افسر پر خواتین اور نابالغ بچی سے زیادتی کا الزام

    جرگے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ سویت یونین بڑی طاقت تھی امریکا نے پاکستان کے وزارت خارجہ کو بلا کر کہا کہ آپ اس جنگ میں مت پڑیں، 2001 تک مکمل کے پی کے کا علاقہ پر امن تھا، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا قبائلی بیلٹ پر فوج رکھنے کی ضرورت نہیں، قبائلی لوگ خود اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں امریکا افغان جنگ کا ہمارے کے پی کے میں بہت برا اثر پڑا، ہمارے لوگ گھر سے بے گھر ہو گئے، امریکا کی جنگ، در حقیقت امریکہ کی جنگ تھی، وہ پاکستان کی جنگ نہیں تھی۔

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجودہ بد امنی سب کے لیے تکلیف دہ ہے، پاکستان جب ایٹمی طاقت بنا، اسلامی ممالک نے جشن منایا کہ ہم مضبوط ہو گئے، پاکستان کے حکمران طبقے نے در حقیقت اپنے ملک کو کمزور کیا، آج ہم خود ملک میں امن کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

    راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

  • خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

    خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی

    خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کو میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ امتحانات رمضان کے بعد اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات ماہ رمضان کے بعد لیے جائیں گے،امتحانات ملتوی کرنے کا مقصد رمضان کے دوران طلباء کو سہولت دینا ہے۔صوبے میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو شیڈول تھے تاہم اب التوا کے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو شروع ہوں گے۔چیئرمین پشاور بورڈ نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں انٹر کے امتحانات اب 10 اپریل کے بجائے 7 مئی کو شروع ہوں گے۔

    شہریوں کو لوٹنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل

    طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن بیگم کو بند کروا دیا

  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر ایک بار پھر حملہ

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر ایک بار پھر حملہ

    پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پرایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔

    پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا، زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے پولیس کو تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگل سے 2 ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئی ہیں-

    شرجیل میمن کی بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات،سرمایہ کاری کی دعوت

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر یہ تیسری بار حملہ ہوا ہے،ضلع بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے یہ مہم پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں جاری ہے، جس میں پولیو کے 945 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ان کا مقصد 2 لاکھ 8 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے، حملہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے خلاف جاری مہم کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے ، پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم دہشتگردوں کے حملوں کی وجہ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوتی رہتی ہے۔

    تین ملکی کرکٹ سیریز:نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

  • سی این جی بندش کا فیصلہ واپس،  اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

    سی این جی بندش کا فیصلہ واپس، اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

    خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

    محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔دوسری جانب وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے،طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے،گزشتہ 4سال کے دوران گیس کاایک بھی نیاکنکشن نہیں دیا گیا۔گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے کام ہورہا ہے،بلوچستان میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے،بلوچستان میں 8سے 10 فیصد گیس کی لیکج،61فیصد چوری ہوتی ہے۔

    ااس سے قبل خیبرپختونخوا میں 11 دن کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا-محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ صوبے بھر میں کل سے 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو سوئی گیس کے پریشر کی کمی کا سامنا ہے، اس لئے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا فیصلہ شدید سرد موسم کے باعث گھریلو صارفین کو مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔

    صدر ٹرمپ کا جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی لگانےکا اعلان

    ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سب سے معمر صدر بن گئے

  • خیبرپختونخوا سے  اسلام آباد اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام

    خیبرپختونخوا سے اسلام آباد اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد پولیس نے بھاری اسلحہ کو خیبرپختونخوا سے اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب نے تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ملزم سے 272 مختلف بور کے پستول، 20 جدید خودکار بندوقیں معہ میگزنیز اور 23 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150گرام آئس اور 4 ہزار 450 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 مقدمات میں ملوث نکلا۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس شرپسند عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    ڈیم میں نہاتے ہوئے پانچ نوجوان ڈوب گئے

    باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ، ایک یادگار سفر،تحریر :نورفاطمہ

    فارم 45، 47میں فرق ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل