Baaghi TV

Tag: دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے Visuals اور ڈائیلاگز فلم کی جان ہیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے Visuals اور ڈائیلاگز فلم کی جان ہیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا آخر کار وہ ریلیز ہو گئی ہے اور شائقین جوق در جوق سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ سٹارز کی فلم کو دیکھ سکیں. فلم دیکھنے کے بعد شائقین بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ایسی فلم پہلے کبھی بھی پاکستان میں نہیں بنی. فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کہانی بہت مضبوط ہے اور کاسٹ میں شامل تمام اداکاروں کی ایکٹنگ بہت اچھی ہے. حمزہ علی عباسی نے نوری نت کے کردار کو بہت اچھے نبھایا ہے. ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے مصطفی قریشی کے کردار پر بہت زیادہ ریسرچ کی ہے. دوسری طرف مولا جٹ کے کردار میں فواد خان بھی خوب جچے ہیں، حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار کیا ہے اور اس

    کردار کے ساتھ انہوں نے خوب انصاف کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے visuals اور ڈائیلاگ فلم کی جان ہیں. ناصر ادیب نے بہت اچھے طریقے سے فلم لکھی اور ڈائیلاگز بنائے ہیں. بلال لاشاری کی ڈائریکشن کی کیا بات کی جائے انہوں نے ایک ایسی لفم تیار کی ہے جو کسی بھی انٹرنیشنل معیار سے مطابقت رکھتی ہے. فلم میں‌سپیشل ایفیکیٹس کا بہت خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے. مجموعی طور پر دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ شائقین کے لئے بلال لاشاری کی طرف سے تحفہ ہے.

  • میشا شفیع ہالی وڈ پراجیکٹ میں نظر آئیں گی

    میشا شفیع ہالی وڈ پراجیکٹ میں نظر آئیں گی

    صبا حمید کی بیٹی اور گلورہ میشا شفیع جو علی ظفر والے معاملے کے بعد کافی زیادہ تنقید کی زد میں رہتی ہیں. میشا حال ہی میں دا لیجنڈ آف مولاجٹ کے پریمئیر میں‌دیکھی گئیں ، دا لیجنڈ آف مولاجٹ میں ان کے بھائی فارش شفیع نے بھی کام کیا. میشا اپنے بھائی کا اور پوری ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کےلئے لاہور پریمئیر میں پہینچیں .وہاں ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کو فلم کیسی لگی تو انہوں نے کہا کہ مجھے فلم بہت اچھی لگی .میرے بھائی کے کام کی مجھے تعریف کرنے کی ضرورت نہیں ہے دنیا اس کے کام کی تعریف کررہی ہے. انہوں نے کہاکہ پاکستان میں زیادہ میوزک

    کا کام کررہی ہوں جہاں تک اداکاری کی بات ہے تو میں نے ہالی وڈ کا ایک پراجیکٹ کیا ہے بہت جلد اسکا پریمئیر ہونے والا ہے . اس پراجیکٹ کی جب تفصیلات پوچھی گئیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی اس کے بارے میں‌بات کرنے کی اجازت نہیں ہے. میشا شفیع جو کہ اکثر ننقید کی زد میں رہتی ہیں اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ تنقید کی میں ٹینشن نہیں‌ لیتی جس کو جو بولنا ہے وہ بولتا رہے مجھے جو کرنا ہے میں تو وہی کرتی رہوں گی . میشا نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں یہ کام اسی طرح سے اگر چلتا رہے تو پاکستان فلمی صنعت اپنے پائوں پر بہت جلد کھڑی ہوجائیگی.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں بنی عدنان صدیقی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں بنی عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی جو کراچی سے لاہور خصوصی طور پر فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پریمئیر دیکھنے کے لئے آئے تھے . انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایسی فلم پاکستان میں پہلے کبھی نہیں دیکھی ، ہمارے فلمسازوں نے کبھی پہلے ایسی فلم نہیں بنائی . جس ٹیکنیک کے ساتھ یہ فلم بنائی گئی ہے اسکی مثال ہماری سینما کی تاریخ میں نہیں ملتی. انہوں نے کہا کہ بلال لاشاری نے جس طرح سے گائوں بسایا، سائونڈ سسٹم ہر چیز کمال ہی پرفیکٹ ہے فلم میں خامی ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل سکتی . شاید اسی وجہ سے یہ فلم زرا ریلیز ہونے میں تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ اس پہ بہت زیادہ اور بہت محنت کے ساتھ کام کیا گیا اور مختلف اور محنت کے ساتھ کئے جانے والے کام کو سامنے آنے میں دیر لگتی ہے. دا

    لیجنڈ‌آف مولا جٹ دیکھنے کےلئے بعد فرض ہو گیا ہے کہ میں پرانی مولا جٹ دیکھوں. عدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے پرانی مولا جٹ کا نام ہی سن رکھا ہے کرداروں کے بارے میں آگاہی ہے لیکن فلم دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا. حالیہ مولا جٹ‌میں سب نے بہت اچھا کام کیا ہے .کسی بھی فلم میں پرڈیوسر کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے عمارہ حکمت اور ان کے شوہر اسد نے کمال کام کیا ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ آج ریلیز ہو چکی ہے تاہم ابھی پبلک کے تاثرات آنا ابھی باقی ہیں.

  • گزشتہ رات لاہور میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پریمئیر کیا گیا

    گزشتہ رات لاہور میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا پریمئیر کیا گیا

    دا لیجنڈآف مولا جٹ جو کہ آج سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے اس کا کل رات لاہور میں پریمئیر کیا گیا. پریمئیر میں مین کاسٹ کے ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی. ماہر ہ خان ، فواد خان ، فارس شفیع ، گوہر رشید ، نئیر اعجاز ، شفقت چیمہ ، ریشم بلال لاشاری اور عمارہ حکمت ریڈ کارپٹ پر موجود رہے. ان کا حوصلہ بڑھانےکے لئے شوبز کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں سینئر اداکارہ نشو بیگم،میکال ذوالفقار ، کبری خان ، واسع چوہدری ، ذویا ناصر،شان شاہد ، مسلم لیگ ق کی آمنہ الفت ، مونس الہی اور مسلم لیگ ن کے رانا مشہور نے بھی شرکت کی. کرکٹر احمد شہزاد بھی پریمئیر میں دیکھے گئے. فلم میں نوری نت کا کردار کرنے والے حمزہ علی

    عباسی بیمار ہونے کی وجہ سے پریمئیر میں شرکت نہ کر سکے. ریڈ کارپٹ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا. اس کے بعد میڈیا و دیگر کو فلم دکھائی گئی. فلم دیکھ کر جو بھی سینما ہال سے باہر نکلا اس نے تعریف کی. بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے ہیں. فلم آج ریلیز ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام اسے کتنا سراہتی ہے. تاہم فلم کی پوری ٹیم خاصی پراعتماد ہے.

  • مولا جٹ کے پریمئیر کے لئے ماہرہ خان آج لاہور پہنچیں گی

    مولا جٹ کے پریمئیر کے لئے ماہرہ خان آج لاہور پہنچیں گی

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی کا کردار کیا ہے وہ آج لاہور پہنچیں گی، فلم مولا جٹ کا پریمئیر لاہور میں آج رات ہوگا جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ کے علاوہ شوبز کی نامور شخصیات بھی موجود ہوں گی. فلم مولا جٹ کا یہ پہلا پریمئیر ہے جو لاہور میں آج ہو نے جا رہا ہے. آئندہ کل فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. کراچی میں میڈیا اور شوبز کی چند شخصیات کے لئے فلم کی سپیشل سکریننگ کروائی گئی ، جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ تعریف کررہا ہے. پریمئیر میں میڈیا سے خاص صحافیوں‌کو بلوایا جا رہا ہے. جس طرح سے فلم کی پرموشن روایتی انداز سے نہیں کی گئی ویسے ہی فلم کے پریمئیر پر بھی میڈیا سے چند لوگوں‌کو بلوایا گیا ہے.

    اب دیکھنا یہ ہے کہ پریمئیر پر شوبز کی کن شخصیات کو بلوایا گیا ہے. ماہرہ خان کراچی میں شوٹنگز میں مصروف ہیں وہ آج سہہ پہر تک لاہور پہنچیں گی اور شام کو پریمئیر میں شرکت کریں گی. یاد رہے کہ فلم مولاجٹ پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑے بجٹ کے ساتھ بننے والی فلم ہے اور پہلی ایسی پنجابی فلم ہے جس میں روایتی پنجابی فلموں کا تڑکہ نہیں لگایا گیا ہے. فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے امید ہے کہ فلم اچھا بزنس کرنے کے ساتھ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی.

  • معلوم نہیں دوبارہ پنجابی فلم کر سکوں یا نہیں ماہرہ خان

    معلوم نہیں دوبارہ پنجابی فلم کر سکوں یا نہیں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ دوبارہ پنجابی فلم کر سکیں گی یا نہیں .انہوں نے کہا کہ مولا جٹ کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. اس سے پہلے میں نے کبھی کوئی پنجابی فلم نہیں دیکھی تھی اور مجھے پرانی مولا جٹ دیکھنے سے منع کیا گیا تھا لیکن پھر بھی میں نے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں دیکھی، پنجابی گانے دیکھے ہیروئنز کا انداز دیکھا. میں یہ کردار جب کررہی تھی تو میں نے محسوس کیا کہ اس میں ماہرہ خان کی جھلک نہیں تھی اس کردار کو کرتے وقت میرے اندر سے ماہرہ خان نکل گئی

    تھی ورنہ ہوتا یہ ہے کہ میرے ہرکردار میں ماہرہ خان نظر ضرور آتی ہے. ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ مولا جٹ کا پنجابی زبان میں ہی مزہ تھا کسی اور زبان میں یہ فلم اچھی ہی نہیں لگنی تھی. ماہرہ خان نے کہا کہ حمزہ علی عباسی نے ان کی ڈائیلاگز بولنے میں بہت مدد کی وہ سیٹ پر موجود رہتے تھے یہاں تک کہ اگر ان کا کام سیٹ پر نہیں بھی ہوتا تھا تو وہ مجھے گائیڈ کرنے کے لئے میری مدد کرنے کے لئے سیٹ پر موجود رہتے تھے. میرا کردار مکھو جٹی کا ہے جو بہت نڈر ہے اور مولا سے بے حد پیار کرتی ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ سعودیہ میں بھی نمائش پذیر ہو گی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ سعودیہ میں بھی نمائش پذیر ہو گی

    بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں تیار ہوئی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان سمیت جہاں دنیا بھر کے دیگر ممالک میں‌ریلیز کیا جا رہا ہے . اس کے بارے میں ایک نئی خبر یہ ہے کہ یہ فلم سعودی عرب میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے وہاں یہ فلم عربی ترجمے کے ساتھ ریلیز کی جائیگی. یعنی عربی لوگ اس فلم کو اپنی ہی زبان میں سمجھ سکیں گے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا سعودی عرب میں‌ریلیز ہونے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے. فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت کہتی ہٰیں کہ انہوں نے ایک ایسی فلم تیار کی ہے جو ہر طبقے کو بے حد پسند آئیگی اور ہر ملک جہاں جہاں‌ اسکی نمائش کی جا رہی ہے وہاں اردو پنجابی سمجھنے والوں کے علاوہ بھی شائقین فلم میں دلچپسی

    لیں گے. عمارہ کہتی ہٰیں کہ اس فلم کو بنانے میں کئی سال لگے اور کئی بار تو ایسا ہوا کہ موسم کی وجہ سے شوٹنگ ہی کینسل کرنی پڑی . فلم کی ریلیز میں صرف دو دن باقی ہیں اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں . کہا جا رہا ہے کہ فلم کا پریمئیر صرف لاہور میں‌ہو گا اس بار کراچی میں پریمئیر نہیں ہو گا . فلم کی پرموشن بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، فلم کی پوری ٹیم فلم کی کامیابی کےلئے کافی پر امید ہے.

  • مولا جٹ کے لئے بکروں کے صدقے کیوں دئیے گئے؟

    مولا جٹ کے لئے بکروں کے صدقے کیوں دئیے گئے؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو کہ 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے اس فلم کی پرموشنز آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں. فواد خان نے کراچی میں اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بنانے میں بہت وقت لگا ایک وقت تو ایسا آیا کہ لگا کہ جیسے فلم کا مکمل ہونا بہت دور ہے. ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اس فلم کو نظر لگ گئی ہے لہذا ہم نے بکروں کے صدقے دئیے. فواد خان نے اس انٹرویو میں‌یہ بھی کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فلم پنجاب کے علاوہ سندھ کے سرکٹ میں بھی دھوم مچائے گی. جس طرح سے اس فلم کا انتظار ہو رہا

    ہے یہ دیکھ کر نروسنیس بڑھ جاتی ہے. لیکن ہمیں اتنا یقین ضرور ہے کہ فلم لوگوں‌کو بہت پسند آئیگی. فواد خان نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مولا جٹ کے کردار کے وزن بڑھا تو لیا تھا لیکن اس وزن کو کم کرنا آسان نہیں تھا صحت کے بہت سارے مسائل رہے، لیکن اب ایسا رسک کسی بھی کردار کے لئے میں نہیں‌لوں گا. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا ھٹ 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کا ری بوٹ ہے .شائقین فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں.فلم 40 سے 45 کروڑ میں تیار کی گئی ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کراچی میں پریس میٹ

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کراچی میں پریس میٹ

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پوری ٹیم پہنچ گئی ہے کراچی اور وہاں انہوں نے ایک پریس میٹ اپ رکھا۔ جس میں بلاگرز ، یوٹیوبرز اور چند ایک صھافیوں نے شرکت کی۔ پریس میٹ کے موقع پر ماہرہ خان ، فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، عماعمہ ملک، ناصر ادیب اور بلال لاشاری و دیگر موجود تھے۔ پریس میٹ اپ میں کاسٹ اور ڈائریکٹر سے مختلف قسم کے سوالات پوچھے گئے۔ فلم کی ریلیز میں محض چار دن باقی ہیں لہذا پرموشنز کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ دا

    لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم کہہ چکی ہے کہ وہ دوسروں کی طرح شاپنگ مالز میں نہیں جائیں گے ، فلم کی پرموشنز اپنے انداز سے کریں گے اور اب تو فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت بھی کہہ چکی ہیں وہ سیلاب کی وجہ سے فلم کی پرموشن جس طرح سے ہوتی ہے اس طرح سے نہیں کریں گے۔ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی یہ پہلی پریس میٹ اپ ہے جو کراچی میں کی گئی ہے فلم کی ریلیز میں صرف چار دن باقی ہیں لیکن کراچی کے علاوہ کسی شہر میں ابھی تک پریس میٹ اپ نہیں رکھا گیا۔ یاد رہے کہ فلم تیراں اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور فلم کی ایڈوانس بکنگ کامیابی سے جاری ہے۔

  • لوگوں کا فلم کےلئے جوش دیکھ کر زیادہ پرجوش ہوں دالیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت

    لوگوں کا فلم کےلئے جوش دیکھ کر زیادہ پرجوش ہوں دالیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے چرچے ہر طرف ہیں 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے . فلم کی مرکزی کاسٹ میں فواد خان ، گوہر رشید ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی اور عمائمہ ملک ہیں . ڈائریکشن بلال لاشاری کی ہے جبکہ پرڈیوس عمارہ حکمت نے کی ہے .عمارہ حکمت کی یہ پہلی فلم ہے جسے انہوں نے پروڈیوس کیا ہے. عمارہ حکمت اس حوالے سے کہتی ہیں کہ میں نروس تو بالکل نہیں‌ہوں لیکن پرجوش ضرور ہوں اور لوگوں کا اس فلم کے لئے جوش دیکھ کر میری پرجوشی مزید بڑھ جاتی ہے. ایک سوال کے جواب عمارہ

    حکمت نے کہا کہ مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی تھی نہ آتی ہے لیکن مجھے پنجابی آنی ضروری نہیں تھی کیونکہ مین آئیڈیا تو بلال لاشاری کا تھا جس پر انہوں نے کام کر لیا ہوا تھا ناصر ادیب کے ساتھ مل کر، میرے حصے کا کام پروڈکشن کے معاملات کو دیکھنا تھا. عمارہ حکمت نے کہا کہ فلم کو پرڈیوس کرنے کا تجربہ ہہت اچھا رہا ہے دوبارہ بھی اچھا سکرپٹ ملا تو پروڈیوس کروں گی. انہوں نے کہا کہ پائریٹڈ فلمیں نہ دیکھیں ڈائون لوڈ کرکے نہ دیکھیں‌، سینما کو سپورٹ کریں ٹکٹ خرید کر فلم دیکھیں. آپ سب کی سپورٹ فلم انڈسڑی کو سہارا دینے کےلئے بہت ضروری ہے.