Baaghi TV

Tag: دبئی

  • ثانیہ مرز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں  کی سفیر مقرر

    ثانیہ مرز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کی سفیر مقرر

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، ثانیہ مرزا نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے شیئر کی۔ ثانیہ مرزا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔

    دبئی اسپورٹس کونسل کا یہ پروگرام دبئی کے وژن کے مطابق کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ اس تقریب میں کھیلوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، جنہیں دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر نامزد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دبئی اسپورٹس کونسل کا قیام 2005 میں عمل میں آیا تھا، جس کا مقصد دبئی کو کھیلوں کا مرکز بنانے، مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرنے اور مختلف کمیونٹیز میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

  • دبئی میں  اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئےپہلے سٹیشن کی تعمیر شروع

    دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئےپہلے سٹیشن کی تعمیر شروع

    دبئی: انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اڑنے والی ٹیکسیوں کیلئےپہلے سٹیشن کی تعمیر شروع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کےنائب وزیر اعظم شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے بتایا ہےکہ ٹیکسیوں کے لیے یہ سٹیشن 3100 مربع کلومیٹر پر محیط ہوگا جس میں 42000 ٹیکسیاں لینڈ کر سکیں گی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار مسافروں کے سالانہ ٹیکسیوں پر سوار ہونے اور اترنے کی گنجائش ہوگی۔

    ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر لکھا کہ ‘ٹیکسی سٹیشن کا پہلا مرحلہ ڈاؤن ٹاؤن میں 2026 سے فضائی ٹیکسیوں کے لیے اپنی خدمات فراہم کر سکے گا,ان کے مطابق یہ سٹیشن مستقبل میں تیز ترین مواصلاتی سہولتوں کو پورے تحفظ اور پائیداری کے ساتھ تشکیل دے گا اور سفر منٹوں میں طے ہونے لگے گا۔

    انہوں نے لکھا کہ نئے مواصلاتی نظام یعنی اڑنی والی ٹیکسیوں کی شروعات سے توقع کی جا رہی ہے کہ سفر کا دورانیہ محض منٹوں تک محدود ہوجائے گا اور مصروف ترین علاقوں میں کم سے کم اخراجات کے ساتھ سفر صرف دس منٹ تک طے ہوجائے گا۔

    ولی عہد شیخ حمدان کے مطابق ایک ٹیکسی میں پائلٹ کے ساتھ چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اس کی رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے جمیرہ تک صرف 10 منٹ میں پہنچا جا سکے گا جو اس سے پہلے بذریعہ کار 45 منٹ میں ممکن ہوتا ہے۔

  • نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    دبئی : پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر دبئی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں

    دبئی ائیر پورٹ پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور پاکستانی قونصل خانہ کے افسران نے استقبال کیا ۔ میاں نواز شریف امارات ہلز دبئی میں اپنی بیٹی اسما نواز کے گھر رہائش پذیر ہیں ۔میاں نواز شریف کل شام امارات ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوں گئے ،

    نواز شریف لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ ای کے 625 سے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور سٹاف کے ممبران موجود ہیں،دبئی میں ایک روز قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف لندن جائیں گے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے،اسی دورے کے دوران نواز شریف امریکا بھی جائیں گے

    نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے،نواز شریف نے الیکشن میں حصہ لیا تا ہم لاہور سے مبینہ طور پر جیتے اور مانسہرہ سے ہار گئے، دو تہائی اکثریت نہ ملنے پر نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوا دیا تا ہم نواز شریف خود پس پردہ رہ کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں کو نہیں بلایا گیا بلکہ ریکارڈڈ ویڈیو چلائی گئی، نواز شریف میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

  • دبئی کو اگلے چھ برسوں میں دو لاکھ کے قریب نئے ملازمین کی ضرورت

    دبئی کو اگلے چھ برسوں میں دو لاکھ کے قریب نئے ملازمین کی ضرورت

    دبئی کو اگلے چھ سالوں میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت ہوگی، جو کہ اقتصادی ترقی اور ہوابازی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مطالبات کے پیش نظر ضرورت ہے۔

    متوقع ہے کہ سن 2030 تک دبئی ایئرپورٹ تقریباً 1 لاکھ 85 ہزار نئی نوکریاں فراہم کرے گا۔ اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی مجموعی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، جو اس علاقے میں ملازمتوں کے مواقع کو مزید تقویت دے گا۔دبئی کا المکتوم ایئرپورٹ، جو بین الاقوامی ہوابازی کے لیے ایک اہم مرکز بننے کی سمت گامزن ہے، تیزی سے نئی ایئر لائنز کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ یہ ترقی دبئی کی معیشت کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم ہے اور ساتھ ہی ہوابازی کے شعبے میں نوکریوں کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔

    یہ اقدامات دبئی کو عالمی سطح پر ایک اہم ہوا بازی کے مرکز کے طور پر مستحکم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہیں، جس سے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    دبئی کا المکتوم ایئرپورٹ، جسے "دبئی ورلڈ سنٹرل” بھی کہا جاتا ہے، جدید فضائی سہولیات کا حامل ہے اور عالمی ہوائی سفر کے حوالے سے ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ اس ایئرپورٹ کا مقصد دبئی کی بڑھتی ہوئی فضائی ٹریفک کو سنبھالنا اور شہر کی معیشت میں مزید بہتری لانا ہے۔المکتوم ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام 2010 میں شروع ہوا تھا، اور یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہونے کا دعویٰ رکھتا ہے۔ اس کی سالانہ گنجائش 160 ملین مسافروں کی ہے، جو اسے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل کرتا ہے۔ایئرپورٹ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں ہوائی جہازوں کی خدمات، شاپنگ ایریاز، ریستوران، اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، المکتوم ایئرپورٹ کے ذریعے دبئی کو دیگر بین الاقوامی مقامات سے منسلک کیا جا رہا ہے، جس سے سیاحت اور تجارت کو فروغ مل رہا ہے۔دبئی کی حکومت نے اس ایئرپورٹ کی ترقی کو شہر کے ترقیاتی منصوبوں کا اہم حصہ قرار دیا ہے، جس کا مقصد دبئی کو عالمی سطح پر ایک اہم کاروباری اور سیاحتی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔یہ ایئرپورٹ نہ صرف دبئی کی فضائی خدمات کو بڑھا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے دبئی کی معیشت میں بھی نمایاں بہتری آرہی ہے۔ امید ہے کہ المکتوم ایئرپورٹ آنے والے سالوں میں مزید ترقی کرے گا اور عالمی فضائی سفر میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔

    ایک ہی دن میں انڈیا کے درجنوں مسافر طیاروں کو بم کی دھمکیاں موصول

    امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

  • امارات ائیرلائنز کی پروازوں میں پیجر‘ واکی ٹاکی پر پابندی عائد

    امارات ائیرلائنز کی پروازوں میں پیجر‘ واکی ٹاکی پر پابندی عائد

    امارات ائیرلائنز دبئی آنے جانے والی یا اس کے راستے سفر کرنے والی تمام پروازوں میں مسافروں کو پیجر یا واکی ٹاکی لے جانے سے روک دیا ہے.

    ائیر لائن کے جاری کردہ ایک سفری اپ ڈیٹ کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے کہاہے کہ پابندی کا اطلاق چیک ان اور کیبن کے سامان دونوں پر ہوتا ہے کوئی ممنوعہ آلات ملنے کی صورت میں دبئی پولیس ضبط کر لے گی.نوٹس میں کہا گیاہے کہ دبئی آنے جانے یا اس کے راستے سفر کرنے والی پروازوں میں تمام مسافروں کو چیک ان یا کیبن کے سامان میں پیجر اور واکی ٹاکیز لے جانے سے منع کیا گیا ہے مسافروں کے دستی یا چیک ان والے سامان میں ملنے والی ایسی اشیا کو دبئی پولیس ضبط کر لے گی دبئی کے مسافر بردار نے اردن‘ عراق‘ ایران اور لبنان آنے اور جانے والی فلائٹ سروسز کے بارے میں تازہ معلومات بھی جاری کی. ایمریٹس اتوار سے عمان کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کرے گا امارات کی عراق اور ایران آنے جانے والی تمام پروازیں پیر تک منسوخ رہیں گی. دبئی سے گذرنے یا وہاں سے سفر کرنے والے مسافر جن کی آخری منزل ان دونوں ممالک میں ہو انہیں منگل تک سفر شروع کرنے کے مقام سے نہیں لیا جائے گا بیروت آنے اور جانے والی پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ رہیں گی تو جو مسافر دبئی سے گذرتے ہیں اور ان کی آخری منزل بیروت ہے انہیں اگلے نوٹس تک ان کے سفر کے مقام سے نہیں لیا جائے گا.

    پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک پہنچ گئے، منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

    علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

  • پی آئی اے پرواز کی  دبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے پرواز کی دبئی میں ایمرجنسی لینڈنگ

    لاہور: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دبئی سے پشاور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 284 میں روانگی کے فوری بعد خرابی پیدا ہوئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر دبئی کی ہدایت پر طیارے نے 50 منٹ بعد واپس لینڈنگ کی، مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے، اس کا معائنہ کیا جا رہا ہے، پرواز نے آج صبح 9 بجے پشاور پہنچنا تھا۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی دور کی جا رہی ہے، پرواز پی کے 284 دبئی سے 1 گھنٹے بعد پشاور روانہ ہو گی۔

    قبل ازیں غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز جی 9512 متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ جا رہی تھی کہ اس دوران 42 سالہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کپتان نے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    بتایا گیا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی کی اجازت سے طیارے نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی جہاں کراچی ائیر پورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ کیا تو اس کا پہلے ہی انتقال ہو چکا تھا، ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ائیر لائن کے سپرد کر دی گئی جس کے بعد طیارہ میت لے کر کراچی ائیر پورٹ سے اپنی منزل ڈھاکہ روانہ ہوگیا۔

    چند روز قبل خلیجی ملک قطر سے آنے والی غیرملکی پرواز نے بھی کراچی میں ہنگامی طور پر لینڈنگ کی تھی، قطر ایئرویز کی فلائیٹ کیو آر 652 دوحہ سے نیپال کے شہر کٹھمنڈو کی جانب محو پرواز تھی کہ اس دوران پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث طیارے کے پائلٹ نے ایئرٹریفک کنٹرولر کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر ایئرٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے اندرون سندھ سکھر سے طیارے کا رخ شہر قائد کی جانب موڑ دیا اور قطر ایئر ویز پرواز کیو آر 652 نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کراچی پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم کی طرف سے مسافر کا طبی معائنہ کیا گیا۔

    اس سے پہلے خلیجی ملک عمان سے بھارت جانے والے غیرملکی طیارے نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، غیر ملکی طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ مسقط سے بھارتی ریاست کیرالا کی طرف پرواز کر رہی تھی کہ اس دوران عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر کو دل میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹروں کو کراچی ایئرپورٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی، طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کے طور پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیا، جس کے بعد بیمار مسافر کو اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ آف لوڈ کرکے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • گرفتاری سے متعلق بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں، راحت فتح علی خان

    گرفتاری سے متعلق بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں، راحت فتح علی خان

    گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ میری گرفتاری سے متعلق بےبنیادخبریں چلائی جارہی ہیں،

    ایک ویڈیو بیان میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے خلاف افواہیں پھیلارہےہیں،دبئی ریکارڈنگ کے سلسلے میں آیاہوا ہوں،بہت اچھے ہمارے پروگرام یہاں‌ہو رہے ہیں، گھٹیا افواہوں پر یقین نہ کریں، ایسا کچھ نہیں ہے، میں جلد واپس آؤں گا،

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان دبئی ایئر پورٹ پر کئی گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں،راحت فتح علی خان دبئی پہنچے تھے کہ انہیں ایئر پورٹ پر روکا گیا ہے،صحافی لطیف شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ، انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

    https://twitter.com/Latifshahji/status/1815353560303046997

    راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں، راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا،راحت فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں،راحت فتح علی خان نے ماہ جنوری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنی پرانی مینجمنٹ سے راستے جدا کرلئے ہیں،کوئی بھی شخص پرانی مینیجمنٹ کو ادائیگیاں نہ کرے، میری فیملی ہی مینیجمنٹ کا کردار ادا کرے گی،اب میری مینجمنٹ این آر کے ہوگی، جس کی سربراہ میری بیگم ہوں گی،اب میرے دستخطوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے،ہمارا خاندان کئی سال پہلے سے گلوکاری میں تھا،میری شہرت پرانی مینجمنٹ کی وجہ سے نہیں،مجھے شوز میری گلوکاری کی صلاحیتوں کے باعث ملتے رہے،بالی وڈ فنکاروں کیساتھ شوز کرکے ہم نے پاکستانی ثقافت و کلچر کو بھی پیش کیا،میرا فن مجھے ہالی ووڈ، یو این او اور بین الاقوامی جامعات تک لے کر گیا

    ہمارے ہاں اچھا کام کرنے والوں کی تعریف نہیں کی جاتی راحت فتح علیخان

    راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے امریکی عدالت میں 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا

    شاگرد پر بدترین تشدد کی وائرل ویڈیو پر راحت فتح علی خان کا بیان سامنے آ گیا

  • دبئی میں پاکستان مینگو فیسٹیول اور ثقافت کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے تقریب

    دبئی میں پاکستان مینگو فیسٹیول اور ثقافت کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے تقریب

    پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے دبئی میں پاکستان مینگو فیسٹیول اور ثقافت کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے تقریب میں شرکت کی،تقریب میں پاکستان کے نامزد کونسل جنرل اور سفیر سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی،تقریب میں سرمایہ کاروں سمیت دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے بھی شرکت کی،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا، اور کہا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سیاحت کے شعبے میں دلچسپی اچھی بات ہے، پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے کئی اہم مقامات موجود ہیں، تھرپارکر میں ڈیزٹ سفاری پر گہری دلچسپی پر سرمایہ کاروں کی دلچسپی قابل فخر ہے، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان میں مذہبی، ثقافتی سیاحت کے اہم مقامات موجود ہیں، میں سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں وہ آکر اپنے ملک میں آسانی سے سرمایہ کاری کریں، غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستانی سیاحت میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، ہم سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کریں گے، دبئی میں مقیم پاکستانی ہمیشہ اپنے ملک کی ترقی کیلئے فکرمند رہتے ہیں .

  • دبئی  حکومت  کا  دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

    دبئی حکومت کا دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان

    ابوظہبی: دبئی حکومت نے دو جدید تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان منصوبوں میں الممزار کے علاقے میں پہلا تیرتا ہوا پیدل مسافروں کیلئے پُل اور دیرہ میں ساتوں دن اور 24 گھنٹوں تک فعال رہنے والا خوبصورت ساحل شامل ہے۔دبئی کے ان منصوبوں پر آنے والی لاگت کا تخمینہ تقریباً 355 ملین درہم لگایا گیا ہے جس کا مقصد الممزار اور جمیرہ 1 کے ساحلوں کو اور جدید طرز پر بنایا جائے۔

    دبئی کی اعلیٰ کمیٹی برائے شہری منصوبہ بندی اور بہبود نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ منصوبے 18 مہینوں میں مکمل ہوجائیں گے، ان تعمیرات کا رقبہ 5.7 کلومیٹر (المزار میں 4.3 کلومیٹر اور جمیرہ 1 میں 1.4 کلومیٹر) پر محیط ہوگا یہ منصوبے متحدہ عرب امارات کے نا ئب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر متعارف کرائے گئے ہیں جن کا مقصد دبئی کے عوامی ساحلوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے ان منصوبوں پر کام شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی رہنمائی اور نگرانی میں کیا جائے گا،ان ساحلوں کے بنیادی ڈھانچے کو نئی شکل دینے اور ان میں اضافہ کرنے کے لیے بنیادی تبدیلیاں کی جائیں گی اور انہیں دنیا کے جدید ترین اور پرکشش ساحلوں میں شامل کیا جائے گا۔

  • افغان وفد کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    افغان وفد کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے افغانستا ن کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی سربراہی میں امارات اسلامیہ افغانستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات دبئی میں ہوئی، اماراتی صدر سشیخ محمد بن زاید سے افغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے وزیر داخلہ ملا سراج الدین حقانی سربراہی میں وفد کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک افغانستا ن اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف موضوعات اورافغان باشندوں کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی

    افغان وفد کے یواے ای کے صدر سے ملاقات کے لئے پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر داخلہ کے ہمراہ استقبال کیا،افغان وفد میں طالبان کے چیف آف انٹیلی جنس ملا عبدالحق وثیق بھی شامل تھے، عرب امارات اور افغان وفد کے مابین ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے ، مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،خطے میں استحکام کیلئے اقتصادی شعبے میں تعاون کی وسعت پر بھی گفتگو کی گئی،ملاقات میں افغان وفد نے خطے کی تعمیر نو اور ترقی کیلئے حکومت امارات کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا،