Baaghi TV

Tag: دفتر خارجہ

  • سری نگر میں جی 20 اجلاس،پاکستان کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

    سری نگر میں جی 20 اجلاس،پاکستان کا شدید ردعمل سامنے آ گیا

    چین اور پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس بلایا ہے جس پر پاکستان کا بھرپور ردعمل سامنے آیا ہے،

    دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کے امور پر ایک مشاورتی فورم (وائی 20) کے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دو دیگر اجلاسوں کا لیہہ اور سری نگر میں شیڈول بھی اتنا ہی پریشان کن ہے بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اوریہ بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقراررکھنے کے تازہ ترین اقدامات کی کڑی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے اس طرح کے اقدامات جموں و کشمیرکی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے جو کہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے موجود ہے نہ ہی اس طرح کی سرگرمیاں مقبوضہ علاقے کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں سمیت بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و شمیر کے لوگوں پر بھارت کے وحشیانہ جبر سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹاسکتی ہیں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جی 20 ایونٹس کی میزبانی کرنے کے اپنے فیصلے کے ساتھ بھارت ایک بار پھر ایک اہم بین الاقوامی گروپ کی اپنی رکنیت کا فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے ایک ایسے ملک کے لیے جس کا اپنے بارے میں اور دنیا میں اپنے مقام کے بارے میں شاندار نظریہ ہے بھارت نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کے طور پر کام کرنے سے قاصر ہے

    برطانیہ اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات منقطع ہوگئے

    بھارتی مرکزی بینک کی 18 ممالک کو بھارت کرنسی میں تجارت کی سہولت

    پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

  • پاکستان کا برطانوی وزیر داخلہ کے پاکستانی مردوں کے حوالے سے بیان پراظہارتشویش

    پاکستان کا برطانوی وزیر داخلہ کے پاکستانی مردوں کے حوالے سے بیان پراظہارتشویش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہے،پاکستان نے برطانوی وزیر داخلہ کے پاکستانی مردوں کے حوالے سے بیان پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ برطانوی وزیر داخلہ کا بیان خطرناک رجحانات کو فروغ دے گا،

    ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یونان میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری سے آگاہ کیا گیا ہے،پاکستان تحقیقات اور تفتیش کے لئے یونانی حکام سے مکمل تعاون کرے گا پاکستان دہشت گردی میں ملوث افراد کو کیفرکردار کردار تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے،کرغزستان اور جنوبی کوریا کے ویزا کا معاملہ، ہر ملک کا سفارت خانے ویزا کے اجرا کا فیصلہ خود کرتا ہے،مسجد اقصی میں اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں مسجد اقصی میں اسرائیلی کارروائیوں سے دنیا بھر میں مسلمانوں کو تکلیف پہنچی پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات نہیں،اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، سی پیک کے آغاز کے 10 برس کے پس منظر میں وزیر احسن اقبال کی اعلی چینی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں وزیراعظم کے معاون امیر مقام نے ایس سی او اجلاس برائے ثقافت میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ملائشیا میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کو بیلجیئم و یورپی یونین میں سفیر مقرر کر دیا گیا،ایرانی سرزمین سے فائرنگ کے واقعہ پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے ہیں،فائرنگ کے واقعے پر ایرانی حکومت سے ہر سطح پر رابطہ کیا گیا،ایرانی سفیر کو طلب کیا گیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح جواب دینے سے گریز کیا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 26 مارچ کو ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے بنگلہ دیش کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا ،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان سفارتی محاذ پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے،پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے بھارتی رہنما اپنے ملک کے سماجی ڈھانچے کو نظرانداز کر دیتے ہیں جو ہندوتوا کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار اور اجتماع کے حق کو کچلنے کی پالیسی بند کرے،

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • سمجھ سے بالاتر، وزیر خارجہ کے دوروں پرسوالات کیوں ہوتے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ

    سمجھ سے بالاتر، وزیر خارجہ کے دوروں پرسوالات کیوں ہوتے ہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں پر تشویش ہے ،ظفر اکبر بٹ سمیت کئی حریت رہنماؤں کو تحویل میں لیا گیا پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی مدد جاری رکھے گا ،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان بیجنگ میں ہیں پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت جاری ہے، پاکستان ایس سی او کا متحرک ممبر ہے ،پاکستان کا بھارت میں ایس ای او ہائی لیول میٹنگزمیں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا،سی پیک کے تحت چین نے پاور سیکٹر میں انویسٹمنٹ کی چین نے معاشی بحران سے نکلنے میں پاکستان کی مدد کی،بلاول بھٹونے او آئی سی کونسل آف فارن منسٹر اجلاس میں شرکت کی ،بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل پر زور دیا آفتاب کھوکھر اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل او آئی سی نامزد کیے گئے ہیں ،وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کامن ویلتھ منسٹر کانفرنس میں شرکت کی،پاکستان اور آسٹریلیا کے وفود نے اسلام آباد میں ملاقات کی ،جسٹس منیب اختر نے نئی دہلی ایس سی او کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی ،خرم دستگیر نے انرجی کے حوالے سے ایس سی او کانفرنس میں اظہار خیال کیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودیہ اور ایران کے تعلقات بحالی کا خیر مقدم کرتا ہے ،پاکستان دونوں ممالک کو قریب لانے میں چین کے کردار کو سراہتا ہے پاکستان کو دنیا میں بھی بڑھتے اسلام فوبیا کے رجحان پر تشویش ہے مساجد پر حملے ، حجاب پر پابندی اوردیگر واقعات قابل مذمت ہے،وزیرستان میں ڈرون حملے کی خبروں پر آئی ایس پی آر بیان جاری کرچکا ہے وزیر خارجہ کا کام دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے سمجھ سے بالاتر ہے وزیر خارجہ کے غیر ملکی دوروں پر سوالات کیوں ہوتے ہیں وزیر خارجہ کا کام ہی خارجہ امور کو دیکھنا اور مختلف فورمز پر پاکستان کی ترجمانی کرنا ہے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • دفترخارجہ کا’’پاکستان میں انتخابات اورعمران خان کی گرفتاری‘‘ سےمتعلق کازلمےخلیل زاد کا بیان مسترد

    دفترخارجہ کا’’پاکستان میں انتخابات اورعمران خان کی گرفتاری‘‘ سےمتعلق کازلمےخلیل زاد کا بیان مسترد

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ’’پاکستان میں انتخابات اور عمران خان کی گرفتاری‘‘ سے متعلق افغانستان میں سابق امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے بیان کو مسترد کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ سابق امریکی ایلچی کے سلسلہ وار ٹوئٹس کے جواب میں سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان کو “سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سطح پر بحران” سے نمٹنے کے لیے “اقدامات” کرنے کی تجویز دی تھی۔

    آج جو عمران کررہاہے ،ہم کرتے تو ہماری مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں- خالد مقبول

    دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کسی سے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

    زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہوجائے گا، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں تجاویز دیتا ہوں کہ جون میں قومی سطح پر انتخابات کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔

    زلمے خلیل زاد کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے، دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایک مضبوط قوم کے طور پرہم موجودہ مشکل صورتحال سے ثابت قدمی سے نکلیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

  • او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے تحت 8 مارچ کو کانفرنس ہو گی،ترجمان دفتر خارجہ

    او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے تحت 8 مارچ کو کانفرنس ہو گی،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں وفد نے افغانستان کا دورہ کیا،

    ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع نے دہشت گردی کے تدارک سے متعلق بات چیت کی ،وزیر دفاع نے ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان حکام سے بات چیت کی، افغانستان میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے،پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی سے مل کر نمٹنے پر اتفاق کیا، پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے تحت 8 مارچ کو کانفرنس کر رہا ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے تحت کانفرنس خواتین اور اسلام کے موضوع پر ہوگی

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کینیا کے صدرکے درمیان کل فون پر گفتگو ہوئی،وزیرِ اعظم نے ارشد شریف کے معاملے پر بھی بات کی،وزیرِ اعظم نے کینیا کے صدر سے تحقیقاتی ٹیم سے تعاون پر شکریہ ادا کیا،وزیرِ اعظم نے ارشد شریف قتل کی تحقیقات میں مزید تعاون کی درخواست کی،وزیر خارجہ نے ہنگری کا دو روزہ دورہ مکمل کیا ہے، ہنگری دورے میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط ہوئے،ہنگری پاکستان کی فارن سروس اکیڈمیز کے باہمی تعاون کے یادداشت پر دستخط ہوئے،ہنگری کی یونیورسٹیوں میں پاکستان کے طلبہ کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ہو گا،چین پاکستان میں تعاون کاسلسلہ جاری ہے چین کو ہر موسم کا ساتھی اوردوست سمجھتے ہیں،

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

  • ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

    اسلام آباد: ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے پاکستانی حکام نے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان دفتر خارجہ نے پنجگور میں ایرانی دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے چار اہلکاروں کی شہادت پر ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کو طلب کیا اور اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    ایران کی حدود سےدہشت گردوں کا حملہ،4 سکیورٹی اہلکار شہید

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے سفیر سے کہا گیا کہ امید کرتے ہیں ایرانی حکومت ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گا پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے لاحق مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پنجگور کے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے تھےفوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنےوالےقافلے کو نشانہ بنایا دہشت گردوں کی طرف سےایرانی سرزمین استعمال کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں سپاہی اسد علی، لانس نائیک فریداللہ، عبدالرزاق اور یونس خان شامل ہیں۔

    حکومت کا بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کے جرمانے معاف کرنے کا فیصلہ

  • پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق کرلیا،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق کرلیا،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفننگ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقاتیں کررہے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر چیلنجز سے آگاہ کررہے ہیں، بیلجیم کا پارلیمانی وفد پاکستان کا اہم دورہ کررہا ہے، بیلجیم کا پارلیمانی وفد پارلیمنٹ ہاؤس ، لاہور اور سیلاب زدہ علاقوں کا دودہ کرے گا، سیکرٹری خارجہ امور اسد مجید خان برسلز کے اہم سرکاری دورے پر ہیں، پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے خنجراب بارڈر موسم سرما میں بند رہتا ہے،خنجراب بارڈر چین میں سپرنگ فیسٹیول کے لیے آج کھولا جا رہا ہے

    وزیر اعظم شہباز شریف کے بھارت سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے، پاکستان بھارت کے کشمیر میں مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے،پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے،بھارت ایسا ماحول پیدا کرے جس سے واضح ہو کہ وہ دہشتگردی میں ملوث نہیں، پاکستان ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہےدہشت گردوں نے ایران کی سرزمین استعمال کی،امید کرتے ہیں کہ ایران دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کرے گا،پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے،دونوں ممالک کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں،

    آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

     دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

     سال 2022ء میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں

  • بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل

    بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالہ سے خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف نے اماراتی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم شہبازشریف اماراتی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے آج ہی وطن واپس پہنچیں گے،رواں ہفتے پاکستان نے جنیوا میں ڈونرز کانفرس کی،عالمی برادری اور مالی اداروں نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے دل کھول کر مدد کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امداد خرچ کی جائے گی،پاکستان کابل میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی دونوں ممالک کے لیے خطرہ ہے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،پاکستان مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے،پاکستان افغان سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں ہے، موسم سرما میں لوگوں کو سردی سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو 16 سے 20 جنوری تک ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر ڈیوس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ،بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے بارے میں مضمون مفروضے پر مبنی ہے مفروضے پر مبنی مضمون پر تبصرہ نہیں کرتے ،تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ایشوز پر بات میں مہینوں لگتے ہیں ،سعودی حکومت کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کو خوش آئند ہے

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

    آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

     دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،

     سال 2022ء میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں روز و یلٹ ہوٹل نجی پراپرٹی ہے،جموں و کشمیر متنازعہ معاملہ ہے اس کے حل میں عالمی برادری کردار ادا کرے ،پاک بھارت بات چیت میں جو بھی ملک ثالثی کرنا چاہے تو خوش آمدید کہیں گے،جو بھی افغانی غیر قانونی رہائش پذیر یا قید ہےاسے وطن واپس بھجوایا جائے گا،

  • ممتاز زہرا بلوچ دفترخارجہ کی نئی ترجمان مقرر

    ممتاز زہرا بلوچ دفترخارجہ کی نئی ترجمان مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ پاکستان دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کر دی گئی ہے

    جاری اعلامئے کے مطابق صائمہ سید نائب ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دی گئیں ہیں، قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تعینات کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے وہاں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جس کے بعد ممتاز زہرا بلوچ کو ترجمانی کی ذمہ داری دی گئی ہے،ممتاز زہرا بلوچ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک تعینات تھیں، ممتاز بلوچ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں،

  • پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس

    پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس

    پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں سیلاب سے تباہ کاریو ں ،متاثرین کی بحالی اور امداد ی سرگرمیوں پر گفتگو کی گئی ، وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل کا دورہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے،مشکل وقت میں یو این سیکریٹری جنرل کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں،پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانےپر تباہی کا سامنا ہے، سیلاب کے باعث 3 کروڑ30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں،سیلاب نے سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہی مچائی ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث 1300 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کا پھیلاو ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ،ہم 3 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو شیلٹر فراہم کرنے کی طاقت نہیں رکھتے،سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مدد درکار ہے،

    یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے،دورہ پاکستا ن کا مقصد سیلاب متاثرین اورپاکستان کے عوام سے اظہار یکجہتی ہے،پاکستان میں سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑی تباہی پر افسوس ہے،پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے پاکستان اور افغانستان نے ہمیشہ دوسری کمیونٹی کو سپورٹ کیا، پاکستان کی افغان مہاجرین کیلئے میزبانی لائق تحسین ہے،پاکستان کے متعدد علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں، پاکستان کو ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں بڑی امداد کی ضرورت ہے،موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا مسئلہ ہے،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے،

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومت کی جانب سے بحالی و امداد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امدادی سرگرمیوں کے لئے 30 ملین ڈالر کی امداد پر یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سے پاکستان کے لئے عالمی برادری کے وسائل کو متحرک کرنے کے حوالے سے تعاون کی خواہش کا اظہارکیا

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی