Baaghi TV

Tag: دہشتگردی

  • باڑہ کمپاؤنڈ حملہ ،اہم شواہد حاصل کر لئے گئے،تحقیقات شروع

    باڑہ کمپاؤنڈ حملہ ،اہم شواہد حاصل کر لئے گئے،تحقیقات شروع

    خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کمپاؤنڈ میں حملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ گاڑی سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے تاہم بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کو کلیئر قرار دے دیا۔بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی گاڑی میں کسی بھی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا، گاڑی سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔
    بی ڈی ایس حکام کا مزید کہنا ہے کہ خودکش حملہ وار کی جیکٹ میں 7 سے 8 کلو بارود استعمال ہوا، 2 خوکش حملہ آوروں نے دھماکے کیے، جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکرے بھی برآمد ہوئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کلیئر کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کردی گئی. ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مؤثرحکمت عملی کے باعث کمپلیکس میں 2 خودکش حملہ آوروں کو داخل ہونے سے روک لیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق ٹی ایچ کیو کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن میں داخلے پر ناکامی پر خودکش حملہ آوروں نے خود کو تھانے کے گیٹ پر دھماکے سے اڑادیا۔
    دھماکے میں دیوار گرنے کی وجہ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، اہلکاروں کی بہادری کی بدولت باڑہ بڑی تباہی سے بچ گیا، اگر دہشت گرد اندر داخل ہوجاتے تو بہت بڑی تباہی ہوسکتی تھی۔

  • باڑہ خیبر میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    باڑہ خیبر میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    ضلع خیبر تحصیل کمپاونڈ تھانہ باڑہ میں خود کش حملہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاران محمد طیب،انوار خان، اور بہادر شیر کی نماز جنازہ شاہ کس پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
    خیبر پولیس لائنز شاہ کس میں ہونے والی نماز جنازہ میں آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان، سی سی پی او پشاور، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سیکٹر کمانڈر خیبر، ڈی پی او خیبر، ڈی سی خیبر سمیت مختلف مکاتبِ فکر اور شہداء کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
    اس موقع پر آئی جی پولیس اور دیگر شرکاء نے شہداء کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
    پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی،ائی جی پولیس نے شہید کے بچوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی پیشہ ورانہ خدمات پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
    آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی مربوط حکمت عملی کی بدولت جانی نقصان کم ھوا دہشت گردوں کو تھانہ میں گھُسنے کی کوشش ناکام بنا دی ان پولیس جوانوں نے جانوں کی پرواہ کئے بغیر بھرپور مقابلہ کیا انہوں نے شہدا کے لواحقین کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • پشاور،تھانہ ریگی ٹاؤن  فائرنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    پشاور،تھانہ ریگی ٹاؤن فائرنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    گزشتہ شب تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پشاور کے علاقہ میں نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں واجد اور فرمان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی
    نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور، ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان، سول و عسکری حکام، ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی
    پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ، شہداء کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

  • خفیہ ادارے کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا،آئی جی خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس

    خفیہ ادارے کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا،آئی جی خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس

    اداروں کی مربوط حکمت عملی اور بروقت اطلاع نے خیبر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، آئی ایس آئی نے 13جولائی کوباڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی۔ آئی ایس آئی کی بروقت اطلاع سے باڑہ مارکیٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔یہ کہنا تھا آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کا انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس آئی نے 13جولائی کو باڑہ پولیس کو ممکنہ دہشتگرد حملے کی بروقت اطلاع دی تھی، آئی ایس آئی نے ممکنہ دہشتگردی کی اطلاع دی تو پولیس ہائی الرٹ تھی۔
    اختر حیات کا کہنا تھا کہ دو دہشت گردوں نے تحصیل کمپاؤنڈ میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش کی ، ایک دہشت گرد نے مرکزی اور دوسرے نے عقبی دروازے سے گھسنے کی کوشش کی، جس پر پولیس اسٹیشن کے باہر اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کو پہلے ہی مار دیا گیا جبکہ تھانے میں گھسنے سے روکنے پر زخمی دہشتگرد نے خود کو دھماکےسے اڑالیا۔انھوں نے بتایا کہ 7سے 8منٹ میں دونوں دہشتگردوں کو پسپا کردیا گیا تھا ، صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے ، کےپی پولیس کا حوصلہ ہمیشہ بلند رہا ہے اورہمیشہ بہادری سے مقابلہ کیا۔
    آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط رابطے سے اور پولیس کی بروقت حکمت عملی سے دہشتگرد حملہ ناکام ہوا ، دہشتگردوں کے حملے میں ایک سپاہی شہید ہوئے ہیں، دونوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے،ڈی این اے اور فنگر پرنٹ فرانزک کیلئے بھجوادیئے۔
    اختر حیات کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی اقدامات اور سیکیورٹی انتظامات بہت ضروری ہوتے ہیں ، کوشش یہی ہوتی ہے کہ پولیس کے جوانوں کو تمام سہولتیں میسر ہوں۔

  • نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں  مزمت

    نگران وزیر اعلی کے پی کے اعظم خان کا باڑہ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت

    نگران وزیر اعلی اعظم خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کر کے باڑہ دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ہے،اس موقعے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی،
    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم کی خیبر کی تحصیل باڑہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر اعلیٰ نے دھماکہ میں پولیس اہلکار کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ کا شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہونے کا اظہار کیا ہے،
    محمد اعظم خان کی اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، نگران وزیر اعلی اعظم خان نے کہا کہ باڑہ دھماکہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اعظم خان نے مذید کہا کہ قیام امن کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،سیکیورٹی فورسز کو نشانہ دشمنوں کی بز دلی کی علامت ہے،

  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات تشویشناک ہے،ایمل ولی خان

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات تشویشناک ہے،ایمل ولی خان

    پختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے تشویش کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات تشویشناک ہیں، باڑہ میں تحصیل کمپاؤنڈ پر حملہ اور پولیس اہلکار کی شہادت افسوسناک ہے، صوبائی صدر اے این پی نے کہا کہ پختونخوا میں دہشتگرد پوری قوت کے ساتھ پولیس اور عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں، کل شب ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور میں دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا،
    پچھلے دنوں حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، صوبائی صدر اے این پی نے مزید کہا کہ صوابی میں شہریوں کو بھتوں کیلئے خطوط بھیجے جارہے ہیں، پورے صوبہ بھر میں عوام میں عدم تحفظ کا احساس عروج پر ہے، صوبائی صدر اے این پی نے بتایا کہ دوسرے صوبوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے جبکہ پشتون لاشیں اٹھا کر تھک چکے ہیں، ایمل ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، صوبائی صدر نے کہا کہ
    پختونخوا کو مزید میدان جنگ بنانے سے گریز کیا جائے، اس نے سوال اٹھایا کہ دہشتگردوں کو فائٹرز قرار دینے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ ایمل ولی خان نے خبردار کیا دہشتگردوں کو واپس لانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو امن کا قیام ممکن نہیں،

  • افغانستان کو دہشتگرد حملوں کیلئےمحفوظ مقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،امریکا

    افغانستان کو دہشتگرد حملوں کیلئےمحفوظ مقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،امریکا

    امریکا نے کہا ہےکہ افغان طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دیں۔

    باغی ٹی وی: پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزرات خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ افغان طالبان یہ ہر صورت یقینی بنائیں کہ ان کا ملک دہشتگرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو اوروہ اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہ بننے دیں دہشتگردی کو روکنا طالبان کی ذمہ داری ہے، افغانستان کو دہشتگرد حملوں کے لیے محفوظ مقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے افغانستان سے کیے جانے والے دہشتگردوں حملوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہا رکیا ہےگزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اوردیگر دہشتگرد گروپوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے۔

    چین نےتائیوان کےنائب صدرکےدورہ امریکہ کی مخالفت کردی

    کور کمانڈرز کانفرنس نے ایک پڑوسی ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر گروہوں کو کارروائی کی آزادی، دہشت گردوں کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو نوٹ کیا گیا اور فورم نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس جدید ترین ہتھیار پاکستان کی سلامتی متاثر کرنے کی بڑی وجوہات ہیں۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو کارروائیوں کیلئے حاصل آزادی اور ان کے محفوظ ٹھکانوں پر مسلح افواج کو تشویش ہے، امید ہے افغان حکومت دوحہ معاہدے کے مطابق اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گی مسلح افواج کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ دہشت گرد کارروائیوں پر شدید تحفظات ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور عبوری حکومت حقیقی معنوں میں دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

    اسرائیل نے سرکاری طور پر مغربی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کرلیا

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت ایک اور اہم تشویشناک پہلو ہے جس پر فوری توجہ دینے اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، اس طرح کے دہشت گرد حملے ناقابل برداشت ہیں، ان حملوں پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جوابی کارروائی ہوگی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔ کوئٹہ گیریژن آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    اسی حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اپنی حدود کے اندر عسکریت پسندوں کو لگام ڈالنےکی خواہش رکھتے ہوں یا نہیں، پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

    رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    علاوہ ازیں ٹوئٹر پر ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں50 سے 60 لاکھ افغان شہریوں کو 40 سے 50 سال سے حقوق کے ساتھ پناہ میسر ہے لیکن اس کے برعکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں لیکن اب یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کےتحفظ کے لیےاپنے وسائل بروئے کار لائےگا، افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونےکا حق نہیں ادا کر رہا، افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا۔

  • ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    پشاور پولیس کے مطابق 9 مئی کو ریڈیو پاکستان سے سامان چوری کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیاملزم نے جلاؤ گھیراؤ کے وقت ٹیپ ریکارڈ، دیگر سامان چوری کیا تھا، گرفتار ملزم کی سامان چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔جسکے بعد پولیس جگہ جگہ اسے پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی تھی،پولیس کے مطابق ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزم کو چارسدہ سے گرفتار کر لیا گیا جسکو باقی تحقیقات کے لئے انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کیا گیا تھا،جس میں لاہور کے جناح ہاوس اور ریڈیو پاکستان سمیت ملک کے عسکری تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے،

  • علی امین گنڈا پور کا قریبی ساتھی  بارودی مواد سمیت گرفتار

    علی امین گنڈا پور کا قریبی ساتھی بارودی مواد سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھی کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا

    علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھ نعمت اللہ ایڈوکیٹ کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ تین دن سے لاپتہ ہیں تا ہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے، ہنگو پولیس نے نعمت اللہ خان کو دو دستی بموں، دہشت گردی کی کاروائی میں استعمال ہونے والے بارود سمیت گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی ہنگو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نعمت اللہ ایڈوکیٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے بارودی مواد ملا ہے، نعمت اللہ ایڈوکیٹ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے

    نعمت اللہ ایڈوکیٹ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قریبی ساتھی اور دست راست ہیں، علی امین گنڈا ہوربھی اسوقت گرفتار ہیں علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے گرفتار کیا تھا بعد ازاں اسلام آباد پولیس انہیں وفاقی دارالحکومت لے آئی اسکے بعد علی امین کو بھکر منتقل کر دیا گیا جہاں عدالت نے انکا جسمانی ریمانڈ دیا ہے،

    علی امین گنڈا پور کے دست راست سے بارودی مواد برآمد ہونے پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے جو ملک میں دہشت گردی و تخریب کاری چاہتے ہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دہشتگرد وہ کوئی بھی ہو اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کسی قسم کی معافی نہیں ہونی چاہئے

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے

  • سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک. آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ہیں. جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) شروع کیا گیا جس میں علاقے گشکور ہوشاب روڈ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانے کو صاف کیا جا سکے۔

    آئی ایس پی آر کا مزید بتانا تھا کہ علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں، دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور سیکورٹی فورسز کا ہیلی داخل کیا گیا۔ فرار ہونے والے راستوں کو کاٹنے کے لیے ناکہ بندیوں کا قیام جاری تھا تاہم اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں تین دہشتگرد جہم واصل ہوگئے.

    جاری اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس کاروئی میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مزید کہا گیا سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ملک دشمن قوتوں کے خلاف پاک فوج کی کارروایوں کے تحت بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا ۔فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔مارے گئے دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔