Baaghi TV

Tag: دہشتگرد

  • جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے  خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشیران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

    کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشیران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو، تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔

    والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس کی لاش چاہیے اور نہ ڈھانچہ، خوارجیوں کے لیے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے، علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی اور نہ تعزیت، عوام اور مشیران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

    26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی

  • پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، دہشتگرد کمانڈر کا انکشاف

    پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، دہشتگرد کمانڈر کا انکشاف

    مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کردیا۔

    مختلف دہشتگرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں،دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ میرا شمار مکران ڈویژن کے اہم کمانڈروں میں ہوتا ہے، تمام بڑے عہدیداروں سے قریبی رابطے میں رہا، 19 سال آزادی پسند تنظیموں کے ساتھ رہا، ان کا اصل روپ دیکھنے کے بعد اپنے آپ کو ریاست پاکستان کے سپرد کر دیا، میرا ایک ہمسایہ تھا جو بی ایل ایف کا کمانڈر تھا، ہم آپس میں بیٹھ کر بلوچ قوم کی محرومیوں پر بات کرتے ،وہاں سے میری ذہن سازی شروع ہوئی، میں نے پھر بی آر پی میں شمولیت اختیار کی، سنٹرل کمیٹی کا بھی ممبر بنا،

    زندگی کے 19 سال دہشتگردوں کے ساتھ گزارے،نوجوان اس سازش اور پراکسی کا حصہ نہ بنیں،نجیب اللہ
    نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بھرپور نقصان پہنچایا، غیر ملکی ایجنسی نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کریں گے، بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں، پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں، جبکہ اللہ نظر کا بیٹا ملائشیا میں اعلی تعلیم حاصل کررہا ہے،اختر نذیر کا بیٹا فرانس میں ہے، ایک کا عمان میں ہے، زندگی کے 19 سال دہشتگردوں کے ساتھ گزارے انکا اصل چہرہ سامنے آیا،نوجوان اس سازش اور پراکسی کا حصہ نہ بنیں،پہاڑوں پر بیٹھے لوگ انکا آلہ کار مت بنیں ،انکے اپنے بچے اور خود بیرون ملک بیٹھے ہیں،اگر انہی لیڈران یا اہل و عیال کو بخار بھی ہو تو بہترین علاج کرواتے ہیں لیکن اگر ایک بلوچ زخمی بھی ہوجائے تو اس کے علاج کے لئے چندہ اکٹھا کرنا پڑتا ہے، علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان بھی چلی جاتی ہے، بلوچ آزادی کی تحریکیں گینگ وار کی شکل اختیار کرگئی ہیں،بی ایل اے اور یو بی اے کی لڑائی ہوتی ہے تو ایک عام بلوچ مرتا ہے، لیڈروں کو کچھ نہیں ہوتا،80 سالہ بوڑھے کو ان دہشت گردوں نے اٹھایا اور مسنگ کہہ دیا، انہوں نے اعتراف کیا ہوا کہ خود ان کو اٹھایا ہوا، گینگ وار کی طرز پر ایک دوسرے کو مار رہے ہیں،

    نجیب اللہ کامزید کہنا تھا کہ میرا شمار اہم قائدین میں ہوتا ہے، میں ہمسایہ ملک میں تھا تو میرے اوپر دباؤ تھا کہ میں را کا حصہ بن جاؤں، میں انکاری تھا جس کے بعد مجھے گرفتار کروایا گیا،کئی ماہ کے بعد ضمانت سے رہا ہوا، باہر نکل کر حقیقت سامنے آئی، میرے دو ساتھی اب بھی مسنگ ہیں،مسعود اور جلیل ،مجھے نہیں پتہ وہ زندہ ہیں یا نہیں،میں بہت سوچنے پر مجبور ہوا کہ آیا یہ کیسی آزادی کی تحریک ہے، جس میں ایک دوسرے کو مار رہا ہے،لیڈر کے خلاف کھڑے ہوں،سوال کریں تو مار دیا جائے گا یا ہمسایہ ممالک میں گرفتار کروا دیا جائے گا،مجھے موقع ملا کہ میں ریاست میں آ کر ریاست کے اندر رہتے ہوئے مسائل کے لئے پرامن رہ کر جدوجہد کروں، میں یہ نہیں کہتا کہ مسائل نہیں ہیں، مسائل پرامن جدوجہد سے بھی حل ہو سکتے ہیں.

    صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، دہشت گردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھاکر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے، پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلئے راستہ کھلا ہے

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 منٹ کے بعد ملتوی،اپوزیشن کا ایوان میں شورشرابا

    یقینی بنائیں تعلیم آنے والی نسلوں کے لیے امید کی کرن بنی رہے۔وزیراعظم

  • رواں برس سیکیورٹی فورسز نے  خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو  جہنم واصل کیا

    رواں برس سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے رواں برس کامیاب آپریشنز کے دوران خارجیوں سمیت 925 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سیکڑوں کو گرفتار بھی کیا-

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق سال2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59 ہزار 775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے، ان کامیاب آ پریشنز کے دوران 925دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کئے گئے، گزشتہ 5 سالوں میں کسی ایک سال میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

    دہشتگردی کے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں،اس حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

    اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دُشمن کے نیٹ ورکس پکڑنے اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھی اہم کامیابیاں ملی، ان کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ان آپریشنز کے دوران73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں،اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی میں ملوث 27افغان دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسزنے نشانہ بناتے ہوئے جہنم واصل کیا۔

    جنوبی کوریا، لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 85 افراد ہلاک

  • پاکستان کے اپنے دفاع میں دہشتگردوں کے مراکز پر حملے، طالبان کا دوہرا معیار

    پاکستان کے اپنے دفاع میں دہشتگردوں کے مراکز پر حملے، طالبان کا دوہرا معیار

    پاکستانی فضائی حملوں میں سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے تربیتی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا.پاکستانی فضائیہ کے حالیہ حملے ٹی ٹی پی "فتنہ الخوارج” کے تربیتی کیمپوں پر کیے گئے ہیں۔ یہ حملے افغانستان یا آئی اے جی (اسلامی امارت افغانستان) کی افواج کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے مراکز کے خلاف تھے۔

    1. پاکستان نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا، جنہیں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
    2. پاکستان کی مسلسل شکایت رہی ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان کی سرزمین سے کارروائیاں کر رہی ہے، لیکن آئی اے جی نے ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مطلوبہ اقدامات نہیں کیے۔
    3. یہ کیمپ سرحد پار دہشت گردی کا منبع تھے، جو پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔
    4. چار اہم دہشت گرد مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جہاں خودکش حملہ آور، اہم کمانڈر، اور بڑی مقدار میں اسلحہ موجود تھا۔
    5. مارے جانے والوں میں اہم کمانڈر شامل ہیں:
    شیر زمان المعروف مخلص یار
    ابو حمزہ (خودکش بمباروں کے تربیت کار)
    اختر محمد المعروف خلیل
    شعیب اقبال (ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا کا سربراہ)
    6. افغانستان، بطور ایک غیر مستحکم ریاست، اپنی داخلی مسائل میں الجھا ہوا ہے، لیکن آئی اے جی کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گرد دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہیں۔
    7. عالمی قانون کسی بھی ریاست کو اپنی سرزمین سے باہر موجود خطرات کے خلاف دفاع کا حق دیتا ہے.

    افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور ٹی ٹی پی خوارج کے خلاف کارروائی

    پاکستان افغانستان کو برادر ملک تصور کرتا ہے اور فضائی حملے افغان عوام یا افواج کے خلاف نہیں تھے۔
    1. پاکستان نے سرحدی علاقوں میں ٹی ٹی پی کے خلاف دفاعی اقدامات کیے۔
    2. مارے جانے والے ٹی ٹی پی کے خوارج وہ تھے جو حال ہی میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا جشن منا رہے تھے۔
    3. ان فضائی حملوں کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ تھا جو پاکستان اور افغانستان دونوں کے لیے خطرہ ہیں۔
    4. پاکستان کی جانب سے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    کرّم میں سیکیورٹی صورتحال: افغان فورسز کے ساتھ کشیدگی

    آئی اے جی کی جانب سے یہ غلط دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ افغان افواج نے پاکستانی افواج پر حملہ کیا، حالانکہ حقیقت میں 28 دسمبر کی صبح سرحد پار سے ٹی ٹی پی اور افغان فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی۔
    1. پاکستانی افواج نے جوابی کارروائی میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
    2. افغان فورسز اور ٹی ٹی پی کے درمیان "فرینڈلی فائر” کے نتیجے میں متعدد جانی نقصان ہوا۔
    3. رپورٹس کے مطابق، ٹی ٹی پی کی فائرنگ سے ایک افغان ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔
    4. پاکستان کی متعدد درخواستوں کے باوجود افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے۔

    کرّم میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی افغان کوششیں

    افغان طالبان کی جانب سے کرّم میں غیر مستحکم حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    1. افغانستان کی غیر اشتعال انگیز فائرنگ نے کرّم میں حالات کو مزید خراب کر دیا ہے۔
    2. افغان طالبان کا یہ رویہ پاکستان کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے، جو ہمیشہ افغان عوام کا حامی رہا ہے۔
    3. پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، لیکن طالبان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ناشکری اور دشمنی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

    جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا

    1. افغان چینلز پر پاکستان کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے دعوے جھوٹے ہیں۔ یہ تصاویر پرانے زلزلے کی ہیں۔
    2. کرّم میں پاکستانی افواج کی 19 ہلاکتوں کے دعوے غلط ہیں؛ حقیقت میں صرف 4 اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ 25 ٹی ٹی پی شدت پسند مارے گئے۔
    3. پاکستانی حملوں کے بعد ٹی ٹی پی کی قیادت میں مکمل رابطہ منقطع ہو چکا ہے، اور خوف کی وجہ سے ان کا نیٹ ورک مفلوج ہو چکا ہے۔

  • ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں سماعت کے دوران ماہ رنگ بلوچ کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ ماہ رنگ بلوچ نے ٹائمز گالا کےلیے نیو یارک جانا تھا، جس پر چف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ای سی ایل میں یہ تو نہیں لکھا ہوگا، قانونی دلائل دیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ جب ماہ رنگ کو روکا گیا اس وقت ان کا نام کسی لسٹ میں نہیں تھا، مگر اب ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماہ رنگ بلوچ کا پہلے نام پی این آئی ایل میں ڈالا گیا پھر اس لسٹ سے نکال کر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔واضح رہے بلوچستان اور کراچی میں دہشتگردی میں ملوث افراد سے تعلق ثابت ہونے پر ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ائیرپورٹ پر امریکہ جانے کی کوشش میں روک دیا گیا تھا.

    کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

    کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار

  • کوئٹہ خود کش حملہ:دہشتگرد کی  تفصیلات اور تصویر  جاری

    کوئٹہ خود کش حملہ:دہشتگرد کی تفصیلات اور تصویر جاری

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کُش حملہ کرنے والے بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو عرف وشین بلوچ کی تفصیلات اور تصویر بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی: بی ایل اے کے دہشت گرد کی اس تصویر کا فورنزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کے یہ دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہےتصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے،جبکہ دہشت گرد رفیق نے جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے، ایمو نیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے
    https://x.com/IntelPk_/status/1855487020505661947
    را کی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہےپوری قوم کو ان فارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے-

    واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے، جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا،آٹھ دس کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھائے خودکش حملہ آور نے جعفر ایکسپریس کا انتظار کرتے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑالیا تھا۔

    واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خودکش حملہ آور کے اعضا فرانزک لیب لاہور بھیجے جائیں گے اور نادرا سے اس کی شناخت کی تصدیق میں مدد لی جائے گی کوئٹہ کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا تھا مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

    کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی تھی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی تھی

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سمیت صوبائی وزرا اور فوجی اور سویلین حکام نے شرکت کی آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کوکبھی برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف نےدہشت گردی کی لعنت کےخاتمےکےلیےقوم کےعزم کااعادہ کیا دہشت گردی کےخاتمےکےمشن کواجتماعی عزم کےساتھ آگےبڑھایاجائیگا، دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئےقوم کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے دہشت گردی کیخلاف قوم کاعزم مضبوط ہے،دہشت گردی کاخاتمہ یقینی بنایاجائیگا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچایاجائےگا، پرامن اورخوشحال مستقبل کیلئےقوم کی حمایت کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ دہشت گردی بڑھانے والے عوامل پر حکومت کی نظر ہے۔ بہت سے واقعات کی بروقت روک تھام بھی کی گئی ہے۔ ایک ہفتے میں چار پانچ دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔

    کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ ہم نے حکمتِ عملی تبدیل کی ہے دہشت گردی ختم کرکے دکھائیں گے انسانی حقوق کے چیمپین بننے والے ایسے واقعات کی مذمت کیوں نہیں کرتے سوچنا ہوگا کہ بلوچستان میں خون کا بازار کب تک گرم رہے گا یہ جنگ کی صورتِ حال ہے، عام حالات نہیں۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ ناراض بلوچ کہہ کر کنفیوژن پیدا کی جاتی ہے دہشت گردوں کو دہشت گرد کہنا چاہیے ان کا کوئی مذہب ہوتا ہے نہ رنگ و نسل۔

    امریکی سفارت خانہ نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں. ہم شہریوں اور فوجیوں کے خلاف دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کو روکنے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کے بعد ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز میں سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے لیکن کراچی کینٹ اسٹیشن میں سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔

    اس سے قبل ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمود بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دھماکا خود کش معلوم ہوتا ہے۔ دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سے جانے کے لیے مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔

  • بے گناہ مزدوروں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

    بے گناہ مزدوروں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کے قتل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی مزدور کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔محسن نقوی نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    واضح رہے کہ پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

    آئینی مسودہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تیار کیاہے،شرجیل میمن

    پاک انڈونیشیا کے مابین گہرا رشتہ احترام اور اقدار پر مشتمل ہیں،گورنر سندھ

  • سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت

    سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت

    سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت، پاک فوج نے فتنتہ الخوراج کیخلاف کئی چھوٹے بڑے کامیاب آپریشنز کر کے ان دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ،زندہ بچ جانے والے خارجی افغانستان بھاگ گئے جہاں انھیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں –

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد سےافغان طالبان پاکستان میں دہشتگردی کیلیے مکمل طور پر فتنتہ الخوراج کو سہولت کاری، فنڈنگ اور حمایت فراہم کرتے ہیں ،افغان طالبان کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا ثبوت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار اور ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد ہیں، 26 ستمبر2024ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا –

    ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے،ہلاک افغان خارجی دہشتگرد کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ،ہلاک دہشتگرد جلال سے بر آمد افغان شناختی کارڈ اس کے افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے خارجی گل بہادر گروپ سے ہے خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کاجاری کردہ اسلحہ رکھنے کااجازت نامہ واضح ثبوت ہے کہ شفیق اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی-
    https://x.com/zarrar_11PK/status/1839558057212235982

    دفاعی تجزیہ کار کے مطابق ہلاک خارجیوں سے ملنے والے ناقابل تردید شواہد واضح کرتے ہیں کہ افغان طالبان اور فتنتہ الخوارج ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس طرح کے ناقابل تردید شواہد سامنے آئے ہیں، اس سے قبل فتنتہ الخوراج کے سرغنہ نور ولی اور مزاحم محسود کی افغانستان میں موجودگی کے نا قابل تردید ثبوت سامنے آچکے ہیں-

    دفاعی تجزیہ کار کے مطابق آئے روز افغان دہشتگردوں کی پاکستان سرزمین پر ہلاکت افغان طالبان اور فتنتہ الخوراج کے مضبوط گٹھ جوڑ کو عیاں کرتی ہے،پاکستان نے افغان عبوری حکومت کو کئی بار مستند شواہد پیش کئے مگر افغان طالبان کے کان پر جوں تک نہ رینگی افغا ن طالبان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فتنتہ الخوارج کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں افغان طالبان اورفتنتہ الخوارج کے گٹھ جوڑ سےخطے کے امن کوشدید خطرات لاحق ہیں –

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی : خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد  کو گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی : خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر ساہیوال سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ساہیوال سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مستاجب کوساہیوال بائی پاس سے گرفتارکیا گیا، ترجمان کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے ہےملزم گوجر خان راولپنڈی کا رہائشی ہے، دہشت گرد سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کےلیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 11 اور 12 ربیع الاول (16 اور 17 ستمبر) کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی کی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ربیع االاول کے جلسے جلوسوں اور پروگرامز کی وجہ سے ڈبل سواری بند کی گئی، سکھر ڈویژن، حیدرآباد اور دادو میں 11/12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل ڈبل سوا ری پر پابندی ہوگی جبکہ گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 13 ،16 اور 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ 13ستمبر کو چپ تعزیے کے جلوس کی سیکیورٹی کی وجہ سے ڈبل سواری بند کی گئی ہے۔

  • بلوچستان میں کاروائی،5 دہشت گرد جہنم واصل،تین زخمی

    بلوچستان میں کاروائی،5 دہشت گرد جہنم واصل،تین زخمی

    بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، جن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ہیں

    سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں ژوب اور پنجگور میں کاروائیاں کی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں پانچ دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں،دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی تناظر میں کی گئیں ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں،بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُر عزم ہیں

    بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں پر پاکستانی قوم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اورسیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانا ضروری ہوچکا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کابچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے.

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

    بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

    بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

    بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

    قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل