Baaghi TV

Tag: دہشتگرد

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش،فتنہ خوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل،3 جوان شہید

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش،فتنہ خوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل،3 جوان شہید

    افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، پانچ دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 18/19 اگست 2024 کی رات، فتنہ خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت سامنے آئی جو افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں گھیر لیا،پاک فوج نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، پاکستان کے تین بہادر بیٹے؛ نائیک عنایت خان (عمر: 36 سال، رہائشی ضلع خیبر)، لانس نائیک عمر حیات (عمر: 35 سال، رہائشی ضلع مانسہرہ) اور سپاہی وقار خان (عمر: 25 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ پشاور) بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے

    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان مسلسل افغان حکومت سے بارڈر پر موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کہہ رہا ہے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعظم
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ کے سرحدی علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی میں پانچ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے خوارجی دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نائیک عنائیت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت اور ان کے بلندی درجات اورشہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے بہادر اور جری جوان ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنی رہی ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے 3 بہادر جوانوں نائیک عنایت خان۔ لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں نے وطن عزیز کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔دراندازی ناکام بنانے کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پانے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں

    قوم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،علیم خان
    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں دفاعِ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے3 جوانوں کو خراج عقیدتِ اور سلام۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری اور دلیری سے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ پوری قوم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند اور اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

  • روس:حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانیوالے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    روس:حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانیوالے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

    ماسکو: روس میں حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانے والے قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔

    باغی ٹی وی: روس کے روستوف ریجن میں 5 قیدیوں نے پری ٹرائل حراستی مراکز کے 2 گارڈز کو یرغمال بنایا تھا جنہیں اب باحفاظت آزاد کرا لیا گیا ہےروسی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو آزاد کرانے کیلئےخصوصی آپریشن کیا گیااور مجرموں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کرگارڈ روم میں داخل ہوئے تھے جہاں انہوں نے 2 جیل اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا، قیدیوں نے فرار ہونے کے لیے کار اور محفوظ راستےکامطالبہ کیا تھا آپریشن میں مارے گئے قیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش (آئی ایس آئی ایس) کے حامی ہیں، جن پر دہشتگردی کے بھی الزامات تھے۔

    بی بی سی کے مطابق داعش اس سے پہلے بھی روسی سرزمین پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے جس میں سے ایک رواں سال مارچ میں ماسکو کے کنسرٹ حال پر ہونے والا حملہ بھی تھا جہاں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے  درمیان فائرنگ  ،  زیر حراست   دہشت گرد  ہلاک

    سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ، زیر حراست دہشت گرد ہلاک

    پشاور: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا زیر حراست دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ کارروائی کے دوران حملہ آور دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق بڈھ بیر سیفن کے مقام پر دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا اہم دہشت گرد معاذ عرف عمر خالد عمر حملہ آور دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا کارروائی کے دوران دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی، دہشت گرد عمر خالد پشاور پولیس کے دو افسران پر حملے میں ملوث تھا۔

    گورنر سندھ کا طبی سہولیات لوگوں کے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ایپ لانچ …

    صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

    پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

  • سکیورٹی فورسز نے  ایک ماہ میں   29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

    سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشتگردوں کو ہلاک کیا

    اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا-

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق 14مئی کو سمبازہ ضلع ژوب میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں سے پی کے ایم مشین گن، رائفل گرینیڈ، راکٹ، ہینڈگرینیڈ برآمد ہوئے، دہشتگردوں سے ایم 16/اے فور اور آرپی جی راکٹ بھی برآمد ہوئے۔

    29اپریل کو ضلع خیبر میں آپریشن میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، اس آپریشن میں ایم فور/اے 1، اے کے-47، اسلحہ،گولہ بارود برآمد ہوا،جبکہ 24 اور 25 اپریل کو ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں دہشتگرد سہیل عرف عظمتو اور سرغنہ حاجی گل عرف زرکاوی شامل تھے، ہلاک دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ایم 16/اے فور، اے کے-47 اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

    پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

    اسی طرح 22 اور 23 اپریل کی رات ضلع پشین میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں 3 دہشتگرد مارےگئے اور ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتارہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی، دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد غیر ملکی اسلحے میں ایم 16/اے فور،اے کے-47،ہینڈ گرینیڈ شامل تھا،علاوہ ازیں 6 اپریل کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نےانٹیلی جنس آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، دہشتگردوں سےغیرملکی ایم 16/اے فور،اے کے-47، ہینڈ گرنیڈ اوردیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔

    علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

  • پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق لاہورمیں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد پنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے-

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی، جس پر اپنے دفاع میں ٹیم نے بھی فائرنگ کی، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 3 دہشت گرد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ فیضان بٹ کو اسلحہ برآمدگی کیلئے کرول جنگل لے جایا گیا، ملزم کی نشاندہی پر 2 پستول اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کئے گئے دوران برآمدگی فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے حملہ کیا، جس میں فیضان سمیت 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،موقع سے 2 کلاشنکوف ایک پستول قبضہ میں لے لیا گیا۔

    افغانستان میں شدید بارشویں اور سیلاب، بغلان میں اموات کی تعداد 300 ہوگئی

    اوچ شریف:للو والی موری کے قریب لوڈر رکشہ اور آئل ٹینکر میں تصادم، ایک شخص …

    ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ …

  • سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فوررسز کی کارروائی،سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے سیشن جج وزیرستان کے اغوا میں ملوث تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے،ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان نام کے ناموں سے ہوئی،ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن جج کے اغوا اور علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر 27 اپریل کو اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئے تھے جب کہ اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈ کو رہا کر کے جج کی گاڑی کو نذر آتش کردیا تھا،بعد ازاں وہ 29 اپریل کو بازیاب ہوکر خود ہی گھر پہنچ گئے تھے جس کی تصدیق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی کی تھی۔

  • کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ،2مبینہ دہشتگرد گرفتار

    کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بار پھر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    باغی ٹی وی :سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد عید سے قبل دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے، گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب گوادر سے کشتی کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی …

    گوادر کے نشیبی علاقے کے راستے منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سرچ ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے آپریشن کے دوران شرابی ٹریک کے علاقے میں سمندر کنارے کشتی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی کارروائی کے دوران کرسٹ گارڈز کی سرچ ٹیم کو دیکھ کر اسمگلر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کشتی اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئےکارروائی میں 164کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

  • اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار

    اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار

    اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی، 3 دہشتگرد گرفتار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے تینوں دہشت گرد بھاری اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کر کے تینوں دہشت گرد وں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ان سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرنیڈ ، ہتھیار اور آئی ای ڈی برآمد ہوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بھاری نفری کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے-

  • ڈیرہ اسماعیل خان  میں  پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ چودھوان کے گرد تھرمل کیمروں میں نظر آنے والے دہشتگردوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی گئی، پولیس کی جانب سے حق خود حفاظت کے تحت فائرنگ کی گئی، دہشت گردوں کے خلاف مساجد سے اعلانات کے بعد علاقے کے لوگ بھی نکل آئے،آدھے گھنٹے تک پولیس کی فائرنگ کے بعد حملہ آوار فرار ہوگئے۔

    پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد پوزیشن مضبوط کر رہے تھے جہاں سے تھانہ پر حملہ کیا جا سکے، تمام نفری محفوظ ہے ، علاقائی لوگ بھی مدد کے لیے موجود ہیں، مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کے خلاف لشکر کشی کا اعلان کیا جس پر دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

  • کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ملزم نے ساتھیوں سمیت 2011 میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمدعلی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے،ملزم عبد الغفار پولیس کو مطلوب اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش حملے میں ملوث تھا،گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ حملہ آوروں میں ابو صالح، زوجہ ابو صالح کا تعلق چیچنیا،داؤد عرف حسن کا تعلق آذربائیجان سے تھا،حملہ آور شعیب اور عتیق تعلق کراچی سے تھے،حملے کے لئے عبداللہ شاہ غازی مزار کی طرف جا رہے تھے جہاں پر پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے اپنے آپ کو خودکش جیکٹس سے اڑا دیا۔ دھما کے باعث دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ واقعے کے بعد ملزم عبد الغفار عرف امجد عرف عرفان فرار ہوگیا تھا،

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم عبد الغفار خیبرپختونخوا میں روپوش ہوگیا تھا، ملزم دوبارہ کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں،

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے