Baaghi TV

Tag: دہشتگرد

  • اٹک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک

    اٹک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف اہم آپریشن کیا،جس میں 5 خطرناک دہشت گرد ہو گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے جواب میں فورسز نے مؤثر کارروائی کی، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں، برآمد ہونے والا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد پنجاب میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے تھے اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے حساس معلومات موصول ہوئی تھیں، جس کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اٹک کے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور فرار ہونے والے عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں صوبے میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خطرات کو ناکام بنانے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

  • افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پرپھرتصدیق

    افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ، عالمی سطح پرپھرتصدیق

    افغان میں موجود دہشتگرد نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے۔

    عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشتگردی نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ پورے خطے کیلئےبڑا خطرہ ہے،عالمی برادری کو خطرے کی شدت تسلیم کرنے کیلئے مزید کتنی دہشت گردی اور درکار ہے؟ دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے واضح ثبوتوں کے باوجود دنیا کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے،افغان طالبا ن سےعبوری تعلقات کےباوجود بعض ممالک کے سیکیورٹی ادارے تشویش کا شکار ہیں،افغانستان میں خواتین کو جانو روں سے بھی کم بنیادی حقوق دیئے جاتے ہیں-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں عالمی برادری کوافغان طالبان کی دہشتگردانہ پالیسیوں کیخلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے سخت ترین رویہ اپنانا ہوگا۔

  • کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی پنجپائی اور نو حصار میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

    کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی پنجپائی اور نو حصار میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں سی ٹی ڈی کے کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشتگروں کی فائرنگ سے 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیاسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں بھی سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کی جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جس میں دستی بم، دیسی ساختہ بم، بندوقیں اور بڑی مقدار میں گولیاں شامل ہیں،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • بنوں پولیس کی کارروائیاں، 5 خطرناک دہشتگرد ہلاک

    بنوں پولیس کی کارروائیاں، 5 خطرناک دہشتگرد ہلاک

    بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی واقعےکے بعد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

    خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر چوکی فتح خیل واقعے کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز شروع کیے گئےآرپی او کے مطابق پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیاہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

    کامیاب آپریشن میں چوکی فتح خیل واقعے کے ماسٹر مائنڈ زرولی کا بھتیجا حیات اللہ کو ہلاک کردیا گیا، جو دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر تھا اور چوکی کو تباہ کرنے کے لیے بم رکشے میں نصب کیا تھا ہلاک دہشت گرد کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی بنانے والا سامان، بال بیرنگ، پرائما کارڈ اور بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد حیات اللہ بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر بھی تھا او متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری تھا۔

    اسی طرح آپریشنز میں چوکی پر حملے میں ملوث خارجی اسد یار اور خارجی نعمت اللہ بھی مارے گئے ہیں اور مؤثر حکمت عملی کے تحت مارے جانے والے دہشت گردوں میں اہم دہشت گرد کمانڈر منصور بھی شامل ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں پر حملوں میں مطلوب تھے۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی پولیس کی ستائش کی ہےوزیر داخلہ نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہےمحسن نقوی کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

  • بلوچستان: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، صوبے کی پہلی خاتون اہلکار سمیت 3 شہید

    بلوچستان: دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، صوبے کی پہلی خاتون اہلکار سمیت 3 شہید

    خضدار پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہیڈ کانسٹیبل اور صوبے کی پہلی خاتون کانسٹیبل شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او اور ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز سولر پلیٹوں کی چوری کے حوالے سے پولیس نے علاقے باجوئی میں چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل ملک ناز بی بی اور ہیڈ کانسٹیبل سمیع اللہ موقع پر شہید ہوگئے ، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ابراہیم اور کانسٹیبل نجیب الرحمن زخمی ہوئے ، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

    ادھر دشت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر سمیت چھ جوان شدید زخمی ہو گئے،دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کئے جس میں ہیڈ کانسٹیبل ایس پی سریاب کا ریڈر رحمت اللہ موقع پر ہی شہید جبکہ سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر جاوید گل، کانسٹیبل نیاز احمد ،سریاب پولیس کا اے ایس آئی وقار احمد ، ہیڈ کانسٹیبل نور اللہ، کانسٹیبل عبدالعلیم اور کانسٹیبل تاج محمد شدید زخمی ہو ہوئے۔

  • دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی : افغان طالبان  رجیم کا سفاک چہرہ  بے نقاب

    دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی : افغان طالبان رجیم کا سفاک چہرہ بے نقاب

    بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی نے افغان طالبان رجیم کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

    افغان طالبان رجیم دہشت گردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے سبب دنیا بھر کے لیے ناقابل قبول ہو چکی ہے طالبان رجیم کے جابرانہ قوانین افغان شہریوں کے بنیادی حقوق اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔

    امریکی تھنک ٹینک فارن پالیسی ان فوکس کے مطابق طالبان رجیم کے سخت گیر نظام اور عالمی سطح پر تنہائی نے افغان ریاست کی قانونی حیثیت اور شہر ی حقوق کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، افغان طالبان کے القاعدہ اور فتنۃ الخوارج جیسے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ تعلقات برقرار ہیں اور یہ ان کے خلاف کارروائی سے بھی گریزاں ہیں، افغان طالبان رجیم کا خودمختاری کا دعویٰ محض ایک ڈھونگ ہے اور عالمی سطح پر ایک ملک کے سوا کسی نے اسے باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ، بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت اور پہچان نہ ہونے کی وجہ سے طالبان رجیم افغانستان کی نمائندگی کے لیے مکمل قانونی درجہ نہیں رکھتی ۔

    ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی شدت پسند اور غیر جمہوری پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر تنہا اور اقتصادی و انسانی بحران کا شکار ہےافغان طالبان کی القاعدہ اور فتنۃ الخوارج (ٹی ٹی پی)جیسے گروہوں کی پشت پناہی محض ایک داخلی معاملہ نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔

  • سرحد پار دہشتگردی اب برداشت کی حد سے تجاوز کر چکی ہے،صدر مملکت

    سرحد پار دہشتگردی اب برداشت کی حد سے تجاوز کر چکی ہے،صدر مملکت

    صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طویل عرصے تک تحمل کا مظاہرہ کیا اور کارروائیوں کو محدود علاقوں تک رکھا-

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک تحمل کا مظاہرہ کیا اور کارروائیوں کو محدود علاقوں تک رکھا، تاہم سرحد پار دہشتگردی اب برداشت کی حد سے تجاوز کر چکی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ تشدد کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر کہیں بھی ہوں، پاکستان کی دسترس سے باہر نہیں ر ہیں گے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن امن اسی وقت ممکن ہے جب دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور عملی اقدامات کیے جائیں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشتگرد گروہوں کو مسلسل محفوظ ٹھکانے ملتے رہے اور افغان حکام کی جانب سے مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

    صدر زرداری نے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف دہشتگرد تنظیمیں افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں داعش خراسان، ٹی ٹی پی، القاعدہ اور دیگر گروہ افغانستان سے سرگرم عمل ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں دوحہ معاہدے کے برعکس دہشتگرد عناصر کو کھلی چھوٹ مل رہی ہے، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے، پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

  • دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے،آئی ایس پی آر

    دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے،آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہےپاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کرے گاگزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے تھے-

    پاکستان، سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں بڑے سانحے سے بچ گیا، دہشت گردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکار وں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے فورسز نےآپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگایا، گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا، خوارج نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی، حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفرازاور سپاہی کر امت شاہ شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔

    گھوٹکی ،رمضان المبارک کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر

  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد  جہنم واصل

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد جہنم واصل

    کوئٹہ اور شہر بارکھان میں انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیاں کی ہیں جن میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاع پر کی گئیں پہلی کارروائی کوئٹہ میں کی گئی، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں8دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہےمارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری کارروائی ضلع بارکھان میں ہوئی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے۔

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد جہنم واصل

    بنگلہ دیش: وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں

    پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرموٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

  • کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

    اؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی-

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    آمد رمضان پر شہریوں کی ضلعی انتظامیہ سے سخت اپیل

    
جسٹس انعام امین منہاس کی نجف حمید کی ضمانت بحالی کیس سننے سے معذرت

    بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں دی ، عطا تارڑ