Baaghi TV

Tag: راولپنڈی

  • راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب

    راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب

    لاہور: راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب کرلیئے گئے ہیں‌، اس حوالے سے اس بات کی تصدیق بھی ہوئی ہے کہ لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں بیانات قلمبند کروانے کے لئے گواہوں کو طلب کرلیاہے

    لاہور سے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج نے تین ملزمان کے خلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی۔سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود ،وسیم تابش اور عبداللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے چالان میں 3 ملزمان کے خلاف 30 گواہوں کو نامزد کررکھا ہے۔

    مقدمے سے بری ہونے کے لیے ملزم محمد محمود کی بریت کی درخواست بھی زیر التوا ہے جس پر عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔

    یاد رہے کہ رنگ روڈ منصوبے کا روٹ تبدیل کرکے قیمت بڑھانے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کے دور ارکان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

     

    راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس:مرکزی ملزم کیپٹن (ریٹائیرڈ) احمد محمود کی بریت کا آرڈر…

    جس کے بعد وزیراعلی پنجاب کو بھیجی گئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ کے 2017 میں منظور شدہ نقشے یا الائنمنٹ میں تبدیلی کے ذریعے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بااثر سیاسی شخصیات کو فائدہ پہنچانے کا الزام تھا ۔

    راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری،زلفی بخاری کی درخواست پر اہم شخصیت کی عدالت طلبی

     

    فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ​سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمود احمد اور معطل ہونے والے لینڈ ایکوزیشن کمشنر وسیم تابش نے سڑک کے لیے زمین کے حصول کی غرض سے غلط طریقہ کار سے دو ارب 30 کروڑ کا معاوضہ ادا کیا اور اراضی حاصل کرتے ہوئے سنگ جانی کے معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔

    راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت،سابق کمشنرراولپنڈی گرفتار

    اس کے علاوہ سابق کمشنر اور دیگر اہلکاروں نے 2017 کی نیسپاک کی جانب سے بنائی جانے والی الائنمنٹ میں تبدیلی کر کے اس میں اٹک لوپ اور پسوال زگ زیگ کو غیر قانونی طور پر شامل کرکے اردگرد کے علاقوں میں درجنوں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچایا تھا جس میں کئی میں وہ بے نامی دار مالک بھی تھے۔

  • گوجر خان :25 ارب روپے کی خطیر رقم  ہائوسنگ سوسائٹیوں والے لے اڑے

    گوجر خان :25 ارب روپے کی خطیر رقم ہائوسنگ سوسائٹیوں والے لے اڑے

    اسلام آباد( رپورٹ شہزاد قریشی)ایک اندازے کے مطابق گوجر خان شہر اور گرد ونواح کی عوام سے 25 ارب روپے کی خطیر رقم ہائوسنگ سوسائٹیوں والے لے اڑے اور سب کچھ آرڈی اے راولپنڈی ،ریونیو آفیسر راولپنڈی اور ریونیو آفیسرز گوجر خان کی آنکھوں کے سامنے ہوتا رہا گوجر خان کے بینکوں سے لوگوں نے اپنی جمع پونچی نکلوا کر ان ہائوسنگ سوسائٹی والوں کو دیں گوجر خان کے بینک خالی ہو گئے۔ آرڈی اے نے اب تھانہ گوجر خان میں باقاعدہ ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ ہائوسنگ سوسائٹیز غیر قانونی کام کررہی تھیں اور ان کے پاس این او سی ہی نہیں تھا جبکہ این او سی نہ ہونے کے باوجود محکمہ ریونیو گوجر خان ان ہائوسنگ سوسائٹیز کی زمینوں کے انتقال کرتا رہا اور زمینوں کے ’’ فرد‘‘ جاری کرتا رہا ۔ آرڈی اے کے قانون کے مطابق ان کے این او سی کے بغیر کوئی ہائوسنگ اسکیم نہیں بن سکتی ۔ تاہم محکمہ ریونیو نے این او سی کے بغیر گوجر خان میں جاری ان ہائوسنگ اسکیموں کے لئے مدد کی اور کیوں کی یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟ جس جگہ ہائوسنگ اسکیم بنائی جا رہی تھی وہ زرعی رقبہ ہے مختلف لوگوں کی حصہ داری ہے۔ جبکہ اس جگہ پر انگریز دور کا ریلوے پھاٹک بھی اور ریلوے کی زمین بھی ہے۔ جبکہ اسی جگہ پر سرکاری زمین دیہہ شاملات بھی ہے ۔ جسے محکمہ مال گوجر خان کے سامنے ہائوسنگ اسکیموں والے دن دیہاڑے قبضہ کرتے رہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نے 25-6-2022 کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو لیٹر لکھا جو ساتھ لف ہے لیکن اس کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیںہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے جن سوالات کا جواب مانگا ان کوجواب نہیں دیا گیا اور یہ غیر قانونی کاروباری جاری رہا۔مبینہ طور پرگوجر خان کےمحکمہ مال کے افسران اور دیگر عملہ ہائوسنگ سوساٹئیز کے دفاتروں میں بیٹھ کر کاغذات اور خرید وفروخت میں ملوث رہا ۔ جبکہ ریلوے کی زمین اور دیہہ شاملات جو ہزاروں کنال ہے محکمہ مال گوجر خان نے کس طرح اجازت دی ۔

    محکمہ ریونیو راولپنڈی اور محکمہ ریونیو کس طرح سرکاری زمینوں پر قبضے کرواتا رہا ؟ آردی اے نے متعلقہ اشخاص کے خلاف مقدمہ تو درج کروا دیا ہے لیکن کیا اس ایف آئی آر درج کروانے پر عوام کے پیسے واپس ہوں گے ؟ یقینا نہیں کیا ان کو سزا ملے گی ؟ چیئرمین نیب آفتاب سلطان ایک اچھی شہرت کے مالک ایک ایماندار اور دیانت دار انسان ہے جن کو میں جانتا ہوں ۔ امید ہے وہ گوجر خان کے اس میگا اسیکنڈل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اورسینکڑوں تعداد لوگوں کی جمع پونجی واپس دلوانے میںاپنا کردارادا کریں گے جبکہ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

  • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث  ملزم گرفتار

    چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد سے چائلڈ پورنو گرافی مواد تیاری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد ڈارک ویب کو فروخت کرتا تھا، قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے قابل اعتراض مواد مختلف گوگل اکاؤنٹس میں اسٹور کرتا تھا۔

    خواتین کی عصمت دری کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے گینگ کو پولیس کی پشت پناہی…

    ایف آئی اے نے ملزم کے تمام اکاونٹس کا سراغ بھی لگا لیا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بتایا کہ گرفتار ملزم چائلڈ پورنو گر افی جیسے گھناوٴنے جرائم میں ملوث تھا-

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا مختلف چائلڈ پورنوگرافی گروپوں سے رابطہ تھا جو انٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر چائلڈ پورنوگرافک مواد تیار اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں گرفتار ملزم سے بڑی مقدار میں چائلڈ پورنوگرافک مواد اور متعدد سوشل میڈیا اور گوگل اکاوٴنٹس برآمد کئے گئے جو چائلڈ پورنوگرافی مواد کو ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔

    قبل ازیں تھانہ گوجر خان کے حدود میں ظاہر شاہ نامی گینگ عورتوں کی عصمت دری کے بعد خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر خاندانوں کو بلیک میل کرنے لگا-

    ظاہر شاہ نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر کئی عرصہ تک بلیک میل کرتا رہا خاتون سے چار تولہ زیور اور نقدی بھی ہتھیا گیا خاتون کئی عرصہ ظاہر شاہ نامی شخص کی بلیک میلنگ برداشت کرتی رہی بالآخر تنگ آ کر اس نے اپنے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کو سب بتا دیا جس پر متاثرہ خاتون کے گھر والوں نے ظاہر شاہ کے خلاف تھانہ گوجر خان میں درخواست دائر کرا دی-

    ملزم اپنی طاقت اور اثرورسوخ کے بل بوتے پر تھانہ کے پورے عملے کو بھاری رشوت کے عوض خریدنے میں کامیاب ہو گیا کیس کے آئی او شہزاد اے ایس آئی نے ملزم کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کر کے متاثرین کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور مدعی پارٹی کو ملزم کے ساتھ صلح کرنے پر اکسانے لگا-

    بلآخر اس میں کامیاب بھی ہو گیا اور متاثرین کی طرف سے دی گئی درخواست داخل دفتر کر دی کچھ ہی ٹائم گزرنے کے بعد ملزم ظاہر شاہ نے دوبارہ سے خاتون کو حراساں اور دھمکانا شروع کر دیا کہ میں تمھاری بنائی گئی نازیبا ویڈیو وائرل کر دونگا میرے ساتھ دوبارہ ویسے ہی تعلقات قائم کر لو غریب خاندان کی بیٹی سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی

  • آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے:وسیم اکرم

    راولپنڈی: سابق کپتان وسيم اکرم نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کرکٹ ختم کرنے پرغور کرنا چاہيے۔سابق کپتان وسيم اکرم کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی بين اسٹوکس کی ريٹائرمنٹ کے بعد 50 اوورز کے فارميٹ پر پھر سوالات اٹھ رہے ہيں۔

    ایک انٹرویو میں عظيم فاسٹ بالر وسيم نے کہا ہے کہ اب انہيں بھی بطورکمنٹيٹر ون ڈے فارميٹ طويل لگنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ کھيلنا آسان ہے جب کہ کھلاڑيوں کے ليے 50 اوور کا ميچ کھيلنا تھکا دينے والا کام ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ برطانیہ میں 50 اوورز کے کھیل میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہوتے ہیں تاہم بھارت، پاکستان،سری لنکا،جنوبی افریقا اور بنگلادیش میں ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نہیں ہوتے۔

    انھوں نے بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا تاہم انھوں نے بین اسٹوکس کی حمایت کی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق کپتان شاہد آفريدی ون ڈے کرکٹ کو 50 کے بجائے 40 اوور تک محدود کرنے کي تجويز دے چکے ہيں۔

    آسٹریلیوی پچ کیوریٹرپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے لیےآج راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلوی پچ کیوریٹرڈیمئن ہوف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    ادھر اس سلسلےمیں مزید یہ بتایا گیا ہےکہ جمعرات کو آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ نےاسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیاڈیمئن ہوف نے مقامی کیوریٹرز اور کوچز کو پچز کی تیاری پر بھی لیکچر دیا۔

    ڈیمئن ہوف کل بروز جمعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچز اورآؤٹ فیلڈ کا معائنہ کریں گے۔اس سے قبل آسٹریلوی پچ ماہر نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچز اور آؤٹ فیلڈ کا بھی جائزہ لیا تھا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جیت پر وزیر اعظم کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

    یاد رہے کہ کل سری لنکا نے اگلے ماہ ایشیا کپ کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سےمعذرت کرتےہوئے اپنے فیصلے سے ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

    ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سری لنکن میڈیا کےمطابق کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اس وقت وہ اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ ملک کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیاسی بحران بتایا گیا ہے۔

    ان عوامل کی بنیاد پر ہی سری لنکا کرکٹ بورڈ نے لنکا پریمیئرلیگ بھی ملتوی کردی ہے۔اس کےعلاوہ ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارت کو دینے سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

    اس معاملے پرسری لنکا کرکٹ بورڈ اور متحدہ عرب امارت کے بورڈ میں مشاورت ہوگی۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • 92 سالہ بھارتی خاتون اپنے آبائی گھرراولپنڈی پہنچ گئیں اہل محلہ کیجانب سے  ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال

    92 سالہ بھارتی خاتون اپنے آبائی گھرراولپنڈی پہنچ گئیں اہل محلہ کیجانب سے ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال

    92 سالہ بھارتی خاتون آنکھوں میں نمی اور ڈھیروں یادیں لیے 75 سالوں بعد اپنی جائے پیدائش راولپنڈی پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : تقسیم ہند کے وقت بھارت منتقل ہونے والی رینا چھبرآزادی کی 75 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے پاکستان میں اپنے آبائی گھر پہنچیں ہیں، جہاں ان کا اہل محلہ نے ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیارینا ورما پاکستانیوں کی محبت دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔

    رینا چھبر کا کہنا تھا کہ جو محبت اور اپنا پن چھوڑ کر گئی، اس سے زیادہ ملا ہے، وہ پاکستان آ کر بے حد خوش ہیں، جس گھر میں وہ رہتی تھیں ان کا بچپن گزرا، وہ آج بھی ویسا ہی ہے، اور انہیں اتنے سالوں بعد بھی وہی اپنا پن محسوس ہوا۔

    92 سالہ بھارتی خاتون اپنا آبائی گھر” پریم نیواس” دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں

    واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے خیرسگالی طورپر بھارتی بزرگ خاتون کو تین ماہ کا ویزاجاری کیا ہے بھارتی بزرگ خاتون اوران کا خاندان راولپنڈی میں رہتا تھا۔ 1947 میں ان کا خاندان پاکستان سے انڈیاچلا گیا، رینا چھبرکی عمراس وقت تقریبا 15 برس تھی پریم نیواس 1935 میں تعمیرکیا گیا تھا اوراس کا نام رینا کے والد بھائی پریم چند چھبرکے نام پر پریم نیواس رکھا گیا۔

    رینا چھبر نے سوشل میڈیا پرشیئرکی جانیوالی اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے 2021 میں ویزا اپلائی کیا جو مستردہوگیا اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پراپنا گھردیکھنے کی خواہش کی اورحناربانی کھرکو بھی ٹیگ کیا حنا ربانی کھرنے فورا پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزاجاری کرنے کی ہدایت کی ، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامورآفتاب حسن خان نے ان سے ملاقات کی اور 90 دن کا ویزا دیا ہے۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    بزرگ خاتون رینا کا کہنا تھا وہ 75 برس گزرجانے کے باوجود اپنے دل سے اپنے آبائی گھر،اپنے محلے اورگلیوں کونہیں نکال سکیں، انہیں اپنی کئی سہلیاں بھی یاد ہیں انہوں نے 1965 میں پاکستان آنے کے لئے ویزااپلائی کیا تھا مگر پاک بھارت جنگ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کے باعث نہیں آسکی تھیں تاہم ایک بارپاکستان اورانگلینڈ کا کرکٹ میچ دیکھنے لاہورآئی تھیں ،اس وقت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو میچ کے لئے ویزے جاری کئے تھے۔

    رینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے2021 میں کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پراپنا آبائی گھر پریم نیواس دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر راولپنڈی سے ایک پاکستانی شہری سجاد حیدر نے ان سے رابطہ کیا اورانہیں ان کے آبائی گھر کی تصاویراورویڈیوز سینڈ کی تھیں۔

    ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہو کر226 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • 92 سالہ بھارتی خاتون اپنا آبائی گھر” پریم نیواس” دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں

    92 سالہ بھارتی خاتون اپنا آبائی گھر” پریم نیواس” دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں

    لاہور: 92 سالہ بھارتی خاتون رینا چھبر اپنا آبائی گھردیکھنے کے لئے پاکستان پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے خیرسگالی طورپر بھارتی بزرگ خاتون کو تین ماہ کا ویزاجاری کیا ہے بھارتی بزرگ خاتون اوران کا خاندان راولپنڈی میں رہتا تھا۔ 1947 میں ان کا خاندان پاکستان سے انڈیاچلا گیا، رینا چھبرکی عمراس وقت تقریبا 15 برس تھی پریم نیواس 1935 میں تعمیرکیا گیا تھا اوراس کا نام رینا کے والد بھائی پریم چند چھبرکے نام پر پریم نیواس رکھا گیا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    رینا چھبر نے سوشل میڈیا پرشیئرکی جانیوالی اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے 2021 میں ویزا اپلائی کیا جو مستردہوگیا اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پراپنا گھردیکھنے کی خواہش کی اورحناربانی کھرکو بھی ٹیگ کیا حنا ربانی کھرنے فورا پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزاجاری کرنے کی ہدایت کی ، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامورآفتاب حسن خان نے ان سے ملاقات کی اور 90 دن کا ویزا دیا ہے۔

    رینا چھبر ہفتے کی صبح واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں، پاک انڈیا سرحد عبور کرتے ہی ان کی آنکھیں نم ہوگئیں، واہگہ بارڈر سے رینا چھبر راولپنڈی کے لئے روانہ ہوئیں جہاں وہ اپنا آبائی گھر پریم نیواس دیکھیں گی اوراپنی بچپن کی سہیلیوں محلے داروں سے ملاقات کریں گی۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق بزرگ خاتون رینا کا کہنا ہے وہ 75 برس گزرجانے کے باوجود اپنے دل سے اپنے آبائی گھر،اپنے محلے اورگلیوں کونہیں نکال سکیں، انہیں اپنی کئی سہلیاں بھی یاد ہیں انہوں نے 1965 میں پاکستان آنے کے لئے ویزااپلائی کیا تھا مگر پاک بھارت جنگ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کے باعث نہیں آسکی تھیں تاہم ایک بارپاکستان اورانگلینڈ کا کرکٹ میچ دیکھنے لاہورآئی تھیں ،اس وقت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو میچ کے لئے ویزے جاری کئے تھے۔

    رینا کے مطابق انہوں نے2021 میں کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پراپنا آبائی گھر پریم نیواس دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر راولپنڈی سے ایک پاکستانی شہری سجاد حیدر نے ان سے رابطہ کیا اورانہیں ان کے آبائی گھر کی تصاویراورویڈیوز سینڈ کی تھیں۔

    ہم مکمل طور پر غیرجانبداری سے کام کر رہے ہیں،الیکشن کمشنر پنجاب

  • راولپنڈی میں 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    راولپنڈی میں 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

    راولپنڈی : 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی کے علاقے چک بیلی میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گی پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    اسلحہ کے زور پر اغواء ہونے والا 10 سالہ بچہ بازیاب

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں چند مشکوک افراد کی نشاندہی کی گئی ہےدوسری جانب علاقہ مکین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں بچیوں کے ساتھ ریپ کے متعدد کیسز ہوچکے ہیں۔

    چارسدہ،چار سالہ مریم کی گلا کٹی لاش مل گئی

    قبل ازیں عید کے ایام میں خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں چار سالہ معصوم بچی کو ذبح کر دیا گیا تھا مریم چارسدہ کے علاقے پڑانگ کی رہائشی تھی، گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی، بچی کی تلاش شروع کی گئی تو بچی کی لاش رات کو جندی دریا کے کنارے ملی، وحشی درندے نے اس معصوم کلی کو ذبح کرکے قتل کیا تھا-

    جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

  • چکری روڈ: 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

    چکری روڈ: 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

    اسلام آباد:چکری روڈ: 15 سالہ لڑکی کی لاش برآمد،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں چکری روڈ پر ایک شخص کے ڈیرے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کی عمر تقریباً 14سے 15 سال ہے۔لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ ڈیرہ مشتاق انور نامی شخص کا ہے جہاں سے یہ لاش برآمد ہوئی ہے ، اس سے پہلے بھی مشتاق انور اور اعجاز انور نے سہال کے ایک مقامی باشندے عبد الرشید کو اغوا کر کے تیزاب سے جلا دیا گیا تھا۔ جس کی لاش 15دن کے بعد لواحقین کو مل گئی تھی۔

    عبد الرشید کو جس طرح جلا کر دفنایا گیا تھا۔ اس بچی کو بھی اسی طرح تشدد کر کے دفنایا گیا، دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کو چاہے کہ اس قتل کی فرانزک اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ ہو۔راولپنڈی کے اعلی پولیس افسران ایک نابالغ لڑکی کی لاش کے معاملے کو لیکر غیر سنجیدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک تحقیقات کا آغاز نہیں ہوا۔

     

     

    ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے راولپنڈی پہنچ گئے،راولپنڈی میں طوفانی بارش کی وجہ سے نالہ لئی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔
    پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے نالہ لئی پرپہنچ گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ بھی گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی پر موجود ہے۔

    واسا کا عملہ متحرک ہوگیا ہے، ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہائو 12 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 9 فٹ ہے، شہر میں نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • مشرف کی راولپنڈی منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار

    مشرف کی راولپنڈی منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار

    سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتے پوئے بتایا ہے کہ ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں بے بنیاد ہیں اور وہ تاحال وطن واپس نہیں آرہے ہیں۔

    سابق صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنے کی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسی خبریں آئی تھیں کہ سابق صدر پرویز مشرف وطن واپس آرہے ہیں لیکن اس وقت سابق صدر کے خاندان والوں نے ردعمل دیا تھا کہ پاکستانی حکام کی طرف سے رابطہ کیا گیا مگر وہاں پر طبعی سہولیات دستیاب نہیں ہیں.

  • راولپنڈی اسلام آباد میں بارشیں،نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ:کراچی میں بھی وارننگ

    راولپنڈی اسلام آباد میں بارشیں،نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ:کراچی میں بھی وارننگ

    اسلام آباد:مون سون کی بارشوں نے بڑے بڑے شہروں میں انتظامیہ کی کوششوں کو تہس نہس کردیا ،ابھی مون سون کا موسم شروع ہی ہوا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مضافات میں خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر اطلاعات ہیں کہ جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی مزید بلند ہونے پر خطرے کے سائرن بجائے جا ئیں گے۔

    راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے ،موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 8 فٹ تک بلند ہوگئی پانی کی سطح 11.4 فٹ ہونے کی صورت میں پری الرٹ جاری کردیا جا ئے گا۔

    حکام کے کے مطابق گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی کی سطح 8 فٹ تک بلند ہے 8.3 فٹ ہونے پر پری الرٹ جاری کردیا جا ئے گا، حفاظتی اقدام کے پیش نظر سائرن بجائے جائیں گے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے واسا اور دیگر اداروں کو مکمل طور پر الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ادھر کراچی سے آمدہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ موسم کے خراب ہونے سے بڑے پیمانے پربارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں میں کراچی سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کردی۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں اگست تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونےکی توقع ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مون سون کےآغازنےپہلےہی بھارت،بنگلہ دیش میں ہنگامی صورتحال پیداکی ہے، رواں موسم برسات میں ملک میں معمول سےزیادہ بارشوں کارجحان رہے گا۔شیری رحمان نے خبردار کیا کہ کراچی،لاہور سمیت بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے، پاکستان کو 2010 والی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ، وفاقی، صوبائی حکام احتیاطی تدابیر سمیت مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

    انھوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران دریاؤں اورندی نالوں میں طغیانی کابھی بہت زیادہ امکان ہے، اس لئے تمام احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ضرورت ہے، تمام متعلقہ اداروں سےگزارش ہےکہ وہ بروقت احتیاتی اقدامات لیں۔