Baaghi TV

Tag: راولپنڈی

  • لائسنسنگ برانچ میں میرٹ اور شفافیت کی یقین دہانی، سی ٹی او راولپنڈی

    لائسنسنگ برانچ میں میرٹ اور شفافیت کی یقین دہانی، سی ٹی او راولپنڈی

    چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال کا ٹریفک ہیڈ کواٹر راولپنڈی کی لائسنسنگ برانچ کا سرپرائز وزٹ ۔

    سی ٹی او رائے مظہر اقبال نے یقین دہانی کروائی کہ لائسنسنگ برانچ میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ عوام الناس کی سہولیات کے پیش نظر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سفارش اور کرپشن جیسے عناصر کے خاتمہ کے لیے آن لائن سائن ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ آٹومیٹڈڈرائیونگ ٹیسٹ ویڈیو سسٹم کے ذریعے لیا جا رہا ہے۔ لائسنسنگ ہال میں 12کاونٹر پر موجودٹریفک سٹاف کے ذریعے شہریوں کی معاونت کی جا رہی ہے۔ خصوصی یونیفارم میں انتہائی پڑھے لکھے ٹریفک آفیسرشہریوں کی رہنمائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

  • شاندار کارکردگی دکھانے والے راولپنڈی ریجن افسران و اہلکاروں کو کیا انعامات دے گئے؟

    شاندار کارکردگی دکھانے والے راولپنڈی ریجن افسران و اہلکاروں کو کیا انعامات دے گئے؟

    راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی جانب سے پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے راولپنڈی ریجن کے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں میں راولپنڈی ضلع کے41،ضلع چکوال،اٹک اور جہلم کے2/2افسران و اہلکار وں نے انعامات وصول کیے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں تعینات افسران واہلکار جنہوں نے سال 2020کے دوران اپنے پیشہ وارانہ امور کی ادائیگی میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی انہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی طرف سے خصوصی طور پر بھجوائے گئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ درجہ اول تقسیم کیے۔ انعامات و سرٹیفیکیٹ کی تقسیم کے لیے تمام افسران و اہلکاروں کو خصوصی طور پر ریجنل دفتر میں مدعو کیا گیا تھا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں راولپنڈی ضلع کے انسپکٹر جاوید اقبال، محمد افضل،اللہ یار،محمد نعیم،شجاعت علی،سب انسپکٹرزمحمد رفیق،شفقت علی،آصف سجاد، طاہر احمد ریحان، محمد ریاض،اعزاز عظیم،وقاص سفیر،کاشف اقبال، عروش،اسامہ سیف اللہ،اے ایس آئیز حسنین حیدر، عبد المنصور،ہیڈ کانسٹیبل یاسر نعمان،کانسٹیبلان محمد فیصل، اعجاز علی،جبار حسین، غفور، مبشر امان اللہ،فرغام،محمد کلیم، منظر عباس، حسن اکرم،سرمدعباسی، شہزاد، حیدر رضا، افراسیاب، محمد مدثر، عدنان شہزاد، حماد، محمد مبین، عرفان اختر، عاقب مسعود، تنویر ممتاز، منتظر عباس، خلیل احمد،ضلع چکوال کے سب انسپکٹرمنصور مظہر، کانسٹیبل نعمان عظیم،ضلع جہلم کے انسپکٹر محمد نواز،سب انسپکٹر عبد الرحمٰن جبکہ ضلع اٹک کے سب انسپکٹرز گلفراز احمد اور نیاز احمد شامل تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے تما م افسران و اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہترین کارکردگی ہی آپ کی پہچان ہے، پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے کر محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں۔

  • ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

    ملک بھر میں سردی کی دوسری لہر، بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشن گوئی!

    محکمہ موسمیات نے آئیندہ چند دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

    لاہور : محکمہ موسمیات نے منگل 2 فروری سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔جس کی وجہ سے راولپنڈی،اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال،خوشاب میں بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جس سے ملک کے بالائی علاقوں میں منگل سے جمعرات تک بارش اور برف باری متوقع ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری متوقع ہے، راولپنڈی اسلام آباد، جہلم، میانوالی، چکوال خوشاب اور سرگودھا کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آیندہ ہفتے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔ بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ آئندہ ہفتے بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سرد ہواوں کا بھی راج ہوگا۔

    لاہور شہر کا موسم بھی تیور بدلنے لگا، گزشتہ چند روز کی نسبت آج کے روز سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ، کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

  • گداگرمافیا کا اسلامآباد میں راج، پولیس موثر کاروائی میں ناکام!

    گداگرمافیا کا اسلامآباد میں راج، پولیس موثر کاروائی میں ناکام!

    اسلام آباد میں بھکاریوں کی پکڑ دھکڑ کا معامسلسلہ شروع ہو چکا ہے- بھکاریوں کی طرف سے کھیپ کا راولپنڈی سے سپلائی کا انکاشاف کیا گیا ہے- بھکاریوں نے اپنے ڈیرے روات، اڈیالہ، چکری روڈ کے قرب و جوار میں ڈال رکھے ہیں- راولپنڈی پولیس جڑواں شہروں میں سپلائی ہونے والے گداگروں کے خلاف کاروائی میں ناکام رہی ہے-

    جڑواں شہروں کے ٹریفک سگنلز پر نظر آنے والے پیشہ ور گداگرراولپنڈی سے ٹھیکیداروں کی مدد سے اسلام آباد داخل ہوتے ہیں- وفاقی پولیس نے متعدد بار گداگروں کے خلاف کاروائیاں کی اور مقدمات کابھی اندراج کیا – راولپنڈی پولیس کے صدر زون کے نااہل افسران کی بدولت جڑواں شہروں میں گداگروں کی تعداد میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے- گداگروں کے ٹھیکداروں کی جانب سے پولیس کے کرپٹ افسران کو منتھلی بھی دی جاتی ہے، زرائع

    کچھ سال ستمبر میں قبل وفاقی پولیس کے اہلکار گداگروں کی پشت پناہی کرتے پائے گئے تھے- پولیس کے ایک اے ایس آئی، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبلز کو گرفتار کیاگیاتھا- راولپنڈی پولیس کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تاحال ایسی کوئی کاروائی عمل میں نہی لائی گئی- راولپنڈی میں قائم گداگروں کی پناہ گاہوں کے خلاف ایکشن لے کرمعاشرے کے ناسور پر قابو پایا جاسکتاہے – آر پی او، سی پی او اور ایس پی صدر کی جانب سے تاحال گداگروں کے خلاف کوئی حکمت عملی نہی اپنائی گئی-

    زرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے گداگروں کی کھیپ راولپنڈی خصوصی طور پر منگوائی جاتی ہے- گداگروں کی کھیپ میں معزور افراد، عورتیں اور بچے شامل ہوتے جو معائدے کے تحت لائے جاتے ہیں- معزور بچوں کے والدین اپنے بچوں کومعائدے کے تحت ٹھیکے پر دیتے ہیں- مافیا صبح کے وقت گاڑیوں میں پیشہ ور گداگروں کو مختلف شاہراہوں کے سگنلز، شاپنگ مالز پر چھوڑتے ہیں- عورت اور بڑے بچوں کے ساتھ ایک ایک معصوم اورکمسن بچہ ، معذورشخص حوالے کرتے ہیں- معصوم اور کمسن بچوں کو بے ہوشی کی ادویات دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ سارا دن سوتے ہیں- گداگروں سے زیادہ ترمعائدے 5 سے 6 ماہ کا کیا جاتا ہے- معائدے کے اختمام پر گداگروں کو گاڑیوں پر واپس پنجاب کے علاقوں میں واپس چھوڑ دیا جاتا ہے-

  • پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل

    پنڈی کا شیطان رمضان میں کھلا رہا اور عید کے بعد بھی شیطان کو کھلی چھٹی . پنڈی کے شیطان نے خود اعتراف کیا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کے ملک سے بھاگ گیا تھا، شرم آنی چاہئے .میڈیا سے درخواست ہے کہ قوم کو وہ وڈیو کلپ دکھائیں جس میں راولپنڈی کے شیطان نے بھاگ جانے کا جرم قبول کیا تھا .پٹاخہ پھوٹنے پر دُبَک کر جو گھر میں بیٹھ جاتا ہے وہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ لے رہا ہے .رانا ثناءاللہ

    مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہا ہے. قوم کا آٹا چینی چورنیازی، خسرو اور ترین کرپٹ مافیا ہیں . سو ریل حادثوں میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ قاتل شیخ رشید سے حساب مانگ رہے ہیں .شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا .
    عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی ’جھوٹ‘، ’یوٹرن‘ اور ’ابن الوقتی‘ ہے.رانا ثناءاللہ

  • زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ بچی کا قاتل گرفتار, قاتل قریبی عزیز نکلا

    راولپنڈی :تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ,تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی،سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گھناؤنی واردات کرنے والا سفاک ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم مقتولہ کا قریبی عزیز ہے،7سالہ بچی کو گھر میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا، کرائم سین اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کئے،پولیس کو جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گرفتار ملزم نے سنگین وارات کا اعتراف کر لیا،تھانہ ائیر پورٹ میں بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے.

  • راولپنڈی رکشہ الٹ گیا مدد کے لیے پاک فوج کے اہلکار پہنچے

    راولپنڈی:پشاور روڈ رافع مال کے قریب رکشہ الٹ گیا. رکشہ الٹتے ہی قریب سے 4 سے 5 پاک فوج کے اہلکار گزر رہے تھے وہ فوری رکشہ کے پاس دوڑے اور رکشہ ڈرائیور کو باہر نکالا اور اس کے ساتھ رکشہ اٹھانے میں مدد کی. رکشہ ڈرائیور کو معمولی سی خراشیں آئیں.

  • راولپنڈی کے شہری آوارہ کتوں سے تنگ آگئے

    راولپنڈی :راولپنڈی کے شہری آوارہ کتوں سے تنگ آگئے.ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وراہنما تحریک انصاف نے کہا کہ شہر کے گنجان آباد محلوں سڑکوں گلیوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا۔شہری سخت خوفزداہ اور پریشان ہیں.سکول کے بچے خواتین بزرگوں کا سکول مسجد مارکیٹوں میں جانا محال ہوگیا۔آوارہ کتوں کے غول ہر پیدل گزرنے والوں پر بھونکتے اور کاٹنے کو دوڑتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن کی کتا مار ٹیم خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہیں۔اگر کراچی سندھ کی طرح کتے کے کاٹنے کا کوئی واقع رونما ہوا تو انتظامیہ اورچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ہم نے انتظامیہ کو درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔

  • راولپنڈی کے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے سینئر صحافی کی لاش برآمد

    راولپنڈی :راولپنڈی کے نجی ہسپتال کی پارکنگ سے لاش برآمد عینی شاہدین کے مطابق پہلے کسی نے اس طرف دھیان نہیں دیا جب بدبو پھیلی اس وقت ہمیں پتہ چلا , راولپنڈی پولیس کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والی لاش راولپنڈی سے سینئر صحافی کی ہے،برآمد ہونے والی لاش کی شناخت شفاعت شیخ کے نام سے ہوئی .مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے،اس کے علاوہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی پر نیشنل پریس کلب کی پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے،پولیس کے مطابق ہسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے اور ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے،
    لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا،

  • اسلحہ کے ساتھ تصویر لینے والے ہوجائیں ہوشیار, راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا کی کمانڈ میں ٹیرر گینگز کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری، تھانہ بنی پولیس نے ایس ڈی پی او وارث خان سرکل عمران خان کی زیر نگرانی دہشت کی علامت ٹیررز گینگز اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گینگ کا سرگرم رکن شعیب عرف شیرا اور سراج خان کو گرفتار کر لیا، ترجمان راولپنڈی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کو مزید انٹیروگیشن کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ،ملزمان سے مزید مفید طلب انکشافات متوقع ہیں،ملزمان خواجہ سراؤں کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر واردات کیا کرتے تھے،متحرک گینگ کے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائیگا،کسی بھی شخص یا گینگ کو دہشت کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا،