راولپنڈی:ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے عید الفطر پر آبائی گھروں کوجانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے کنٹرول روم قائم کر کے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خالد یامین ستی کی خصوصی ہدایات پر مسافروں کو عید الفطر کے ایام میں ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹھوس اقدمات کر کے کنٹرول روم اور شکایات سیل کو ہمہ وقت فعال رکھنے کے لیے 31مئی سے 04جون جبکہ عید الفطر کے خاتمے بعد آبائی گھروں سے شہریوں کی واپسی کے دوران بھی خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ زائد کرایوں کی وصولی روکنے اور اس بابت شکایات کے فوری اندراج کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کمپلینٹ سیل کا نمبر 051-9270011 بھی عوام الناس کے لیے مشتہر کیا ہے اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مسافر بس /ویگن /کوسٹر یاکوچ وغیرہ کی جانب سے زائد کرایہ کی وصولی کی شکایت کمپلینٹ سیل میں کرائی جس پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے خصوصی اسکواڈ کی ٹیمیں شکایت کا ازالہ کریں گی اور زائد کرایوں کی وصولی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
Tag: راولپنڈی
-

ناجائز کرایہ وصول کرنے والوں کی شامت آگئی
-

عید کی خوشی سویوں اور سوجی کی خریداری میں رعایت کا اعلان
راولپنڈی:حکومت پنجاب کی طرف سے غریب اور متوسط لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے سویوں اور سوجی کی خریداری میں خصوصی رعایت دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر سویوں اور سوجی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چینی ،آٹا،دالوں،سبزیوں اور پھلوں پر دی گئی رعایت سے بھی شہریوں کو مستفید کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کی خریداری میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی فروخت کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جائے تاکہ خریداری کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔
-

یوم القدس راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
راولپنڈی : ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جمعہ الوداع(یوم القدس) کے موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس دوران ٹریفک پولیس کے کل 145افسران و اہلکار سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جن میں 08ڈی ایس پیز،14انسپکٹرز،87وارڈن افسران اور 36ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں کسی بھی قسم کی احتجاجی ریلی یا جلوس کی صورت میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جس طرح رمضان المبارک کے دوران روڈیوزرز کو بہترین ٹریفک سہولیات کے پیش نظر روزے کی حالت میں رش اوقات ، افطاری اور بعد از افطاری بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو منظم اور جامع ٹریفک سہولیات سے آ راستہ کیا شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بارشوں کے دوران بھی سخت موسم کی پرواہ کیئے بغیر شہریوں کی آن گراونڈ بھر پور مدد اور رہنمائی کرتے ہوئے سینکڑوں روڈ یوزورز کی معاونت کی جس پر شہریوں نے ٹریفک پولیس کے کردار کی بھرپور تعریف کی ہے خدمت کے انہی جذبوں کے پیش نظر جمعہ الوداع کے موقع پر بھی منظم ٹریفک انتظامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں راولپنڈی شہر سمیت تحصیل ہائے میں بھی جمعہ الوداع یوم القدس کے موقع پرٹریفک کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے نفری تعینات کی گئی ہے کسی بھی قسم کی ریلی کے موقع پر بھی بہترین ٹریفک انتظامات اور اقدامات اٹھانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق شہری رہنمائی اور معاونت کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں۔
-

تھانہ روات پنجاب پولیس کی کاروائی
روالپنڈی:تھانہ روات پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم مبشر صدیق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بور اور بندوق 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
-

راولپنڈی زرعی ٹاسک فورس کی کاروائی
راولپنڈی: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرزرعی ٹاسک فورس کا جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کے خلاف پنجاب بھر میں آپریشن جاری ہے ۔ حکومت پنجاب جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خلا ف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے مقامی حکام نے غیر قانونی فیکٹری شہزاد ایگرو سروسز پر چھاپہ مارا .
چھاپہ کے دوران تقریباًً35کلو گرام/لِٹر جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات قبضہ میں لے لیں ۔جس کی مالیت کا تخمینہ 69ہزار 20روپے لگایا گیا ہے ۔فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے ۔اس سلسلے میں چیئرمین ٹاسک فور س میاں علمدارعباس نے کہا ہے کہ کسانوں کااستحصال کرنے والے مافیا کے خلاف ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت پنجاب کسانوں کو سستے اور معیاری زرعی مداخل کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی -

راولپنڈی پانی کی بندش عوام برتن اٹھا کر باہر نکل آئی
راولپنڈی:محلہ حکمداد ظفرالحق روڈ یونین کونسل 31 میں پچھلے ایک ہفتے سے پانی کی بندش،اہل محلہ سراپا احتجاج ،ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن و راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بہت بری صورتحال ہے،سب موٹریں خراب ہیں کسی ٹیوب ویل کی موٹر جل چکی ہے کسی کی شافٹ ٹوٹی ہوئی ہیں کسی کی لینتھوں کا مسئلہ ہے،عوام پانی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں دن رات بچے خواتین بزرگ پانی کے برتن اٹھا کر نجی ہینڈپمپوں کنووں بورنگ سے پانی بھر رہے ہیں اور انہوں نے کل جمعہ کے دن احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا.
-

راولپنڈی پولیس نے اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے
راولپنڈی :پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کاروائی کرتے ہوئے 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا.باغی ٹی وی کو دستیاب تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی نے ثمر اقبال اور آصف،تھانہ سول لائن پولیس نے طارق اورواہ کینٹ پولیس نے ہاجرہ بی بی ،قمر زمان ،طور گل ،محمد طلحہ اور آدم کو گرفتار کیا
-

گوجر خان دو بھائیوں پر فائرنگ مقدمہ درج
راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقہ گوجر خان میں پولیس کو سرفراز نامی شخص نے درخواست دی کہ وہ اور اس کا چھوٹا بھائی اصرار اپنے گاوں ڈھوک چوہدریاں کی طرف آرہے تھے کہ سامنے سے نوید وغیرہ نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے میرے بھائی شدید مضروب ہوگئے.پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
-

ایس ڈی پی او کا رمضان سستا بازار کا دورہ
راولپنڈی: ایس ڈی پی او وارث خان سرکل اے ایس پی آمنہ بیگ کا سستا بازار کمیٹی چوک اور ایس ڈی پی او مری سرکل اے ایس پی فریال فرید کا سستہ بازار مری کا دورہ۔ سستا بازار ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں کو حالات کے مطابق الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دی گئیں۔ کسی بھی مشکوک اشیاء، اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ سستا بازار میں آنے والے افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کی بھی ہدایات دی گئی۔
-

سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
راولپنڈی : راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی پانچویں روز بھی ہڑتال جاری رہی، او پی ڈی سروسز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، ڈاکٹروں نے مریضوں کو علاج معالجے کے بجاے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نقصانات سے آگاہ کرنا شروع کردیا۔