راولپنڈی : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کا دورہ کیا ,اس دوران انہوں نے ججزسے ملاقات کی اور راولپنڈی بنچ میں وکلاء کار پارکنگ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا ، انہوں نے جوڈیشنل کمپلیکس میں عدلیہ کے ضلعی اہلکاروں میں 160 موٹر سائیکل تقسیم کئے اور بعد ازاں جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس عاطر محمود، جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس چوہدری عبدالعزیز ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر، ایڈیشنل رجسٹرار اورنگ زیب اور سینئر سول جج خرم سلیم بھی موجود تھے۔ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک غلام مصطفی کندوال، جنرل سیکریٹری محمد فیصل ایڈووکیٹ اور مجلس عاملہ کے دیگر سینئر عہدیداران نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی بنچ آمد پر استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے.
Tag: راولپنڈی
-

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق بڑی خبر آگئی
راولپنڈی :رنگ روڈ منصوبہ 2021 ء میں مکمل ہوگا چئیرمین آر ڈی اے عارف عباسی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سے ملاقات, عارف عباسی نے نعیم الحق کو رنگ روڈ منصوبہ سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے. چیئر مین آر ڈی اے عارف عباسی نے نعیم الحق وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو بتایا کہ پنجاب حکومت خواہاں ہے کہ اس منصوبہ کو جلد شروع کیا جائے, انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ 38 کلو میٹر پر محیط ہوگا یہ روات سے موٹروے کو ترنول سے ملائے گا اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جا کر ختم ہوگااور اس پر 97-975 ملین طے ہوا تھا اور جس طرح اس کا نقشہ پاس ہوا تھا اسی طرز پر یہ تعمیر ہوگا اس میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا, انہوں نے کہا اس منصوبہ میں 6 پل ,22 پلیاں 10 ہیڈ اوور بریج, تین انٹرچینج شامل ہونگے. عارف عباسی نے بتایا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو ختم کرنے کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز ,ہسپتال, ایجوکیشن ادارے اور کمرشل ایریاز بھی تعمیر کئے جائیں گے اس کے لئے ہول سیل مارکیٹ بھی رنگ روڈ کی طرف منتقل کردی جائے گی. عارف عباسی نے بتایا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس منصوبے کو سراہا اور آئندہ ہفتے وزیر اعظم کو آگاہ کرنے کا عندیہ دیا. یاد رہے س منصوبے کا اعلان شہباز شریف سابق وزیر اعلٰی کے دور میں ہوا اور 2019 فروری میں منصوبہ پر کام شروع ہونا تھا لیکن تاحال کام جاری نا ہوسکا
-

راولپنڈی پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد
راولپنڈی: انسپکٹرجنرل آف پولیس،پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے احکامات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جنرل پریڈ کا انعقادکیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق اورسٹی پولیس آفیسرراولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل پریڈ میں پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر کو سلامی پیش کی۔جنرل پریڈ کے دوران راولپنڈی پولیس کے دیگر افسران ایس پیز، اے ایس پیز/ ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راجہ طفیور اختراورایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ جنرل پریڈ کے دوران ضلعی پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن سکارڈ اورسٹی ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر کو سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و ذہنی طور پرمضبوط رکھنا ہے۔
-

راولپنڈی جج نے وکیل کا سر پھاڑ دیا
راولپنڈی:کچہری میں جج اور وکیل کے درمیان جھگڑا,سول جج شوکت حیات نے وکیل کا سر پھاڑ دیا,واقعہ کے بعد سول جج موقع سے فرار وکلاء کا احتجاج ,وکلاء نے واقع کے خلاف کل منگل کے روز ہڑتال کا اعلان کردیا باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق جج شوکت حیات اور وکیل فیصل قریشی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور جج نے پیپر ویٹ اٹھا کر وکیل کا سر پھاڑ دیا
-

آر ڈبلیو ایم سی اور البائراک نے صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کردیا
راولپنڈی :ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے مشترکہ طور پر شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے میں خیابان سر سید ،بینظیر بھٹو ہسپتال ،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورجنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی اورغوثیہ مسجد رحمن آباد میں صفائی آگاہی مہم کے دوران دکانداروں،شہریوں کو صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا پیغام پہنچایا،اور صفائی کی اہمیت و افادیت اور انسداد ڈینگی مہم کیلئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا, آر ڈبلیو ایم سی کے ترجمان نے کہا کہ کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں اسکے خلاف لڑنا ہے،صفائی ستھرائی اپنا کر ہی اس موزی اور جان لیوا بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک اس بیماری کیخلاف جاری مہم اور شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے میں آپکے شانہ بشانہ کوشاں و پرعزم ہے،،شہری،دکاندار بھی صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،شہریوں نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ڈینگی اور صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔
-

راولپنڈی بچے پر تشدد کا معاملہ,وفاق المدارس نے مدرسہ سے الحاق ختم کردیا
راولپنڈی :وفاق المدارس نے بچے پر تشدد کی اطلاع ملتے ہی مدرسہ کا الحاق ختم کر دیا,تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئ, تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک مدرسہ میں طالبعلم پر تشدد کا وفاق المدارس نے سخت نوٹس لے لیا,مدرسہ کا الحاق فی الفور ختم کردیاگیا,وفاق المدارس نے مقامی علماء کرام پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی-ناظم دفتر وفاق المدارس مولانا عبدالمجید نے واضح کیا کہ وفاق المدارس کی طرف سے بچوں پر تشدد اور مار پیٹ کی سختی سے ممانعت ہے اور مار پیٹ کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے-انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے-انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مدارس میں سے کسی کے بارے میں بھی کوئ شکایت موصول ہو تو تحقیق کے بعد سخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے.
-

سوشل میڈیا پروائرل بچے پر تشدد کی ویڈیو کا ڈراپ سین,قاری کو حراست میں لے لیا گیا
راولپنڈی "سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مطلوبہ مدرسہ کو ٹریس کرکےمعصوم بچے پر تشدد کرنے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو میں بچے کو سزا کے طور پرالٹا لٹکایا گیا تھا۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا سوشل میڈیا پر بچے پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو مسجد و مدرسہ کا تعین کرکے ذمہ دارران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ جس پر راولپنڈی پولیس نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مدرسہ تعلیم القرآن اسلامی اکیڈمی ڈھوک کشمیریاں جو کہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع ہے ٹریس کرلیا۔ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم معلم نور محمد کو گرفتار کرکے تھانہ صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کیا جارہا ہے۔
یاد رہے باغی ٹی وی نے کچھ ہی گھنٹے قبل سی پی او راولپنڈی کی طرف سے نوٹس لینے کی خبر لگائی تھی .
لنک:سی پی او راولپنڈی نے مدرسہ کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا -

راولپنڈی مدرسہ کے بچے کی وائرل ویڈیو سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے سوشل میڈیا پر ڈھوک کشمیریاں میں بچے کو الٹا لٹکا کر مارنے کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو مسجد/مدرسہ کا تعین کرکے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گو کہ ویڈیو موسم سرما کی لگتی ہے اور اس سے قبل واقعہ رپورٹ نہ ہوا ہے، راولپنڈی پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ہر صورت واقعہ میں ملوث زمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نیچے ویڈیو کا سکرین شاٹ دیا گیا ہے

-

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک شخص گرفتار
راولپنڈی :تھانہ ائیر پورٹ پولیس کا سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ریلوے کالونی و گردونواح کے علاقہ میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کی نگرانی میں کیا گیا۔
آپریشن میں پولیس نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی.باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق
دوران سرچ آپریشن 25 گھر اور 5 کرایہ داران کو چیک کیا گیا جبکہ 65 اشخاص کے کوائف نوٹ کیے گئے.آپریشن کے دوران رضوان یونس سے اسلحہ ناجائز 1 رائفل معہ 30 روند اور 1 پسٹل معہ 12روند برآمد کیے گئے, ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا ہیں۔ -

ڈی سی راولپنڈی 29 جون کو واہ کینٹ کھلی کچہری لگائیں گے
راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا مورخہ 29 جون 2019 بروز ہفتہ بوقت 2:30 بجے بمقام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لوسر شرفو واہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
