Baaghi TV

Tag: راولپنڈی

  • قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

    قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اورڈالر برآمد

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کمپنی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر کے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اےکمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹررابعہ قریشی کی ٹیم نے کارروائی کی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم سمیر کو گرفتار کیا گیا جو بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دہلی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 70 ہزار امریکی ڈالر بر آمد کر لیے گئے، ملزم کے موبائل سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    نیب ترامیم سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے،شہباز شریف

    دوسری جانب راولپنڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی پلازہ میں قائم کاروباری شخصیت کے نجی بینک پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے راولپنڈی مری روڈ نجی پلازہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ڈالر برآمد کرلیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت نے مقامی پلازہ میں نجی بینک قائم کر رکھا تھا، پلازہ سے بڑی تعداد میں ڈیجیٹل سیف برآمد کرلیے،ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی۔

    پنجاب حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی فراہم کرنے کا فیصلہ

  • راولپنڈی:پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،ایک کانسٹیبل شہید، 2 اہلکار زخمی

    راولپنڈی:پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ،ایک کانسٹیبل شہید، 2 اہلکار زخمی

    راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 ڈاکو مارے گئے شہید کانسٹیبل کی شناخت عدیل ظفر کے نام سے ہوئی وہ تھانا دھمیال میں تعینات تھا شہید کانسٹیبل کی میت اسپتال منتقل کردی گئی ہے-

    دوسری جانب کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس کو اطلاع ملی کے علاقے میں 2 مسلح ملزمان لوٹ مار میں مصروف ہیں، پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔

    آئیسکو میں کئی افسروں کے تبادلے

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت محمد خالد اور محمد یعقوب کے نام سے ہوئی م لزمان کے قبضے سے 2 پسٹل برآمد کر لیے گئے،ملزمان کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے اور مختلف تھانوں میں ان کے خلاف مقدمات درج ہیں وہ اس سے قبل بھی جیل جا چکے ہیں گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل ،اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے۔

    شیخوپورہ میں موٹروے پربس کو حادثہ،6 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

  • راولپنڈی میں جنگلی ریچھ آبادی میں داخل ہوگیا

    راولپنڈی میں جنگلی ریچھ آبادی میں داخل ہوگیا

    راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ آبادی میں داخل ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک کے قریب آبادی میں ریچھ داخل ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 اور وائلڈ لائف ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کردیا، ریچھ اندھیرے میں سیکورٹی گارڈ نے دیکھا تاحال قابو نہیں ہوسکا، شہریوں کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلیے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

    ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ بھاٹہ چوک کے قریب آبادی میں سیکورٹی گارڈ نے ریچھ دیکھا، سیکورٹی گارڈ نے ریچھ کی ویڈیو بھی بنائی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی ہیں جبکہ محکمہ وائلڈ لائف عملے کو بھی طلب کرلیا اور مختلف جگہوں کو سرچ کیے تاہم ریچھ نہیں مل سکا۔

    روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے

    مقامی افراد کے مطابق جنگلی ریچھ گزشتہ روز بھی بستی میں آیا تھا، جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ریچھ کل رات بستی میں داخل ہوا تھا جسے ایک سکیورٹی گارڈ نے دیکھا تھا.اندھیرے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اعلانات کرکے گھر میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

    الیکشن کمیشن کےصوبائی بیوروکریسی میں تبادلوں کےاحکامات جاری

  • راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    راولپنڈی:دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    راولپنڈی میں پرانے ٹول پلازہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راولپنڈی ٹی چوک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اسپیکر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر نے اللّٰہ تعالیٰ سے ٹرایفک حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمانے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

    دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    لاہور:پولیس کااینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات فروش نکلا،4 اہلکار گرفتار،ڈی ایس پی فرارہو گیا

    زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے-

    ایشیاکپ2023:پاک بھارت ٹاکرا ہو گا یا نہیں،ماہرین نے کیا پیشگوئی کی؟

    علاوہ ازیں کراچی میں ناظم آباد انڈر پاس میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق انڈر پاس میں محسن بھوپالی کے نام کا بورڈ گر گیا،سائن بورڈ انڈر پاس سے گزرنے والی 2 موٹر سائیکلوں پر گرا، جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوئے،ایک متاثرہ موٹر سائیکل پر دو افراد کاشف اور عامر سوار تھے جو شاہ فیصل کالونی کے رہائشی ہیں،دوسری موٹر سائیکل پر عزیز آباد کا رہائشی شاہد سوار تھا،زخمیوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ، جہاں 35 سالہ عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    حکومت نہ سنبھالتے تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا. خرم دستگیر

  • 15 سالہ سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    15 سالہ سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    راولپنڈی میں 15 سالہ سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بھائی گرفتار ہوگیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پولیس نے سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے والدہ کی غیر موجودگی میں پہلے سوتیلی بہن پر تشدد کیا اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا انکشاف کیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، جب پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کئے اور فرانزک لئے لیبارٹری بھجوا دیئےپولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بگاشیخاں کے علاقے میں 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کی ہے، جس پر اے ایس صدر ڈاکٹر زینب ایوب اور ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے-

    منشیات کو جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ابتدائی طور پر ملزم نے قتل کے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، لیکن حالات و واقعات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی گئیں واقعے کا مقدمہ لڑکی کی والد کی مدعیت میں درج کرایا گیا تھا، اور جب کہ فرانزک رپورٹ تھانے کو موصول ہوئی تو گھر والوں کی جانب ہی شک جارہا تھا تحقیقات کیں تو معاملہ قتل کا نکلا پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تحقیقات کیں تو ملزم نے اپنے جرم کا انکشاف کر دیا۔

    بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، 4 افراد ہلاک

    حکام کے مطابق ملزم اظہر نے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے والدہ کی غیرموجودگی میں پہلےسوتیلی بہن پرتشدد کیا ، اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا سی پی او سید خالد ہمدانی نے اے ایس پی صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات اور ٹیم کو شاباش دی کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزم کو عدالت سے کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ

  • ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ-

    باغی ٹی وی: محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈینگی وائرس کے 2 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد ڈینگی وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 101 ہو گئی بے نظیر بھٹو اپستال میں 12، ہولی فیملی 16 اور ڈی ایچ کیو میں 7 مریض لائے گئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی مریضوں کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پوٹھو ہار ٹاؤن، راول ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ڈھوک سیداں ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیئے گئے ہیں جبکہ چک جلال الدین،دھاماں سیداں، اڑیالہ روڑ اور راولپنڈی کینٹ کے متعدد علاقے بھی ڈینگی سے متاثر ہیں۔

    زبانی کلامی بل واپس ہوں گے تو ریاست کا سٹرکچر کہاں جائے گا. عطاء تارڑ

    دوسر ی جانب 21 اگست کو لاہور میں ڈینگی کے 15 مصدقہ مریض سامنےآئے ہیں جب کہ 24 گھنٹے میں 353 مقامات سے لاروا برآمد ہواڈپٹی کمشنر لاہور کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پرائیوٹ لیبارٹریوں سے مشتبہ ڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ کو سختی سے چیک کرنے کا حکم دیا گیا ، سرکاری اسپتالوں سے مشتبہ مریضوں کی رپورٹنگ کو بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

    بلوچستان؛ نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے کہا کہ زیرِتعمیر عمارتیں، خالی پلاٹوں میں جھاڑیوں کی بہتات ڈینگی کی افزائش کا سبب ہیں، واسا کی ٹیمیں بارش اور سیوریج کے پانی کا انخلا 100 فیصد یقینی بنائیں ڈینگی ٹیمیں خالی پلاٹوں، زیرتعمیرعمارتوں اور تہہ خانوں کی خصوصی چیکنگ کریں، ایل ڈبلیو ایم سی مین شاہراہوں اور علاقوں سے ہٹ کر نشیبی آبادیوں میں صفائی کریں۔

    صدر مملکت معاملہ، شفاف تحقیقات کرنی چاہئے. سابق وزیراعظم

  • 9 مئی واقعات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    9 مئی واقعات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

    راولپنڈی: 9 مئی واقعات میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا ، ملزم 9 مئی کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

    حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    پرویز الہیٰ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جب سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو مبینہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد میں مظاہرین نے دارالحکومت کے اندر اور باہر ایک اہم شاہراہ کو بلاک کر دیا, لوگوں نے آگ بھی جلائی اور پتھراؤ بھی کیا۔

    جناح ہاؤس کیس:یاسمین راشد اورعمرسرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    حالانکہ جب ایسا ہوا تو کوئی پولیس نظر نہیں آئی کوئٹہ میں بھی ایک شخص جاں بحق ہو گیا, پشاور میں بھی مظاہرین نے سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے احاطے کو آگ لگا دی ریڈیو پاکستان پشاور کی ایک پرانی عمارت، راولپنڈی میں چار میٹرو بس اسٹیشن، لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس، قومی ہیروز کی یادگاریں جلا دیں، کئی شہروں اور سیکیورٹی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور انہیں نذر آتش کیا گیا۔

    ایشیا کپ کیلئے 17رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد جاں بحق،شہری کروڑوں روپوں سے محروم

    ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد جاں بحق،شہری کروڑوں روپوں سے محروم

    راولپنڈی سے سرائے عالمگیر کی طرف آنے والے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی کوپولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس دو مسلح ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہوگئے تھانہ منگلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    عمران رفیق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسلام آباد سے مکان فروخت کرکے رقم لارہا تھا کہ چک اکا کے مقام پر پولیس وردیوں میں ملبوس موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی روک کر کہا تم ایکسیڈنٹ کرکے آئے ہو اور گن پوائنٹ پر رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ۔

    دوسری طرف راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈاکو 70 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور غیرملکی کرنسی لے کر فرار ہوگئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

    ادھر کراچی کے علاقے انچولی میں ملزمان ہوٹل میں بیٹھے افراد سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے،جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے نو جوان سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی سرسید پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخواسے ہے، منشیات برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    بابو سرٹاپ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیا ح جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق سیاح کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا،جاں بحق شخص کی شناخت پروفیسر حاجی رشید کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔

  • پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا

    پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا

    راولپنڈی: پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا نیا کیس سامنے آگیا، متاثرہ شخص راولپنڈی میں زیر علاج ہے، وزا رت صحت کی جانب سے منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی کنٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے، متاثرہ شخص کے خاندان کے افراد کو بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے، تاحال پاکستان میں منکی پاکس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ نہیں۔

    منکی پاکس ایک ایسا وائرس ہے جو بنیادی طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے منکی پاکس، وائرس کے ’پاکس وائری ڈائے‘ (Poxviridae) فیملی سے تعلق رکھتا ہے، اس فیملی کو مزید 2 ذیلی خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 22 انواع ہیں اور مجموعی طور پر اس فیملی میں وائرس کی 83 اقسام ہیں اس فیملی سےتعلق رکھنے والے وائرس میں ’اسمال پاکس‘ یعنی چیچک بھی شامل ہے اور علامات میں قریب ترین ہونے کی وجہ سے منکی پاکس کو اس کا کزن بھی کہا جاتا ہے،عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام تبدیل کرکے اسے ’ایم پاکس‘ کردیا ہے تاہم اب بھی یہ منکی پاکس کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔

    یوکرین میں روس کے میزائل حملے،11 بچوں سمیت 37 افراد زخمی ،5 ہلاک

    منکی پاس کا نقطہ آغاز افریقا بتایا جاتا ہے منکی پاکس کی دو اقسام دنیا میں موجود ہیں جن میں سے ایک قسم مغربی افریقا میں جبکہ دوسری وسطی افریقا میں کانگو طاس کے اطراف موجود ممالک میں پائی جاتی ہے دنیا میں انسانوں میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس 1970 میں افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں ایک بچے میں سامنے آیا تھا۔

    کووڈ کی نئی قسم پھیلنے لگی. عالمی ادارہ صحت

  • 500 روپے کے ایزی لوڈ نے نوجوان کی جان لے لی

    500 روپے کے ایزی لوڈ نے نوجوان کی جان لے لی

    راولپنڈی: 500 روپے کے ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندارکی فائرنگ سے گاہک جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق واہ کینٹ میں دکاندار اور 3 نوجوانوں میں 500 روپے کے ایزی لوڈ پر تنازع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد سنگین نوعیت اختیار کر گیا دوکاندار نے فائرنگ کر دی دکاندار کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ عبدالمحیظ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو سر میں گولیاں لگی ہیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    دوسری جانب سرگودھا میں تھانہ مڈھ رانجھا پولیس غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سرگرم،غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج کیا گیا گرفتار ملزمان میں رفاقت، معظم، ظفر، ارشد،سجاد اور غلام شبیر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران کاکہناہے کہ غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار