Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

    رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

    وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے رمضان میں ’محفلِ شبینہ‘ کی تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی-

    وفاقی سیکریٹری مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں منعقد ہونے والی روایتی اور پروقار تقریب ’محفلِ شبینہ‘ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور فول پروف سیکیورٹی سمیت انتظامات کی مکمل ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا،وفاقی سیکریٹری نے ہدایت کی کہ تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تیاریوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، محفلِ شبینہ کی یہ روایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ برقرار رکھی جائے تاکہ عوام الناس اس بابرکت عشرے کی سعادتوں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

    عمران خان کو علاج کیلیے چیف جسٹس انصاف دیں،کوٹ لکھپت سے قیدیوں کا خط

    پاک فوج کی کاوشوں سے قبائلی نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ، کیڈٹ کالج وانا میں کلاسز بحال

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

  • بھارتی حیدرآباد:رمضان کے دوران5 خصوصی پکوان ، جن کے بغیر سحری ممکن نہیں

    بھارتی حیدرآباد:رمضان کے دوران5 خصوصی پکوان ، جن کے بغیر سحری ممکن نہیں

    رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحر اور افطار کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے،مختلف ممالک میں سحر اور افطار کے انداز، پکوان اور روایات ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود ایک مشترکہ روحانی جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

    ایشیائی ممالک میں رمضان کی رونقیں اور بھی منفرد رنگ لیے ہوتی ہیں پاکستان، بھارت، ترکی، ایران، بنگلہ دیش اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سحری اور افطار کے دسترخوان روایتی اور مقامی ذائقوں سے بھرے ہوتے ہیں کہیں حلیم، کہیں کباب، کہیں کھجور اور کہیں اسپیشل چاول اور گوشت کے پکوان، یہاں سحری صرف ایک کھانا نہیں بلکہ ایک ثقافتی روایت اور خاندانی اجتماع کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔

    انہی خوبصورت روایات کے درمیان بھارت کا تاریخی شہر حیدرآباد اپنی شاہی سحری اور منفرد دکنی ذائقوں کی وجہ سے خاص مقام رکھتا ہےحیدرآباد کی سحری اپنی روایتی ترکیبوں، خوشبودار مصالحوں اور نوابی انداز کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے، جہاں رمضان کی راتوں میں گلیاں کھانوں کی خوشبو سے مہک اٹھتی ہیں اور دسترخوان پر ایسے لذیذ پکوان سجائے جاتے ہیں جو اس شہر کی ثقافتی پہچان بن چکے ہیں۔

    دوستوں پراندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کے بعد دوسرے فریق نے بھی درخواست دے دی

    کھچڑی، کھٹا اور قیمہ روایت اور ذائقے کا بہترین امتزاج حیدرآباد کی سحری کی پہچان سمجھا جاتا ہے نرم اور ہلکی کھچڑی، جو چاول اور مونگ کی دال سے تیار کی جاتی ہے، اس کے ساتھ کھٹا پیش کیا جاتا ہے جو املی، مونگ پھلی اور تل سے بنا ایک منفرد کھٹا سالن ہوتا ہے ساتھ مزیدار اور مصالحہ دار قیمہ بھی ہوتا ہے، یہ ڈش نہ صرف پیٹ بھرتی ہے بلکہ جسم کو دیر تک توانائی بھی فراہم کرتی ہے اور صدیوں سے اس شہر کی سحری کا اہم حصہ ہے۔

    سحری کے موقع پر بھیجا فرائی کو خاص اہمیت حاصل ہے اسے مکھن اور خوشبودار مصالحوں کے ساتھ توے پر اچھی طرح پکایا جاتا ہے۔ اس کی نرم ساخت اور منفرد ذائقہ اسے خاص بناتا ہے۔ عام طور پر اسے گرم تندوری یا روٹی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

    نہاری حیدرآباد کی مشہور ترین ڈشز میں شامل ہے جو پوری رات ہلکی آنچ پر پکائی جاتی ہے، جس سے گوشت انتہائی نرم اور ذائقے سے بھرپور ہو جاتا ہے اس کا گاڑھا شوربہ اور خوشبودار مصالحے اسے سحری کا بہترین انتخاب بناتے ہیں اسے عام طور پر گرم اور نرم کلچوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

    میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو،صدر ٹرمپ

    تلا ہوا گوشت ایک آسان مگر انتہائی لذیذ پکوان ہے مٹن کے چھوٹے ٹکڑوں کو ادرک، لہسن، ہری مرچ اور کڑی پتے کے ساتھ اچھی طرح تل لیے جاتے ہیں اسے اکثر کھچڑی یا سادہ چاول کے ساتھ بطور سائیڈ ڈش پیش کیا جاتا ہے یہ ڈش نہ صرف مزیدار ہوتی ہے بلکہ روزہ دار کو دیر تک توانائی فراہم کرتی ہے۔

    حیدرآباد میں سحری کے آخر میں ملائی، نان ختائی اور شاہی ٹکڑا جیسی میٹھی چیزیں پیش کی جاتی ہیں یہ میٹھی ڈشز نہ صرف ذائقہ بڑھاتی ہیں بلکہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہیں رمضان کے دوران حیدرآباد کے خصوصی پکوان نہ صرف مقامی افراد بلکہ دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ حیدرآباد کی سحری کو ایشیا کی شاہی اور یادگار سحریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب حیدرآبادی حلیم کی فروخت اس سال مختلف ہندوستانی شہروں میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ فوڈ کاروباری حلقوں کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں فروخت میں 30 سے ​​50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ صرف حیدرآباد میں روزانہ 50,000 سے 70,000 کلو گرام حلیم فروخت ہو رہی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ 35,000 سے 45,000 کلو گرام تھی۔

    سعودی کابینہ کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی منظوری

    چنئی میں حیدرآبادی حلیم کی مانگ میں 40 سے 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بنگلورو میں جمعہ اور ہفتہ کو حلیم کی دکانوں کے باہر لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں، جبکہ آن لائن آرڈر دگنا ہو گئے ہیں۔ پرانی دہلی کے علاقوں میں افطار کے اوقات میں فروخت میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    حیدرآبادی حلیم اب ایک ملک گیر برانڈ کے طور پر ابھرا ہے۔ حیدرآبادی حلیم کے نام سے کئی معروف برانڈ دوسرے شہروں میں نمایاں فروخت حاصل کر رہے ہیں۔ فوڈ ڈیلیوری ایپس کی طرف سے خصوصی پروموشنز نے مانگ میں مزید اضافہ کیا ہے۔

    بڑھتی ہوئی طلب کا براہ راست اثر ہنر مند حلیم باورچیوں کی کمائی پر پڑا ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ حیدرآباد کے بڑے آؤٹ لیٹس پر کام کرنے والے تجربہ کار حلیم شیف رمضان کے ایک مہینے میں 200,000 سے 250,000 روپے کے درمیان کما رہے ہیں جو کہ کئی کارپوریٹ ملازمتوں کی ماہانہ تنخواہوں سے زیادہ ہے۔ چھوٹے دکانوں یا عارضی حلیم مراکز پر کام کرنے والے باورچی اور معاون عملہ روزانہ 3,000 سے 5,000 روپے کما رہے ہیں معروف برانڈز ٹاپ شیفز کو چھ ماہ تک پہلے سے بک کرتے ہیں اور انہیں بونس اور اضافی فوائد بھی فراہم کرتے ہیں۔

    پاک روس تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی،سحرکامران

    حلیم کی تیاری میں 12 سے 18 گھنٹے تک آہستہ آہستہ پکانے کا عمل شامل ہے۔ اس میں مخصوص مصالحوں کا متوازن استعمال، گوشت کو اچھی طرح نرم کرنا، اور کامل مستقل مزاجی حاصل کرنے کے لیے مکسچر کو مسلسل ہلانا شامل ہے۔ ان تمام مراحل کو صرف تجربہ کار اور ہنر مند باورچیوں کے ذریعے ہی درست طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ کی مسلمانوں کورمضان المبارک کی مبارکباد

    امریکی صدر ٹرمپ کی مسلمانوں کورمضان المبارک کی مبارکباد

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے پر امریکی مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ٹروتھ‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا آج میں رمضان منانے والے تمام لوگوں کو مبارک باد اور نیک تمنائیں بھیجتا ہوں،ہر رمضان روحانی تجدید، فکر و تدبر اور خدا کی بے شمار نعمتوں پر شکرگزاری کا ایک مقدس موقع فراہم کرتا ہے، بہت سے امریکیوں کے لیے یہ مقدس وقت عبادت اور روزے پر زور دیتا ہے، خاندانی اور سماجی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے اور ہمدردی، خیرات، رحمدلی اور عاجزی کی ہماری مشترکہ اقدار کی توثیق کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عبادت کی آزادی کا خداداد حق ہماری قوم کی پہچان اور ہماری خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے یہی وجہ ہے کہ ہر روز میری انتظامیہ اس امر کو یقینی بنانے میں مصروفِ عمل ہے کہ تمام شہری اپنے عقیدے پر عمل، اپنے ضمیر کی پیروی اور آزادی سے عبادت کر سکیں، کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب ہے کہ آپ کو فخر کے ساتھ اور کسی بھی ظلم و ستم کے خوف کے بغیر مذہبی رسومات کی ادائیگی کا حق حاصل ہو، فضل اور خیر سگالی کے اس موسم میں، میں گھر میں خوشی اور تشفی، دنیا بھر میں اتحاد و امن اور آنے والے سالوں میں برکتوں کے نزول کی دعا کرتا ہوں۔

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔

    مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیاں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں الگ الگ اجلاس منعقد کریں گی، انہوں نے کہاکہ حالیہ سالوں میں رمضان کا آغاز ایک ہی دن ہوتا رہا ہے، اور انشااللہ اس بار بھی یہی صورت حال متوقع ہے،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو بھی رویت ہلال کمیٹی کا حصہ ہیں اور چاند دیکھنے میں معاونت فراہم کریں گے۔

    سپارکو کے مطابق رمضان المبارک کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے باعث 19 فروری کو پاکستان میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہےغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند غروب ہونے کے درمیان قریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس سے آنکھ سے چاند دیکھنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔‘

  • رمضان المبارک میں  گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

    رمضان المبارک میں گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے ماہِ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے-

    ترجمان کے مطابق نئے شیڈول کے تحت لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں روزانہ صبح 3 بجے سے رات 10 بج کر 30 منٹ تک گیس دستیاب ہوگی، رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے اوقات میں گیس کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے پیش نظر سپلائی کے نظام کو ازسرِنو ترتیب دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے، نئے شیڈول کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں صارفین کو درپیش مشکلات کو کم کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے، اگر کسی علاقے میں کم گیس پریشر یا سپلائی میں تعطل کی شکایت سامنے آئے تو صارفین فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1199 پر رابطہ کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی کریں گی گیس کے متوازن استعمال اور ضیاع سے بچاؤ کے لیے صارفین کا تعاون بھی ناگزیر ہے تاکہ رمضان کے دوران سب کو بلا رکاوٹ سہولت فراہم کی جا سکے۔

    غزہ پر قبضہ برقرار رہا تو اسلحہ ترک نہیں کریں گے، حماس کا دوٹوک موقف

    سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

    سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت کا خراجِ تحسین

  • رمضان المبارک 2026 : وفاق نےدفتری اوقات کا اعلان کردیا

    رمضان المبارک 2026 : وفاق نےدفتری اوقات کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے رمضان المبارک 2026 کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق 5 روزہ ورک ویک والے سرکاری دفاتر سوموار سے جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز دفاتر 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کام کریں گے 6 روزہ ورک ویک کے تحت کام کرنے والے ملازمین کے لیے سوموار تا جمعرات اور ہفتہ کے روز اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ جمعہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک ہوں گے۔

    وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام رمضان المبارک کے دوران سرکاری امور کو مؤثر اور منظم انداز میں چلانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل حکومت سندھ نے بھی رمضان 2026 کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھاصوبائی اعلامیے کے مطابق سوموار سے جمعرات دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے،وٹیفکیشن چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے جاری کیا گیا اور اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری محکموں، خودمختار اداروں، نجی اداروں اور بلدیاتی کونسلز پر ہوگا۔

  • سپریم کورٹ کی شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

    سپریم کورٹ کی شہریوں سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

    سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے مسلمانوں سے منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی شخص رمضان کا ہلال چاند دیکھے، خواہ ننگی آنکھ سے یا دوربین کی مدد سے، وہ قریبی عدالت میں اپنی شہادت درج کرائے یا رہنمائی کے لیے متعلقہ مرکز سے رابطہ کرے تاکہ گواہی بروقت ریکارڈ کی جا سکے۔

    سپریم کورٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جو افراد چاند دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس کا فائدہ تمام مسلمانوں کو پہنچ سکے،منگل کا دن 29 شعبان کے مطابق ہے اگر منگل کی شام چاند نظر آ گیا تو یکم رمضان بدھ سے ہوگا، بصورتِ دیگر جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا اور شعبان کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے۔.

  • اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کے لیے اجازت نامہ لازمی قرار

    اسلام آباد میں رمضان دسترخوان کے لیے اجازت نامہ لازمی قرار

    رمضان المبارک کے دوران وفاقی دارالحکومت میں عوامی دسترخوان لگانے کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد کو پیشگی رجسٹریشن کروانا ہوگی اس سلسلے میں مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے،درخواست گزار اپنے شناختی کوائف، مقام کی تفصیلات اور دیگر ضروری معلومات ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں گے، جس کے بعد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر جگہ کا معائنہ کریں گے معائنے کے بعد ہی باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا جائے گا-

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر سے اب تک مجموعی طور پر 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے دسترخوان کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی،بغیر رجسٹریشن اور اجازت نامے کے کسی بھی شاہراہ یا عوامی مقام پر دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری

    سپارکو کی رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری

    پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی۔

    سپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہےرمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی جسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتاہے۔

    سپارکو نے واضح کیا ہے کہ چاند نظر آنے اور رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا جس کا فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں ہوگا۔

    کراچی: جماعت اسلامی کا کل شہر میں 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

    دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک 1447 ہجری کے مقدس مہینے کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق حکومتی سطح پر استقبال رمضان کی تیاریاں عروج پر ہیں جب کہ اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید اور شاندار میزبانی کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی رمضان کے شایان شان استقبال کے لیے اھلاً و سہلاً یا رمضان المبارک کے بینرز جگہ جگہ آویزاں کردیئے گئے۔

    سعودی عرب کی شاہراؤں اور گلی محلوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے قرآن پاک کی مقدس آیتوں اور احادیث مبارکہ سے سجے بل بورڈز بھی لگائے گئے ہیں رمضان کے مقدس ساعتوں سے لمحہ لمحی نیکی بٹورنے کے سنہری مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے متعدد اصلاحی اور تبلیغی پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔

    بنگلہ دیش انتخابات،نئے سیاسی دور کا آغاز،تحریر:کامران اشرف

    ماہ مقدس میں افطار کروانا بھی بڑی نیکی ہے جس کے لیے بڑے بڑے افطار اجتماعات میں منعقد کیے جائیں گے سب سے زیاد رونقین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دیکھنے میں آرہی ہیں جہاں شاہراہیں، گلیاں اور اہم مقامات کو رنگ برنگے قمقموں اور فانوس سے سجایا گیا ہے دنیا بھر سے مسلمان عمرہ ادائیگی اور عبادات کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینی منور کا رخ کریں گے۔ اللہ کے مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا قومی امکان ہے تاہم حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سری لنکا میں پرتپاک استقبال

  • رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے  اجلاس 18 فروری کو ہوگا

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس 18 فروری کو ہوگا

    پاکستان میں 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو ہوگا ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ 29 شعبان 1447 ہجری کو چاند دکھائی دے سکتا ہے، 17 فروری شام 5 بجکر 1 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگی،محکمہ موسمیات نے بھی رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے،پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کے بارے میں حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی 18 فروری کو چاند کی رویت کی شہادتوں کے بعد کرے گی۔

    ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اس روز موسم جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے جو چاند دیکھنے کے امکانات کو بہتر بنا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مختلف صوبوں کے لیے چاند دیکھنے کے آخری اوقات بھی جاری کر دیے ہیں جاری تفصیلات کے مطابق سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہوگا، پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہوگا جبکہ بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔