Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

    کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

    رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک الفلاح اور حبیب میٹرو کے ساتھ شراکت میں کار خریداروں کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنی خوابوں کی گاڑی گھر لے جا سکیں۔

    خصوصی فنانسنگ آپشنز، نمایاں بچت کے ساتھ یہ محدود مدت کی پیشکش خریداروں کی عید کی خوشیوں کو مزہ دوبالا کردے گی۔بالکل نئی کیا EV5 Air حاصل کریں، کمپنی نےحبیب میٹرو کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے یہ منصوبہ شروع کیا جس کا ماہانہ کرایہ 128,854 روپے ہوگا، اور فکسڈ ریٹ KIBOR +1% پر دستیاب ہے۔گاڑیوں کے شوقین آج ہی اپنے قریبی کیا ڈیلرشپ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر 021-111-111-542 نمبر پر کال کریں.

    چنگان ایلسون
    سیڈان کے شوقین افراد کے لیے چنگان السون ایک بہترین انتخاب ہے، 3,749,000 روپے اس کی ابتدائی قیمت ہے،ایندھن کی بچت والی کار روزمرہ کے سفر اور طویل ڈرائیوز، دونوں کے لیے موزوں ہے۔رمضان کی اس خصوصی آفر کے تحت، السون کے تمام ویریئنٹس پر 1,00,000 روپے کا انوائس ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے، جو اسے مزید سستی بنا دیتا ہے۔ جدید ڈیزائن، ایڈوانس فیچرز، اور شاندار آرام کے ساتھ، السون ایک اسٹائلش اور قابل اعتماد گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین سرمایہ کاری ہے۔

    چنگان اوشان X7
    اگر آپ ایک لگژری SUV کے خواہشمند ہیں، تو چنگان اوشان X7 آپ کو ایک بے مثال ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی قیمت 8,099,000 روپے ہے، یہ فیچر سے بھرپور SUV، جس کے درج ذیل فوائد بھی ہیں۔
    2,00,000 روپے کا انوائس ڈسکاؤنٹ
    2,50,000 روپے کی پری پیڈ پیریوڈک مینٹیننس (PPM)
    80,000 روپے کی ایکسیسریز (یہ سہولت صرف X7 فیوچر سینس 5-سیٹر ویریئنٹ پر دستیاب ہے)
    یہ محدود مدت کی آفر ان لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو اپنی گاڑی کو اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بینک الفلاح کی آسان فنانسنگ، رعایتی انشورنس، اور نمایاں قیمت میں کمی کے ساتھ، چنگان گاڑی میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

    رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    5خواتین سےزیادتی اور ویڈیو بنانےوالےملزم کو عبرتناک سزا

    امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی

    گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

  • رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے گھروں تک پہنچ سکیں، توسیع حکومت کی جانب سے رمضان کے دوران عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔شرجیل انعام میمن نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، تمام شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

    امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب مسلح شخص کو گولی مار دی

    گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب

  • پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

    پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کوہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں ہوگی، تمام سرکاری اسکولوں کو فیصلہ پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رمضان المبارک میں ہفتے کو طلبا کو پہلے ہی چھٹی دی گئی ہے، اب ہفتے کو تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔اس ھوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

  • مرکزی مسلم لیگ  کراچی کا سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کا سحروافطار میں گیس لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے رمضان المبارک میں گیس ، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے رمضان کے دوران عوام کو سحری اور افطاری میں کسی قسم کی مشکلات سے بچانے کے دعوے کیے تھے، مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگ سحری اور افطاری کے اوقات میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔حکومت کے یہ دعوے صرف بیانات تک محدود ہیں اور ان پر ابھی تک عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
    کراچی کے صدر نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اور اب گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ان کی زندگی مزید اجیرن بنا دی ہے۔

    احمد ندیم اعوان نے کہا کہ پانی کی کمی نے اس صورتحال کو اور بھی سنگین بنا دیا ہے، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان کے دوران سحری و افطاری کے اوقات میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہری اس بابرکت مہینے میں ان بنیادی ضروریات کی کمی کے بغیر سکون سے اپنی عبادات کر سکیں۔

    اشیائے خورد و نوش اور سامان لیکر قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

    ارمغان سے منشیات کے کاروبار اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

    ارمغان سے منشیات کے کاروبار اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

    سونے کی قیمت میں اضافہ، 3 لاکھ 7 ہزار روپے تولہ

    امریکی صدر کے بیان کے بعد جادو ٹونے زمین بوس ہوگئے، گورنر سندھ

  • چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

    چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چاند کی رویت سے متعلق متنازع الفاظ کا استعمال کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفارقریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔

    کوٹ چھٹہ:رمضان کی آمد پر مہنگائی بے قابو، غریب روزہ دار پریشان

    سیالکوٹ : سکول داخلہ مہم 2025 کا آغاز، ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر

    پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

  • مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    مکہ،مدینہ: مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی: حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں حرمین شریفین میں ہرمعتکف کو خصو صی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمر زائرین کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہیں، سعودی وزارت صحت نے ’صحت مند زندگی‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کردیا، وزارت صحت کے مطابق عمرہ زائرین حفاظتی ٹیکے لگوا کر آئیں تاکہ وبائی امراض سے محفوظ رہیں، عمرہ کے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑبخارکی ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    سعودی وزارت صحت کے مطابق اس ویکسینیشن سے وبائی مرض سے محفوظ رہنے میں کافی مدد ملتی ہےاس کے علاوہ موسمی بخاراورانفلوئینزا سے بچاؤ کی بھی ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معمر اور مریض افراد عمرہ روانگی سے 2 ہفتے قبل ویکیسنیشن ضرورکروائیں، ویکیسنیشن کروائیں تاکہ صحت مند رہ کر عمرہ آسانی اوریکسوئی سےکرسکیں۔

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

  • دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

    دنیا میں سب سے طویل اور سب سے مختصر دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

    لاہور: رمضان المبارک 2025 میں کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل جب کہ دیگر میں مختصر ترین ہوگا-

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک میں روزے کا دورانیہ کہیں زیادہ تو کہیں کم ہوتا ہے،ایسا جغرافیائی محل وقوع کے باعث ہوتا ہے الجزائر میں سب سے طویل دورانیے کا روزہ یعنی 16 گھنٹے 44 منٹ کا ہوگا،اس کے برعکس صومالیہ میں صرف 13 گھنٹے کا روزہ ہوگا اس کے علاوہ زیادہ تر عرب ممالک میں 16 سے 17 گھنٹے کے درمیان کا روزہ ہوا کرے گا –

    اسکینڈینیویا ممالک میں روزے کے اوقات نمایاں طور پر طویل ہوں گےسویڈن، ناروے اور فن لینڈ جیسے ممالک میں، کچھ علاقوں میں روزے کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ ہوگا، سویڈن کے کیرونا میں سورج صرف چند منٹوں کے لیے ڈوبتا ہے اور کچھ شمالی مقامات پر تو بالکل بھی غروب نہیں ہوتا۔

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    گرین لینڈ کے دارالحکومت میں بھی "آدھی رات کے سورج” کے رجحان کی وجہ سے 20 گھنٹے تک روزہ رکھا جائے گاآئس لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 59 منٹ کے روزے ہوں گے جب کہ فن لینڈ میں تقریباً 19 گھنٹے 9 منٹ کے روزے ہوں گے۔

    دوسری جانب برازیل، زمبابوے اور پاکستان وغیرہ میں روزہ 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہے گا ،جنوبی افریقہ میں تقریباً 11 سے 12 گھنٹے کے روزے کا دورانیہ رکھیں گے،بیونس آئرس، ارجنٹائن اور کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا۔

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    طویل ترین روزے والے ممالک؛

    سویڈن (کیرونا): 20 گھنٹے 30 منٹ
    ناروے: 20 گھنٹے 30 منٹ
    فن لینڈ (ہیلسنکی): 19 گھنٹے 9 منٹ
    آئس لینڈ (ریکجاوک): 19 گھنٹے 59 منٹ
    گرین لینڈ (Nuuk): 20 گھنٹے
    کینیڈا (اوٹاوا): 16.5 گھنٹے
    الجزائر: 16 گھنٹے 44 منٹ
    سکاٹ لینڈ (گلاسگو): 16.5 گھنٹے
    سوئٹزرلینڈ (زیورخ): 16.5 گھنٹے
    اٹلی (روم): 16.5 گھنٹے
    سپین (میڈرڈ): 16 گھنٹے
    برطانیہ (لندن): 16 گھنٹے
    فرانس (پیرس): 15.5 گھنٹے

    مختصر ترین روزے والے ممالک

    بیونس آئرس، ارجنٹائن: 12 گھنٹے
    کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ: 12 گھنٹے
    دبئی، متحدہ عرب امارات: 13 گھنٹے
    نئی دہلی، بھارت: 12.5 گھنٹے
    جکارتہ، انڈونیشیا: 12.5 گھنٹے
    مدینہ، سعودی عرب: 13 گھنٹے
    نیویارک، امریکہ: 13 گھنٹے (تقریبا)
    استنبول، ترکی: 13 گھنٹے (تقریبا)

  • رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    کراچی: رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر تا جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ عوامی لین دین کے لیے بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے،جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے،عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی بینکنگ ضروریات مکمل کر لیں۔

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    مرے لہو کو چھڑک دو تمام گلشن میں.تحریر: مبشر حسن شاہ

  • رمضان المبارک:شاہ سلمان نے بڑے اعلانات کر دیئے

    رمضان المبارک:شاہ سلمان نے بڑے اعلانات کر دیئے

    ریاض: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملت اسلامیہ کو مبارک دیتے ہوئے اہم اعلانا ت کردیئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ یہ مہینہ درگزر اور صبر کا درس دیتا ہے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر رمضان کی خوشی میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی، علاوہ ازیں معمولی جرائم میں قید اسیروں کی سزاؤں کو ختم کرکے انھیں رہا بھی کردیا گیا تاکہ وہ یہ بابرکت مہینہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس بابرکت مہینے میں اللہ کے مہمان بننے والے معتمرین کو ہر طرح کا آرام مہیا کرنے اور شایان شان استقبال کی ہدایت بھی کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روزہ داروں کی سہولت کے لیے شہری اداروں کو ہمہ وقت چوکنے رہنے اور خاص انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا،سعودی فرمانروا کے حکم پر ٹریفک کو رواں رکھنے اور دونوں مقدس مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سیالکوٹ: آسٹریلین ہائی کمشنر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ، تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال

    اپنی موت کی پیشگوئی کرنیوالے نجومی کو محبوبہ نے زہر دے دیا

    پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

  • رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

    رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

    اسلام آباد:پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں عشا کے بعد مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات ہوں گے جبکہ فرزندان اسلام پہلی سحری کی تیاری بھی کریں گےپاکستان بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا اور شہری ماہ صیام کی سعادتیں، برکتیں حاصل کرنے کی کوششیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب، عرب امارات، امریکا اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں کل رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد وہاں پر آج پہلا روزہ رکھا گیا۔

    مالاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پر ہراسانی کے الزامات ثابت،ملازمت سے برخاست

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

    وزیراعظم نے اپنے بیان میں قوم کو رمضان المبارک کے آغاز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی سعادت نصیب ہو رہی ہے رمضان کا یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔

    پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رمضان المبارک پر اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں تقوی، صبر اور برداشت سکھاتا ہے، آئیں، رمضان میں صبر، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں، غریبوں اور مستحقین کی مدد کریں اور عبادات کے ساتھ قومی یکجہتی۔ اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں، رمضان میں غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنا ایک بہت بڑی عبادت ہے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں تاکہ رمضان کی برکتیں سمیٹی جا سکیں، روزہ انسانیت کی خدمت اور اللہ تعالٰی کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہی اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا