Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • رمضان المبارک: کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہوں گے؟

    رمضان المبارک: کن ممالک میں روزے سب سے طویل اور سب سے چھوٹے ہوں گے؟

    رمضان المبارک 2026 کی آمد میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے، تاہم اگر ہلال 18 فروری کو نظر آئے تو یہ ایک دن قبل شروع ہو سکتا ہے رمضان کے روزے گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کم دورانیے کے ہوں گے، جس سے عبادت گزاروں کو کچھ راحت ملے گی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ہجری کیلنڈر قمری چاند کے مدار پر مبنی ہے، جس کے مطابق ہر ماہ 29 یا 30 دن پر مشتمل ہوتا ہے، چاند کے نظر آنے کی بنیاد پر مہینے کی شروعات طے کی جاتی ہے۔ رواں برس بھی رمضان کا آغاز تقریباً 10 سے 12 دن پہلے ہونے جا رہا ہے، جس کا اثر روزے کے دورانیے اور دن کی روشنی پر پڑے گا۔

    رمضان کے روزے کا آغاز صبح صادق سے غروب آفتاب تک ہوتا ہے، اور روزے کی مدت ہر مقام پر سورج کے طلوع و غروب کے وقت کے مطابق مختلف ہوتی ہے جغرافیائی محل وقوع کے فرق کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ممالک جیسے روس کے شمالی حصے، گرین لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ میں روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے سے زیادہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ مدت 20 گھنٹے تک بھی پہنچ سکتی ہے دوسری جانب جنوبی اور معتدل خطوں میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا، بر ازیل، جنوبی افریقہ، چلی، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان متوقع ہے۔

    علمائے کرام کے مطابق ایسے علاقوں میں جہاں دن یا رات غیر معمولی طور پر طویل یا مختصر ہو، وہاں مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔

  • پہلا روزہ کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

    پہلا روزہ کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

    رمضان المبارک کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کی توقع ہے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام پانچ بج کر ایک منٹ پر ہو گی، 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی، کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جبکہ چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے،اس لئے 18 فروری کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان المبارک 19 فروری بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

  • رمضان المبارک  کی آمد: پی آئی اے کی سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا

    رمضان المبارک کی آمد: پی آئی اے کی سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا

    پی آئی اے انتظامیہ نے ماہ رمضان کے دوران پروازوں میں افطار کے لیے کھجوروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔

    پی آئی اے نے کہا کہ رمضان المبارک کے لیے 30 سے 35 گرام وزن کے ایک لاکھ کھجوروں کے پیکٹ فراہم کیے جائیں،پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی افطار کے لیے 200 ملی لٹر کے لاکھوں جوسز کے لیے بھی ٹینڈر جاری کردیا، پی آئی اے کے شعبہ فوڈ سروسز کی درخواست پر سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا۔

    پی آئی اے حکام نے کہا کہ کھجوریں اور جوسز دوران پرواز مسافروں کو رمضان المبارک کے دوران پیش کیے جائیں گے، ٹینڈر کے لیے درخواست پی آئی اے سپلائی چین شعبہ کو 14 جنوری تک ارسال کرنا ہوگی۔

    حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

    امریکی انسپکٹر جنرل کی افغانستان میں جنگ سے متعلق جامع رپورٹ جاری

    یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی، فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل

  • رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    ملک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

    کیلنڈر کےمطابق برکتوں والےمہینےکا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونےکی توقع ہے،جس کا مطلب ہے کہ اب رمضان المبارک کی آمد میں محض 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں،اگررجب اورشعبان،دونوں مہینے اپنےمقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے،تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔

    کیلنڈر کےمطابق اگررمضان المبارک کے 30 روزےپورے ہوئےتو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوارکو ہونے کا امکان ہے،تاہم 29 روزے ہونےکی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جا سکتی ہے،عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ،

    واضح رہے ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی گنتی شروع ہوگئی ہے،کیونکہ رجب کے بعد شعبان، اور پھر رمضان المبارک آتا ہے-

    جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

  • امسال  رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

    امسال رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی

    متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کی متوقع تاریخ 19 فروری ہے۔

    مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرانومی اینڈ جیو فزکس کے مطابق رجب 1447 ہجری کا آغاز 21 دسمبر 2025 سے ہوگا،رجب کا نیا چاند 20 دسمبر کی صبح قاہرہ کے وقت کے مطابق 3 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور اسی روز اسے دیکھے جانے کے امکانات موجود ہیں۔

    ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طہ رباہ نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ میں نئے چاند کو سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 14 منٹ تک جبکہ قاہرہ میں 10 منٹ تک دیکھا جا سکے گاعرب اور اسلامی ممالک کے دیگر دارالحکومتوں میں چاند کی موجودگی 1 سے 26 منٹ کے درمیان متوقع ہے، جب کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں چاند سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا،رجب ہجری سال کا ساتواں مہینہ ہے اور شعبان و رمضان سے قبل آتا ہے، اسی لیے اسے روحانی تیاری کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے۔

    رمضان 2026 کے ممکنہ آغاز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کیے گئے فلکیاتی حسابات کے مطابق اس کی متوقع تاریخ 19 فروری ہے تاہم، حتمی تاریخ 29 شعبان کو سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے بعد طے ہوگی،رمضان 2026 میں روزے کے اوقات مختلف ممالک میں مختلف ہوں گے مہینے کے ابتدائی دنوں میں روزہ تقریباً 12 گھنٹے کا ہوگا، جبکہ اختتامی دنوں میں اس کے دورانیے کے بڑھ کر 13 گھنٹے تک جانے کا امکان ہے۔

  • ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام، کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے تحفے تقسیم

    ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام، کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے تحفے تقسیم

    اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

    باغی ٹی وی : ایوان صدر سے جاری علامیے کے مطابق افطار ڈنر کے دوران صدر مملکت نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، محنت کریں تاکہ ایک کامیاب اور بہتر مستقبل حاصل کر سکیں انہوں نے مزید کہا، "بچے ہمارا مستقبل ہیں اور آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں،

    صدر مملکت نے اس موقع پر یتیم بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر اور ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مشورے پر کیا گیا ہے تاکہ بچے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنا سکیں،رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنا ہمارے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کا حصہ ہے۔

    دنیا کے ایک بڑے حصے میں اس وقت جنگ جاری ہے،امریکی تحقیقاتی ادارہ

    صدر مملکت نے تمام بچوں کو تلقین کی کہ وہ ان کمپیوٹر ٹیبلیٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کریں، اس تقریب میں صدر مملکت نے یتیم بچوں سے ملاقات کی، ان سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

    وفاقی وزیر توانائی کا جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان

    اس موقع پر پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں اور پاکستان آرفن کیئر فورم اور اس سے منسلک ادارے ملک بھر میں تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار بچوں کی کفالت کر رہے ہیں، فورم ملک میں یتیم بچوں کے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدا مات کر رہا ہے انہوں نے اس موقع پر ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کی میزبانی اور ان کی حوصلہ افزائی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق

  • دبئی میں گداگروں کے خلاف کارروائیاں، 127 گرفتار

    دبئی میں گداگروں کے خلاف کارروائیاں، 127 گرفتار

    یو اے ای میں دبئی پولیس نے گداگر وں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 127 بھکاریوں کو گرفتار کر کے 50 ہزار درہم برآمد کر لیے۔

    دبئی پولیس کے مطابق دبئی میں 5 سال کے دوران 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے دبئی پولیس اسٹیشنوں کے تعاون سے کارروائیاں کیں۔ متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اور رمضان المبارک کے وسط تک 127 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد کر لیے گئے۔

    حکام کے مطابق انسداد گداگری مہم میں سخت اور فیصلہ کن اقدامات کے باعث گداگروں کی سالانہ تعداد میں کمی آ رہی ہے۔سرکاری حکام نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران انسداد گداگری کے لیے کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک جامع سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے۔ اور ان علاقوں میں گشت کو بڑھا دیا گیا جہاں گداگروں کی موجودگی کا امکان ہے۔

    اربوں روپٔے مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام

    گزشتہ کئی ماہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،لوڈشیڈنگ کا خدشہ

    کراچی شہر میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

  • ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

    ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

    رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا، ملک بھر میں لاکھوں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے، رمضان المبارک کا آخری عشرہ آج شروع ہوگیا جبکہ شب قدر کو تلاش کرنے کے لیے آج 21 ویں شب کو شب بیداری بھی کی جائے گی۔کراچی میں نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن سمیت دیگر مساجد میں معتکفین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کئی خواتین گھروں میں اعتکاف کریں گی۔ کئی مساجد میں معتکفین کے لیے سحر و افطار کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

    رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز پر ملک بھر کی طرح لاہورمیں بھی فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے. عالمگیری بادشاہی مسجد سمیت چھوٹی بڑی مساجد میں معتکفین عبادات الٰہی میں مشغول ہیں۔علاوہ ازیں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخںجرآزاد کا کہنا ہے اعتکاف قرب الٰہی کا بہترین زریعہ ہیں۔ منتظمین کےمطابق متعکفین کی سحری اور افطاری کے لیےخصوصی انتظامات کیے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر قرآنی درس و تربیتی سیشنز بھی منعقد ہوں گے۔معتکفین کا کہناہے کہ دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کے لیے رمضان کا آخری عشرہ مغفرت اور بخشش کا باعث ہے۔ تمام معتکفین شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں اعتکاف جاری رکھیں گئے۔

    میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز

    بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

    جڑواں شہروں میں 2 روز کیلئے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

    لاہور قلندرز کا یو نیوورسٹی فین کلب فرینڈز آف قلندرز کا آغاز

    کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی،انٹرنیٹ سروس بھی بند

  • رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں  ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

    رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد کی آمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ کی ادائیگی کی،مسجد میں 20 ہزار کولرز زم زم کے پانی سے بھردیئے گئے، نگرانی پر مامور الیکٹرک گالف کارٹس کی تعداد 400 کردی گئی،اس کے علاوہ گرمی سے بچا ؤ کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہےمعتمرین اور نمازیوں کیلئے آمد و رفت کو آسان اور رواں بنانے کے لیے مسجد نبوی کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

    ادھر مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور خادمین نمازیوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے موجود ہیں، سعودی حکومت کی بے مثال انتظامات اور خدمات کے باعث مسجد نبوی آنے والے معتمرین اور عبادت گزاروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

  • قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر  حیران کُن مناظر،ویڈیو

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

    اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر شدید بدنظمی،افطاری کے وقت ہجوم بے ہنگم سے ماحول سخت خراب

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی مسجد فیصل مسجد میں افطاری کے وقت بہت دل خراش مناظر دیکھنےکو ملےافطاری کےوقت دستر خوان لگتے افطاری کیلئے لوگوں کو بلایا گیا تو افطاری میں آئےلوگ افطار پارٹی میں ایک بے ہنگم ہجوم کی شکل میں نمودار ہوئے اور کھانے کے دستر خوان پر ایک دوسرے سے سبقت لینے کی خاطر چڑھ دوڑے-

    اس مناظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دل برداشتہ ہوئے کہ ہم کب سنوریں گےحالانکہ دستر خوان پر چیزیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور دستر خوانوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی بغیر کھائے پئے نہیں جائے گا، حالانکہ ماہ صیام تو ایثار و قربانی کا مہینہ ہے پھر لوگ اتنی بے صبری کیوں کر رہے ہیں-

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

    دوسری طرف انتظامیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کو افطاری کیساتھ ساتھ صبر کی تلقین اور ایثار و قربانی کی بھی دعوت دیں تاکہ جذبہ انسانیت بیدار ہو سکے اور لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ افطاری چند لقموں سے ہو جاتی ہے-

    پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ